بدھ, 09 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

اسلام آباد:وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے حکومت کے سوشل میڈیا کے لیے نئے قوانین پر کہا کہ یہ فیصلے اقتصادی ہیں سیاسی نہیں۔
 
سوشل میڈیا کے نئے قوانین کے مطابق تمام عالمی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی 3 ماہ میں پاکستان میں رجسٹریشن لازمی قرار دی گئی ہے جس کے تحت یوٹیوب، فیس بک، ٹوئٹر، ٹِک ٹاک اور ڈیلی موشن سمیت دیگر تمام کمپنیوں کو 3 ماہ میں رجسٹریشن کرانا ہوگی۔
 
نئے قواعد کی رو سے تمام سوشل میڈیا کمپنیوں کے لیے 3 ماہ میں اسلام آباد میں اپنا دفتر قائم کرنا لازمی ہوگا جب کہ ان پر پاکستان میں رابطہ افسر تعینات کرنے کی شرط بھی عائد کی گئی ہے۔
 
حکومت کے ان نئے قوانین پر متعدد سوشل میڈیا صارفین نے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا۔ ایسے میں وفاقی وزیر فواد چوہدری نے ایک صارف کو جواب دیتے ہوئے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ یہ (قوانین) کیسے میڈیا کی آزادی کے خلاف ہو گئے؟ اس سے ڈیجیٹل میڈیا اشتہارات روایتی میڈیا کے نسبت زیادہ ہوں گے۔
 
انہوں نے کہا کہ کوئی ملک فریم ورک کے بغیر پیسے کے پھیلاؤ کا متحمل نہیں ہو سکتا اس لیے سوشل میڈیا پلیٹ فارم سے متعلق حکومتی فیصلہ سیاسی نہیں اقتصادی ہے

لاہور: پنجاب بھر میں نیا تعلیمی سال یکم مارچ 2020 سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ پہلی سے ساتویں  کلاس تک فیل پاس کا نظام بھی ختم کر دیا گیا ہے۔

فیصلے کے تحت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز نے سرکاری اسکولوں  کے سالانہ امتحانات اور نتائج کے اعلان کا شیڈول بھی تبدیل کر دیا ہے، نئے شیڈول کے مطابق پہلی کلاس سے ساتویں  کلاس تک سالانہ امتحانات 17 فروری سے شروع ہوں گے جو 28 فروری تک جاری رییں گے، جب کہ نتائج کا اعلان 29 فروری کو کیا جائے گا۔

نئی کلاسیں  یکم مارچ سے شروع کردی جائیں گی، تعلیمی سال ایک ماہ قبل یکم اپریل کی بجائے یکم مارچ سے شروع کرنے سے طلبہ طالبات کو تدریس کے لئے 30 دن کا اضافہ ہوجائے گا، جب کہ ہشتم بورڈ کے امتحان ختم کرنے سے مزید 20 دن کی اضافی تدریس ہوسکے گی۔

دوسری جانب اساتذہ تنظیموں کا کہنا ہے کہ اچانک تعلیمی سال تبدیل کرنے سے مسائل پیدا ہوں گے، یہ فیصلہ 6 ماہ قبل کیا جانا چاہیے تھا، فیصلہ جنوبی پنجاب کے اضلاع میں لاگو کیا گیا ہے، شمالی پنجاب کے اضلاع کے لئے ابھی کوئی واضح پالیسی نہیں آئی، جمعرات کو تمام صورتحال واضح ہوگی۔

کراچی: سندھ حکومت نے سرکاری ملازمتوں کے لیے مقررہ عمر میں 15سال رعایت دے دی۔
 
سندھ حکومت کے نوٹیفکیشن کےمطابق سندھ میں اب 43 سال کی عمر تک کے افراد سرکاری ملازمتوں کے لیے درخواست دے سکتے ہیں، سرکاری ملازمت کے لیے عمرکی رعایت 30 جون 2020 تک برقرارر ہے گی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے سماجی کارکن گلوکارشہزادرائےکی درخواست پرعمل درآمدکرتے ہوئےبچوں پر جسمانی تشددپرپابندی عائد کردی۔
 
اسلام آباد ہائیکورٹ نے سماجی کارکن گلوکار شہزاد رائے کی درخواست پر وفاقی اداروں میں بچوں پر تشدد کی قانونی گنجائش تاحکم ثانی معطل کردی اور حکومت سے 5 مارچ تک جواب ،طلب کرلیا۔
 
عدالتی حکم کے بعد شہزاد رائے کا کہنا تھا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کا بچوں پر تشدد سے متعلق تاریخی فیصلہ ہے، سندھ میں بچوں پرتشدد کے خلاف قانون موجود ہے۔
انہوں نے کہا کہ دنیا کی بہترین ریسرچ ہے کہ تشدد سے تشدد میں اضافہ ہو جاتا ہے، بچے کی پٹائی کی جاتی ہے جو خلاف آئین ہے، بچوں کو مارنا ان کی ذہنی نشونما کے لیے نقصان دہ ہے،عدالتی فیصلے کے بعدکوئی ٹیچر بچوں کو مار نہیں سکتا۔
 
 

کراچی: حکومت کی جانب سے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی کے اعلان اور اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں کمی سے متعلق اقدامات کے باعث ذخیرہ اندوز پریشان ہوگئے ہیں۔

ذخیرہ اندوزوں ممکنہ کارروائی کے خطرے کے پیش نظرذخیرہ شدہ چینی کے ذخائر کو مارکیٹ میں سپلائی کرنا شروع کردیا ہے، جو تھوک مارکیٹ میں چینی کی قیمتوں پربھی اثرانداز ہوئی ہیں، آج ملک کی سب سے بڑی اجناس کی تھوک مارکیٹ جوڑیا بازار میں فی 100 کلوگرام چینی کی بوری کی قیمت 200 روپے کی کمی سے 7ہزار300روپے پر آگئی ہے جو اس سے قبل 7ہزار 500روپے میں فروخت کی جارہی تھی تاہم خوردہ سطح پر اب بھی 79 تا80 روپے فی کلو گرام کے حساب چینی فروخت کی جارہی ہے۔

تھوک مارکیٹ میں بدھ کو چینی کی فی کلو گرام قیمت میں 2روپے کی کمی واقع ہونے سے توقع ہے کہ ریٹیلرز کی جانب سے بھی جمعرات کو فی کلوگرام چینی کی قیمت میں 2 تا 3روپے کی کمی واقع ہو اور فی کلوگرام چینی کی قیمت گھٹ کر 77 تا78 روپے کی سطح پرآجائے گی۔

اسلام آباد: زندگی ٹرسٹ کے صدر اور پاکستان کے معروف گلوکار شہزاد رائے نے بچوں پر تشدد اور جسمانی سزا پر پابندی کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔

ذرائع کے مطابق شہزاد رائے کی جانب سے دائر کی جانے والی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ تعلیمی اداروں میں بچوں کو سزا دینا معمول بن چکاہے، بچوں پر تشدد اور سزا کی خبریں آئے روز میڈیا میں آرہی ہیں، جبکہ پڑھائی میں بہتری کے لئے بچوں کی سزا کو ضروری تصور کیا جاتا ہے۔گلوکار کی جانب سے عدالت سے استدعا کی گئی کہ آرٹیکل 89 بنیادی انسانی حقوق اور بچوں کے حوالے سے یو این کنونشن کی خلاف ورزی ہے لہٰذا پاکستان پینل کوڈ کی شق 89 بنیادی انسانی حقوق سے متصادم قرار دی جائے۔

درخواست میں کہا گیا کہ بچوں کے حقوق کے حوالے سے پاکستان 182 ممالک میں سے 154 پوزیشن پر ہے، اس کے علاوہ سپارک کی رپورٹ کے مطابق سالانہ 35000 بچے سزا کی وجہ سے اسکول چھوڑ رہے ہیں۔

درخواست میں کہا گیا کہ اسکولز، جیل اوربحالی مراکز میں بچوں کی جسمانی سزا پر پابندی عائد کی جائے، انہیں جسمانی اور ذہنی تشدد سے محفوظ رکھنے کے لیے حکومت کو اقدامات کرنے کی ہدایت کی جائے، یو این کنونشن کے تحت بچوں کے تحفظ کے قوانین پر مکمل عمل درآمد کی ہدایت کی جائے، اس کے علاوہ بچوں کے بنیادی حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے فوری حکم امتناع جاری کیا جائے۔

پشاور: قومی کرکٹر محمد رضوان کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل تمام ٹیموں کے لئے مشکل ایونٹ ہےر پی ایس ایل سے نوجوان کھلاڑی سامنے آئیں گے۔

پشاور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان نے کہا کہ 3 سال سے کراچی کنگز کی نمائندگی کررہا ہوں اور اس مرتبہ کافی محنت کی ہے، امید ہے گزشتہ سال سے بڑھ کر بہترین کھیل پیش کروں گا۔

محمد رضوان نے کہا کہ پی ایس ایل تمام ٹیموں کے لئے مشکل ایونٹ ہے جس میں تمام ملکی وغیر ملکی کرکٹرز حصہ لے رہے ہیں، ہر ٹیم میں منجھے ہوئے کھلاڑی ہیں اور خوشی اس بات کی ہے کہ مکمل ایونٹ اس بار پاکستان میں ہورہا ہے اور پی ایس ایل سے نوجوان کھلاڑی سامنے آئیں گے، دورہ بنگلا دیش کے حوالےسے نوجوان کرکٹر کا کہنا تھا کہ بنگلہ دیش کے خلاف کیخلاف حالیہ ٹیسٹ میں کامیابی کو ٹیم ورک کا نتیجہ ہے۔