بدھ, 09 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

اہور: بھارتی کبڈی ٹیم کبڈی ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے لاہورپہنچ گئی۔
 
اسپورٹس بورڈ ترجمان کے مطابق پنجاب بورڈ کے حکام نے غیر ملکی کھلاڑیوں کا استقبال کیا، اسپورٹس بورڈ کی جانب کھلاڑیوں کو پھول پیش کئے گئے۔ بھارتی کبڈی ٹیم واہگہ کے راستے لاہور پہنچی ہے، بھارتی ٹیم کا مقامی ہوٹل میں صوبائی وزیر کھیل استقبال کریں گے، اس موقع پر پریس کانفرنس بھی رکھی گئی ہے۔
 
کبڈی ورلڈ کپ 9 فروری سے پنجاب فٹ بال اسٹیڈیم میں شروع ہورہا ہے۔ مقابلے 12 اور 13 فروری کو فیصل اباد اور 14 فروری کوگجرات میں ہوں گے۔ سیمی فائنلز 15 اور فائنل 16 فروری کو لاہورمیں ہوگا۔ فاتح ٹیم کو ایک کروڑ روپے انعام دیا جاے گا۔

لاہور: فلم، ٹی وی اور اسٹیج ڈراموں کی معروف سینئر اداکارہ نگہت بٹ 72 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں۔

نگہت بٹ نے فلم، ٹی وی اور اسٹیج تینوں جگہ اپنے فن کا مظاہرہ کیا ۔تین دہائیوں تک شوبز کا حصہ رہنے والی پاکستان کی معروف سینئر اداکارہ نگہت بٹ نے پاکستان کے مقبول ترین ڈرامے ’’وارث‘‘، ’’مرزا اینڈ سنز‘‘، ’’خواہش‘‘،’’پیاس‘‘ اور ’’لنڈابازار‘‘ سمیت کئی ڈراموں میں کام کیا۔

نگہت بٹ شوگر، بلڈ پریشر اور عارضہ قلب میں مبتلا تھیں اور آخری ایام میں کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور تھیں۔ گزشتہ برس شوبز سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے حکومت پنجاب سے ان کی مالی مدد کرنے کی درخواست بھی کی تھی۔

اداکارہ کی نماز جنازہ گزشتہ روز ماڈل ٹاؤن ای بلاک میں ادا کی گئی جس کے بعد ان کی مقامی قبرستان میں تدفین کردی گئی۔ اداکارہ نے سوگواران میں تین بیٹیاں اور ایک بیٹا چھوڑا ہے۔

راولپنڈی ٹیسٹ میں دوسرے روز پاکستان کی بنگلادیش کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔
 
راولپنڈی میں ہونے والے دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز پر مشتمل پہلے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں بنگلادیش 233 رنز بناکر آؤٹ ہوئی جس کے جواب میں پاکستان کی پہلی اننگز میں بیٹنگ جاری ہے۔
 
قومی ٹیم کی جانب سے اوپنر عابد علی کھاتہ کھولے بغیر ابو جاوید کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے، کپتان اظہر علی 34 رنز ہی بناسکے جب کہ شان مسعود نے ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے سنچری مکمل کی لیکن وہ اپنی اننگز کو مزید آگے نہ بڑھا سکے اور 100 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔ مڈل آرڈر بلے باز بابراعظم بھی نصف سنچری مکمل کرنے کے بعد اسد شفیق کے ہمراہ وکٹ پر موجود ہیں۔
 
قومی ٹیم کی کپتانی کے فرائض اظہر علی سرانجام دے رہے ہیں جب کہ دیگر کھلاڑیوں میں شان مسعود، عابد علی، بابراعظم، اسد شفیق، حارث سہیل، محمد رضوان، یاسر شاہ، محمد عباس، نسیم شاہ اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں جبکہ فواد عالم کو ایک بار پھر نظرانداز کردیا گیا ہے۔
 
بنگلادیشی ٹیم کی قیادت مومن الحق کررہے ہیں اور دیگر کھلاڑیوں میں تمیم اقبال، سیف حسن، نجم الحسین، محمد متھن، محمد اللہ، لٹن داس، تیج الاسلام، روبیل حسین، ابو جاوید اور عباد حسین شامل ہیں۔
 
واضح رہے کہ بنگلادیش نے پہلی اننگز میں 233 رنز بنائے ہیں۔

  کراچی: سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ڈائریکٹر معین الدین کو سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن کا سیکرٹری مقرر کردیا گیا ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے ، ان کی تقرری کی سفارش چیئرمین سندھ ایچ ای سی ڈاکٹر عاصم حسین نے کی تھی۔

سندھ ایچ ای سی کی سیکرٹری کی اسامی 24 جنوری کو محمد حسین سید کی ریٹائرمنٹ کے بعد خالی ہوئی تھی۔اس سے قبل سندھ ایچ ای سی کے سیکرٹری کے عہدے کا چارج سیکرٹری بورڈز و جامعات کے پاس ہوتا تھا مگر جب نثار کھوڑو کو بورڈز و جامعات کا مشیر مقرر کیا گیا تو سیکرٹری بورڈز و جامعات ریاض الدین کی توجہ ایچ ای سی سے کم ہوگئی جس کے بعد ڈاکٹر عاصم حسین نے محمد حسین سید کوایچ ای سی کا سیکرٹری بنوا کر اسے سیکرٹری بورڈز و جامعات سے الگ کردیا تھا۔

کراچی: سندھ مدرسۃ السلام یونیورسٹی نے اپنے نئے وائس چانسلر کی تلاش شروع کردی ، تفصیلا ت کے مطابق سندھ مدرسۃ السلام یونیورسٹی میں نئے وائس چانسلر کی تقرری کے لئے امیدواروں کی بھیجی گئی درخواستوں پر جانچ پڑتا ل جاری ہے۔

میڈیا ذرائع کے مطابق ئس چانسلر کی تقرری کے لئے جانچ پڑتال کاکام 21 فروری سے قبل مکمل کرلیا جائے گا

واضح رہے سندھ مدرسۃ السلام یونیورسٹی کے موجودہ وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی شیخ 21 فروری کو ریٹائرہورہے ہیں

کراچی: وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی کے زیر صدارت گزشتہ روز اسکول ایجوکیشن و لٹریسی کا اجلاس شام ڈھلتے تک جاری رہا۔اجلاس میں صوبائی وزیر تعلیم سندھ کاکہناتھاکہ سندھ کے تمام اسکولز و اسٹاف کا ڈیٹا ایک کلک پر دستیاب ہونا چایئے انہوں نےاس بات پر زوردیا کہ سعید غنی اسکولز اسٹاف کو جدید ہیومن ریسورس مینجمنٹ کے طریقوں پر ڈھالا جائے۔
اجلاس میں سعیدغنی کا تعلیم کوبہتربنانےکےحوالےسےکہناتھاکہ سندھ کے سرکاری اسکولوں کا معیار بہتر کرنے کیلئے تمام وسائل بروءکار لائیں گےدیر سے آنے والے اسٹاف کو کسی صورت برداشت نہیں کروں گا افسران صبح سویرے خود جاکر اسکولز کا معائنہ کریں۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت سندھ نے شعبہء تعلیم کی بہتری کے لیے تمام وسائل استعمال کیے اورچئیرمین بلاول بھٹو زردادی چاہتے ہیں کہ سرکاری اسکول کا معیار ہر طرح سے بہترین ہو پی پی پی کی حکومتوں میں جتنے اسکول، کالج اور یونیورسٹیاں بنیں اور کسی حکومت میں اتنا کام نہیں ہوا۔

کراچی :شیخ ایاز یونیورسٹی شکارپور کےوائس چانسلر کے عہدے کے لئے سندھ کی سرکاری جامعات میں وائس چانسلر کے تقرر کیلئے قائم تلاش کمیٹی نے 7؍ امیدواروں کے ناموں کا انتخاب کرلیا ہے ان کو آئندہ ہفتےانٹرویو کے لیے بلایا جائےگا۔ تلاش کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر قدیر راجپوت کے قریبی ذرائع نے میڈیا کو بتایا کہ جن ناموں کا انٹرویو کے لئے انتخاب کیا گیا ہے ان میں شیخ ایاز یونیورسٹی شکارپور کے قائم مقام وائس چانسلر پروفیسر رضا بھٹی، ٹنڈو جام زرعی یونیورسٹی کے ڈائریکٹر ریسرچ ڈاکٹر خلیل احمد ابو پوتو، شاہ لطیف یونیورسٹی کے پرو وائس چانسلر ڈاکٹر یوسف خشک اور دیگر شامل ہیں۔

ذرائع بتایا کہ شیخ ایاز یونیورسٹی شکارپور کیلئے 26 درخواستیں موصول ہوئی تھیں جانچ کے عمل کے نتیجے میں 7؍ امیدواروں کے ناموں کا انٹرویو کے لیے انتخاب کرلیا گیا ہے اور اس عمل میں ہائر ایجوکیشن کمیشن کے قواعد کےمطابق مکمل پروفیسر ہونے کے ساتھ ساتھ10 سالہ انتظامی تجربہ اور 15 تحقیقی پرچوں کو بنیاد بنایا گیا ہے۔ شیخ ایاز یونیورسٹی شکارپور دسمبر 2018 ء میں قائم کی گئی جبکہ 3 جولائی کو پروفیسر رضا بھٹی کو قائم وائس چانسلر مقرر کیا گیا یونیورسٹی بنے سے قبل یہ ادارہ شاہ عبدالطیف یونیورسٹی شکار پور کیپس کے طور پر کام کررہا تھا۔

کراچی:جامعہ کراچی میں یوم مصطفی ؐ 12 فروری کو منعقد ہوگاجامعہ کراچی کے دفتر مشیر امور طلبہ کے زیر اہتمام یوم مصطفیﷺ بروزبدھ12 فروری 2020 ء کو صبح 11:00بجے پارکنگ گراؤنڈ بالمقابل آرٹس لابی جامعہ کراچی میں منعقد ہوگا۔
شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی صدارت کریں گے جبکہ نامور نعت خواں اور مقررین شرکت کریں گے۔

کراچی: ڈاو یونیورسٹی اوجھا کیمپس میں واقع جمنازیم میں سالانہ اسپورٹس ویک کی افتتاحی تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئےڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے وائس چانسلر پروفیسر محمد سعید قریشی نے کہا ہے کہ صحت مند سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی ڈاؤ یونیورسٹی کی روایت ہے، ڈاؤ یونیورسٹی اپنی روایت کے مطابق کئی برسوں سے یہ مقابلے منعقد کرارہی ہے، اس مرتبہ یہ مقابلے پچھلے مقابلوں کی نسبت بہتر انداز میں دیکھے جائیں گے، اسپورٹس کمیٹی بھرپور انداز میں یہ مقابلے منعقد کراتی ہے، جس میں طلبہ پر جوش انداز میں حصہ لے رہے ہیں، جس سے نہ صرف ان کی صلاحیتیوں میں اضافہ ہوتا ہے، بلکہ پڑھائی کے دباؤ سے بھی سکون میسر آتا ہے، اسپورٹس کمیٹی نے اپنے محدود وسائل کے باوجود ان مقابلوں کومنعقد کرایا، جو قابلِ تحسین ہے

پروفیسر سید مکرم علی نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈاؤ یونیورسٹی کے 13انسٹی ٹیوٹس کے درمیان مقابلوں میں 3500طلبا و طالبات پر مشتمل ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں،جبکہ 200فیکلٹی ممبزر بھی ان مقابلوں میں شریک ہونگے۔،انہوں نے مزید کہا کہ ہم ان مقابلوں میں بہترین طلبہ کو آئندہ ہونے والے بین الایونیورسٹز مقابلوں کے لیے منتخب کرتے ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ جس طرح اسپورٹس مقابلوں کے دوران طلبہ اسپورٹس میں اسپرٹ کا مظاہرہ کرتے ہیں، اپنی پیشہ وارانہ زندگی میں بھی اس پر عمل کریں۔ تقریب کے آخر میں وائس چانسلر پروفیسر سعید قریشی نے اسپورٹس ویک کی کامیابی میں کردار اداکرنے والے ہیڈ آف انسٹیٹیوٹس سمیت دیگر اساتذہ میں شیلڈز تقسیم کیں۔

کراچی : سرسید یونیورسٹی میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے تقریب کا انعقاد کیاگیا۔تقریب کا مقصد کشمیریوں پر بھارت کے مظالم کو اجاگر کرنا تھا اور یہ پیغام دینا تھا کہ اس مشکل گھڑی میں پوری پاکستانی قوم کشمیریوں کے ساتھ ہے ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سرسید یونیورسٹی کے چانسلر جاوید انوار نے کہا کہ ہم دنیا بھر میں یہ پیغام پہنچانا چاہتے ہیں کہ کشمیر، کشمیریوں کا ہے پاکستان کابچہ بچہ کشمیریوں کے ساتھ ہے ۔ کشمیری ہمارے بھائی ہیں ۔ ان کا درد ہمارا درد ہے ۔ ان کی تکلیف ہماری تکلیف ہے ۔ اس مشکل گھڑی میں پاکستانی قوم کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے ۔انھوں نے کہا کہ بھارت نے کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی کی ایک نئی تاریخ رقم کی ہے ۔ طویل محاصرے کی وجہ سے وادیء کشمیر میں اشیاء خورد و نوش اور ادویات کی سخت قلت پیدا گئی ہے ۔ مقبوضہ کشمیر میں ہزاروں کی تعداد میں بچے بوڑھے اور خواتین شدید بیمار اوربھوک سے نڈھال ہیں

ہندوستان کی لیڈر شپ کا المیہ یہ ہے کہ ان کی طاقت، جہالت پر مبنی ہے ۔ چونکہ ان کا ذہن نسل پرستی اور مذہبی جنون کا شکار ہے، اس لیے وہ ذمینی حقائق کو سمجھنے سے قاصر ہیں ۔چانسلر جاوید انوار نے کہا کہ کشمیری عوام کے حق میں فیصلہ آنے تک یہ جدوجہد جاری رہے گی ۔ اس خطے میں اُس وقت تک امن قائم نہیں ہوگا جب تک یہ مسئلہ حل نہیں ہوگا ۔ اب یہ مسئلہ صرف کشمیر کا نہیں ہے، بلکہ پاکستان کی بقا کا سوال بھی ہے ۔

بھارت ہمارے پانی کے ذخائر پر پرقابض رہنا چاہتا ہے ۔ ہمارے ملک کو مفلوج کرنا ان کے عزائم میں شامل ہے لیکن پاکستان کے دفاعی ادارے اپنی ذمہ داریاں بخوبی نبھا رہے ہیں اور وطن کے دفاع کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر رہے ہیں ۔ وہ صرف سرحدوں کی حفاظت نہیں کر رہے ہیں بلکہ ہر محاز پر دشمن کے عزائم کو ناکام بنا رہے ہیں ۔ ہ میں ان سائنسدانوں اور سیاسی اکابرین کا بھی احسان مند ہونا چاہئے جنھوں نے ڈاکٹر عبدالقدیر خان اور ان کی ٹیم کے ساتھ بھرپور تعاون کیاجس کے نتیجے میں ڈاکٹر قدیرخان اور ان کی ٹیم نے پاکستان کو ناقابل تسخیر بنا دیا اور آج ہم دشمن کی آنکھ میں آنکھ ڈال کر بات کر رہے ہیں ۔اختتامِ تقریب پر مفتی راشد القادری نے بھارتی مظالم سے نجات اور کشمیریوں کی کامیابی کے لیے دعا کی ۔