جمعرات, 10 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

کراچی: جامعہ کراچی میں یکم جنوری 2020 ءکو یوم الجامعہ کا انعقاد کیا جارہاہے۔
 
رجسٹرار جامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر سلیم شہزاد کے مطابق یکم جنوری 2020 ءکو یوم الجامعہ کا انعقاد کیا جارہاہے۔ تمام اساتذہ،غیرتدریسی عملے اور طلبہ کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ صبح 08:30 بجے جامعہ کراچی کے سلور جوبلی گیٹ پر مجتمع ہوجائیں اور اس جلوس کا حصہ بنیں جس میں حفاظ کرام تلاوت قرآن فرماتے ہوئے جامعہ کراچی میں داخل ہوں گے۔
 
شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹرخالد محمود عراقی ،روئسائے کلیہ جات سابق وائس چانسلرز ،اراکین سنڈیکیٹ و اراکین سینیٹ جامعہ کراچی، یونی کیرئینز انٹرنیشنل کے صدرپروفیسر اعجاز احمد فاروقی اور عمائدین شہر ،بھی شریک ہوں گے ۔
 
یوم الجامعہ کی سرگرمیوں کا آغاز جامعہ کراچی کے سلور جوبلی گیٹ سے تلاوت کلام پاک سے ہوگا اور اختتام پر تمام افرادانتظامی عمارت کی سبزہ زارپر جمع ہوں گے جہاں تقاریر ہوگی۔
 
واضح رہے کہ نوواردان جامعہ کے لئے تمام شعبہ جات میں تعارفی کلاسز کا انعقاد بھی یکم جنوری 2020 ءکو صبح 11:00 بجے کیا جائے گا۔

 اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے پنجاب اور خیبرپختونخوا کے وزرائے اعلی کو ہدایت کی ہے کہ شدید سردی میں کوئی بھی شخص بغیر شیلٹر کے نہ رہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا کے وزرائے اعلی اس بات کو یقینی بنائیں کہ شدید سردی میں کوئی بھی شخص بغیر شیلٹر کے نہ رہے اور جولوگ پناہ گاہوں میں نہیں ہیں، انتظامیہ انہیں کھانا اور عارضی پناہ گاہ فراہم کرے۔

کراچی : جامعہ کراچی کے نیشنل نیماٹولوجیکل ریسرچ سینٹر کے زیر اہتمام دوروزہ سیمینار کم ورکشاپ کی افتتاحی تقریب 30 دسمبر ہوگی
 
نیشنل نیماٹولوجیکل ریسرچ سینٹر جامعہ کراچی کے زیر اہتمام دوروزہ پندرہویں سیمینار کم ورکشاپ بعنوان:" بہتر مینجمنٹ کے لئے نیماٹوڈ کی شناخت کی اہمیت “ کی افتتاحی تقریب آج بروز پیر 30 دسمبر 2019 ءکو صبح 10:00 بجے سینٹر ہذا میں منعقد ہوگی۔
 
شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی صدارت کریں گےجبکہ ڈائریکٹر نیشنل نیماٹولوجیکل ریسرچ سینٹر جامعہ کراچی ڈاکٹر صبوحی خطبہ استقبالیہ پیش کریں گی۔صدر ایکوسائنس فاﺅنڈیشن ڈاکٹر منظور حسین سومرو اوررئیسہ کلیہ علوم جامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر تبسم محبوب خطاب کریں گی۔

لاہور: لاہور سمیت ملک کے بیشتر علاقے شدید سردی اور دھند کی لپیٹ میں ہیں جس سےنظام زندگی مفلوج ہوکر رہ گیا۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد سمیت پنجاب اور بالائی سندھ کےبیشتر میدانی علاقےجب کہ خیبر پختون خواہ کےبعض اضلاع شدیددھندکی لپیٹ میں رہے،ہفتہ کو اسکردو میں درجہ حرارت منفی 18، استور، گوپس میں منفی 12، بگروٹ منفی 11 گلگت منفی 8، کالام، پاراچنار، چکوال منفی 5 اور قلات میں منفی 4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، پنجاب اور بالائی سند ھ کے بیشتر میدانی علاقوں جب کہ خیبر پختونخوا کے بعض اضلاع میں رات اور صبح کے اوقات میں شدیددھندچھائےرہنےکی توقع ہےتاہم ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک اور بالائی علاقوں میں شدید سرد رہے گا۔

 ترجمان پی آئی اے عبداللہ خان کی طرف سے ہفتہ کو جاری اعلامیہ کے مطابق اسلام آباد میں 200 میٹر سے کم حد نگاہ کے باعث پروازیں لاہور اتار لی گئی ہیں، پی کے 451،452 اسلام آباد، اسکردو، پی کے 211 اسلام آباد، دبئی پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں، کراچی سے اسلام آباد کی پروازیں کراچی میں موسم بہتر ہونے کا انتظار کر رہی ہیں ، دھند کی وجہ سے ٹرینیں بھی تاخیر کا شکار ہیں۔
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان ناقابل تصور حسن کی سرزمین ہے۔
 
سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان ناقابل تصور حسن کی سرزمین ہے، پاکستان میں پوشیدہ قدرتی عجائبات ہیں تاہم پاکستانی سیاحت کی وسعت کا دائرہ کار اب تک دریافت نہیں ہوسکا ہے۔

کراچی سمیت سندھ بھر میں آئندہ 12 گھنٹے کیلیے سی این جی اسٹیشن کھول دئیے گئے ہیں۔

 ذرائع کے مطابق ایس ایس جی سی کے سسٹم میں معمولی بہتری کے بعد آج صبح 7 بجے سے کراچی سمیت سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشن کھول دیئے گئے ہیں۔ 6 دن کی بندش کے بعد سی این جی اسٹیشن کھلنے کی وجہ سے سی این جی اسٹیشنز پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں۔
 
ترجمان ایس ایس جی سی نے بتایا کہ سندھ بھر میں تمام سی این جی اسٹیشنز کو پیر، بدھ اور جمعہ کی صبح 8 بجے سے آئندہ 24 گھنٹے کے لئے گیس سپلائی بند رہےگی۔ دوسری جانب صارفین کا کہنا ہے کہ معمولی سردی کے بعد ہی گیس پریشر انتہائی کم ہوجاتا ہے، حکومت اس کے سدباب کیلیے مکمل منصوبہ بندی کیساتھ اقدامات اُٹھائے۔
پشاور: خیبر پختونخوا میں پولیو کیسز کا سلسلہ رک نہ سکا۔ضلع لکی مروت میں مزید دو بچے پولیو وائرس کا شکار ہوگئے۔
 
صوبے بھر میں پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد 83ہوگئی ہے۔ لکی مروت کے علاقے اباخیل سے 5 سال کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق کی گئی ہے ۔ضلع لکی مروت کے ہی علاقے ماماخیل سے بھی پانچ سالہ بچے کو پولیو وائرس نے متاثر کیا ہے۔
 
رواں سال صرف لکی مروت سے سب سے زیادہ 29متاثرہ بچوں کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔جبکہ صوبے میں دوسرا ضلع بنوں بھی رواں سال 25 پولیو کیسز کے ساتھ سرفہرست ہے

مانیٹرنگ ڈیسک : برین امیجنگ کی مدد سے بچوں میں ان کی مزاج میں ہونے والی خرابی کی نشاندہی ممکن ہے۔
بچوں میں اکثر بڑھتی عمر کے ساتھ ذہنی مسائل دکھائی دینے لگتے ہیں، اور اسی وجہ سے ان کا نہ ہی پڑھائی میں دل لگتا ہے اور نہ ہی دیگر سرگرمیوں میں۔

ذہن پر پڑنے والے اثرات کی وجہ سے انہیں رویہ میں پیدا ہونے والی خرابی، بے چینی اور دباؤ کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

وینڈربلٹ یونیورسٹی کے پروفیسرز نے 7 سال کے 94 بچوں پر ایف ایم آر آئی کیا اور پھر انہیں آئندہ چار سال تک ان کی زندگی گزارنے کے طریقوں کو اپنے زیر نگرانی رکھا۔

محققین کی اس تحقیق میں ثابت ہوا کہ ایسے بچے جن کے دماغ کے پریفرونٹل کورٹکس اور ڈورسولیٹرل پریفرنٹل کورٹیکس میں کام سے منسلک ہونے کی صلاحیت کمزور ہو تو بعد ازاں ان میں توجہ دینے میں کمی جیسے مسائل پیدا ہوجاتے ہیں۔