بدھ, 09 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

پشاور: قومی کرکٹر محمد رضوان کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل تمام ٹیموں کے لئے مشکل ایونٹ ہےر پی ایس ایل سے نوجوان کھلاڑی سامنے آئیں گے۔

پشاور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان نے کہا کہ 3 سال سے کراچی کنگز کی نمائندگی کررہا ہوں اور اس مرتبہ کافی محنت کی ہے، امید ہے گزشتہ سال سے بڑھ کر بہترین کھیل پیش کروں گا۔

محمد رضوان نے کہا کہ پی ایس ایل تمام ٹیموں کے لئے مشکل ایونٹ ہے جس میں تمام ملکی وغیر ملکی کرکٹرز حصہ لے رہے ہیں، ہر ٹیم میں منجھے ہوئے کھلاڑی ہیں اور خوشی اس بات کی ہے کہ مکمل ایونٹ اس بار پاکستان میں ہورہا ہے اور پی ایس ایل سے نوجوان کھلاڑی سامنے آئیں گے، دورہ بنگلا دیش کے حوالےسے نوجوان کرکٹر کا کہنا تھا کہ بنگلہ دیش کے خلاف کیخلاف حالیہ ٹیسٹ میں کامیابی کو ٹیم ورک کا نتیجہ ہے۔

اسلام آباد:  قومی اسمبلی اجلاس میں عمر ایوب کی جانب سے آصف زرداری کو مسٹر 10 پرسنٹ کہنے پر میں ہنگامہ آرائی کے بعد اجلاس ملتوی کردیا گیا۔

قومی اسمبلی اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب کا کہنا تھا کہ 60 سے 70 کی دہائی میں مہنگائی ہوئی، مسلم لیگ ن 30 ہزار ارب روپے تک قرضہ لے گئی جب کہ پیپلزپارٹی کی سابقہ حکومت نے 15000 ہزار ارب روپے تک قرضہ چھوڑا۔

اسی دوران وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب نے سابق صدر اور شریک چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی آصف زرداری کو مسٹر 10 پرسنٹ کہا جس پر پیپلزپارٹی کی جانب سے احتجاج کیا گیا اور پارٹی ارکان نے عمر ایوب کی چیئر کا گھیراؤ کرکے حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔ 

پیپلز پارٹی ارکان نے ایجنڈے کی کاپیاں بھی پھاڑدیں جب کہ رہنما پیپلزپارٹی آغا رفیع اللہ حکومتی ارکان سے گتھم گتھا ہوگئے اور سابق صدر ایوب خان کے خلاف نعرے لگائے۔ ہنگامہ آرائی کے بعد ڈپٹی اسپیکر نے اجلاس کی کارروائی 10 منٹ کے لیے معطل کی تاہم بعد میں اجلاس کل صبح 11 بجے تک کے لیے ملتوی کردیا گیا۔

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے عمر اکمل کے نازیبا رویہ پر ان کی سرزنش کرتے ہوئے معاملہ نمٹا دیا۔

بورڈ ترجمان کے مطابق ٹیسٹ کرکٹر عمر اکمل کی جانب سے فٹنس ٹیسٹ کے دوران مبینہ بدانتظامی کے حوالے سے اپنی کارروائی مکمل کرلی ہے، تمام فریقین کا مؤقف جاننے کے بعد یہ امر سامنے آیا ہے کہ یہ واقعہ غلط فہمی کی وجہ سے سامنے آیا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ عمر اکمل کی جانب سے واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا گیا جس کے بعد کرکٹ بورڈ نے انہیں سرزنش کرتےہوئےبطور سینئر کرکٹر ان کی ذمہ داریوں کا احساس دلایا ہے لیکن معاملہ اب ختم ہوچکا، پی سی بی اور عمر اکمل اس معاملے پر مزید کوئی تبصرہ نہیں کریں گے

جنیوا:عالمی ادارہ صحت نےکوروناوائرس کودہشتگردی سےزیادہ خطرناک قرار دےدیا۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق کورونا وائرس کے پھیلائو کو روکنے اور اس سے نمٹنے کے لیے ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) کا اجلاس جنیوا میں ہورہا ہے۔ اس موقع پر عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ٹیڈروس ایڈمنوم گوٹھائیس کورونا وائرس کو کسی بھی دہشتگردی کارروائی سے زیادہ خطرناک قرار دیتےہوئےکہاہےکہ کرونا وائرس کے نتائج کسی بھی دہشت گردی کے واقع سے زیادہ ہوسکتے ہیں

عالمی ادارہ صحت کے سربراہ نے کہا کہ کورونا وائرس چین کے بعد پوری دنیا میں بہت تیزی سے پھیل رہا ہے جو ایک سنگین خطرہ بنتا جارہا ہے اور ایک اندازے کے مطابق اس وائرس کی ویکسن کی تیاری میں 18 ماہ لگ سکتے ہیں لہذا ہمیں موجودہ صورتحال میں تمام دستیاب وسائل کے ذریعے سے اس کا حل نکالنا ہوگا۔

ٹیڈروس ایڈمنوم گوٹھائیس نے کہا کہ جو لوگ کبھی چین نہیں گئے، ان لوگوں میں اس وائرس کی تشخیص میں اضافہ نادیدہ خطرے کی پہلی جھلک ہے لہذا ہمیں اس خطرے سے تیزی سے نمٹنا ہوگا۔
دوسری جانب جاپان میں قرنطینہ میں رکھے گئے ’ڈائمنڈ پرنسز‘ نامی بحری جہاز میں موجود 3 ہزار 700 افراد میں سے مزید 39 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 100 ہوگئی ہے

 مانیٹرنگ ڈیسک: یورپی خلائی ایجنسی (ای ایس اے) اور امریکی ’’ناسا‘‘ نے سورج کے قطبین کا مطالعہ کرنے کےلیے اپنا مشترکہ خلائی مشن ’سولر آربٹر‘ روانہ کردیا گیا ہے۔

9 فروری 2020 کے روز خلاء میں چھوڑا جانے والا یہ مشن اگلے دو سال میں سورج سے خاصا قریب پہنچ جائے گا اور پھر سورج کے قطبین (شمالی اور جنوبی قطب) کے مشاہدات کا آغاز کردے گا۔ واضح رہے کہ یہ پہلا خلائی مشن ہے جسے بطورِ خاص سورج کے قطبین کا قریب سے مشاہدہ کرنے کےلیے روانہ کیا گیا ہے۔

سولر آربٹر کے آلات خصوصی طور پر اس طرح ڈیزائن کیے گئے ہیں کہ یہ بہت زیادہ درجہ حرارت برداشت کرسکتے ہیں۔ اپنے سفر کے دوران یہ سورج سے 26 ملین میل (تقریباً 4 کروڑ 20 لاکھ کلومیٹر) کے کم سے کم فاصلے پر رہے گا اور اس کے قطبین کے گرد چکر لگاتا رہے گا۔
جسامت کے اعتبار سے یہ ایک منی بس جتنا ہے جس میں شمسی شعلوں، پلازما پر مشتمل شمسی کرہ ہوائی، سورج کے مقناطیسی میدان اور اسی طرح دوسری کئی چیزوں کے بارے میں معلومات جمع کرنے کےلیے دس مختلف قسم کے آلات نصب کیے گئے ہیں۔

شدید گرمی برداشت کرنے کےلیے اس پر ٹیٹانیم کی چوڑی ڈھال موجود ہے جس پر خاص طرح کے مادّے ’’سولر بلیک‘‘ کی تہہ چڑھائی گئی ہے جس کی بدولت یہ 600 ڈگری سینٹی گریڈ جتنا شدید درجہ حرارت برداشت کرسکے گا۔

واضح رہے کہ سورج کے قطبین ہر 11 سال میں پلٹ جاتے ہیں جس کے بعد شمسی سرگرمی کے ایک نئے چکر کا آغاز ہوتا ہے۔ شمسی چکر کے اثرات ہماری زمین پر بھی مرتب ہوتے ہیں اس لیے شمسی قطبین کے بارے میں جان کر ہم نہ صرف سورج، بلکہ خود اپنے سیارہ زمین کے دوسرے کئی دوسرے رازوں سے بھی پردہ اٹھا سکیں گے۔

ٹنڈو باگو: وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی ٹنڈو باگو میں میر غلام محمد خان تالپور کی 88 ویں برسی اور ان کی قائم کردہ اسکول میر غلام محمد خان تالپور ہائی اسکول کی 100 سالہ تقریب میں شرکت کے لئے پہنچ گئے.
 
تقریب میں پہنچنے پر صوبائی وزیر تعلیم کا پرتپاک استقبال کیا گیا.
 
تقریب میں سینیٹر عاجز دھامڑا، حاجی رمضان چانڈیو، وھیر جی کولہی، خان صاحب جمالی، میر اللہ بخش تالپور، عادل جمالی، سمیت دیگر شریک ہیں.
 
تقریب میں صوبائی وزیر کو سندھ کی روایتی اجرک کا تحفہ پیش کیا گیا۔
کراچی: وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی رزاق آباد میں اے آر جی گورنمنٹ کالج پہنچ گئے. صوبائی وزیر نے کالج میں جاری تدریسی عمل کا جائزہ لیا.صوبائی وزیر نے کالج میں اساتذہ اور طلبہ کی حاضری کامعانہ بھی کیا.
 
کالجزمیں تدریسی عمل کو بہتربنانے کےحوالےسے وزیرتعلیم کاکہناتھا کہ
کالج میں تدریسی عمل کو یقینی بنانے اور تمام کلاسز میں اساتذہ کی حاضری کو یقینی بنایا جائے.اساتذہ بروقت آئیں گے اور 8.30 بجے اسمبلی کا انعقاد ہوگا تو طلبہ بھی خود وقت پر آئیں گے.
 
جبکہ طلبہ کی تعداد کی کمی پر صوبائی وزیر نے کالج پرنسپل کو فوری طور پر طلبہ کے والدین سے رابطے کی ہدایات کی
 
اس موقع پر وزیر تعلیم کاکہناتھا کہ روزانہ صبح کسی نہ کسی علاقے میں کالج اور اسکولوں کا وزٹ کروں گا۔آئندہ جس بھی کالج یا اسکول میں اساتذہ غیر حاضر ہوئے ان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
 
انہوں نے مزید کہا کہ تمام ڈی اوز اپنے اپنے ڈسٹرکٹ کی اسکولوں اور کالجز میں اسمبلیوں کے انعقاد کو یقینی بنائیں.
 
وزیرتعلیم نے تمام کالجز اور اسکول کے پرنسپلزکو اپنے یہاں ہونے والی اسمبلی کی تصاویر اور ویڈیوز محکمہ تعلیم کے واٹس اپ نمبر پر لازمی بھیجنےکی ہدایت بھی کی۔

کراچی: وزیر تعلیم سندھ سعید غنی جوگی موڑ قائد آباد میں گورنمنٹ ڈگری بوائز کالج پہنچ گئے.کالج میں پرنسپل سمیت اساتذہ کی بڑی تعداد موجود پاکر صوبائی وزیر نے اساتذہ کو شاباشی دی

کالج میں انرولمنٹ کے باوجود بچوں کی تعداد بہت کم ہونے پر صوبائی وزیر نے بچوں کے والدین سے رابطے کی پرنسپل کو ہدایات دی صوبائی وزیر نے کالج میں جاری تدریس کا بھی جائزہ لیا اور طلبہ سے اس حوالے سے معلومات حاصل کی.

سلام آباد: پاکستان سپر لیگ میں جیت کی لگن کے لیے اسلام آباد یونائیٹڈ کی کرکٹ ٹیم نےتیاریاں شروع کردی
پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام پی ایس ایل 5کے آغاز سے قبل ایونٹ میں شامل تمام ٹیموں نے جامع پلان تشکیل دے دیا، اسلام آباد یونائیٹڈکی ٹیم جیت کی لگن کا ٹارگٹ سیٹ کیے ہوئے پرجوش دکھائی دیتی ہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈکے کوچ سعید اجمل کا کہناہے کہ پاکستان سپر لیگ کے لیے مضبوط ٹیم تشکیل دی گئی ہے، ٹرافی اسلام آباد کے نام کرنے کے لیے جامع حکمت عملی تیارکرلی ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحال ہوئی اور اب پاکستان سپرلیگ کا ملک میں مکمل انعقاد کرکٹ کی جیت ہے، بطورکوچ میں ٹیم کو وننگ ٹریک پر لانے کی کوشش کروں گا۔ ٹیم کے تمام کھلاڑی میرے بچوں کی طرح ہیں اور تمام میرے فیورٹ ہیں۔

ایک سوال پرسعید اجمل کا کہنا تھا کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان اچھے کھلاڑی ہیں، میں چاہتا ہوں کہ وہ پاکستان ٹیم کی بھی قیادت کرے، ایونٹ کے لیے اسلام آباد یونائیٹڈ کا کپتان بنانے کا مقصد بھی شاداب کے اعتماد میں اضافہ کرنا ہے، اسلام آباد یونائیٹڈ کے بولرفہیم اشرف کا کہنا کہ پاکستان سپر لیگ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی اعزاز ہے۔

کراچی: ڈی جی رینجرز (سندھ) میجر جنرل عمر احمد بخاری نے جامعہ کراچی کا دورہ کیا۔اس موقع پر جامعہ کراچی کےوائس چانسلرپروفیسرڈاکٹر خالدمحمودعراقی اورانتظامیہ نے ڈی جی رینجرز (سندھ) کا استقبال کیا۔

ڈی جی رینجرز نے اپنے خطاب میں کہا کہ درس گاہیں نوجوانوں کی کردار سازی اور روشن مستقبل کا تعین کرتی ہیں اس ضمن میں اساتذہ کا کردار کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔

طالبعلموں کو چاہیے کہ وہ اپنےکرداراورقابلیت کو سامنے رکھتے ہوئے تعمیری سوچ کے ساتھ ملک کی ترقی اورامن وامان کے فروغ میں اپنا بھرپورکردارادا کریں۔ کراچی میں امن و امان کی بحالی اور دہشتگردی کے خاتمے میں قانون نافذ کر نے والے اداروں کے ساتھ ساتھ عوام نے بھی اہم کر دارادا کیا ہے۔ اس موقع پر شیخ الجامعہ ڈاکٹر خالد محمود عراقی،انتظامیہ اور طلباء نے قیام امن میں رینجرز کی کوششوں کو سراہا۔