ھفتہ, 05 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

کراچی : جامعہ کراچی میں بیچلرزاور ماسٹرز پروگرام میں اوپن میرٹ کی بنیاد پر ہونے والے داخلوں کے لئے فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ30 دسمبر ہے۔

انچارج ڈائریکٹوریٹ آف ایڈمیشنز جامعہ کراچی ڈاکٹر صائمہ اختر کے مطابق بیچلرزاور ماسٹرز (مارننگ پروگرام) میں اوپن میرٹ کی بنیاد پرہونے والے داخلوں کے لئے فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 دسمبر2020 ء ہے۔

علاوہ ازیں مخصوص نشستوں (Reserved Seats)پر بھی داخلوں کے لئے فارم 30 دسمبر2020 ء تک جمع کرائے جاسکتے ہیں۔

مخصوص نشستوں میں اسپورٹس،کراچی یونیورسٹی ایمپلائز،معذورافراد(اسپیشل پرسنز)،آرمڈ فورس،وکلا کے بچے،فاٹا،شمالی علاقہ جات وآزاد جموں کشمیر،اندرون سندھ اور بلوچستان کی نشستیں شامل ہیں۔

 مخصوص نشستوں پر داخلوں کے لئے فارم جمع کرانے کی تاریخ کا اعلان

طلبہ تمام معلومات بمعہ آن لائن داخلہ فارم اور پراسپیکٹس کے حصول کے لئے  www.uokadmission.edu.pk  پررابطہ کرسکتے ہیں،جہاں تمام معلومات موجودہیں۔

پنجاب اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ (ایس ای ڈی) نے سرکاری اساتذہ کی ریٹائرمنٹ کے لئے آن لائن پورٹل متعارف کرادیا ہے

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس کی زیرِ صدارت لانچنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر نے کہا کہ نیا اقدام مکمل طور پر شفاف ہوگا اور اس سے محکمہ میں بدعنوانی اور رشوت اور اقربا پروری کے کلچر کا خاتمہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ آن لائن نظام کی ترقی سے محکمہ کو کچھ خرچ نہیں آیا اور بدقسمتی ہے کہ سابقہ حکومت نے اساتذہ کی سہولت کے لئے کچھ نہیں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایس ای ڈی پنجاب نے پہلے آن لائن ٹرانسفر سہولت کا آغاز کیا تھا اور اب اس ریٹائرمنٹ سہولیات سے صوبے میں اساتذہ کو بہت فائدہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ آن لائن نظام کی ترقی سے محکمہ کو کچھ خرچ نہیں آیاڈاکٹر مراد نے کہا کہ اس سسٹم کے ذریعہ اسکول اساتذہ کو گھر میں ہی ریٹائرمنٹ کی اطلاعات ملیں گی۔ انہوں نے کہا کہ اس سال محکمہ نے اپنے آن لائن پورٹل کے ذریعہ 50،000 سے زیادہ کی منتقلی کی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایس ای ڈی پنجاب نے صوبے میں نجی اسکولوں کی رجسٹریشن کے لئے ایک آن لائن رجسٹریشن پورٹل بھی متعارف کرایا ہے اور اب تک 30،000 سے زیادہ اسکول آن لائن رجسٹرڈ ہوچکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بدقسمتی ہے کہ سابقہ حکومت نے اساتذہ کی سہولت کے لئے کچھ نہیں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایس ای ڈی پنجاب نے پہلے آن لائن ٹرانسفر سہولت کا آغاز کیا تھا اور اب اس ریٹائرمنٹ سہولیات سے صوبے میں اساتذہ کو بہت فائدہ ہوگا۔
ڈاکٹر مراد راس نے کہا کہ کویوڈ 19 کے کیسوں میں اضافہ ہونے کے ساتھ ہی اسکولوں کو بند کرنا پڑا۔ انہوں نے مزید کہا لیکن بچے پارکوں اور مالز میں جاتے تھے اور ان کی حفاظت کے ل to اسے روکنے کی ضرورت تھی۔

انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ اسکولوں کو دوبارہ کھولنے کا فیصلہ تمام صوبائی وزیر تعلیم کے اجلاس میں کیا جائے گا۔

کراچی : جامعہ کراچی نے بیچلرزاور ماسٹرز پروگرام میں داخلوں کے لئے فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کردی،

جامعہ کراچی نے اوپن میرٹ کی بنیاد پر ہونے والے داخلے اورمخصوص نشستوں (Reserved Seats) کے لئے داخلہ فارم جمع کرانے کی تاریخ میں 30 دسمبر تک توسیع کردی جس کے بعدتک توسیع داخلہ فارم جمع کرانے کی تاریخ میں مزید توسیع نہیں کی جائے گی۔

انچارج ڈائریکٹوریٹ آف ایڈمیشنز جامعہ کراچی ڈاکٹر صائمہ اختر کے مطابق بیچلرزاور ماسٹرز (مارننگ پروگرام) میں اوپن میرٹ کی بنیاد پرہونے والے داخلوں کے لئے فارم جمع کرانے کی تاریخ میں 30 دسمبر2020 ء تک توسیع کردی گئی ہے۔ خواہشمند طلبہ30 دسمبر2020 ء تک داخلہ فارم آن لائن جمع کراسکتے ہیں

ایسے طلبہ جو پاکستان کے پبلک سیکٹر بورڈ یاجامعات کے مقابلے میں دیئے جانے والے سرٹیفیکٹ / ڈگری کی بنیاد پر داخلے کے خواہشمند ہیں انہیں جامعہ کراچی کی ایکویلینس کمیٹی یا IBCC کی جانب سے جاری کردہ ایکویلینس سرٹیفیکٹ داخلہ فہرست جاری ہونے سے تین دن قبل تک لازمی جمع کرانا ہوگا۔

علاوہ ازیں مخصوص نشستوں (Reserved Seats)پر بھی داخلوں کے لئے فارم 30 دسمبر2020 ء تک جمع کرائے جاسکتے ہیں

طلبہ تمام معلومات بمعہ آن لائن داخلہ فارم اور پراسپیکٹس کے حصول کے لئے ویب سائٹ پر www.uokadmission.edu.pk پررابطہ کرسکتے ہیں

واضح رہے کہ ایسے شعبہ جات جہاں داخلہ ٹیسٹ کا اطلاق ہوتاہے، مخصوص نشستوں پر داخلے کے خواہشمند صرف وہ طلبہ ہی ان شعبہ جات کا انتخاب کرسکتے ہیں جنہوں نے داخلہ ٹیسٹ والے شعبہ جات کا فارم جمع کرایا ہے اور داخلہ ٹیسٹ میں بھی شرکت کی ہے۔ داخلے پالیسی کے مطابق دیئے جائیں گے۔

کراچیـ :  بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی ایک سو پینتالیسویں یوم پیدائش پر انکی مادر علمی سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی میں تقریب وویبینیار منعقد کیا گیا۔

اس موقع پر وائس چانسلر سندھ مدرستہ السلام یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر مجیب الدین صحرائی میمن نے کہا کہ اس سے بڑی اعزاز کی بات اور کیا ہوسکتی ہے کہ جس ادارے میں ہم کام کررہے ہیں بانی پاکستان اس ادارے کے شاگرد رہ چکے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ دنیا میں چندہی شخصیات ہی ایسی ہیں جنہوں نے دنیا کا نقشہ بدلاقائد اعظم محمد علی جناح بھی ان میں سے ایک ہیں۔جب قائد اعظم کا ذکر ہوگا تو سندھ مدرستہ الاسلام کا ذکر ضرور ہوگا۔

ڈاکٹر مجیب الدین صحرائی نے مزید کہا کہ ہم قائد کے رہنما کے اصولوں اور انکی فلاسفی کو فروغ دینے کیلئے پر عزم ہیں
تقریب کے آغازمیں قائداعظم کے ایک سو پینتالیسویں جنم دن کے حوالے سے کیک کاٹا گیا۔ انہوں نے اس پر بات پر زور دیا کہ اساتذہ پر فرض ہے کہ وہ اس ادارے کوقائد اعظم کے نظریات اور اصولوں کو مدنظر رکھتے ہوئے طالبعلموں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کریں۔انہوں نے طالبعلموں کو پیغام دیا کہ وہ تعلیم کے ساتھ ساتھ قائداعظم کے اصول بھی اپنی عملی زندگی میں لاگو کریں۔

اس موقع پر منعقدہ ویبینار سے ڈاکٹر رضا کاظمی،ڈاکٹر شجاع احمد مہیسر،ڈاکٹر ارشد جاوید اور صمد عباس نے بھی خطاب کیا۔ جنہوں نے قائد اعظم کے جہدوجہد پر بات کرتے ہوئے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح نے نہ صرف برطانوی راج سے جنگ کی بلکہ پاکستان کے قیام کیلئے مسلم نیشنلسٹس سے بھی جنگ کی۔

مقررین کا کہنا تھا کہ ہمیں یہ سوچنا چاہیے کہ آج ہم کیوں پیچھے ہیں کیونکہ ہم نے قائد اعظم کے سبق کو بھلادیا ہے۔ انہوں نے پاکستان میں اقلیتوں کے تحفظ اور انکو برابری کا بھی درس دیا۔

اس کے علاوہ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مجیب الدین صحرائی میمن نے مزار قائد پر حاضری بھی دی۔اس موقع پر ان کے ساتھ مختلف شعبہ جات کے سربراہان بھی موجود تھے۔ کرونا ایس او پیز کے تحت اس مختصر تقریب میں محدود اسٹاف اور اساتذہ کو مدعو کیا گیا۔جبکہ دیگر افراد نے آن لائن شرکت کی۔بابائے قوم کی پیدائش کے موقع پر کیک بھی کاٹاگیا۔

کراچی : این ا ی ڈی یونیورسٹی میں پاکستان انجینئرنگ کونسل کا 26ویں سالانہ جنرل اجلاس 2020کے انعقاد کیاگیا۔
اجلاس میں بطور مہمانِ خصوصی وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے شرکت کی ۔اس موقع پر انہوں نےپاکستان انجینئرنگ کونسل کے کردار کو سراہتے ہوئے کہناتھاکہ پی ای سی انجینئرنگ کمیونٹی کی واحد نمائندہ باڈی ہے جس نے پوری دنیا کے اہم باڈیز میں ممبر شپ حاصل کی ہےپی ای سی نے کرونا وائرس وبا کے دوران الیکٹرو میڈیکل ڈیوائسسز جیسا کہ وینٹی لیٹر اور دیگر آلات کی پیداوار میں اضافہ کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ ملکی اور صوبائی معیشت میں سندھ کی شراکت داری کا سہرہ انجینئرز، انجینئرنگ پیداواراورانجینئرنگ سروسز کو جاتا ہے۔حکومت پی ای سی کی تجاویز پر پروفیشنل انجینئرز کو ٹیکنیکل الاونس دینے پر کام کررہی ہے۔

اس موقع پرجامعہ کے ترجمان کے مطابق ایک روز قبل 39ویں جزل باڈی اجلاس میں چیئرمین پی ای سی جاوید سلیم قریشی کا کہنا تھا کہ ہمارے دو بنیادی کام، اوّل انجینئرنگ جامعات کی منظوری اور دوسرا تعمیراتی صنعت کی ریگولیشن کرنا ہیں۔ورکنگ باڈی نے دو اہم فیصلے یہ کیے ہیں کہ 8ہزار کمپنیوں پر سے جرمانہ معاف کیا گیا ہے جو کہ موجودہ فیس کا 10فی صد دے کر لائسنس ریونیو کرواسکتی ہیں۔ انہوں نے مزید بتایاکہ 1987 سے لاگو بڈنگ دستاویز میں 2010کی بنیاد پر ترمیم کی گئی ہے جو کہ آج سے تمام پاکستان کی تعمیراتی صنعت پر لاگو ہوگی۔

پی ای سی نے ایک بڑا فیصلہ حکومت پاکستان کو دونوں جزائر پر کام کرنے کے لیے اپنے 3لاکھ انجینئرز دینے کی آفر کیاہے جس پر فیس نہیں لی جائے گی۔آج کراچی کے اس اجلاس میں انفرااسٹرکچر بنک کی منظوری بھی دی گئی ہے،جس کے تحت انوویشن اور انٹرپرنورشپ کے لیے سرمایہ کاری کی جائے گی۔پاکستان میں موجود انجینئرنگ جامعات کی لیبس کی منظوری کے تمام اخراجات کی ذمے داری بھی پی ای سی اٹھائے گی۔

وائس چانسلر این ڈی یونی ورسٹی پروفیسر ڈاکٹر سروش حشمت لودھی نے پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل جوکھیو کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے پاکستان بھر سے آئے انجینئرز کاشکریہ ادا کیا، ان کا کہنا تھا کہ ملکی ترقی میں جامعہ این ڈی پچھلے 100برسوں سے کردار ادا کرتی آئی ہے اور مزید بہتری کے لیے بھی کوشاں ہے۔

اسلام آباد: قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی نے امتحانی فیس شیڈول میں توسیع کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کےمطابق شعبہ امتحانات کےجاری کردہ نئے شیڈول کے مطابق چار سالہ بی ایڈ ایلیمنٹری تھرڈ سمسٹر سیشن 2019-2023کے امیدواراپنی امتحانی فیس 4جنوری تک نارمل فیس، 6جنوری تک ڈبل جبکہ 8جنوری تک ٹرپل فیس کے ساتھ امتحانی فارم جمع کرواسکتے ہیں ۔

کراچی : وفاقی اردو یونیورسٹی انجمن اساتذہ گلشن اقبال کیمپس کی جانب سے شعبہ سندھی کے صدر ڈاکٹر کمال جامڑو کے انتقال پر تعزیتی اجلاس کاانعقاد کیاگیا۔

تعزیتی اجلاس سے شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر روبینہ مشتاق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم نے شعبہ سندھی کیلئے گراں قدر خدمات انجام دیں۔وہ سندھی ادب کی ہمہ گیر شخصیت تھے۔انہوں نے سندھی ادب کی تاریخ پہلی بار ”قومی لوک ادب کانفرنس“بھی منعقد کرائی تھی۔

تعزیتی اجلاس سے رجسٹرار ڈاکٹر محمد صارم،رئیس کلیہ سائنس پروفیسر ڈاکٹر محمد زاہد،ڈاکٹر گوہر علی مہر،پروفیسر سیما ناز صدیقی،پروفیسرڈاکٹر زرینہ علی نے بھی خطاب کیا۔

ڈاکٹر محمد صارم نے ڈاکٹر کمال جامڑوں کی اچانک موت پر دلی دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم ڈاکٹر کمال جامڑوکئی کتابوں کے مترجم اور مصنف بھی تھے انکا شمار سینئر اساتذہ میں ہوتا تھابزمِ سندھی ادب سے تاحیات وابستہ ر ہے۔ وہ قابل، باصلاحیت اور محنتی استاد کی حیثیت سے جانے جاتے تھے۔انہوں نے سندھی زبان کے فروغ کیلئے گرانقدر خدمات انجام دیں۔

پروفیسر ڈاکٹر محمد زاہد نے کہا کہ ڈاکٹر کمال جامڑو تعلیم کے فروغ کیلئے طلبہ کو بہت زیادہ وقت دیا کرتے تھے۔وہ ایک عمدہ اور تابندہ انسان کی حیثیت سے مشہور تھے۔ڈاکٹر گوہر علی مہر نے مرحوم کی سندھی ادب کیلئے گرانقدر خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا انہوں نے تدریس کے ساتھ تحقیق میں بھی نمایاں خدمات سرانجام دی ہیں۔

پروفیسر سیما ناز صدیقی نے کہا کہ ڈاکٹر کمال جامڑونے تعلیم وتحقیق کے لیے گراں قدر خدمات نے انجام دی۔ مرحوم ایک بہترین استاد، منتظم اوراعلیٰ اخلاق کے مالک تھے ان کی اچانک موت سے جامعہ اردو میں ایک خلاء پیدا ہوا ہے جسے پُر کرنامشکل ہے۔

اجلاس میں ڈاکٹر کامران احسن،ڈاکٹر سید اخلاق حسین،ڈاکٹر عنایت حسین لغاری،ڈاکٹر فرحان شفیق سمیت اساتذہ اور غیر تدریسی عمّال نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اجلاس کے آخر میں مرحوم کے ایصال ِ ثواب کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں کرسمس کی تقریب کا انعقاد کیا گیا، کرسمس تقریب کی صدارت ڈین فیکلٹی آف ایجوکیشن پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود نے کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئےپروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود کاکہناتھاکہ کرسمس امن محبت ہم آہنگی اور پیار کا تہوار ہے آج ہم مسیحی برادری کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں عقائد اور معاملات ہر مذہب کے دو اہم حصے ہوتے ہیں ہمیں انسانوں کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کے لئے باہمی معاملات پر پوری توجہ دینی ہوگی ۔

اِس موقع پرڈاکٹر ناصر نے مسیحی کارکنوں کو اپنی جانب سے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم اور یونیورسٹی کے تمام اساتذہ آفیسرز اور کارکنوں کی جانب سے کرسمس مبارکباد پیش کی۔

اِس موقع پرڈاکٹر ناصر نے مسیحی کارکنوں کو اپنی جانب سے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم اور یونیورسٹی کے تمام اساتذہ آفیسرز اور کارکنوں کی جانب سے کرسمس مبارکباد پیش کی۔

یہ تقریب پراجیکٹ ڈائریکٹوریٹ اور ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام منعقد کی گئی۔کرسمس تقریب میں یونیورسٹی کے 80سے زائد مسیحی کارکن اور انکے اہل و عیال شریک تھے۔

اسلا م آباد: قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کےلئےبطورنئے چیئرمین کےلئے پروفیسر ڈاکٹر سید محمد جنید زیدی کاانتخاب کرلیا گیا۔

تفصیلا ت کے مطابق ماہر تعلیم و کامسیٹس یونیورسٹی کے بانی ریکٹر اور موجودہ ایگزیکٹیو ڈائریکٹرپروفیسر ڈاکٹر سید محمد جنید زیدی کوصدر پاکستان و چانسلر قراقرم یونیورسٹی ڈاکٹر عارف علوی نے قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کا نیا چیئرمین تعینات کرنے کی منظوری دے دی ہے ۔

اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیاہے ۔قراقرم یونیورسٹی کے نومنتخب چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر سید محمد جنید زیدی کا پیشہ ورانہ تجربہ مختلف شعبوں میں 50 سال پر محیط ہے ۔

اسلام آباد: ٹیکنالوجی موومنٹ پاکستان نے پہلی ڈیجیٹل کرنسی تیار کرلی ۔

ٹیکنالوجی موومنٹ پاکستان کےچیئرمین وقار ذکا کہناہےکہ ٹیکنالوجی موومنٹ پاکستان نے پہلی ڈیجیٹل کرنسی تیار کرلی ہے جو پے پال کے متبادل استعمال کی جاسکی گی۔

وقار ذکانے میڈیا بیان میں کہا کہ ڈیجیٹل کرنسی کی خدمات بغیر معاوضہ کے حکومت پاکستان کوفراہم کی جائینگی۔انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل کرنسی سٹیٹ بینک کے استعمال کیلئے تیار کی گی ہے ۔

وقار ذکا نے کہا کہ ڈیجیٹل کرنسی کے ذریعے پاکستانی دنیابھر میں تیز ترین ٹرانزیکشن کرسکیں گے اور پے پال کے متباد ل استعمال کی جاسکے گی جس سے کاغذی کرنسی کے متبادل دستیاب ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پر منحصر ہے کہ کتنی ڈیجیٹل کرنسی کو منظور اور استعمال شروع کرنے کی اجازت دیتی ہے ۔