بدھ, 09 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

کراچی : جناح سندھ یونیورسٹی اور شمالی یورپ میں مقیم پاکستانی ڈاکٹروں کی تنظیم کے مابین معاہدہ ہوگیا ہے جس کے تحت یونیورسٹی کے طلبہ کو تربیت کے لیے یورپ بھیجا جائےگا یونیورسٹی میں مفاہمتی یادداشت پریونیورسٹی کی جانب سے وائس چانسلر سید محمد طارق رفیع اورپرو وائس چانسلر پروفیسر شاہد رسول نے دستخط کیے، جبکہ ایسوسی ایشن کی نمائندگی ڈاکٹر امیر الحق اور ڈاکٹر شہاب اللہ صدیقی نے کی۔

اس موقع پرڈین بیسک میڈیکل سائنسز پروفیسر غلام سرور قریشی، وائس پرنسپل پروفیسر محمود حسن اور رجسٹرار پروفیسر سعدیہ اکرم موجود تھیں۔اس معاہدے کے مطابق یونیورسٹی بہترین طلبہ کا انتخاب کرے گی جن کے سفر، تربیت اور رہائش کے انتظام میں ایسوسی ایشن کی جانب سے تعاون کیا جائے گا۔

کراچی: پاکستان کی معروف ڈرامہ نگاراورادیبہ فاطمہ ثریا بجیا نے ٹیلی وژن کے علاوہ ریڈیو اور اسٹیج کے لیے بے شمار ڈرامے لکھے جب کہ ان کے معروف ڈراموں میں ’’شمع‘‘ ، ’’افشاں‘‘، ’’عروسہ‘‘، ’’انا‘‘، ’’تصویر‘‘ سمیت متعدد ڈرامے شامل ہیں،

فاطمہ ثریا بجیا یکم ستمبر1930 کو بھارتی شہر حیدرآباد دکن میں پیدا ہوئیں ،قیام پاکستان کے فوری بعد اپنے خاندان کے ساتھ کراچی میں رہائش اختیار کی، فاطمہ ثریا بجیا 1960 میں ٹیلی وژن انڈسٹری کاحصہ بنیں۔وہ ملک کی معروف ادبی شخصیت انور مقصود کی بہن تھیں۔

علم و ادب کےحوالے سے غیرمعمولی خدمات پرفاطمہ ثریابجیاکوحکومت نےتمغہ برائے حسن کارکردگی اورہلال امتیا ز سے نوازا ،جب کہ جاپان نے بھی انہیں اپنا اعلیٰ ترین شہری اعزازعطا کیا، فاطمہ ثریابجیاعلالت کےبعد10 فروری2016کوانتقال کرگئی تھیں۔

جنوبی افریقا میں کھیلے گئے آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کے فائنل میں بنگلہ دیش ،اوربھارت کی ٹیمیں آپس میں ٰٹکرائیں۔بھارتھی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 48 ویں اوورز میں ہی 177 رنز بنا کر دھیر ہوگیی۔

178 رنز کے تعاقب میں بنگلادیشی بلے بازوں نے اننگز کا آغازکیا اور بیٹنگ جاری ہی تھی کہ 7 کھلاڑیوں کے نقصان پر بارش ہوگئی چنانچہ میچ روک دیا گیا بعدازاں ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت بنگلہ دیشی ٹیم کو چار اوورز میں ایک رنز کا ہدف دیا گیا جو انہوں 43 ویں اوور کی پہلی گیند پربآسانی پورا کرلیا۔

یوں بنگلادیش نے دفاعی چیمپئن بھارت کو 3 وکٹوں سے شکست دیکر تاریخ رقم کی اور پہلی بار انڈر 19 ورلڈکپ کا چیمپئن بن گیا۔واضح رہے کہ بنگلہ دیشی ٹیم نے ٹیسٹ اسٹیٹس ملنے کے بعدپہلا آئی سی سی کرکٹ ٹائٹل جیتا ہے۔

مانیٹرنگ ڈیسک : ہم میں سے اکثر لوگ رات کی شفٹ میں کام کرنا پسند کرتے ہیں جب کہ بہت سے لوگ رات کی شفٹ میں کام کرنے کو اس لیے اچھا سمجھتے ہیں کیونکہ انہیں روز روز صبح سویرے اٹھ کر آفس نہیں آنا پڑتا۔لیکن آج ہمارے پاس رات کی شفٹ میں کام کرنے والوں کے لیے کوئی اچھی خبر نہیں ہے۔

حال ہی میں امریکا میں ایک تحقیق کی گئی جس سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ رات کی شفٹ میں کام کرنے والے لوگوں میں سب سے پہلے نیند سے متعلق بیماریاں جنم لینا شروع ہو جاتی ہیں۔ تحقیق کے مطابق رات کی شفٹ میں کام کرنے والے افراد میں میٹابولک سینڈروم کے ساتھ ساتھ امراضِ قلب، فالج اور ٹائپ 2 ذیابیطس ہونے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔

دی جنرل آف امریکن آسٹیوپیتھک ایسوسی ایشن میں شائع کی جانے والی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ وہ لوگ جو روٹیٹنگ شفٹوں میں کام کرتے ہیں اُن میں اِن بیماریوں کے بڑھنے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔ ایک تحقیق سے یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ دن کی شفٹ میں کام کرنے والی نرسوں کے مقابلے میں رات کی شفٹ میں کام کرنے والی نرسوں میں 1.8 فیصد میٹابولک سینڈروم پایا گیا۔

امریکا کی ٹورو یونیورسٹی اور تحقیق کی بانی کشما کلکرنی نے تجویز دی ہے کہ تھکاوٹ کو دور کرنے کے لیے رات کی شفٹ میں کام کرنے والے لوگ اپنی نیند کے علاوہ دن میں 20 سے 120 منٹ تک اضافی سوئیں۔

 

ٹیکنالوجی کی معروف کمپنی ایپل کو پرانے آئی فونز کی رفتار کم کرنے پر بھاری جرمانہ کردیا گیا۔
 
برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق ایپل پر 25 ملین یورو کا جرمانہ فرانس کے مسابقتی اور فراڈ پر نظر رکھنے والے ادارے کی جانب سے کیا گیا جس کا کہنا ہےکہ ایپل نے صارفین کو بتائے بغیر اپنے پرانے آئی فونز کی رفتار کو کم کیا۔
 
برطانوی میڈیا کا کہناہے کہ 2017 میں ایپل نے اس بات کی تصدیق کی تھی کہ اس نے کچھ آئی فونز کی رفتار کم کی ہے مگر یہ ڈیوائس کی معیاد بڑھانے کے لیے کیا گیا لیکن صارفین کو اپ گریڈ کرنے کے لیے کوئی تجویز نہیں دی گئی۔
 
ایپل کا کہنا تھا کہ ڈیوائسز میں لیتھیم آئیون بیٹریاں اپنی مدت پوری کرنے کے سبب مطلوبہ کرنٹ فراہم کرنے کے قابل نہیں تھیں جس کے نتیجے میں آئی فون دوسرے فونز کے مقابلے میں غیر متوقع طور پر بند ہوسکتا تھا۔
 
ایپل کے مطابق آئی فون 6، آئی فون 6 ایس اور آئی فون ایس ای کو اپ ڈیڈ کرنے کے لیے سوفٹ وئیر جاری کیا گیا جس نے ان فونز کی بیٹری کی کارکردگی کو بہتر کیا۔
 
ایپل کا کہنا تھا کہ فرانسیسی واچ ڈوگ کے ساتھ اس معاملے کو حل کرلیا گیا ہے۔
 
تاہم فرانسیسی واچ ڈوگ نے کہا کہ معاہدے کے مطابق ایپل کو فرانسیسی زبان میں اپنی ویب سائٹ پر ایک ماہ کے لیے نوٹس لگانا ضروری ہوتا ہے لیکن کمپنی نے آئی فون رکھنے والوں کو یہ نہیں بتایا کہ آئی او ایس (10.2.1 اور 11.2) انسٹال کرنے سے ان کے فونز کی رفتار کم ہوسکتی ہے۔
 
واچ ڈوگ کا کہنا تھا کہ ایپل کمپنی معاہدے کی رو سے فریب کے جرم کی مرتکب ہوئی ہے جس پر وہ جرمانہ ادا کرنے کرنے پر بھی رضا مند تھی۔
راولپنڈی: راولپنڈی ٹیسٹ میں شان مسعود اور بابر اعظم کی شاندار سنچریوں کی بدولت پاکستان نے بنگلادیش کیخلاف 109 رنز کی برتری حاصل کرلی۔
 
پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان پہلے ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستانی بیٹسمینوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
 
دوسرے روز پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز شان مسعود اور عابد علی نے کیا لیکن عابد علی دوسرے ہی اوور میں بغیر کوئی رن بنائے کیچ آؤٹ ہو گئے
عابد علی کے جلد آؤٹ ہونے کے بعد شان مسعود اور اظہر علی کے درمیان 91 رنز کی شراکت ہوئی لیکن اظہر علی کھانے سے وقفے سے کچھ پہلے 34 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔
 
کھانے کے وقفے کے بعد شان مسعود نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سنچری مکمل کی جس کے بعد وہ تیجل اسلام کی بال پر آؤٹ ہوگئے،100 رنز بنائے۔
 
اس کے بعد بابر اعظم اور اسد شفیق نے مزید کوئی نقصان نہیں ہونے دیا۔ اس دوران بابر اعظم نے اپنی سنچری مکمل کی اور جب دوسرے دن کا کھیل ختم ہوا تو بابر اعظم 143 اور اسدشفیق 60 رنز بناکر وکٹ پر موجود تھے۔
 
گزشتہ روز بنگلا دیش کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں233 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔ پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی نے 4 جب کہ محمد عباس اور حارث سہیل نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا۔
 
لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پانچویں ایڈیشن کے لیے کھلاڑیوں کے متبادل ڈرافٹ کے دوران 8 نئے کھلاڑیوں کو منتخب کرلیا گیا۔
 
اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) سے جاری بیان کے مطابق کراچی کنگر نے دونوں کھلاڑیوں کو پورے ایڈیشن کے لیے اسکواڈ میں شامل کیا جبکہ پشاور زلمی نے ایک کھلاڑی کو مکمل ایڈیشن اور دوسرے کو جزوقتی طور پر منتخب کیا۔
 
دوسری جانب اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز نے مکمل ایڈیشن کے لیے ایک، ایک جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور ملتان سلطان نے مقررہ وقت کے لیے ایک، ایک متبادل کھلاڑی منتخب کیا۔
 
پی ایس ایل 2020 کے لیے ری پلیسمنٹ ڈارفٹ کے طریقہ کار کا تعین منتخب کیے گئے کھلاڑیوں کی عدم دستیابی کی وجہ سے کیا گیا۔
 
کراچی کنگز کے لیام پلنکٹ ( گولڈ، سپلیمینٹری) انجری کی وجہ سے پی ایس ایل کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے اور ان کی جگہ نیوزی لینڈ کے فاسٹ باؤلر مچل میکلینگن (گولڈ) پورے ایڈیشن کے لیے شامل ہوں گے، مچل میکلینگن ماضی میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کرچکے ہیں۔ان کے علاوہ کراچی کنگز میں ڈین لارنس (سلور) کی جگہ پورے ایڈیشن میں چیڈوک والٹن (سلور) شامل کرلیا گیا انہوں نے 2018 اور 2019 کے ایڈیشنز میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کی تھی۔
 
پشاور زلمی نے اپنے اسکواڈ میں پورے ایڈیشن کے جنوبی افریقہ کے ڈوائن پریٹوریئس(سلور) کی جگہ انگلینڈ کے لوئس گریگری (سلور) کو شامل کیا ہے کیونکہ ڈوائن پریٹوریئس نیشنل ڈیوٹی کی وجہ سے پی ایس ایل میں شرکت نہیں کریں گے۔ اسی طرح 7 مارچ تک ویسٹ انڈیز اور سری لنکا کے درمیان سیریز کی وجہ سے کیرون پولارڈ (پلاٹینم) بھی دستیاب نہیں ہوں گے لہذا جزوی طور پر ان کی جگہ ٹیم میں کارلوس بریتھ ویٹ (ڈائمنڈ) کو شامل کیا گیا ہے جنہوں نے گزشتہ ایڈیشن میں لاہور قلندرزز کے لیے کھیلا تھا۔
 
ویسٹ انڈیز کے فابیئن ایلن (سلور) بھی اسی وجہ سے ٹورنامنٹ کے وسط میں ملتان سلطانز کے ساتھ کھیلیں گے اس وقت تک ان کی جگہ وائن مڈسن (سلور) ملتان سلطانز کا حصہ ہوں گے۔
 
دوسری جانب ویسٹ انڈیز کے لینڈل سمنز نجی وجوہات کے باعث پی ایس ایل میں شرکت نہیں کریں گے اور اب ان کی جگہ جنوبی افریقہ کے ڈین ولاز (گولڈ ) پورے ایڈیشن میں لاہور قلندرز کا حصہ ہوں گے۔
 
اسلام آباد یونائیٹڈ کے وان دیر دوسن (گولڈ، سپلیمنٹری)نیشنل ڈیوٹی کے باعث پی ایس ایل کے لیے دستیاب نہیں ان کی جگہ انگلینڈ کے بلے باز ڈیوڈ ملان (سلور) کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے، انہوں نے گزشتہ 4 ایڈیشنز میں پشاور زلمی کی نمائندگی کی تھی۔
 
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کیمو پاؤل (سلور، سپلیمنٹری) کی جگہ 7 مارچ تک جنوبی پنجاب کے لیگ اسپنر زاہد محمود (سلور ) کو جزوی طور پر اسکواڈ میں شامل کیا ہے۔
 
خیال رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے 5ویں ایڈیشن کا آغاز 20 فروری سے ہوگا اور یہ 22 مارچ تک جاری رہے گا جبکہ اس کے تمام 34 میچز پاکستان کے 4 شہروں میں کھیلے جائیں گے۔
مانیٹرنگ ڈیسک: ہواوے کو امریکی پابندیوں کے نتیجے میں گوگل سروسز جیسے پلے اسٹور سے محرومی کا سامنا کرنا پڑا ہے اور اب لگتا ہے کہ یہ چینی کمپنی اس کے جواب میں اب تک کا اہم ترین اقدام کرنے والی ہے۔
 
خبررساں ادارے رائٹرز نے ایک رپورٹ میں بتایا کہ ہواوے، شیاﺅمی،اوپو اور ویوو جیسی بڑی اسمارٹ فونز بنانے والی کمپنیاں اکٹھے ہوکر ایک پلیٹ فارم پر کام کررہی ہیں جو چین سے باہر موجود ڈویلپرز کو اپنی ایپس بیک وقت ان کمپنیوں کے ایپ اسٹورز میں اپ لوڈ کرنے کی سہولت فراہم کرے گا۔
 
یہ کمپنیاں گلوبل ڈویلپر سروس الائنس (جی ڈی ایس اے) کے زیرتحت اکٹھی ہوئی ہیں اور یہ اقدام گوگل پلے اسٹور کی بین الاقوامی اجارہ داری کو چیلنج کرنے کی کوشش نظر آتی ہے۔
 
چین میں گوگل پلے اسٹور پر پابندی عائد ہے اور وہاں کے اینڈرائیڈ صارفین مختلف ایپ اسٹورز سے ایپس کو ڈاﺅن لوڈ کرتے ہیں جن میں سے بیشتر مختلف کمپنیوں جیسے ہواوے اور اوپو سنبھالتی ہیں، مگر چین سے باہر گوگل پلے اسٹور کی بالادستی قائم ہے، جو ڈویلپرز کو اپنے سافٹ وئیر اپ لوڈ کرنے کی سہولت فراہم کرتا ہے، اس اجارہ داری کے نتیجے میں تھرڈ پارٹی ایپ اسٹورز کو مشکلات کا سامنا ہوتا ہے، اور اب اسے جی ڈی ایس اے کے پلیٹ فارم سے چیلنج کیا جارہا ہے۔
 
جی ڈی ایس اے کی پروٹوٹائپ ویب سائٹ میں بتایا گیا کہ اس کی سروسز 9 ممالک اور خطوں بشمول بھارت، انڈونیشیا، روس اور ملائیشیا میں متعارف کرائے جانے کا منصوبہ ہے۔
 
رپورٹ کے مطابق یہ چینی کمپنیاں مختلف خطوں میں بہت مضبوط ہیں جیسے شیاﺅمی بھارت میں یاہواوےیورپ میں، اور گزشتہ سال کی آخری سہ ماہی کے دوران ان کمپنیوں نے دنیا بھر میں 40 فیصد اسمارٹ فونز فروخت کیے تھے۔
 
یہ نیا پلیٹ فارم ڈویلپرز کے لیے اپنی ایپس تمام اسٹورز میں بیک وقت اپ لوڈ کرنا آسان بنائے گا۔ گوگل پلے اسٹور کی عالمی سطح پر بالادستی ہواوے کے لیے زیادہ بڑا مسئلہ ہے جو گزشتہ سال امریکی پابندیوں کے نتیجے میں گوگل ایپس اور سروسز بشمول پلے اسٹور کے لائسنس سے محروم ہوگئی۔
 
اس مسئلے کی وجہ سے ہواوے نے اپنے فلیگ شپ فون میٹ 30 کو عالمی سطح پر فروخت کے لیے پش نہ کرنے کا فیصلہ کیا جبکہ اس نے اپنے آپریٹنگ سسٹم ہارمونی او ایس پر کام کرنے کا اعلان بھی کیا اور گوگل سروسز کے متبادل کے طور پر ہواوے موبائل سروسز کے قیام کے لیے ایک ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کی۔
 
پلے اسٹور گوگل کی آمدنی کے ذرائع میں بہت اہمیت رکھتا ہے جس نے گزشتہ سال دنیا بھر میں 8.8 ارب ڈالرز کما کر دیئے۔ چینی کمپنیوں کا یہ نیا پلیٹ فارم مارچ میں متعارف کرائے جانے کا منصوبہ ہے مگر چین میں کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کے باعث اس میں تاخیر بھی ہوسکتی ہے۔
 
خیال رہے کہ مئی 2019 میں امریکا نے ہواوے کو بلیک لسٹ کرتے ہوئے امریکی کمپنیوں کے ساتھ کاروبار سے روک دیا تھا اور ہواوے کو پرزہ جات کی فراہمی کے لیے امریکی کمپنیوں کے لیے خصوصی حکومتی لائسنس کی شرط عائد کی گئی۔
 
ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے ہواوے کو امریکی قومی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دے کر بلیک لسٹ کیا گیا تھا اور کہا گیا تھا کہ اس کے آلات جاسوسی کے لیے استعمال ہوسکتے ہیں، چینی کمپنی نے ان الزامات کی ہمیشہ تردید کی ہے۔
مانیٹرنگ ڈیسک: فروری کا مہینہ دیگر مہینوں کے مقابلے میں منفرد ہے کیونکہ یہ واحد ماہ ہے جس کے دنوں کی تعداد 28 ہوتی ہے جبکہ ہر 4 سال بعد لیپ ایئر میں 29 دن ہوجاتی ہے۔
 
مگر کیا آپ جانتے ہیں کہ ہمیشہ سے ہماری زبان سے اس مہینے کا تلفظ غلط نکل رہا ہے یا کم از کم انگلش کے حوالے سے تو یہ بات درست ہے۔
 
درحقیقت امریکا میں فروری کا سب سے عام تلفظ feb-yoo-air-ee ہے جو اردو سے بالکل مختلف ہے اور مریم ویبسٹر اور امریکن ہیرٹیج جیسی لغات بھی اس تلفظ کو درست تصور کرتی ہیں۔
 
یعنی انگلش میں فروری کے پہلے آر کو سائیلنٹ کردیا گیا ہے اور ایسا کم از کم ڈیڑھ سو برسوں سے ہورہا ہے بلکہ ہوسکتا ہے کہ اس کی تاریخ اس سے بھی زیادہ قدیم ہو۔
 
اس مہینے کا پرانا تلفظ feb-roo-air-ee بھی ہے جو بہت کم لوگ اپنی زبان سے دہرانا پسند کرتے ہیں۔
 
ویسے انگلش بولنے والے عام طور پر ایسے الفاظ کو زیادہ پسند نہیں کرتے جس میں 2 آر ایک دوسرے کے پاس ہوں اور عام طور پر ان میں سے ایک کو سائیلنٹ کردیا جاتا ہے۔
 
جیسے اردو میں ہم لائبریری بولتے ہیں مگر انگلش مین یہ لائبری بولا جاتا ہے۔
اسی طرح فیب یوری (فروری) بولا جاتا ہے جیسا آپ نیچے سن بھی سکتے ہیں
مانیٹرنگ ڈیسک: کیاآپ کو اندازہ ہے کہ پانی کے ایک مہین قطرے سے بجلی بنائی جاسکتی ہے؟تو اسکا جواب ہیں "جی ہاں"۔
 
ہانگ کانگ سٹی یونیورسٹی کے انجینئروں نے پانی کے قطروں پر مبنی برقی جنریٹر بنایا ہے جسے ’’ڈراپڈ بیسڈ الیکٹرک جنریٹر‘‘ یا ڈی ای جی کا نام دیا گیا ہے۔ اس میں فیلڈ افیکٹ ٹرانسسٹر (ایف ای ٹی) جیسا اسٹرکچر بنایا گیا ہے جو حاصل شدہ توانائی کو زیادہ کفایت سے دوسری توانائی میں بدلتا ہے۔
 
ہانگ کانگ یونیورسٹی کے ماہرین نے پانی کے قطروں سے بجلی بنانے والا نظام تیار کیا ہے (فوٹو: بشکریہ ہانگ کانگ سٹی یونیورسٹی)
 
پروفیسر وینگ زوانکوائی اور ان کی ٹیم نے ہفت روزہ نیچر میں اپنی رپورٹ شائع کرائی ہے۔ زمین پر بارش، لہروں اور بڑی امواج کی صورت میں پانی موجود ہے۔ روایتی اصولوں کے برخلاف ایف ای ٹی طریقہ کار میں بجلی کی کفایت بہت زیادہ ہے۔ اس طرح پانی کی حرکتی توانائی سے توانائی کی کثافت 50.1 واٹ فی مربع میٹر تک ہوجاتی ہے جو اب تک کے نظاموں میں سب سے زیادہ ہے۔
 
اسے بنانے میں دو سال لگے ہیں اور پہلا نمونہ بہت اچھی طرح کام کررہا ہے۔ یہ نظام گرتے ہوئے پانی کے قطروں سے بھی بجلی بناسکتا ہے۔ واضح رہے کہ ایف ای ٹی ٹیکنالوجی 1956ء میں سامنے آئی تھی اور اسے نوبیل انعام بھی ملا تھا۔ اگر مسلسل پانی گرتا رہے تو جنریٹر بجلی بناتا رہتا ہے۔
 
 
 
اندازہ ہے کہ صرف 100 مائیکرو لیٹر پانی کا قطرہ اگر 15 سینٹی میٹر کی بلندی سے پھینکا جائے تو اس سے 140 وولٹ بجلی پیدا کی جاسکتی ہے جو 100 ایل ای ڈی روشن کرانے کے لیے کافی ہے۔
 
اب اگلے مرحلے میں یہ دیکھنا ضروری ہے کہ آیا اس طریقے سے عملی طور پر بڑے منصوبوں کے لیے بجلی بنائی جاسکتی ہے یا نہیں۔