ھفتہ, 05 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

کراچی: سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی کے زیر اہتمام خزاں2021 میں داخلہ لینے والے طلبہ کاانٹری ٹیسٹ کرونا ایس او پیز کو مدنظر رکھتے ہوئے مکمل طور پر احتیاطی تدابیر کے تحت مختلف شفٹس میں دو دنوں میں منعقد کیا گیا۔

داخلہ کیلئےدس شعبہ جات میں پندرہ سو سے زائد طالبعلموں نے آن لائن اپلائی کیا تھا۔ طالبعلموں کا انٹری ٹیسٹ کمپیوٹرپر لیا گیا تھا۔

اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مجیب الدین صحرائی میمن کا کہنا تھا کہ داخلہ کے ہر سیشن میں پہلے سے بھی زیادہ تعداد میں طالبعلموں کا داخلہ کیلئے اپلائی کرنا اس بات کا ثبوت ہے کہ ایس ایم آئی یو نوجوانوں کی ترجیحات میں شامل ہے اور زیادہ سے زیادہ طالبعلم یہاں داخلہ لینے کے خواہشمند ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ اس ادارے کی خوبی ہے کہ یہاں پر پورے پاکستان سے طالبعلموں کو میرٹ پر داخلے دیے جاتے ہیں، ہمارا عزم ہے کہ نوجوانوں کو معیاری تعلیم فراہم کریں۔

اس موقع پر ڈینز، رجسٹراراور ناظم امتحانات نے بھی امتحانی سینٹرز کا دورہ کیا۔

واضح رہے کہ انڈرگریجویٹ پروگرام میں داخلہ لینے والے طلبہ نے انٹری ٹیسٹ میں حصہ لیا جبکہ گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ پروگرام میں داخلہ لینے والے امیدواروں کاانڈر گریجویٹ طالبعلموں کے ہمراہ12 سے 14 جنوری تک انٹرویوزلیےجائیںگے۔

انٹری ٹیسٹ میں کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ کی فہرست6 جنوری جبکہ کی کامیاب امیدواروں کی حتمی میرٹ لسٹ 20 جنوری کو جاری کی جائے گی۔اسپرنگ سیشن کی کلاسز15 فروری سے شروع ہوں گی۔

کراچی: وزیر تعلیم سندھ جناب سعید غنی کی زیرصدارت اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں محکمہ تعلیم سندھ سیکریٹری احمد بخش ناریجو ، مسٹر محمد حنیف چنہ چیف پروگرام منیجر (آر ایس یو)،ایڈیشنل سیکرٹری اسکول ایجوکیشن مشتاق احمد سومرو ، مسٹر شاہمر بھٹو ڈی جی ایم اینڈ ای ، ڈائریکٹر ایچ آر اینڈ آئی ٹی اور دیگر افسران بھی موجود تھے

میٹنگ کے دوران اسکولوں کی اپ گریڈیشن ، تعلیم میں ٹکنالوجی کے موثر استعمال ، اسکول اور عملے کے ڈیٹا تک ایک کلک کی رسائی ، اسکول کے عملے کو انسانی وسائل کے جدید انتظامات اور جدید امور کے مطابق ڈھالنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

کراچی: میٹرک بورڈ کے ریسرچ سکیشن نے نیشنل اسکیم آف اسٹڈیز کے مطابق نویں اور دسویں جماعت ( سائنس گروپ) کےلئے ماڈل پیپرزکا اجراء کردیا۔نئی پالیسی کاآغاز نویں جماعت کے لئے 2021 اور 2022 سے دسویں جماعت کے لئے لاگو ہوگی۔

سندھ ایجوکیشن بورڈ کے مطابق میٹرک بورڈ کی ریسرچ اسکیم آف اسٹڈیز نے دونوں گریڈوں کے ماڈل پیپر تیار کیے ہیں اب ہر گریڈ کے لئے 550 نمبر ہوں گے، نویں اور میٹرک کے امتحانات کے کل نمبر 850 سے بڑھا کر1100کردیا ہے۔

میٹرک بورڈ کے چیئرمین سعید الدین کے مطابق ، ماڈل پیپرز طلباء اور اساتذہ کو امتحانات کی تیاری میں مدد فراہم کریں گے۔ یہ پرچے نجی اور سرکاری اسکول کے سینئر اساتذہ سے مشاورت کے بعد تیار کیے گئے ہیں۔

ڈائریکٹر ایجوکیشنل ریسرچ حور مظہر کے مطابق پہلے مرحلے میں نویں اور دسویں سائنس گروپ کے مضامین کے ماڈل پیپرز تیارکرلئے گئےہیں جبکہ دوسرے مرحلے میں جلد ہی جنرل گروپ کے ماڈل پیپرز کااجراء کردیا جائےگا۔

یاد رہے رواں سال 2021 نہم جماعت کاامتھان تخفیفی شدہ نصاب کے مطابق لیاجاءے گا جو کہ نئے ماڈل پپرز کے طرز پر ہوگا جبکہ 2021 میٹڑک کا امتحان پرانے ماڈل پیپرز کے طرز پر ہوگا ، ماڈل پیپرز بورڈ کی آفیشل ویب سائٹ سے ڈائون لوڈ کیاجاسکتاہے

ملک بھرمیں تعلیمی ادارے مرحلہ وار 25 جنوری سے کھولنے کی تجویز پرفیصلہ پیرکوہوگا۔

وفاقی حکومت کے تحت ملک بھرکے تعلیمی ادارے مرحلہ وارتین حصوں میں کھولنے کی تجویز سامنے آئی ہے اور اس بار پہلے مرحلے میں ملک بھر کے پرائمری اسکولز کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس تجویز پر کوئی بھی فیصلہ پیر 4 جنوری کو ہونے والی بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس بلایا جائے گا جو وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت ہوگا اور چاروں صوبوں کے وزرائے تعلیم اس کانفرنس میں شریک ہونگے۔

اس سلسلے میں کانفرنس کو تجویز دی گئی ہے کہ پہلے مرحلے میں ملک بھر کے سرکاری و نجی پرائمری اسکولز 25 جنوری 2021 سے کھول دیے جائیں جبکہ دوسرے کے مرحلے میں 4 فروری سے مڈل /سیکنڈری اسکولز کھول دیے جائیں اور تیسرے مرحلے میں ہائرمڈل/سیکنڈری اور اس کے مساوی تعلیمی ادارے کھولے جائیں۔

علاوہ ازیں 4 جنوری کو ہونے والے اجلاس کے لیے بنائے گئے ایجنڈے کے مطابق ملک بھر میں اسکولز اور بورڈز کی سطح پر امتحانات مئی کے آخری یا پھر جون کے اوائل سے شروع کرنے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ اس سے قبل اکیڈمک کورس ورک کی تکمیل کرلی جائے گی اسی طرح گرمیوں کی تعطیلات کا دورانیہ کم کیا جائے گا اور نیا تعلیمی سال 2021 اگست سے شروع کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ تقریبا ڈھائی ماہ تک کھلے رہنے کے بعد ملک بھر کے تعلیمی ادارے 26 نومبر2020 سے دوبارہ بند ہوگئے تھے اور انھیں 10 جنوری تک بند رکھنے کے بعد 11 جنوری سے کھولنے کا اعلان کیا گیا تھا جبکہ اس سے پہلے تعلیمی ادارے مارچ 2020 میں میں بند ہونے کے بعد 15 ستمبر سے دوبارہ کھولے گئے تھے۔

اسلام آباد: انسداد دہشتگردی اسکواڈ نے گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کر کے ایک اور نوجوان طالب علم کو قتل کردیا ۔ اسلام آباد پولیس ماورائے عدالت اقدامات سے باز نہ آئی انٹرمیڈیٹ کا طالب اسامہ ندیم گھر کے اخراجات پورے کرنے کے لیے آن لائن ٹیکسی چلاتا تھا۔
مقتول کے والدنے تھانہ رمنا پولیس کو درخواست جمع کرادی انکا مؤقف ہے کہ بچہ بے قصور تھا انسداد دہشتگردی کے ان اہلکاروں کا
ایک روز قبل اسامہ سے جھگڑا ہواتھا،پوسٹ مارٹم مکمل ہونے کے بعد طلباکی میت گھر پہنچادی گئی ہے

ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گولیاں گاڑی سامنے اور داہیں بائیں سے برسائی گئیں، گاڑی پر 17 گولیوں کے نشان پائے جن میں تین ڈرائیور اسامہ کو لگیں۔مقتول نوجوان اسامہ ندیم اسلام آباد کے علاقے جی 13 میں اپنے والد کے ہمراہ کرائے کے مکان میں رہتا تھا اور انٹرمیڈیٹ کا طالب ہونے کیساتھ گھر کے اخراجات پورے کرنے کے لیے آن لائن ٹیکسی چلاتا تھا۔

ای ٹی سی اہلکاروں نے موقف اختیا ر کیا تھا کہ نوجوان کو گاڑی نہ روکنے پر پیچھے سے فائر کیے گئے تاہم ان کا موقف غلط ثابت ہوا۔

واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ گاڑی کو روک کر سامنے اور دائیں بائیں سے متعدد فائر کیے گئے، جھوٹ کا پول کھلنے کے بعد مدثر مختار، شکیل احمد، سعید احمد، محمد مصطفے اور افتخار احمد نامی پولیس اہلکاروں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

آئی جی اسلام آباد عامر ذوالفقار نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کے لئے ڈی آئی جی کی سربراہی میں انکوائری ٹیم تشکیل دے دی ہے جبکہ وزیر دا خلہ شیخ رشید نے فوری قتل کے مقدمے کے اندراج کا حکم دے دیا ہے۔

کراچی: وفاقی ہائر ایجوکیشن کمیشن کے سابق ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر فتح محمد مری کو ٹنڈو جام زرعی یونیورسٹی کا وائس چانسلر مقرر کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ کی سرکاری جامعات میں وائس چانسلرز کے تقرر کے لئے قائم تلاش کمیٹی نے ٹنڈو جام زرعی یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے عہدے کیلئے 9؍ امیدواروں سے 3 امیدواروں ڈ اکٹر محمد صفر میر جتاور، ڈاکٹر فتح محمد مری اورڈاکٹر عنایت اللہ راجپر کے ناموں کا انتخاب کر کے وزیر اعلیٰ سندھ کے پاس بھیجا گیا۔

جس کے بعد وزیر اعلیٰ سندھ نے ؎گزشتہ روزاوّل نمبر پر آنے والے امیدوار ڈاکٹر فتح محمد مری کو ٹنڈو جام زرعی یونیورسٹی کاوائس چانسلر مقرر کردیا

جامعہ اردونے داخلے برائے 2021 (صبح)  کےلئے انٹری ٹیسٹ کااعلان کردیا۔
وفاقی اردو یونیورسٹی داخلہ فارم کے ڈائریکٹر ایڈمیشن ڈاکٹراخلاق حسین کے مطابق داخلہ2021(صبح)فارم ڈی کا انٹری ٹیسٹ بروزجمعرات7جنوری2021، کمپیوٹر سائنس بروزپیر11جنوری اوربی بی اے کا انٹری ٹیسٹ بروزمنگل 12 جنوری 2021 کوہوگا۔

تمام انٹری ٹیسٹ بی ایس سی بلاک اور اکیڈمک بلاک(نئی بلڈنگ) میں صبح10:30 بجے ہونگے۔

انٹری ٹیسٹ میں شرکت کیلئے امیدواران 9:30بجے تک Covid-19کی ایس او پیز کے ساتھ شریک ہوں اور اپنے ہمراہ کسی کو ساتھ نہ لائے۔

ایڈمٹ کارڈ5جنوری سے جامعہ اردو کی ویب سائٹ  www.fuuast.edu.pk  سے ڈاؤن لوڈکئے جاسکتے ہیں ۔

کراچی : جامعہ کراچی نےگزشتہ روزداخلےکےلئے خصوصی انٹری ٹیسٹ کاانعقاد کیا۔

خصوصی انٹری ٹیسٹ میں ایسے امیدواروں نے شرکت کی جن کے کووڈ ٹیسٹ مثبت آنے کی صورت میں 13 دسمبر 2020 کو صبح کے بیچلر پروگرام کے انٹری ٹیسٹ میں شرکت کرنے سے قاصر تھے۔

داخلہ نظامت برائے جامعہ کراچی ڈاکٹر صائمہ اختر کا کہنا تھا کہ انٹری ٹیسٹ صبح 11 بج کر 30 منٹ پر شروع کیا گیا تھاجبکہ امیدواروں کوسوالیہ پیپر کو حل کرنے کے لئے100 منٹ کا وقت دیا گیاتھا۔

انہوں نے بتایا کہ چھ امیدواروں نے سرکاری ویب پورٹل پر اپنی درخواستیں جمع کروائیں اور یونیورسٹی کے داخلہ کمیٹی کو آگاہ کیا کہ وہ 13 دسمبر 2020 کو ہونے والے انٹری ٹیسٹ میں شرکت کرنے سے قاصر ہیں اور انہوں نے اپنی میڈیکل رپورٹس بھی پیش کیں۔


انہوں نےمزید بتایا کہ کل چھ امیدواروں میں سے پانچ طلباء نے جمعہ کے روز منعقدہ خصوصی انٹری ٹیسٹ میں شرکت سے قبل اپنی میڈیکل رپورٹ پیش کی۔

کراچی :  جامعہ کراچی نےبی کام ریگولر سالانہ امتحانات برائے 2020 ء کے لئے امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ کا اعلان کردیا۔

ناظم امتحانات جامعہ کراچی ڈاکٹر سیدظفر حسین کے مطابق بی کام ریگولر سال اول،دوئم اور سال اول ودوئم باہم سالانہ امتحانات برائے 2020 ء کے لئے امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا ہے۔

بی کام سال اول،دوئم کے طلبہ اپنے امتحانی فارم 6725 روپے فیس کے ساتھ جبکہ بی کام سال اول ودوئم باہم کے طلبہ اپنے امتحانی فارم 11850 روپے فیس کے ساتھ 20 جنوری2021 ء تک جمع کراسکتے ہیں۔

طلبہ اپنی فیس ایچ بی ایل،یوبی ایل،نیشنل بینک آف پاکستان،ایم سی بی اور سندھ بینک کی کسی بھی برانچ میں جمع کراسکتے ہیں۔امتحانی فارم اور بینک واؤچر جامعہ کراچی کی ویب سائٹ سے حاصل کئے جاسکتے ہیں۔

طلبہ اپنے امتحانی فارم متعلقہ دستاویزات اور فیس واؤچرکے ساتھ متعلقہ کالجز میں جمع کراسکتے ہیں۔

اضح رہے کہ ایسے طلبہ جو 2014 ء یا اس سے قبل کی انرولمنٹ کے حامل ہیں انہیں امتحانی فیس کے علاوہ 3000/= روپے اضافی چارجز بھی جمع کرانے ہوں گے۔

اسلام آباد: وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت شفقت محمود سے گزشتہ روز آل پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشنز سپریم کونسل کے وفد نے ملاقات کی۔

وفد کی نمائندگی افضل بابر، ملک ابرار احمد، چوہدری عبید اللہ، ناصر محمود اور ابرار احمد خان نے کی۔ وفد نے وفاقی وزیر تعلیم کا تمام مصروفیات ملتوی کر کے ملاقات کرنے پر اظہار تشکر کیا اور انکو اپنے مطالبات اور مسائل پیش کئے۔

ملاقات کے دوران وفاقی وزیر نے کہا سال 2020 تعلیم کے لئے سب سے مشکل سال گزرا۔ تعلیمی اداروں کو بند کرنے کا فیصلہ میرے لئے سب سے زیادہ تکلیف دہ تھا۔ وفاقی وزیر تعلیم نے وفد کو بتایا کہ وزرات تعلیم از خود کوئی فیصلہ نہیں لیتی بلکہ وزارت صحت کے ڈیٹا، اور ہدایات کو مدنظر رکھ کر فیصلہ کرنا ہوتا ہے۔

وفاقی وزیر تعلیم نے وفد کو بتایا کہ طلبہ کے کورسز مکمل کرنے کے لئے 4 جنوری کی میٹنگ میں مارچ میں ہونے والے امتحانات آگے لے جانے پر فیصلہ کریں گے۔ صورت حال کو دیکھتے ہوئے گرمیوں کی چھٹیوں کو کم کرنے کا بھی سوچ رکھا ہے۔

اپریل سے شروع ہونے والےتعلیمی سال کو اگست میں لے جانے پر بھی مشاورت کریں گے۔وفاقی وزیر نے بتایا کہ انہوں نے تمام صوبائی وزرا تعلیم کو 4 جنوری کی بین الصوبائی وزرا تعلیم کانفرنس سے پہلے ، اپنے صوبوں کی پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشنز سے ملاقات کرنے کی درخواست کی ہے اور وہ خود اجلاس میں پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشنز کی نمائندگی کریں گے انکی پوری کوشش ہوگی جتنا جلدی ممکن ہو تعلیمی ادارے کھول دیئے جائیں اس ضمن میں انشا اللہ اچھی خبر دیں گے۔

وفاقی وزیر نے کہا سیاست اپنی جگہ پر مگر تعلیمی فیصلے ہم متفقہ طور پر کر رہے ہیں۔ وفاقی وزیر تعلیم نے وفد کو اس مشکل گھڑی میں چھوٹے اسکولوں کی مدد کے لئے حکومتی اقدامات سے بھی آگاہ کیا اس سلسلے میں وزیر اعظم سے بھی بات کی، انکے لئے مالی امداد اور بلا سود قرضوں کی فراہمی کا پیکج تشکیل دیا جو کہ اسوقت وزارت خزانہ میں ہے۔

وفاقی وزیر تعلیم نے کہا تعلیمی سرگرمیوں کے تعطل کا جتنا احساس اور تکلیف انکو ہے شاید کسی اور کو ہو۔ وہ اور انکی وزارت پورے طور پر انکے ساتھ کھڑی ہے۔

آل پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشنز کے وفد نے کہا کہ آپکا ووٹ اور خواہشات ہمیشہ ہمارے ساتھ رہی ہیں جس پر ہم تہہ دل سے ممنون ہیں۔میٹنگ میں پارلیمانی سیکرٹری ایجوکیشن وجہیا اکرم، وفاقی سیکرٹری تعلیم فرح حامد خان، ایڈیشنل سیکریڑی محی الدین احمد وانی اور دیگر سینئر آفیسرز موجود تھے۔