منگل, 08 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

مانچسٹر : برطانوی محکمہ صحت نے ڈھائی لاکھ افراد سے رضاکارانہ مددمانگ لی ، رضاکاروں سےاین ایچ ایس،ادویات روزمرہ اشیاکی ڈلیوری کی مددلی جائے گی۔
 
تفصیلات کے مطابق طانوی محکمہ صحت نےکرونا بحران سے نمٹنے کے لیے ڈھائی لاکھ صحت مند افراد سے رضا کارانہ طور پر مدد مانگ لی، ان افراد سے این ایچ ایس، ادویات کی ڈلیوری اور آئیسولیٹ ہونے والے افراد کے لیے روزمرہ استعمال کی اشیاء کی ڈلیوری کے لیے مدد لی جائے گی
 
سیکرٹری ہیلتھ ماٹ ہن کاک نے حکومت کو پلان سے آگاہ کردیا ہے ، گزشتہ ہفتے حکومت نے ریٹائرڈ نرسز اور ڈاکٹرز سے بھی مدد مانگی تھی، ریٹائرڈ افراد میں سے 12 ہزار کے قریب ڈاکٹرز، نرسز اور پیرامیڈیکل سٹاف نے اپنی خدمات فراہم کرنے کے لیے حامی بھری۔
 
 
سیکرٹری ہیلتھ نے ان افراد کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ، اگلے ہفتے سے 5500 فائنل ایئر کے پیرامیڈکس اور 18,700 فائنل ایئر کی نرسز طلباء کو ہسپتالوں میں تعینات کیا جائے گا۔
 
برطانیہ میں قومی ایمرجنسی نافذ ہونے کے بعد لوگوں کو غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں ہے ، حکومتی احکامات کی پابندی کرنے والے کو جرمانے کرنے کے لیے پولیس کو خصوصی اختیارات بھی دیئے گئے ہیں۔
 
خیال رہے برطانیہ میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 8077 ہو گئی ہے ، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 1427 نئے کیسز سامنے آئے ، برطانیہ میں ایک روز میں رپورٹ ہونے والے کیسز میں اب تک یہ سب سے بڑی تعداد ہے۔
 
وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 422 ہو گئی ہے ، این ایچ ایس 90 ہزار سے سے زائد افراد کے ٹیسٹ کر چکا ہے ، اسپتالوں میں مدد میں کے لیے فوج کو طلب کر لیا گیا ہے، تمام روٹین چیک اپ اپائنٹمنٹ کینسل کر دی گئیں اور لوگوں کو گھروں سے کام کرنے کی ہدایات کی گئی ہیں۔
 
 
اسلام آباد : کوروناوائرس کیخلاف جنگ میں چین پاکستان کی مدد میں پیش پیش ہے ،چین نے پاکستان کیلئے این 95 سرجیکل ماسک سمیت دیگر سامان روانہ کردیا ہے۔
 
تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس کی روک تھام کے لئے چین نے پاکستان کیساتھ دوستی کی اعلیٰ مثال قائم کردی، چین آج پاکستان کے لئے این 95 سرجیکل ماسک بھجوائے گا ، چینی ایئرپورٹ سے خصوصی کارگو طیارہ ماسک اور حفاظتی سامان لیکر پاکستان روانہ ہوگیا ہے۔
 
پاکستان میں چین سفارتخانےنےحکومت کو طیارےکی روانگی کی اطلاع دے دی ہے، چینی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ حفاظتی ماسک،دیگر سامان چینی کمپنیوں کےتعاون سےبھجوائی جارہی ہیں، چین اچھےبرےحالات میں پاکستان کےساتھ ہے۔
 
چین کا خصوصی کارگو طیارہ این 95 ماسک اوردیگرحفاظتی سامان لیکرطیارہ آج کراچی پہنچے گا۔
 
یاد رہے گزشتہ روز چیئرمین این ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ کل چین سے ابتدائی طور پر این 95 ماسک پاکستان آئیں گے، ہمارا اصل کام جمعے سے شروع ہوگا جب طبی سامان آنا شروع ہوگا۔
 
لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے کہا تھا کہ ڈاکٹرز پروٹیکشن کٹ، 50 ہزار ٹیسٹنگ کٹس اور دیگر سامان چین دے گا، 28 مارچ کو ایک دن کے لیے ہوسکتا ہے ہم سرحد کھول دیں، 27 مارچ کو ہم چین میں آرڈرز لکھوا دیں گے، 28 مارچ کو سامان آئے گا، پاکستان میں ڈیڑھ ماہ میں6 آرڈر بُک کرائے ہیں۔
 
چیئرمین این ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس ختم ہوگیا تو بہت پیسے آجائیں گے یہ وقت مدد کا ہے، لوگ منافع خوری چھوڑیں اور اپنی قوم کی مدد کریں۔
اسلام آباد : پاکستان میں کوروناوائرس کےمریضوں کی تعداد1000 تک جا پہنچی، اب تک کورونا وائرس سے 7 افراد جاں بحق ہوئے اور 19 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔
 
تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر نےکوروناکےتازہ اعداد وشمار جاری کردیے ہیں، جس میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں کوروناوائرس کے مریضوں کی تعداد 1000ہوگئی ہے، ملک بھرمیں گزشتہ رات12بجے سے 28نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔
 
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کا کہنا ہے کہ سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد 413، پنجاب میں 296 ، بلوچستان میں 115، کےپی 78 ہے جبکہ گلگت بلتستان میں 81، اسلام آباد میں 16، آزادکشمیر میں ایک مریض زیر علاج ہیں۔
 
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق کورونا وائرس سے19 مریض صحتیاب ہو چکےہیں جبکہ وائرس سے7 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔
 
دوسری جانب ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی نے تفتان قرنطینہ سینٹر میں مقیم 5 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران سے آئے 2 زائرین اوردیگر 3افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے۔

لاہور:وزیر اعلی پنجاب عثمان  بزدار  آج یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی شاہ کالا کوکو کیمپس کا دورہ کریں گے جہاں  کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی دیکھ بھال کےلئے  قرنطینہ قائم کیا گیا ہے. 

قائم کئے گئے قرنطینہ میں816 مریضوں کو رکھا جائےگا ہر کمرے میں کھانے پینے کی اشیاء,  ہینڈ سینی ٹائزر,  اور دیگر سامان مہیاکیا جائےگا.

 

لاہور: پنجاب فوق اتھارٹی  کی جانب سے صوبے بھر کےجیلوں کے کچن کی ایک مہم کے دوران  چیکنگ کی

ملک بھر میں کورونا وائرس کے نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 892 ہوگئی جب کہ سندھ بھر میں یہ تعداد 399 تک جاپہنچی تاحال 6 مریض جاں بحق اور 6 صحت یاب ہوچکے ہیں۔

سندھ میں کورونا کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 399، پنجاب میں 249، بلوچستان میں 110، گلگت بلتستان میں 80، خیبر پختونخوا میں 38 جب کہ اسلام آباد میں 15 اور آزاد کشمیر میں ایک ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے تحت کورونا وائرس سے ملک میں ہلاکتوں کی تعداد 6 ہوگئی ہے، جب کہ 6 افراد صحت یاب ہوکر اپنے گھروں کو جاچکے ہیں۔

وزارت ریلوے نے آج رات 12 بجے سے ملک بھر میں مسافر ٹرین آپریشن 31 مارچ تک کے لیے مکمل طور پر بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔  

ریلوے ہیڈ کوارٹر میں وزیر ریلوے شیخ رشید، چیئرمین حبیب الرحمن، سی ای او ریلوے دوست علی لغاری، چیف آپریٹنگ آفیسر عامر بلوچ سمیت دیگر افسران نے ویڈیو لنک کانفرنس میں شرکت کی جس میں آج رات 12 بجے سے ملک بھر میں مسافر ٹرین آپریشن آئندہ 7 روز کے لیے مکمل طور پر بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاہم صرف مال بردار ٹرینیں ہی چلیں گی جب کہ ٹرین آپریشن بند ہونے کے باوجود ملازمین کی چھٹی نہیں ہوگی۔

وزارت ریلوے کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پسنجر ٹرینوں کا آپریشن آج رات 12 بجے سے 31 مارچ تک معطل کردیا گیا ہے، ٹرینوں میں ریزرویشن کی بکنگ بھی بند کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں جب کہ جن مسافروں نے مختلف ٹرینوں سے بکنگ کروائی ہوئی تھی ان کو فل ری فنڈ دیا جائے گا۔

صوبائی کابینہ نے پنجاب کورونا آرڈیننس 2020 کی منظوری دے دی ہے۔ آرڈیننس کے تحت پنجاب میں کسی بھی شخص کی نقل و حرکت کو کنٹرول کیا جا سکے گا، کسی بھی شہری کو علاج کی غرض سے تحویل میں لے کر گھر سے سرکاری اسپتال منتقل کیا جا سکے گا۔

آرڈیننس کی حکم عدولی پر 10 ہزار روپے سے 50 ہزار روپے جرمانہ یا 6 ماہ قید کی سزا ہوگی، صوبائی کابینہ کے اجلاس میں سیکرٹری صحت کیپٹن (ر)محمد عثمان نے آرڈیننس پیش کیا۔ خصوصی کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں پنجاب کابینہ نے آرڈیننس کی منظوری دے دی گئی ہے۔

پنجاب بھر میں آج سے 2 ہفتوں کے لئے باقاعدہ لاک ڈاؤن کا آغاز ہو گیا ہے۔ صوبہ بھر میں ہر قسم کے مذہبی و سماجی اجتماعات پر پابندی ہے، جبکہ ملکی و غیر ملکی فضائی آپریشن بھی مکمل بند ہے۔

وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کے اعلان کے بعد محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے لاک ڈاؤن کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

لاہور اور راولپنڈی سمیت صوبے بھر میں تمام سرکاری و نجی ادارے مکمل بند ہیں تاہم بینک، میڈیکل اسٹورز اور اشیائے ضروریہ کی دکانیں کھلی ہیں ۔

اندرون شہر، بین الاضلاعی اور بین الصوبائی ٹرانسپورٹ بھی مکمل بند اور ڈبل سواری پر پابندی عائد ہے تاہم صرف فیملیز کو اس پابندی سے استثنیٰ ہے۔

لاک ڈاؤن پر عملدرآمد کے لئے پولیس الرٹ ہے، شہریوں کو دکانوں پر ناشتہ کرنے کی اجازت نہیں، تاہم کھانا ساتھ لے جانے کی اجازت ہے۔

لاہور شہر میں سڑکیں سنسان ہیں اور ٹریفک نہ ہونے کے برابرہے۔ شہر میں شاہ عالم مارکیٹ، لبرٹی، اوریگا، اچھرہ سمیت تمام شاپنگ سنٹرز اور تجارتی مراکز بند ہیں۔

کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر تبلیغی مرکز رائیونڈ کو بھی بند کردیا گیا ہے۔ تبلیغی مرکز میں موجودجماعت کے لوگوں کو فوری طور پر اپنے گھر جانیکی ہدایت کی گئی ہے اور غیرملکی طلباء کو مرکز سے باہر نہ نکلنے کا حکم دیا گیا ہے۔

کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشے کے پیش نظر ملک بھر میں فوج تعینات کردی گئی۔ کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز اور چاروں صوبوں میں لاک ڈاؤن کے بعد اب ملک بھر میں فوج تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک بھر میں فوج تعینات کردی گئی ہے اور اس حوالے سے وزارت داخلہ نے وفاق، پنجاب، سندھ، خیبر پختو نخوا، بلوچستان، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں فوج تعیناتی کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے۔