بدھ, 09 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

کراچی: بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم(آئی سی سی بی ایس) جامعہ کراچی میں بدھ12فروری کوصبح9 بجے ”گلوبل وومن بریک فاسٹ2020“ منایا جائے گا، جس میں ہر سطح پر کام کرنے والی پروفیشنل خواتین شرکت کریں گی۔

آئی سی سی بی ایس، جامعہ کراچی کے ترجمان کے مطابق گلوبل ومن بریک فاسٹ2020“ پوری دنیا میں سائنس میں لڑکیوں اور خواتین کے عالمی دن کے بعد ایک ہی روز منایا جارہا ہے۔ اس سال گلوبل بریک فاسٹ کا موضوع ”مستقبل کے قائدین کی تشکیل کے لیے اتحاد قائم کرنا“ ہے۔

کراچی: وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی صبح 8.30 بجے سے قبل لیاری کے مختلف اسکولز اور کالجز کا معائنہ کرنے پہنچ گئے.
 
صوبائی وزیر صبح 8.25 پر عبداللہ ہارون کالج و اسکول کھڈہ مارکیٹ پہنچے تو وہاں پرنسپل کی عدم موجودگی پر برہمی کا اظہار کیا.
 
کالج اور اسکول میں اسمبلی نہ ہونے پر صوبائی وزیر نے تنبہہ کی کہ روزانہ کی بنیاد پر اسمبلی کے انعقاد کو نہ صرف یقینی بنایا جائے بلکہ اس کی تصاویر اور ویڈیو کلپس بھی ڈائریکٹوریٹ آف کالجز کو بھیجی جائیں.اسکول اور کالج میں صفائی ستھرائی نہ ہونے اور کلاس رومز میں صفائی کے فقدان پر وہاں کے پرنسپل کو ہدایات دی کہ فوری طور پر صفائی کو یقینی بنایا جائے.
 
صوبائی وزیرِ تعلیم سعید غنی نےاسکول اور کالج میں طلبہ کی حاضری کو یقینی بنایا جائے جبکہ تمام اساتذہ روزانہ کی بنیاد پر صبح 8.30 سے قبل اپنی حاضری کو یقینی بنائی
 
صوبائی وزیر نے نصرت بھٹو کالج اور عزت خان گورنمنٹ بوائز سیکنڈری اسکول لیاری کا بھی دورہ کیا.انہوں نے کالج اور اسکول میں اساتذہ کی حاضری رجسٹر کو چیک کیا اور غیر حاضر اساتذہ کے حوالے سے بازپرس کی.
ں. سعید غنی
 
اسکولز اور کالج میں روزانہ صبح اسمبلی کے انعقاد کو لازمی بنایا جائے.
صوبائی وزیر نے لیاری ڈگری کالج برائے خواتین کے دورے کے موقع پر وہاں صفائی ستھرائی، اسمبلی کے روزانہ انعقاد اور کلاسز روزانہ ہونے پر پرنسپل کو شاباشی دی.
 
کالج اور اسکولز میں انرولمنٹ بڑھانے اور جواسکولز یا کالجز قریب ہیں اور وہاں انرولمنٹ کم ہیں ان کی فہرستیں مرتب کرنے کی ڈائریکٹر کالجز کو ہدایات جاری کی.
 
ایسے اسکولز اور کالجز جہاں انرولمنٹ کم ہیں ان کو ضم کرنے کے حوالے سے رپورٹ مرتب کی جائے

محکمہ تعلیم سندھ کے نئے تعلیمی سیشن کا آغاز یکم جولائی سے کرنے کے احکامات کو آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز فیڈریشن نے مسترد کردیا۔آ ل پاکستان پرائیویٹ اسکولز فیڈریشن کے مرکزی صدر کاشف مرزا نے صوبائی صدر سندھ شرف الزماں کی مشاورت سےصوبے بھر کے لیے مسترد کرتے ہوئے تعلیمی سیشن یکم اپریل سے شروع کرنیکا اعلان کرتے ہوئےمطالبہ کیا ہے کہ سیشن ختم ہونے سے پہلے سیشن کو 16ماہ کا کر دیا گیا اور طلبا کا تعلیمی سیشن کو عملی طور پر محض 90 دن پر محدود کر کے مستقبل تاریک کر دیاہے۔

لہذا نجی تعلیمی اداروں اپنے موقف پر قائم رہتے ہوئے تعلیمی سیشن سابقہ کے مطابق اپریل تامارچ سے شروع کریں گےاورتعلیمی ادارےنئے سیشن کا آغاز پرانے تعلیمی کلینڈر کے مطابق اپریل کے پہلے ہفتے سے کریں گے۔اس موقع پر مرکزی صدر کاشف مرزا اور صوبائی صدر سندھ شرف الزماں نے صوبہ بھر میں کل بروز منگل11فروری احتجاج کی کال دی ہےاورحکومت سےمطالبہ کیا ہے کہ تعلیمی سیشن یکم جولائی کی بجائے اپریل سے شروع کیاجائے،وگرنہ احتجاج کا دائرہ کار وسیع کردیا جائے گا،اور آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

لندن: برطانوی ائیرلائنز کی 9 فروری کو نیویارک سے لندن آنے والی پرواز نے تیز ترین پرواز کا ریکارڈ بنالیا ہے۔برٹش ائیرویز کی بوئنگ 747 کی نیویارک سے آنے والی پرواز وقت سے سوا گھنٹہ پہلے ہی لندن کے ہیتھرو ائیرپورٹ پر پہنچ گئی۔تفصیلات کے مطابق طوفانی ہواؤں کے جھکڑ سے گزرنے کے لیے طیارے کےپائلٹ نے جہاز کی رفتار کو 825 میل فی گھنٹہ (1327 کلومیٹر فی گھنٹہ) پر لے گیا جس کے باعث یہ پرواز مقررہ وقت سے قبل ہی لندن کے ہیتھرو ائیرپورٹ پر پہنچ گئی۔

فلائٹ ریڈار24نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ریکارڈ توڑ پرواز کا اعلان کیا ۔ایوی ایشن ماہرین کے مطابق نیویارک سے لندن پہنچنے والی پرواز کا اوسط دورانیہ 6 گھنٹے 13 منٹ ہے لیکن اس پرواز نے یہ سفر 4گھنٹے 56 منٹ پر ہی طے کر لیا ، یوں اس پرواز نے سوا گھنٹہ قبل ہی منزل پر لینڈ کیا۔

فلائٹ ریڈار 24 کے مطابق اس سے قبل ایک نارویجین فلائٹ نے 5 گھنٹے 13 منٹ میں نیویارک سے لندن پہنچ کر عالمی ریکارڈ بنایا تھا۔

کراچی: ہمدرد یونیورسٹی کا 24 واں سالانہ جلسہ تقسیم اسناد 29 فروری بروز ہفتہ شام چار بجے جامع کےمین کیمپس "مدینۃالحکمہ" کراچی میں منعقد ہو گا۔
جس میں مختلف شعبوں کے 1413 طلباءو طالبات کو ڈگریاں دی جائیں گی۔

مہمان خصوصی اس جلسہ تقسیم اسنادکی صدارت کریں گے۔ جلسہ تقسیم اسناد میں سفارتکاروں،معززین شہر، مہمان گرامی کے علاوہ رئیس الجامعہ محترمہ سعدیہ راشد، شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹرشعیب الحسن ، رجسٹرار پرویز احمد میمن،اراکین بورڈآف گورنر، اساتذہ طلبہ اوران کے والدین شرکت کریں گے۔

اسلام آباد: پاکستان اورآئی ایم ایف نے قومی اداروں کی تعداد کم کرنے پر اتفاق کرلیا، قومی اداروں کی تعداد 440 سے کم کرکے 342 کی جائے گی، قومی اداروں کی تعداد 30 ستمبر2020ء تک کم کی جائے گی۔ ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق پاکستان اورآئی ایم ایف کے درمیان پالیسی مذاکرات کا آغازہوگیا ہے۔ مذاکرات میں معاشی اصلاحات کے پروگرام پرتبادلہ خیال کیا گیا اور نیپراایکٹ میں ترمیم کا بل پیش کرنے کی مہلت متفقہ طور پر30 جون تک بڑھا دی گئی۔

پالیسی مذاکرات میں اسٹیٹ بینک کوخود مختاری دینے پربھی بات چیت ہوئی۔ اسٹیٹ بینک کی خودمختاری سے متعلق ترمیمی قانون سازی آئندہ ماہ پیش ہونے کا امکان ہے۔ اسی طرح پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان منی بجٹ لانے پر بھی اتفاق نہ ہوسکا، تاہم پاکستان اور آئی ایم ایف نے بجٹ خسارے کا ہدف 7.5 فیصد کے اندر رکھنے پر اصولی اتفاق کرلیا ہے۔

جبکہ پاکستان کے ساتھ پالیسی مذاکرات کے پہلے مرحلے کے دوران آئی ایم ایف ٹیکس وصولیوں میں کمی پرایف بی آرکی کارکردگی سے ناخوش ہے۔جون تک ایف بی آر کو 3153 ارب روپے کا مزید ٹیکس ریونیو اکٹھا کرنا ہوگا۔ ٹیکس ایمنسٹی اسکیم سے استفادہ نہ کرنے والوں سے 265 ارب وصول کیے جائیں گے۔ یہ رقم محصولاتی خسارہ پورا کرنے کیلئے استعمال کی جائے گی۔ کامیاب مذاکرات کے بعد پاکستان کو 45 کروڑ ڈالر کی تیسری قسط جاری کرنے کا فیصلہ ہوگا

 

کراچی: خطرناک انفلوئنزانےپانچ افراد کی جان لےلی ۔گزشتہ ایک ماہ کے دوران شہر قائد میں ایچ ون این ون انفلوئنزا سےپانچ افراد انتقال کر گئے۔

محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق ماہ جنوری سے لے کر اب تک 129 سے زائد افراداس بیماری سے بیمار ہوئے ،جن میں 71 خواتین اور 58 مرد شامل ہیں۔ انتقال ہونے والے تمام افراد کا تعلق کراچی کے مختلف علاقوں سے ہے۔

ایچ ون این ون انفلوئنزا سے متعلق ماہرین صحت نے تجاویز پیش کی ہیں کہ لوگ صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھیں ، چھینکتے اور کھانستے وقت منہ کو ٹشو یا کپڑے سے ڈھانپ لیں، کھانا کھانے سے قبل ہاتھوں کو اچھی طرح دھولیں اور بلا ضرورت رش والی جگہ پر جانے سے گریز کریں۔

کراچی:پاکستان کی پہلی ٹیسٹ ٹیم کے کھلاڑی رائٹ ہینڈ بیٹسمین وقار حسن طویل علالت کے باعث 87 سال کی عمر میں 10 فروری کو کراچی میں انتقال کرگئے ، مرحوم کی تدفین بدھ کے روز ڈیفنس فیز 8کے قبرستان میں کی جائے گی۔انہوں نے پاکستان کی جانب سے 21 ٹیسٹ میچز کھیلےجن میں ایک ہزار 71 رنز میں وقار حسن کی ایک سینچری اور 6 نصف سنچریز شامل تھیں۔

وقار حسن نے پاکستان کی جانب سے 1952 میں بھارت کے خلاف پہلا ٹیسٹ کھیلا تھا۔انہوں نے 1955 میں نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں لاہور میں 189رنز کی شاندار اننگز کھیلی تھی۔ وقار حسن 1982/83 میں چیف سیلکٹر بھی رہے، انکی منتخب ٹیسٹ ٹیم نے بھارت کو 0-3 سے شکست دی تھی۔

دوسری جانب پی سی بی نے پاکستان کی پہلی ٹیسٹ ٹیم کے رکن وقار حسن کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔پی سی بی اعلامیے کے مطابق چیئرمین بورڈ احسان مانی نے کہا کہ آج ایک افسوسناک دن ہے کیونکہ آج کی تاریخ میں پاکستان کرکٹ نے وہ آخری ستارہ بھی کھودیا۔واضح رہے کہ وقار حسن پاکستان کی اولین ٹیسٹ ٹیم کے آخری حیات کرکٹر تھے مگر اب پاکستان کی اولین ٹیسٹ ٹیم کا کوئی رکن بھی حیات نہیں رہا۔

کراچی: جامعہ کراچی نے بی اے لاءسال اول اور دوئم ضمنی امتحانات برائے 2018 ءکے نتائج کا اعلان کردیا۔

ناظم امتحانات جامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر محمد ارشد اعظمی کے مطابق بی اے لاءسال اول اور دوئم ضمنی امتحانات برائے 2018 ءکے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے۔

نتائج کے مطابق بی اے لاءسال اول کے امتحانات میں 08 طلبہ شریک ہوئے،06 طلبہ کو کامیاب قراردیا گیا جبکہ 02 طلبہ ناکام قرارپائے۔کامیاب طلبہ کا تناسب 75 فیصدرہا۔

بی اے لاءسال دوئم کے امتحانات میں 59 طلبہ شریک ہوئے،43 طلبہ کو کامیاب قراردیا گیا جبکہ 16 طلبہ ناکام قرارپائے۔ کامیاب طلبہ کا تناسب 72.88 فیصدرہا۔

کراچی: سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی ماڈل اسکول کی نئی عمارت کا افتتاح کردیا گیا۔ اس خوبصورت اور دلکش عمارت کا افتتاح وائس چانسلر ڈاکٹرمحمد علی شیخ نے کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اس زمین پر چالیس برسوں سے لینڈ گریبرز کا قبضہ تھا ۔

جسے بڑی تگ و دود کے بعد واگزار کرایا گیا جس پر 16ماہ کی قلیل مدت میں اسکول کی عمارت تعمیر کی گئی۔یہ سب ایس ایم آئی یو کی ٹیم ورک کا نتیجہ ہے جس کی وجہ سے ہم نے یہ منزل بھی طے کرلی۔

انہوں نے کہا کہ اس عمارت کوہم نے جدید سہولیات سے آراستہ کیا ہے ، یہ ایک مثالی سرکاری اسکول ہے جس میں بھاری فیس لینے والے نجی اسکولوں سے بھی زیادہ معیاری تعلیم دی جاتی ہے۔

اس دوران کلاس رومز کا دورہ کرتے ہوئے انہوں نے طالبعلموں پر زور دیا کہ ہم نے آپ کو اس ادارے میں ہر ممکن سہولت فراہم کی ہے اب یہ آپ پر منحصر ہے بہتر نتائج لیکر دکھائیں۔ یہ ہماری کامیابی کی ایک اور منزل ہے جو آج ہم نے آج طے کی ہے اور اب یہ سلسلہ چل پڑا ہے اور آہستہ آہستہ ہم مزید کامیابیاں بھی سمیٹ لیں گے۔ڈاکٹر محمد علی شیخ نے مزید کہا کہ

وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی شیخ نے اسکول کی تمام کلاسز، لائبریری ،لیبارٹری اور اسٹاف رومز کا بھی جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈینز، مختلف شعبہ جات کے چیئرپرسنز اور انتظامی امورسے تعلق رکھنے والے افسران بھی موجود تھے