ھفتہ, 05 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

لاہور: پاکستانی اسکواڈ میں جنوبی افریقہ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کےلئے تبدیلیوں کا امکان ہے۔

نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریزمیں بابراعظم کی انجری کے سبب قومی ٹیم کی قیادت کرنے والے شاداب خان بھی ٹانگ کے پٹھے میں کھنچائو کا شکار ہوگئے تھے، آل راؤنڈرجنوبی افریقہ کے خلاف سیریز سے باہر ہوچکے ہیں،ان کا خلا پر کرنے کے لیے زاہد محمود مضبوط امیدوار ہیں، اسکواڈ میں فخرزمان کی واپسی ہوگی۔

شرجیل خان، صہیب مقصود،ذیشان ملک اور اعظم خان سمیت ڈومیسٹک کرکٹ میں کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کے نام بھی زیرغورہیں، وہاب ریاض کی جگہ حسن علی کو شامل کیا جاسکتا ہے، ٹی ٹین لیگ میں شرکت کیلیے جانے والے محمد حفیظ کا 3 فروری کو وطن واپس آکراسکواڈ کو جوائن کرنا مشکل ہے، آل راؤنڈر کو تاخیر سے شامل ہونے کی اجازت دینے کے حوالے سے صورتحال ابھی واضح نہیں۔

کراچی: ڈاؤیونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کا اہم اجلاس چئیرمین کی صدارت میں اوجھا کیمپس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ارکان و ممبران نے شرکت کی۔ اجلاس میں 19 نومبر کو ڈاؤ یونیورسٹی کی انتظامیہ و سندھ حکومت کی نمائندہ کیساتھ ہونے والے ملازمین کے 14 نکاتی جائز و قانونی مطالبات پر ہونے والے مزاکرات کا جائزہ لیا گیا۔

دو ماہ کی ڈیڈ لائن ختم ہونے پر ڈاؤ مینجمنٹ نے ملازمین کی دادا رسی کیلئے کوئی خاطر خواہ اقدامات نہیں کیے صرف چند سو ملازمین کو ہیلتھ رسک الاونس دیا ہے اور ملازمین کی اکثریت 6 ماہ سے عالمی وبا کووڈ میں عوام اور شہریوں کو ہیلتھ کیئیر سروسس دینے کے باوجود رسک الاونس سے محروم ہے۔

ہیلتھ پروفیشنل الاونس سے بھی ملازمین کی اکثریت محروم ہے۔ سروس سٹریکچر اور ڈپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی بھی نہیں بنائ گئ اسی طرح ہاؤس سیلینگ الاونس اور ہاؤسنگ سوسائٹی اور لیف انکیشمنٹ کے حوالے سے بھی کوئی پیش رفت نہیں کی گئ۔ سینڈیکیٹ میں آفیسرز کی اکثریت کو ووٹر لسٹ اور حق نمائندگی میں شامل نہیں کیا گیا ۔

جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے ڈاؤ یونیورسٹی کے وائس چانسلر، وزیر اعلی سندھ اور دیگر اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ سندھ کی دیگر جامعات کی طرح ڈاؤ یونیورسٹی کے محروم ملازمین کے تمام جائز مطالبات فوری حل کیے جائیں بصورت دیگر جلد احتجاجی بائیکاٹ، دھرنے ، ریلی اور وزیر اعلی ہاؤس کی جانب مارچ کیا جائے گا جو ملازمین کا ائینی و قانونی حق ہے۔

کراچی: جامعہ کراچی نے ہائبرڈ ماڈل کے تحت طلبا و طالبات کے سیمسٹر امتحانات کرانے کااعلان کردیا ہے۔

گزشتہ روزجامعہ کراچی کی ڈینز کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہےکہ سیکنڈ سیمسٹر 25جنوری سے 15فروری تک منعقد ہوں گے ۔
امتحانات ہائبرڈ ماڈل کے تحت لئے جائیں گے جس میں 40 فیصد فزیکل اور 60 فیصد آن لائن ہوں گے۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیاہے کہ تاہم100فیصد آن لائن کلاسز کی صورت میں امتحان بھی100فیصد آن لائن لیا جائے گا ۔ فزیکل امتحان کے نمبرمجموعی نمبرز کے 40فیصد سے زائد نہیں ہوں گے

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کورونا وائرس سے متاثرہ طلبہ کو امتحان میں شرکت کی اجازت نہیں دی جائے گی اور ان کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی درخواست بمعہ کورونا ٹیسٹ رپورٹ چیئر پرسن کے پاس جمع کروائیں ۔

ان کے امتحانات کورونا وائرس کے ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آنے کے بعد لئے جائیں گے۔

کراچی: ہائر ایجوکیشن کمیشن نے پاکستان میڈیکل کمیشن ایکٹ 2020ء کے نفاذ کے نتیجے میں ملک میں میڈیکل تعلیم کے ضوابط کے سلسلے میں نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق مجاز اتھارٹی نے مذکورہ قانون سازی کی تبدیلیوں کی روشنی میں میڈیکل اور ڈینٹل تعلیم سے وابستہ معاملات پر غور کرنے کیلئے 7؍ رکنی عبوری کمیٹی تشکیل دیدی ہے جس کا کنوینر لیفٹیننٹ جنرل (ر) آصف ممتاز سکھیرا ، ممبر کمیشن / سابق سرجن جنرل جی ایچ کیو کو مقرر کیا گیا ہے۔

وزارت قومی صحت کا ایک نمائندہ، پاکستان میڈیکل کمیشن (پی ایم سی) کا نمائندہ، منیجنگ ڈائریکٹر (کیو اے اے) ، ایچ ای سی، رکن ڈائریکٹر جنرل (اے اینڈ اے) ایچ ای سی، کنسلٹنٹ (پالیسی اور قانونی امور)ایچ ای سی اور ڈپٹی ڈائریکٹر (ایکریڈیشن) ایچ ای سی شامل ہوں گے۔ کمیٹی پاکستان میڈیکل کمیشن ایکٹ 2020ء اور ہائیر ایجوکیشن کمیشن آرڈیننس 2002ء کے تحت منتقلی، کردار اور فرائض سے متعلق اپنی سفارشات پیش کرے گی


کمیٹی ایچ ای سی اور پی ایم سی کے تحت پاکستان میں میڈیکل /ڈینٹل کالج کے قیام اور چلانے کے لئے منظوری کے معیارات طے کرے گی، پاکستان میں انڈرگریجویٹ میڈیکل اور ڈینٹل نصاب کی ترقی جو یونیورسٹی کی طرف سے ایم بی بی ایس یا بی ڈی ایس کی ڈگری دینے اور تدریسی طریقہ کار کے نتیجے میں ہے۔

میڈیکل / ڈینٹل کالجوں کا معائنہ اور نتائج کا اعلان نیز معائنہ اور گھریلو ملازمت کے لئے پاکستان میں کسی بھی اسپتال یا ادارے کو منظوری دینے کے لئے سفارشات، میڈیکل اور ڈینٹل طلباء کی رجسٹریشن، فیکلٹی کے معیارات اور ڈھانچے (ملازمت اور فروغ) کے ساتھ ساتھ فیکلٹی رجسٹریشن کا تعین کرنا، میڈیکل اور ڈینٹل کالج کے ذریعہ خلاف ورزی کے سلسلے میں میکانزم / ایس او پی ایس تیار کرنا، موجودہ تسلیم شدہ میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں کا ریکارڈ ،میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں کے ذریعہ فیس اور بینک گارنٹی کی وصولی، میڈیکل جرائد کی پہچان، اگر ضرورت ہو تو ممبروں کی مشاورت سے کسی بھی اضافی امور کو شامل کیا جاسکتا ہے۔

لاہور: صوبہ بھر میں اساتذہ تنظیمیں سراپا احتجاج رنگ لے آیادوران سروس وفات پانے والے اساتذہ کے بچوں کو نوکری دینے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق راولپنڈی سمیت صوبہ بھر میں اساتذہ تنظیمیں سراپا احتجاج رہیں اور چارٹر آف ڈیمانڈ میں بھی یہ معاملہ سرفہرست رہا کہ دوران سروس وفات پانے والے اساتذہ کے بچوں کو نوکری دی جائے جس کی اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی راولپنڈی سے اساتذہ کی تفصیلات طلب کرلیں ہیں جس کے مطابق دوران سروس وفات پانے والے اساتذہ کے بچوں کو نوکری دی جائےگی

اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب اور اساتذہ تنظیموں کے رہنمائوں پر مشتمل نگران کمیٹیاں تشکیل دی جارہی ہیں ۔

اور راولپنڈی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کو ہدایات دی ہیں کہ اپنے ضلع میں ایسے اساتذہ کی تفصیلات فراہم کریں تاکہ ان کے بچوں کو نوکری دی جاسکے ۔

اس اقدام کو عملی جامہ پہنانے کیلئے کمیٹیاں ضلع کی سطح پر ان بھرتیوں کی نگرانی کریں گی۔

اسلام آباد: علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر بہار 2021ء کے پہلے مرحلے میں پیش کئے گئےتعلیمی پروگرامز کے پراسپیکٹس اور داخلہ فارم آن لائن فراہم کردئیے ہیں۔

میٹرک/ ایف اے ، اے ٹی ٹی سی سرٹیفکیٹ اور اوپن ٹیک کورسز کو یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر فراہم کر دیا گیا ہے ۔

داخلہ فارم آن لائن فِل کرنے کے بعد مطلوبہ دستاویزات /اسناد کی تصدیق شدہ کاپیاں منسلک کرکے الائیڈ بینک یونائیٹڈ بینک فرسٹ ویمن بینک اور ایم سی بی کی کسی بھی برانچ میں فیس جمع کروانے کیلئے چالان فارم پیش کرنا ہوگا۔

اسلام آباد : قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی نےمیٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانی فارم جمع کرانے کےلئے نئے شیڈول جاری کردیا

شعبہ امتحانات نے جماعت نہم ،دہم اور انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کیلئے فارم جمع کرانے کے شیڈول میں توسیع کاا علان کیا ہے ۔

بی ایڈ کےامتحانات کی تاریخوں کااعلان

نئے شیڈول کے مطابق خواہش مند امیدوار10فروری 2021تک نارمل فیس کے ساتھ پارٹ ون اور ٹو کے فارم جمع کراسکتے ہیں۔

اسلام آباد : قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی نے بی ایڈ کے امتحانات کی تاریخوں کااعلان کردیا۔

قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کےشعبہ امتحانات نے بی ایڈ آنر ایلیمنٹری سمسٹر فرسٹ اور تھرڈ سیشن 2019-23کے امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا ہے

امتحانات 20جنوری سے 4فروری 2021تک جاری رہینگے ۔ پہلاپرچہ سائنس تھرڈ سمسٹرکا ہوگا جبکہ آخری پرچہ چائلڈ ڈویلپمنٹ فرسٹ سمسٹر کا ہوگا۔

لاہور: ۔ پنجاب ٹیچرز یونین نے پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد کے سامنے دھرنا دینےکااعلان کردیا۔
پنجاب ٹیچرز یونین کے عہدیداروں نے کہاہے کہ ملازمین فاقہ کشی کا شکار ہیں حکومت بےحسی کامظاہرہ کررہی ہے۔اپنے حقوق کے اورحکومتی بے حسی پر 10 فروری کو پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد کے سامنے دھرنا دیں گے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ ہر منگل کو اساتذہ سیاہ پٹیاں باندھ کر تدریسی فرائض انجام دینگے ۔دو سالوں میں بڑھتی ہوئی مہنگائی نے سرکاری ملازمین کی زندگیاں اجیرن کر دی ہیں۔ملازمین خودکشیوں پر مجبور ہو چکے ہیں۔ سفید پوشی کا بھرم رکھنا محال ہے ۔

اسلام آباد: شفقت محمود کا کہنا ہے کہ سرکاری ملازمین کی ترقی 3 سال میں کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے اسلام آباد میںمیڈیا کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے انسٹیٹیوشنز ریفارمز پر کابینہ کی کمیٹی بنائی ہے۔ سول سروسز ریفارمز کے 6 حصے ہیں، جن پر کل فیصلے ہوئے

ادارہ جاتی اصلاحات کمیٹی کا مقصد اداروں کی کارکردگی کو بہتر بنانا ہے۔ سرکاری ملازمین کی پروموشن کیسے ہوگی، اس میں تبدیلیاں کی گئیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ نیب میں زیر تفتیش سرکاری ملازم کا ریفرنس ہے تو اس کی پروموشن نہیں ہوگی، انکوائری کو 3 سال ہوجائیں تو پرموشن کی اجازت ہوگی

کمیشن افسران کے بین الصوبائی تبادلوں کی پالیسی تبدیل کی گئی ہے پاکستان ایڈ منسٹریٹو سروسز کی اسٹرینتھ کو کم کیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سرکاری ملازمین کی ترقی 3 سال میں کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پہلی دفعہ تقرری کی مجاز اتھارٹی کا تعین کیا گیا ہے۔ ملازمین کی ترقی کے لیے بورڈز کے اختیارات میں اضافہ کیا گیا۔