بدھ, 09 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

کراچی: صوبے کی سرکاری جامعات کی کنٹرولنگ اتھارٹی وزیراعلیٰ سندھ نے جامعہ کراچی کے وائس چانسلر کے تقرر کے لئے موجودہ امیدواروں کے انٹرویوز کو خود لینے کا فیصلہ کیا ہے تاہم امیدواروں کے یہ انٹرویو سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے دیے گئے حکم امتناع کے خاتمے کی صورت میں اور عدالتی فیصلہ سامنے آنے کے بعد ہی لئے جائیں گے۔

اس حوالے سے تلاش کمیٹی کی جانب سے تین مجوزہ نام وزیراعلی سندھ کو بھجوا دیئے گئے ہیں۔ جامعہ کراچی کے وائس چانسلر کے امیدواروں میں موجودہ قائم مقام وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی کے علاوہ سندھ زرعی یونیورسٹی کے ڈائریکٹر ریسرچ پروفیسر ڈاکٹر خلیل احمد ابوپوٹو اور جامعہ کراچی کے شعبہ اطلاقی کیمیاء کے پروفیسر مہدی حسن کے نام شامل ہیں۔

دبئی : اتوار کومنعقدہ انڈر 19 ورلڈ کپ فائنل میں بنگلا دیش نے بھارت کو ہراکرچیمپئن بننے کا اعزازپایا تھا۔
میچ کے دوسرے ہی اوور سے دونوں جانب کے کھلاڑیوں کے ایک دوسرے کو آنکھیں دکھانے، جملے کسنے، دھکے دینے کا سلسلہ شروع ہوگیاتھا لیکن بات مزید تب خراب ہوئی جب میچ کے اختتام پر چیمپئن ٹیم کے کھلاڑی جشن منارہے تھے کہ اس دوران شکست یافتہ بھارتی ٹیم کےکھلاڑی بھی وہاں پہنچ گئے جس پر کھلاڑیوں میں گرما گرمی ہوگئی اور وہ لڑ پڑے۔

آئی سی سی نے مجموعی طور پر دونوں ٹیموں کے 5 کھلاڑیوں کو ضابطہ اخلاق کی مختلف شقوں کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیتے ہوئے انہیں منفی پوائنٹس دے دیےبھارتی اسپنر روی بشنوئی کوسب سے زیادہ سزا ملی جنھیں 10 معطل پوائنٹس دیے گئے، وہ اب انڈر 19 یا سینئر ٹیم کی جانب سے 10 میچز سے باہر رہیں گے۔
اسی طرح شمیم حسین اور آکاش سنگھ پر 8، 8 میچز کی پابندی عائد کی گئی ہے۔ بشنوئی کو 5 میچز سے باہر کرنے کے ساتھ 2 خلاف ورزیوں کی وجہ سے ان کے ڈسپلنری ریکارڈ میں 7 ڈیمیرٹ پوائنٹ ڈالے گئے ۔

کراچی:  انچارج ڈائریکٹوریٹ آف ایڈمیشنز جامعہ کراچی ڈاکٹر صائمہ اختر کے مطابق بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن کراچی سے تصدیق کرانے پرایوننگ پروگرام کے تین طلبہ کے داخلے برائے سال 2020 منسوخ کردیئے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق فوڈسائنس اینڈ ٹیکنالوجی بی ایس کے حسین علی ولد جاسم روحانی فارم نمبر 326368 اور سوشیالوجی بی اے(آنرز) کے ممتاز حسین ولد مختارحسین فارم نمبر331244 اورانسٹی ٹیوٹ آف اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی بی ایس سی (آنرز) ایوننگ پروگرام کے سید تبشیر حسن نقوی ولدسید حسن حیدر نقوی فارم نمبر326661 کیں مارکس شیٹ جعلی ثابت ہوئی جس کی بناءپر ان کے داخلہ فوری طورپر من

.سوخ کردیئے گئے ہیں۔

دبئی: آئی سی سی نے ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی ہے جس میں بابراعظم ترقی پاکر پانچویں نمبر پر آگئے ہیں۔
 
آئی سی سی کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ کی رینکنگ جاری کردی رینکنگ کے مطابق بابر اعظم 2 درجے ترقی کرکے پانچویں جب کہ اسد شفیق اٹھارہویں نمبر پر آگئے ہیں۔
 
آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ رینکنگ کے مطابق بولرز کی فہرست میں ٹاپ ٹین میں کوئی بھی پاکستانی بولر جگہ نہیں بناسکا تاہم پاکستانی بولر محمد عباس 14، شاہین آفریدی 32 اورنسیم شاہ 52 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔

بیجنگ: چین میں کورونا وائرس بےقابو ہونے اور  ہلاکتوں کی تعداد میں پر مسلسل اضافےکے باعث اہم اور اعلیٰ سرکاری حکام کو ان کے عہدوں سے ہٹا دیا گیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین میں گزشتہ روز کورونا وائرس سے 100 سے زائد ہلاکتیں ہوئیں جو ایک دن میں ہونے والی ہلاکتوں میں سب سے زیادہ ہے جس کے بعد مجموعی طور پر ہلاک ہونے والوں کی تعداد ایک ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔

ہلاکتوں میں اضافے کے بعد صحت کے شعبے میں تعینات اہم سرکاری عہدیداروں بشمول ڈپٹی ڈائریکٹر مقامی ریڈ کراس، ہوبئی ہیلتھ کمیشن کے صدر اور سیکرٹری کو برطرف کر دیا گیا ہے جب کہ کچھ کی تنزلی بھی کی گئی ہے۔چین میں ہر ممکن اقدامات اور احتیاطی تدابیر اختیار کیے جانے کے باوجود تاحال کورونا وائرس پر قابو نہیں پایا جاسکا ہے، روزانہ کی بنیاد پر ہونے والی ہلاکتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جب کہ یہ وائرس چین کی سرحد عبور کرکے دیگر ممالک تک پہنچ گیا تھا۔

واضح رہے کہ عالمی ادارہ صحت پہلے ہی خبردار کرچکا ہے کہ کبھی چین نہ جانے والے افراد کا بھی کورونا وائرس سے متاثر ہونا ایک بڑے خطرے کے ابتدائی اثرات ہیں۔ گزشتہ روز ہی عالمی ادارہ صحت کا ایک وفد بھی بیجنگ پہنچا ہے۔

اسلام آباد: حکومت نے سرکاری حج اسکیم میں ارکان پارلیمنٹ کا کوٹہ بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا

حج پالیسی 2020 مرتب کرلی گئی ہے جو منظوری کے لیے آج کابینہ میں پیش کی جائے گی۔ رواں سال حج پیکج ساڑھے پانچ لاکھ روپے مقرر کیا گیا ہے اور سرکاری حج اخراجات میں گزشتہ سال کی نسبت ایک لاکھ 13 ہزار روپے کا اضافہ تجویز کیا گیا ہے۔

وفاقی کابینہ میں پیش کی جانے والی حج پالیسی کے مطابق 70 سال سے زائد عمر شہریوں کے لیے دس ہزار کا کوٹہ مختص کیا گیا ہے۔ سرکاری دستاویز کے مطابق ارکان پارلیمنٹ کی درخواست پر 2 ہزار افراد کا کوٹہ وفاقی وزیر برائے مذہبی امور کی صوابدید ہوگا۔میڈیا کو دستیاب دستاویز کے مطابق 2020 میں ایک لاکھ 79 ہزار210 پاکستانی حج پر جائیں گے، حج کوٹے کا 40 فیصد حصہ پرائیویٹ حج اسکیم کو دیا جائے گا جبکہ گزشتہ تین سال سے قرعہ اندازی میں ناکام رہنے والے عازمین کو بغیر قرعہ اندازی منتخب کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ پی ٹی آئی حکومت نے ارکان پارلیمنٹ اور سرکاری افسران کے کوٹے اور سرکاری مراعات ختم کرکے میرٹ پر حج قرعہ اندازی کا اعلان کیا تھا۔

کراچی: آل پرائیوٹ اسکول ایسوسی ایشن کراچی کے چیئرمین شریف الزمان کی زیرِ قیادت کراچی پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیاجارہاہے۔احتجاج میں 450/500 طلباء وطلبات شریک ہیں : احتجاج کرنے والے مظاہرین نے مطالبہ کیا ہے کہ تعلیمی سال یکم اپریل سے شروع کرکے 31مارچ کو ختم کرنے کی اجازت دی جائے۔

محکمہ تعلیم سندھ کے بورڈ میں جس میں فیصلہ ہوا ہے کہ نیا تعلیمی سیشن 2020 جولائی میں شروع کیا جائے گا ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ نہ تعلیم جو کہ پہلے اپریل میں شروع ہوتا تھا پہلے کی طرح اس مرتبہ بھی اپریل میں شروع کرنا چاہیے تاکہ بچوں کو اپنے امتحان کی تیاری میں 12 ماہ کا پورا وقت مل سکے صرف سندھ میں سات ماہ کا تعلیمی سیشن کیوں ? سندھ کے طالب علم کا مسئلہ فوری حل کیا جائے۔

کراچی: بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم(آئی سی سی بی ایس) جامعہ کراچی میں بدھ12فروری کوصبح9 بجے ”گلوبل وومن بریک فاسٹ2020“ منایا جائے گا، جس میں ہر سطح پر کام کرنے والی پروفیشنل خواتین شرکت کریں گی۔

آئی سی سی بی ایس، جامعہ کراچی کے ترجمان کے مطابق گلوبل ومن بریک فاسٹ2020“ پوری دنیا میں سائنس میں لڑکیوں اور خواتین کے عالمی دن کے بعد ایک ہی روز منایا جارہا ہے۔ اس سال گلوبل بریک فاسٹ کا موضوع ”مستقبل کے قائدین کی تشکیل کے لیے اتحاد قائم کرنا“ ہے۔