منگل, 08 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

 
اسلام آباد :کورونا وائرس سےنمٹنےکےلیے چینی ڈاکٹروں پرمشتمل خصوصی ٹیم آج پاکستان پہنچے گی، طیارے میں کورونا سے متعلق دوائیں ، سرجیکل ماسک اورطبی سامان بھی ہوگا۔
 
تفصیلات کے مطابق چین کے طبی ماہرین کورونا وائرس سےنمٹنےکےلیے پاکستان کی مدد کو تیار ہے ، چینی ڈاکٹروں پر مشتمل خصوصی ٹیم آج اسلام آبادایئرپورٹ پہنچے گی، خصوصی طیارہ ارقمی سے آج اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچے گا، طیارےمیں کورونا سے متعلق دوائیں ، سرجیکل ماسک اور طبی سامان بھی ہوگا۔
 
گذشتہ روز معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹرظفرمرزا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے تیزی سے بھرپور اقدامات کررہےہیں، چینی ڈاکٹروں کی ٹیم کورونا وائرس پرحکومتی اقدامات کاجائزہ ،ٹیکنیکل سپورٹ فراہم کرے گی ،ان کے تجربات سے بھر پور استفادہ حاصل کیا جائے گا۔
 
یاد رہے کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے چین نے پاکستان میں طبی ماہرین کی ٹیم بھیجنے کا اعلان کیا تھا ، چینی سفارت خانے کا کہنا تھا چین کرونا وائرس سے لڑنے میں مدد کے لیے طبی ماہرین پاکستان بھیجے گا۔
 
چینی نائب وزیر صحت نے کہا تھا کہ پاکستان میں وبا کی روک تھام سے متعلق معلومات شیئر کیں، چین نے ویڈیو کانفرنس سے پاکستان کو تجربے سے متعلق بتایا جبکہ وائس چیئرمین چائنہ ڈیولپمنٹ کارپوریشن کا کہنا تھا کہ چین پاکستان کے لیے طبی سامان کی تیاری کر رہا ہے، چین عارضی اسپتال میں بھی مدد کرے گا۔
 
دوسری جانب چینی نائب وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ چینی کمپنیاں وبا کے خلاف جنگ میں پاکستان کی مدد کر رہی ہیں۔
 
بعد ازاں وزیراعظم عمران خان سے چینی سفیر یاؤجنگ نے ملاقات کی تھی، جس میں کرونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے دونوں ممالک کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
 
وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کی مدد کرنے پر چین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا تھا کہ چین کےفراہم کردہ طبی سامان سے پاکستان کی طبی صلاحیت میں اضافہ ہوا۔
 
چینی سفیر نے پاکستان کی حمایت پر وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا تھا کہ چینی قیادت ہر مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رکھے گی۔
 
واضح رہے کہ پاکستان میں بھی کورونا وائرس کی وبا تیزی سے پھیل رہی ہے اور متاثر افراد کی تعداد 1296 تک جا پہنچی ہ

خیبر پختونخواہ: مشیر اطلاعات خیبرپختونخواہ اجمل وزیر نے میڈیا بریفنگ کی. میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نےکہا کہ کورونا وائرس کےخدشات کےباعث صوبے بھر میں تعلیمی اداروں اور عوامی مقامات کی بندش میں توسیع کی گئی ہے جس کے بعدعام تعطیل کو 5اپریل تک رہے گی اور تعلیمی ادارےہ31 مئی تک بند رہیں گے.  کورونا وائرس سے بچاؤ کے کے لئے شادی کی تقریبات بھی 30 اپریل تک پابندی رہے گی.

انکا مزیدکہنا تھا کہ کابینہ اجلاس میں صوبے کے لئےریلیف پیکج اعلان کیا ہےپیکج سےخیبر پختونخواہ کےعوام کوبہت ریلیف ملے گا.جبکہ کابینہ میں ٹیکسوں پرچھوٹ بھی دی گئی ہے. 

انہیں نے یہ بھی بتایا ہے کہ خیبر پختونخواہ میں کورونا وائرس کی تعداد 716ہے.

لاہور: دنیا بھر کیطرح کورونا نے پاکستان میں اپنے پنجے گاڑ لئے ہیں.  ملک بھرمیں مجموعی طور پر 1000سے زائد کورونا سے تصدیق شدہ مریض ہیں. 

صوبے پنجاب میں بھی مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوگیاہے.   محکمہ صحت پنجاب کے مطابق گزشتہ روز مزید 11 افراد میں کوروناکی تصدیق ہوئی پرجس کے بعد اب تک مریضوں کی تعداد 419پہنچ گئی ہے. 

محکمہ صحت کے ترجمان کےمطابق نئےکیسز فیصل آباد,  لاہور اور ڈیرہ غازی خان میں سامنے آئے ہیں. 

پنجاب میں جو متاثرین ہیں ان میں سے 226 ایران سےآنے والےزائرین ہیں جن میں 207ڈیرہ غازی خان اور 19 کا تعلق ملتان سے ہے. 

اس کےعلاوہ ڈی جی خان میں 5 مریض بھی سامنےہیں جن میں سکریننگ کےعمل میںہدو ڈاکٹرز بھی شامل ہیں,.

تازہ اعدادوشمار کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور میں متاثرین کی تعداد 111ہوگئی ہے. جبکہ دیگر متاثرین کی تعداد میں 22 کا تعلق گجرات, 19کاجہلم, 14کا راولپنڈی اور 8 کا تعلق گجرانوالہ سے ہے.  جبکہ منڈی بہاؤالدین اور ملتان میں 3, فیصل آباد میں پانچ, اٹک.بہاولنگر,سرگودھا میں ایک ایک مریض شامل ہیں.  

اسلام آباد: کوروناوائرس کےخدشات کے پیش نظر سعودی عرب نےپاکستان کو حج معاہدوں سےروک دیا گیا.  

ذرائع کاکہنا ہےکہ سعودی وزیر حج کی جانب سے وزارت مذہبی امور پاکستان کو مراسلہ بھیجا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس کےخدشات کے باعث فی الحال حج معاہدہ نہ کریں. 

مراسلے میں یہ بھی کہا گیا ہے سعودی حکومت صورتحال پرنظررکھے ہوئے ہیں صورتحال بہتر ہوتے ہی آگاہ کریں گے.  اگر ممکن ہوا تو حج ضرورہوگا. 

جبکہ دوسری جانب ترجمان مذہبی امور عمران بشیرصدیقی کاکہنا ہےکہ سعودی حکومت کی اطلاع پرحکومت نے معاہدوں پرکام روک دیا ہے. اس معاملے پر وزیر مذہبی امور نورالحق قادری سعودی وزیر حج سے رابطہ بھی کیا ہے. 

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف نےکورونا وائرس کے باعث قرنطینہ اختیار کرنےکی ہدایت پرعمل کرتے ہوئے دیگر اسٹارز کومحدود کرلیا لیکن وہ اپنی تمام تر سرگرمیاں, سوشل میڈیا پر شیئرکرتے دکھائی دے رہے ہیں. 

ایسے میں اداکارہ کترینہ کیف نےبھی انسٹاگرام پر وڈیوز کے زریعےاپنےمعمول زندگی اپنے دینا سے شیئرکررہی ہیں. 

اداکارہ کی ایک وڈیو میں دیکھاگیا کہ وہ جھاڑو لگاکر صفائی کررہی ہیں کسے وہ جسمانی صحت کےلئے اچھی ورزش قرار دیتی ہیں. 

انہوں نے ہیش ٹیگز میں ہدایت بھی لکھیہکہ گھر میں رہیں اور گھر کےکاموں میں مدد کریں. 

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی رابطہ کمیٹی کااجلاس ہوا. اجلاس میں وفاقی وزراء  ,چاروں وزرائے اعلی وڈیولنک کے ذریعے شریک ہیں 

وزیر اعظم معاون خصوصی برائے صحت ظفرمرزا نےملک بھر میں کورونا وائرس کے حوالے سے بریفنگ دی.

اجلاس میں لاک ڈاؤن کےپیش نظر ملکی معشیت پرپڑنےوالے اثرات پر بھی بریفنگ دی جارہی ہے.  اجلاس میں لاک ڈاؤن میں نرمی یامکمل کرفیو سے متعلق اہم فیصلے متوقع ہے. 

اس کے علاوہ اجلاس میں معاشی پیکج کےاثرات پربھی بات چیت کی جارہی ہے جب کہ وزرائے اعلی صوبوں میں صورتحال سے متعلق وزیر اعظم کوبریفنگ دےرپے ہیں. 

اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا  کہ دیہاڑی دار اور مزدور طبقے کوریلیف فراہم کیاجائے گا مشکل میں عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے. 

عمران خان نے کہا کہ تمام ضروریات پوری کریں گے اور کورونا سے ایک قوم بن کر مقابلہ کریں گے. 

سندھ حکومت نے کورونا وائرس کے باعث جیلیوں میں قیدیوں کی تعداد کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرِ صدارت جیلوں میں قیدیوں کی تعداد کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں چیف سیکریٹری، ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ، پرنسپل سیکریٹری اور آئی جی جیل شریک ہوئے۔

اجلاس میں وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ہماری جیلوں میں 16 ہزار سے زائد قیدی ہیں، میں چاہتا ہوں جیلوں میں قیدیوں کی تعداد کم کی جائے جب کہ ضامن نہ ہونے کی وجہ سے بند قیدیوں کو رعایت دی جائے اور جو قیدی جرمانہ دینے کے قابل نہیں ان کا جرمانہ حکومت ادا کرے گی۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے آئی جی جیل کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تمام قیدیوں کے حوالے سے فہرست بنا کر بھیجیں، قانون کے مطابق دیکھوں گا کہ کتنے قیدیوں کو چھوڑا جا سکتا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے جیل میں بہتریں صحت کی خدمات دینے کی بھی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ قیدیوں کو صفائی ستھرائی سے رہنے کی ہدایت دیں اور قیدیوں کو ایک دوسرے سے کچھ فاصلے پر رکھیں۔

سندھ  بھر میں کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے چوتھے روز بھی لاک ڈاؤن جاری ہے۔ لوگ گھروں تک محدود ہیں جب کہ کاروبار زندگی مفلوج ہو چکاہے۔

 لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والوں کو گرفتار اور مقدمات بھی درج کیے جارہے ہیں، لیکن  اس کے باوجود لیاری، بلدیہ، سرجانی، کیماڑی سمیت مختلف علاقوں میں کچھ شہری لاک ڈاؤن کو سنجیدہ نہیں لے رہے ہیں۔

سندھ حکومت کی جانب سے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے کیے جانے والا لاک ڈاؤن پولیس کی جانب سے شہریوں کی گرفتاری کے باعث شہریوں کے لیے اذیت کی شکل میں سامنے آرہا ہے۔

کراچی پولیس نے لاک ڈاؤن کے دوران گھر سے نکلنے والے شہریوں کو گرفتار کرکے ان کی زندگی خطرے میں ڈال دی، تھانوں میں موجود پولیس اہلکار گرفتار شہریوں کو ایک ساتھ لاک اپ میں رکھ رہے ہیں اور انھیں حفاظتی ماسک بھی فراہم نہیں کررہے۔

پولیس کی جانب سے سٹی کورٹ کی مختلف عدالتوں میں گرفتار شہریوں کو پیش کرنے کے دوران کسی قسم کے کوئی حفاظتی انتظامات نہیں کیے جارہے ہیں پولیس نے گرفتار افراد کو بھیڑ بکریوں کی طرح موبائلوں میں ٹھونس کر عدالتوں میں پیش کیا، کسی گرفتار شہری کو کورونا وائرس پھیلنے کے خدشے پر ماسک فراہم نہیں کیا گیا نہ ہی حفاظتی اقدامات کیے گئے۔

مختلف تھانوں کی پولیس تمام قیدیوں کو ایک ساتھ لائی اور ایک ساتھ ہی عدالتوں کے باہر بٹھادیا، پولیس کے ان اقدامات سے پولیس لاک اپ میں بند شہریوں کی جان داؤ پر ہے اور عدالتوں میں لائے گئے گرفتار شہریوں کی وجہ سے سٹی کورٹ میں بھی کورونا وائرس پھیلنے کے خدشات بڑھ رہے ہیں۔

گرفتار شہریوں کا کہنا تھا کہ پولیس ہمیں ماسک فراہم نہیں کرتی اور نہ الگ الگ بٹھاتی ہے جس سے ہمیں بھی وائرس لگنے کا خطرہ ہے۔