منگل, 08 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

سندھ کے وزیر ٹرانسپورٹ سید اویس قادر شاہ نے صوبے میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزیوں پر وزیراعلیٰ سندھ کو سخت ایکشن کرنے اور کرفیو لگانے کی تجویز پیش کردی ہے۔

سید اویس قادر شاہ نے ویڈیو بیان میں کہا کہ سندھ حکومت لوگوں کو کورونا وائرس سے بچانا چاہتی ہے اور اس لیے اس نے لاک ڈاؤن کا یہ اقدام اٹھایا ہے مگر اس کے باوجود اسکی خلاف ورزی کی شکایات آرہی ہیں اور یہاں تک کہ دیہات میں اجتماعات منعقد کیے جارہے ہیں میں اس لیے وزیر اعلیٰ سندھ سے گزارش کروں گا اور تجویز کروں گا کہ جتنے سخت اقدامات کرنا ہے کریں اگر کرفیو لگانا پڑتا ہے تو لگادیں کیونکہ لوگوں کی صحت کا مسئلہ ہے میں ان سے کہوں گا وہ کرفیو نافذ کرنے کے حوالے سے سوچیں اور اس پر عمل کریں۔

امریکی ڈالر پاکستانی کرنسی کے مقابلے میں 167.45 روپے کا ہوگیا، جس کے نتیجے میں بیرونی قرضوں میں اربوں روپے کا اضافہ ہوگیا۔

روپے کی قدر میں مسلسل کمی اور ڈالر کی اڑان جاری ہے۔ آج انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر مزید ساڑھے 5.85 روپے مہنگا ہوکر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔

انٹربینک میں ڈالر 5 روپے 85 پیسے مہنگا ہوکر 167.45 روپے پر پہنچ گیا۔ ڈالر آج 9 ماہ بعد اتنی مہنگی سطح پر ٹریڈ ہوا جبکہ انٹر بینک میں امریکی کرنسی کی قدر میں 3 روز کے دوران 8 روپے 45 پیسے کا اضافہ ہوچکا ہے۔

ڈالر کی قدر میں ہوشربا اضافے کے باعث ملک پر قرضوں کے بوجھ میں 600 ارب روپے کا اضافہ ہو گیا ہے۔

تیزی سے پھیلتے کورونا وائرس نے 198 ممالک کو بری طرح متاثر کیا ہوا ہے اور اب تک کے اعداد وشمار کے مطابق دنیا بھر میں 21 ہزار افراد اس وائرس کے ہاتھوں جان کی بازی ہار گئے ہیں جب کہ متاثرین کی تعداد 4 لاکھ 52 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔

کورونا سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک اٹلی میں اب تک 7503 افراد وائرس کے باعث ہلاک ہوچکے ہیں جب کہ اٹلی کے بعد سب سے زیادہ متاثرہ ملک اسپین ہے جہاں 47 ہزار6 سو10 کیسز رپورٹ ہوئے اور 3434 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

چمن میں پاک افغان سرحد بند ہونے کی وجہ سے وہاں پھنسے ایک ڈرائیور نے مدد کی اپیل کرتے ہوئے بتایا کہ سرحد پر سینکڑوں پاکستانی پھنسے ہوئے ہیں۔

کورونا وائرس کے باعث حفاظتی اقدامات کرتے ہوئے پاک افغان سرحد کو ایک دن کھولنے کے بعد دوبارہ 14 روز کے لیے بند کردیا گیا ہے جس کے سبب متعدد افراد پھنسے ہوئے ہیں۔

اس حوالے سے وہاں پھنسے پاکستانی ڈرائیورز کا ایک ویڈیو پیغام سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے بتایا کہ افغان سرحدی شہر اسپن بولدک میں 800 سے زائد پاکستانی پھنسے ہوئے ہیں جب کہ 400 سے زائد خالی کنٹینرز، ٹرک اور آئل ٹینکرز ویران علاقے میں کھڑے ہیں۔

 
 
 
 
کراچی: شہر قائد میں کس علاقے میں سب سے زیادہ کرونا وائرس کیسز سامنے آئے ہیں، اس سلسلے میں ڈسٹرکٹس اور ان کی یوسیز کی سطح پر اعداد و شمار حاصل کر لیے۔
 
تفصیلات کے مطابق کراچی میں کرونا وائرس سے ضلع شرقی میں گڈاپ، گلشن اقبال، اور جمشید ٹاؤن سب سے زیادہ متاثرہ علاقے قرار دیے گئے ہیں۔
 
ڈسٹرک ایسٹ میں یونین کونسل کی سطح پر ڈالمیا یو سی نمبر 7 سے 2 کیسز رپورٹ ہوئے، دہلی مرکنٹائل یو سی نمبر 1 سے 7 کیسز، فیصل کنٹونمنٹ یو سی نمبر 14 سے 6 کیسز، جیلانی کالونی یو سی نمبر 6 سے 1 کیس، گلشن اقبال یو سی نمبر 9 سے 9 کیسز، گلزار ہجری یو سی نمبر 12 سے 3 کیسز، جمالی کالونی یو سی نمبر 8 سے ایک کیس، پہلوان گوٹھ یو سی نمبر 10 سے ایک کیس، صفورہ یو سی نمبر 13 سے 5 کیسز، جیکب لائنز یو سی نمبر 9 سے 5 کیسز، جمشید کوارٹر سے 3 کیسز، محمود آباد یو سی نمبر 5 سے ایک کیس رپورٹ ہوا۔
 
 
ضلع وسطی میں گلبرگ، نارتھ ناظم آباد، لیاقت آباد، اور نارتھ کراچی کے علاقے کرونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ ڈسٹرک سینٹرل کی یونین کونسل کی سطح پر عائشہ منزل یو سی نمبر 3 سے 2 کیسز، عزیز آباد یو سی نمبر 1 سے 3 کیسز، کریم آباد یو سی نمبر 2 سے ایک کیس، نصیر آباد یو سی نمبر 5 سے ایک کیس، شفیق مل یو سی نمبر 8 سے ایک کیس، یاسین آباد یو سی نمبر 6 سے ایک کیس، مجاہد کالونی یوسی نمبر 9 سے 7 کیسز، بفرزون یوسی نمبر 9 سے 3 کیسز، حیدری یوسی نمبر 4 سے 2 کیسز، کھندو گوٹھ یوسی نمبر 3 سے 4 کیسز، سخی حسن یوسی نمبر 5 سے ایک کیس، کلیانہ یوسی نمبر 1 سے ایک کیس، شہنواز کالونی یوسی نمبر 13 سے ایک اور سرسید ٹاؤن یوسی نمبر 2 سے ایک کیس رپورٹ ہوا۔
 
 
 
ضلع کورنگی سعود آباد یوسی نمبر 3 سے ایک 1 کیس سامنے آیا، ضلع ملیر میں ملیر کینٹ یوسی نمبر 8 سے 3 کیسز رپورٹ ہوئے۔ ضلع جنوبی کی کلفٹن کینٹونمنٹ بورڈ یوسی 1 سے ایک کیس، یوسی 2 سے 2 کیسز، یوسی 3 سے 24 کیسز، یوسی 4 سے 2 کیسز، کلفٹن یوسی 10 سے 9 کیسز، گزر آباد یوسی 6 سے ایک کیس، کہکشاں یوسی 11 سے ایک کیس، کھارادر یوسی 3 سے 1 کیس سامنے آیا۔
 
ضلع غربی کے علاقے منگھوپیر یوسی 8 سے 2 کیسز اور اسلام چوک یوسی 9 سے 1 کیس سامنے آ چکا ہے۔
 
علاوہ ازیں، کرونا وائرس کے حوالے سے حفاظتی اقدامات کے تناظر میں محکمہ بحالی پی ڈی ایم اے سندھ نے صوبے بھر کے ڈپٹی کمشنرز اور چیئرمینز ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر میجمنٹ اتھارٹی کو مراسلہ جاری کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ کرونا وائرس کے حوالے سے تمام معلومات اکٹھا اور کیسز کا ڈیٹا مرتب کریں۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ تمام ڈپٹی کمشنرز اور ضلعی چیئرمین ڈی ڈی ایم اے کرونا وائرس کے مریضوں کی مکمل تفصیلات یومیہ فراہم کریں گے، کتنے مریضوں کی نشان دہی ہوئی، کتنے مریض قرنطینہ میں ہیں، کتنے مریضوں کے ٹیسٹ کیے گئے یہ تمام تفصیلات دی جائے۔

کورونا وائرس کے باعث صوبہ پنجاب کے ضلع بھکر میں جزوی طور پر لاک ڈاؤن ہے۔ تاہم لاک ڈاؤن کے باعث ذخیرہ اندوزوں کی ملی بھگت کے باعث گندم مارکیٹ سےغائب ہوگئی جب کہ گندم کی 100 کلوگرام کی بوری میں اچانک 1000 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

قیمت میں اضافے کے بعد 3700 روپے والی 100 کلوگرام کی گندم کی بوری کی قیمت 4700 روپے ہوگئی۔ اس کے علاوہ سبسڈی والا آٹا بھی مارکیٹ سے غائب ہے جس کے باعث شہری سخت مشکلات کا شکارہیں۔ سرکاری آٹے کے 20 کلو گرام کے 3240 تھیلے مارکیٹ میں عوام کے نام پرآرہے ہیں۔

شہریوں کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ڈیلرز سرکاری آٹے کی تقسیم میں میرٹ کی خلاف ورزی کر رہے ہیں، چکی مالکان نے آٹے کا ریٹ 10 روپے بڑھا کر 54 روپے فی کلو کردیا۔ مارکیٹ سے آٹا نہیں مل رہا لہذٰا چکی سے مہنگا آٹا خریدنے پر مجبور ہیں

اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر بھکر آصف فرخ کا کہنا ہے کہ انتظامیہ نے گراں فروشوں کے خلاف کارروائی کا حکم دیا ہے۔ 50 کلوگرام کے 160 تھیلے گندم برآمد کر لیے گئے ہیں، شہریوں کو وافر آٹا کنٹرول ریٹ پر فراہم کرنے کے لئے متحرک ہیں۔

ملک بھر میں کورونا وائرس کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 1102 تک پہنچ گئی ہے جب کہ وائرس سے 8 مریض جاں بحق اور 21 صحت یاب ہوچکے ہیں۔

وفاقی حکومت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 1102 تک پہنچ گئی ہے۔ سندھ میں اب تک 417، پنجاب میں 323، بلوچستان میں 131، گلگت بلتستان میں 84، خیبر پختونخوا میں 121جب کہ اسلام آباد میں 25 اور آزاد کشمیر میں ایک مریض میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں اب تک 8 افراد جاں بحق اور 21 صحت یاب ہوچکے ہیں جب کہ 5 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

 
 
 
 
 
امریکی ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کے خلاف وٹامن سی کا استعمال اب تک سب سے مؤثر ثابت ہورہا ہے، ان کے مطابق وٹامن سی کی اضافی مقدار کرونا وائرس کے مریضوں کو مرض سے نمٹنے میں مدد دے رہی ہے۔
 
امریکی شہر نیویارک کے ایک مقامی اسپتال میں کام کرنے والے ڈاکٹر اینڈریو ویبر کا کہنا ہے کہ وہ آئی سی یو میں داخل کرونا وائرس کے مریضوں کو 15 سو ملی گرام وٹامن سی، ڈرپ کی شکل میں دے رہے ہیں۔
 
اس کے بعد ان مریضوں کو دن میں 3 سے 4 بار اینٹی آکسیڈنٹس دیے جارہے ہیں۔
 
ڈاکٹر ویبر کے مطابق انہوں نے یہ طریقہ کار چینی ڈاکٹرز کو دیکھ کر آزمایا ہے جنہوں نے اسی طرح سے کرونا وائرس کے بہت سے مریضوں کا علاج کیا۔
 
انہوں نے کہا کہ اب تک جن مریضوں کو وٹامن سی کی اضافی مقدار استعمال کروائی گئی ان کی صحتیابی کی شرح زیادہ رہی بہ نسبت ان مریضوں کے جنہوں نے وٹامن سی استعمال نہیں کیا۔
 
ڈاکٹر ویبر کے مطابق اس طریقہ علاج پر زیادہ غور نہیں کیا جارہا حالانکہ چین کے شہر ووہان میں اسے بہت زیادہ استعمال کیا گیا۔
 
ماہرین کے مطابق کرونا وائرس کا شکار افراد کو جسم میں درد، غشی، بخار، چھینکیں اور کھانسی کی شکایات ہوتی ہیں۔ وٹامن سی جسم کی ان تمام اندرونی و بیرونی مضر ایجنٹس سے حفاظت کرتا ہے جو جسم کو نقصان پہنچاتے ہیں جبکہ قوت مدافعت میں بھی اضافہ کرتا ہے۔
 
 
 
 
کراچی: انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 4 روپے 90 پیسے اضافہ ہوا، جس کے بعد ڈالر ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 166 روپے پر پہنچ گیا۔
 
تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے پاکستانی معیشت پر اثرات نمایاں ہونے لگے ، کرونا کے باعث روپے کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے اور ڈالر مہنگا ہوتا جارہا ہے۔
 
انٹر بینک میں ایک ہی دن میں ڈالر چارروپے نوے پیسے مہنگا ہوگیا، جس کے بعد انٹربینک میں ڈالرتاریخ کی نئی بلند ترین سطح پرپہنچ گیا اور ڈالر کی قیمت 161.60 سے بڑھ کر 166روپے 50پیسے ہوگئی ۔
 
گزشتہ تین روز انٹر بینک میں ڈالر سات روپے تہتر پیسے مہنگا ہوا ، ڈالر کی قدر میں ہوشربا اضافے کے بعد پاکستان پر قرضوں کے بوجھ میں 600 ارب روپے اضافہ بھی ہو گیا ہے۔
 
سینئر بینکرز نے روپے کی بے قدری کی وجہ ڈالر کی طلب میں اضافہ اور آؤٹ فلو قرار دیا ہے جبکہ ماہرین کا کہناہے کہ حکومت کی جانب سے شرح سود میں کمی اور کورونا وائرس کے باعث سرمایہ دار اپنا پیسہ نکال رہے ہیں، جس کے باعث ڈالر مہنگا ہو رہاہے۔
 
خیال رہےپاکستان میں کوروناوائرس کےمریضوں کی تعدادایک ہزار102ہوگئی ہے، سندھ میں سب سے زیادہ417 افراد وبا سے متاثر ہیں ،پنجاب میں323 ، بلوچستان میں117 ، گلگت بلتستان میں84،کےپی میں121 ،اسلام آباد میں25 کیس رپورٹ ہوچکے ہیں۔
 
پاکستان میں کوروناوائرس کے21مریض صحت یاب ہوچکے جبکہ وائرس سے انتقال کرجانے والوں کی تعداد8 ہوگئی ہے

گلگت بلتستان :وزیر اعلی گلگت بلتستان نے کورونا وائرس کےخلاف جنگ لڑنے والے سرکاری ملازمین کو ایک ماہ کی اضافی تنخواہ دینے کااعلان کیا ہے. 

ترجمان وزیر اعلی نے ڈاکٹرز, پیرا میڈیکل اسٹاف,  ویسٹ مینجمنٹ اسٹاف کو ایک ماہ کی اضافی تنخواہ دی جائے گی. جبکہ غریبپاور مستحق افراد کو مفت راشن دیا جائے گا. 

ترجمان کا کہنا ہے کہ سیکریٹری پاپولیشن ویلفئر کو مستحق افراد کی فہرستیں تیار کرنےکے احکامات جاری کردہے گئے ہیں.