بدھ, 09 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

کراچی: جناح اسپتال کو وفاق کے حوالے کرنے پر ڈاکٹرز انتظامیہ پھٹ پڑی ۔
اس حوالے سے ڈاکٹرکا کہنا ہے کہ ہمارا حق اگر دبایا گیا تو ہم بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے اور کوئی بھی قدم اٹھانے پر مجبور ہونگے جناح اسپتال کو یہی کے ڈاکٹرز چلاتے ہیں کوئی فرشتے باہر سے نہیں آکر چلاتے۔ڈاکٹرز سے بات چیت کا مرحلہ شروع جلد کیا جائے

ڈاکٹرز نے سندھ حکومت اور وفاقی حکومت کو 48 گھنٹے کا الٹی میٹم دیتے ہوئے دھمکی دی ہے کہ ڈاکٹرز او ٹیز کا بھی علامتی بائیکاٹ کریں گےدونوں حکومتیں کمیٹی تشکیل نہ دے سکیں تو ہم علامتی ہڑتال کریں گے۔

پشاور: پشاور کے لیڈی ریڈنگ اسپتال میں کورونا وائرس کا ایک اور مشتبہ کیس سامنے آیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق چائنہ سے آنے والے 23 سالہ ضیاالرحمان کا تعلق ارمڑ سے ہے۔ ضیاالرحمان کو ایل آر ایچ میں قائم کرونا آئسولیشن وارڈ میں داخل کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب لیڈی ریڈنگ اسپتال کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مشتبہ مریض کے خون کے نمونے فوری طور پر این آئی ایچ بھجوا دئیے گئے ہیں۔

واضح رہے اس سے قبل بھی پشاور میں کورونا وائرس کے مشتبہ کیس سامنے آتے رہے ہیں تاہم اب تک کسی مریض میں اس کی تصدیق نہیں ہوئی

راولپنڈی : پاکستانی بولر نسیم شاہ ہیٹرک کرنے والے دنیا کے کم عمرترین باؤلربن گئے۔ انہوںنے بنگلا دیش کے خلاف جاری پنڈی ٹیسٹ میں شاندار بولنگ کا مظاہرہ کیا اور کیریئر کی پہلی ہیٹ ٹرک کی۔

تیسرے روز کھیل کے اختتام پر ہیٹ ٹرک کرنے والے نسیم شاہ نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ہیٹ ٹرک کرنے پر اللہ کاشکر ادا کرتا ہوں، اپنےجذبات لفظوں میں بیان نہیں کرسکتا، میں کچھ بھی نہیں،یہ صرف میری ماں کی دعائیں ہیں۔

نسیم شاہ نے40 اوور میں نجم الحسن، تیج السلام اور محموداللہ کو آؤٹ کیا اور ساتھ ہی ہیٹرک کرنے والے دنیا کے کم عمرترین باؤلر کا اعزاز بھی اپنے نام کرلیا ہے۔ہیٹ ٹرک کے وقت ان کی عمر 16 برس 359 دن تھی۔

راولپنڈی: راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں بنگلا دیش کی پوری ٹیم دوسری اننگز میں 168 رنز پرڈھیر ہو گئی۔

دوسری اننگز میں نسیم شاہ اوریاسر شاہ دونوں نے 4 بنگلا دیشی کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جب کہ محمد عباس اور شاہین شاہ آفریدی کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔بنگلا دیش کی جانب سے دوسری اننگز میں مومن الحق 41 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے جب کہ نجم الحسن شنٹو نے 38 اور تمیم اقبال نے 34 رنز کی اننگز کھیلیں۔

یاد رہے کہ بنگلا دیش نے اپنی پہلی اننگز میں 233 رنز بنائے تھے جس کے جواب میں پاکستان نے کھیل کے دوسرے روز شان مسعود اور بابراعظم کی شاندار سنچریوں کی بدولت 342رنزاسکورکیےتھے۔

تیسرے دن کھیل کے اختتام تک بنگلادیش کی ٹیم نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 126 رنز بنائے تھے۔ واضح رہے کہ پاکستان نے بنگلہ دیش کو شکست دیکر دو میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی ہے۔

لاہور : کبڈی ورلڈ کپ 2020 کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب پنجاب اسٹیڈیم لاہور میں ہوئی جس میں اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی اور وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے شرکت کی۔تقریب سے خطاب میں اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ آج نئی تاریخ رقم ہورہی ہے اور اِس ایونٹ کی کامیابی کے لیے دعاگو ہیں۔

افتتاحی تقریب کے بعد پہلا مقابلہ پاکستان اور کینیڈا کی ٹیموں کے درمیان ہوا جہاں پاکستان نے حریف ٹیم کو باآسانی شکست دے دیدی۔ پاکستان نے 24 کے مقابلے میں 64 پوائنٹس سے کامیابی حاصل کی اور شاندار فتح کے ساتھ ٹورنامنٹ کی شروعات کی۔

واضح رہے کہ کبڈی ورلڈ کپ میں پاکستان کے علاوہ مختلف ممالک کی 9 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں بھارت، جرمنی، ایران اور آذربائیجان کی ٹیمیں بھی شامل ہیں۔کبڈی کے مقابلے 16 فروری تک لاہور کے علاوہ فیصل آباد اور گجرات میں بھی منعقد ہوں گے۔

 

کراچی : جناح سندھ یونیورسٹی اور شمالی یورپ میں مقیم پاکستانی ڈاکٹروں کی تنظیم کے مابین معاہدہ ہوگیا ہے جس کے تحت یونیورسٹی کے طلبہ کو تربیت کے لیے یورپ بھیجا جائےگا یونیورسٹی میں مفاہمتی یادداشت پریونیورسٹی کی جانب سے وائس چانسلر سید محمد طارق رفیع اورپرو وائس چانسلر پروفیسر شاہد رسول نے دستخط کیے، جبکہ ایسوسی ایشن کی نمائندگی ڈاکٹر امیر الحق اور ڈاکٹر شہاب اللہ صدیقی نے کی۔

اس موقع پرڈین بیسک میڈیکل سائنسز پروفیسر غلام سرور قریشی، وائس پرنسپل پروفیسر محمود حسن اور رجسٹرار پروفیسر سعدیہ اکرم موجود تھیں۔اس معاہدے کے مطابق یونیورسٹی بہترین طلبہ کا انتخاب کرے گی جن کے سفر، تربیت اور رہائش کے انتظام میں ایسوسی ایشن کی جانب سے تعاون کیا جائے گا۔

کراچی: پاکستان کی معروف ڈرامہ نگاراورادیبہ فاطمہ ثریا بجیا نے ٹیلی وژن کے علاوہ ریڈیو اور اسٹیج کے لیے بے شمار ڈرامے لکھے جب کہ ان کے معروف ڈراموں میں ’’شمع‘‘ ، ’’افشاں‘‘، ’’عروسہ‘‘، ’’انا‘‘، ’’تصویر‘‘ سمیت متعدد ڈرامے شامل ہیں،

فاطمہ ثریا بجیا یکم ستمبر1930 کو بھارتی شہر حیدرآباد دکن میں پیدا ہوئیں ،قیام پاکستان کے فوری بعد اپنے خاندان کے ساتھ کراچی میں رہائش اختیار کی، فاطمہ ثریا بجیا 1960 میں ٹیلی وژن انڈسٹری کاحصہ بنیں۔وہ ملک کی معروف ادبی شخصیت انور مقصود کی بہن تھیں۔

علم و ادب کےحوالے سے غیرمعمولی خدمات پرفاطمہ ثریابجیاکوحکومت نےتمغہ برائے حسن کارکردگی اورہلال امتیا ز سے نوازا ،جب کہ جاپان نے بھی انہیں اپنا اعلیٰ ترین شہری اعزازعطا کیا، فاطمہ ثریابجیاعلالت کےبعد10 فروری2016کوانتقال کرگئی تھیں۔

جنوبی افریقا میں کھیلے گئے آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کے فائنل میں بنگلہ دیش ،اوربھارت کی ٹیمیں آپس میں ٰٹکرائیں۔بھارتھی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 48 ویں اوورز میں ہی 177 رنز بنا کر دھیر ہوگیی۔

178 رنز کے تعاقب میں بنگلادیشی بلے بازوں نے اننگز کا آغازکیا اور بیٹنگ جاری ہی تھی کہ 7 کھلاڑیوں کے نقصان پر بارش ہوگئی چنانچہ میچ روک دیا گیا بعدازاں ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت بنگلہ دیشی ٹیم کو چار اوورز میں ایک رنز کا ہدف دیا گیا جو انہوں 43 ویں اوور کی پہلی گیند پربآسانی پورا کرلیا۔

یوں بنگلادیش نے دفاعی چیمپئن بھارت کو 3 وکٹوں سے شکست دیکر تاریخ رقم کی اور پہلی بار انڈر 19 ورلڈکپ کا چیمپئن بن گیا۔واضح رہے کہ بنگلہ دیشی ٹیم نے ٹیسٹ اسٹیٹس ملنے کے بعدپہلا آئی سی سی کرکٹ ٹائٹل جیتا ہے۔

مانیٹرنگ ڈیسک : ہم میں سے اکثر لوگ رات کی شفٹ میں کام کرنا پسند کرتے ہیں جب کہ بہت سے لوگ رات کی شفٹ میں کام کرنے کو اس لیے اچھا سمجھتے ہیں کیونکہ انہیں روز روز صبح سویرے اٹھ کر آفس نہیں آنا پڑتا۔لیکن آج ہمارے پاس رات کی شفٹ میں کام کرنے والوں کے لیے کوئی اچھی خبر نہیں ہے۔

حال ہی میں امریکا میں ایک تحقیق کی گئی جس سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ رات کی شفٹ میں کام کرنے والے لوگوں میں سب سے پہلے نیند سے متعلق بیماریاں جنم لینا شروع ہو جاتی ہیں۔ تحقیق کے مطابق رات کی شفٹ میں کام کرنے والے افراد میں میٹابولک سینڈروم کے ساتھ ساتھ امراضِ قلب، فالج اور ٹائپ 2 ذیابیطس ہونے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔

دی جنرل آف امریکن آسٹیوپیتھک ایسوسی ایشن میں شائع کی جانے والی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ وہ لوگ جو روٹیٹنگ شفٹوں میں کام کرتے ہیں اُن میں اِن بیماریوں کے بڑھنے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔ ایک تحقیق سے یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ دن کی شفٹ میں کام کرنے والی نرسوں کے مقابلے میں رات کی شفٹ میں کام کرنے والی نرسوں میں 1.8 فیصد میٹابولک سینڈروم پایا گیا۔

امریکا کی ٹورو یونیورسٹی اور تحقیق کی بانی کشما کلکرنی نے تجویز دی ہے کہ تھکاوٹ کو دور کرنے کے لیے رات کی شفٹ میں کام کرنے والے لوگ اپنی نیند کے علاوہ دن میں 20 سے 120 منٹ تک اضافی سوئیں۔