جمعرات, 10 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

لاہور: سال 2020 میں پاکستام سمیت دنیا کے بیشتر ممالک میں دو سورج گرہن کے نظارے دیکھے جاسکیں گے۔

ایک سورج گرہن بالکل مختصر ہوگا، تاہم 21 جون 2020 میں پاکستان، بھارت، سری لنکا، سعودی عرب، کانگو، افریقہ، امریکہ اور یورپ کے بیشتر ممالک میں دم بخود کر دینے والا مکمل سورج گرہن کا نظارہ کیا جاسکے گا۔21 جون 2020 کو پاکستان سمیت دنیا کے بیشتر ممالک میں نظر آنے والا سورج گرہن 21 اگست 2017 میں امریکہ میں لگنے والے مکمل سورج کی طرح کا ہوگا۔

اس دن دنیا کے بیشتر ممالک میں ایک کونے سے دوسرے کونے تک سورج کو مکمل گرہن لگ جائے گا۔یہ مکمل سورج گرہن طلوع آفتاب کے وقت کانگو، جنوبی سوڈان، ایتھوپیا، ایرٹیریا، یمن، عمان، پاکستان، بھارت، تیبت، چین اور تائیوان میں لگے گا جبکہ بحر اوقیانوس کی ریاستوں میں یہ غروب آفتاب کے وقت لگے گا اور اس کی شدت 99 فیصد ہوگی۔

موسمیات کے ماہرین کے مطابق کئی برسوں بعد یہ دم بخود کر دینے والا مکمل سورج گرہن ہوگا۔ یہ مکمل سورج گرہن اسے لیے بھی خاص ہے کہ اس کا دورانیہ ایک منٹ سے زیادہ کا ہوگا۔ اس دن سورج کے کناروں کے قریب سے بیلی کے مالا دیکھنا ممکن ہوسکے گا۔

ماسکو: روس نے چوتھی جنریشن کی جدید ترین جوہری آبدوز تیار کرلی ہے، آبدوز کی لانچنگ تقریب سیوماش شپ یارڈ پر ہوئی، جس میں اعلیٰ فوجی حکام نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق لانچنگ تقریب کی جاری کردہ ویڈیو میں آبدوز کے بیرونی حصے کو دیکھا جا سکتا ہے جبکہ اندرونی حصہ نہیں دکھایا گیا۔

\اس بارے میں روسی میڈیا کا کہنا ہے کہ جوہری آبدوز کا اندرونی حصہ جان بوجھ کر نہیں دکھایا گیا، تاکہ مخالفین اس بارے میں اندازے ہی لگاتےرہ جائیں اور انہیں آبدوز کی اصل طاقت کا پتہ نہ چل سکے۔

آبدوز روس کے تیار کردہ تمام کروز میزائل لے جانے کی صلاحیت رکھتی ہے، اس کو اگلے سال روسی بحریہ میں شامل کیا جائے گا۔

اسلا م آباد: یکم جنوری 2020 سے گاڑیوں کی ملکیت منتقلی کا نیا نظام کے نفاذ کی تیاریاں مکمل کرلی گئی اطلاق کے بعد بائیو میٹرک کے بغیر ملکیت منتقلی ممکن نہیں ہو سکے گی محکمہ ایکسائز نے پنجاب بھر میں 31دسمبر سے اوپن ٹرانسفر پالیسی ختم کرنے کا فیصلہ کردیا،

یکم جنوری2020سے گاڑیوں کی ملکیت منتقلی کا نیا نظام لاگو کرنے کا اعلان کردیا ۔محکمہ ایکسائز پنجاب کے ذرائع کے مطابق بائیو میٹرک نظام کے نفاذ کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں ،مطلوبہ بائیو میٹرک مشینوں کی خریداری اور ان کو آن لائن نظام سے منسلک کرنے کے دیگر انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے جس کے اطلاق کے بعد فروخت کنندہ اور خریدار دونوں کی بائیو میٹرک کے بغیر ملکیت منتقلی ممکن نہیں ہو سکے گی ۔

گاڑی ٹرانسفر کے حوالے سے بائیو میٹرک تصدیقی عمل پر عملدر آمد کیلئے گزشتہ کافی عرصہ سے اقدامات جاری تھے جن کا بنیادی مقصد گاڑیوں کی ملکیت کے انتقال میں ہر قسم کی جعلسازی کا خاتمہ تھا ۔اس ضمن میں اوپن ٹرانسفر لیٹر کی حامل گاڑیوں کے مالکان کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ فوری طور پر اپنے متعلقہ ضلعی ایکسائز دفتر سے رابطہ کر کےگاڑی اپنے نام منتقل کروالیں بصورت دیگر انہیں قانونی پیچیدگیوں کے ساتھ ساتھ وقت کے ضیاع کا بھی سامنا کرنا پڑسکتا ہے

مانیٹرنگ ڈیسک :  امریکی انجینئروں نے ایک ایسا روبوٹ ایجاد کرلیا ہے جو کسی ماہر کبابیے کی طرح بار بی کیو والے چولہے پر ہاٹ ڈاگ اور سیخ کباب جیسی چیزیں نہ صرف بھون سکتا ہے بلکہ انہیں بڑی خوبی سے کھانے والوں کے سامنے پیش بھی کرسکتا ہے۔

بوسٹن یونیورسٹی کے انجینئروں نے سب سے پہلے اس روبوٹ کو مصنوعی ذہانت کی مدد سے، مجازی حقیقت (ورچوئل رئیلیٹی) کے ماحول میں تربیت دی۔ یوں اس نے سیکھا کہ بار بی کیو گرِل (آگ پر کھانے کی چیزیں بھوننے والی، جالی دار انگیٹھی) پر ہاٹ ڈاگز کس طرح بھونے جاسکتے ہیں؛ اور یہ کہ بار بی کیو آئٹمز تیار ہوجانے کے بعد انہیں کس طرح پیش کیا جاسکتا ہے۔

اگرچہ مختلف شعبوں میں مصنوعی ذہانت (آرٹی فیشل انٹیلی جنس/ اے آئی) کا استعمال کوئی اچھوتی بات نہیں رہی لیکن بوسٹن یونیورسٹی کے انجینئروں نے روبوٹ کو کبابیہ بنانے کےلیے کچھ منفرد اکتسابی طریقے اختیار کیے جنہیں ’ری انفورسڈ لرننگ‘ کہا جاتا ہے۔ ان کی بدولت یہ روبوٹ جلد ہی کسی تجربہ کار کبابیے کی طرح اپنے کام میں ماہر ہوگیا۔

 

برطانیہ: سائنس دانوں کی بین الاقوامی ٹیم نے کوانٹم ٹیلی پورٹیشن کا پہلا کامیاب تجربہ ایسی دو کمپیوٹر چپ میں انجام دیا ہے جو آپس میں برقی یا طبعی طور پر منسلک نہیں تھیں اور ایک دوسرے سے فاصلے پر تھیں۔

اپنی نوعیت کا یہ اہم کام یونیورسٹی آف برسٹل اور ٹیکنیکل یونیورسٹی آف ڈنمارک کے ماہرین نے انجام دیا ہے۔ اس تجربے سے کوانٹم کمپیوٹر اور کوانٹم انٹرنیٹ کی راہیں کھلیں گی۔ یہ تجربہ ٹیلی پورٹیشن کے ایک اہم پہلو ’کوانٹم اینٹینگلمنٹ‘ کے تحت انجام دیا گیا ہے۔

اس میں دوری پر موجود دو ذرات (پارٹیکلز) ایک دوسرے سے رابطہ کرتے ہیں یا ایک ذرے کے خواص بدلتے ہی فی الفور دوسرے ذرے کی کیفیت میں بدل جاتے ہیں۔ ان کے درمیان کتنا ہی فاصلہ اور خلا موجود کیوں نہ ہو اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

کراچی : اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ حصہ اول کامرس ریگولرگروپ کے سالانہ امتحانات کے نتائج کاعلان کردیا. انٹربورڈ چیئرمین پروفیسر انعام احمد کےمطابق امتحانات میں 42309 امیدواروں نے رجسٹریشن کرائی جس میں 41431 امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے۔ نتائج انٹر بورڈ کی ویب سائٹ  www.biek.edu.pk 
پر بھی دیکھےجاسکتےہیں۔
 
کراچی:جامعہ کراچی نیشنل نیماٹولوجیکل ریسرچ سینٹر کے زیر اہتمام دوروزہ سیمینار کم ورکشاپ کی افتتاحی تقریب 30 دسمبر کو ہوگی
 
نیشنل نیماٹولوجیکل ریسرچ سینٹر جامعہ کراچی کے زیر اہتمام دوروزہ پندرہویں سیمینار کم ورکشاپ بعنوان: ” بہتر مینجمنٹ کے لئے نیماٹوڈ کی شناخت کی اہمیت “ کی افتتاحی تقریب بروز پیر 30 دسمبر 2019 ءکو صبح 10:00 بجے سینٹر ہذا میں منعقد ہوگی۔
 
شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی صدارت کریں گے جبکہ ڈائریکٹر نیشنل نیماٹولوجیکل ریسرچ سینٹر جامعہ کراچی ڈاکٹر صبوحی خطبہ استقبالیہ پیش کریں گی۔صدر ایکوسائنس فاﺅنڈیشن ڈاکٹر منظور حسین سومرو اوررئیسہ کلیہ علوم جامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر تبسم محبوب خطاب کریں گی۔
کراچی: جامعہ کراچی کے وائس چانسلر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نےپروفیسر انعام باری کی وفات پر دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے
 
تفصیلات کے مطابق جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے شعبہ ابلاغ عامہ جامعہ کراچی کے سابق پروفیسر اور سابق چیئر مین پیمرا شکایات کونسل سندھ پروفیسر انعام باری کی وفات پر دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم کی شعبہ ابلاغ عامہ جامعہ کراچی کی ترقی کے لئے کی جانے والی کاوشوں کوہمیشہ یادرکھا جائے گا۔دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور پسماند گان کو صبر جمیل عطاکرے

کراچی: وفاقی جامعہ اردو کے قائم مقام وائس چانسلر کی تعیناتی کا نوٹیفیکیشن اب تک جاری نہ ہو سکا ۔

صدرِ مملکت کے واضع احکامات کے باوجود وفاقی تعلیمی ادارے کے معاملات میں تاخیر  سوالیہ نشان ہے ۔صدر آئی ایس او کا کہنا ہے کہ اگر نوٹئفیکیشن دو دن کے اندر جاری نہ کیا گیا تو احتجاجی تحریک چلائیں گے ، تقریباً ہزار کے قریب طلبا و طالبات کو ڈگریوں کے حصول میں دشواری کا سامنا ہے۔ وفاقی وزیرِتعلیم اور ایوانِ صدر کی جانب سے عدم توجیہی کے باعث طلبہ کے قیمتی سال ضائع ہو رہے ہیں ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ادارے کی تباہی کا سامان کرنے کے بجاٰئےفرائض کی انجام دہی پر توجہ دیں اور ذاتی مفادات کی خاطر وفاقی تعلیمی ادادے کو نقصان نہ پہنچائیں 

کراچی : جامعہ کراچی میں تیسویں سالانہ تقریب2019 منعقد کی گئ اس موقع پر تقریب کے مہمانِ خصوصی گورنر سندھ اور چانسلر عمران اسماعیل نے مختلف شعبوں میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے  208 طلبہ و طالبات کو طلاٰئی تمغوں سے نوازا۔

وائس چانسلر جامعہ کراچی ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کانوکیشن بہت اہمیت کی حامل ہے جو کہ جامعہ کی کامیابیوں کو بیان کرتی ہے، انتظامی حوالے سے مزید بہتری کے اقدامات کر رہے ہیں اسکے علاوہ انہوں نے کہا کہ ہمارہ اپنا میڈیکل کالج ہو،امید ہے کہ ہم جامعہ کراچی میں میڈیکل داخلے ضرور شروع کریں گے،طالبعلموں کی کامیابی کے لیئے دعاگو ہوں۔

اس اہم ترین دن کے موقع پر جامعہ کراچی کے طلبہ و طالبات کی بڑی تعداد سمیت والدین نے بھی شرکت کی۔ کلیہ علوم کے3166 طلبہ وطالبات ،کلیہ فنون کے 1865،کلیہ نظمیات و انتظامی علوم کے718، کلیہ علم الاداویہ کے216،کلیہ تعلیم کے284 ،کلیہ انجینئرنگ کے21،کلیہ معاروف اسلامیہ کے 268،  جبکہ کلیہ قانون کے80 طلبہ و طالبات کو ڈگریاں تفویض کی گئیں۔

گورنر سندھ وچانسلر جامعہ کراچی عمران اسماعیل نے جلسہ تقسیم اسناد سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ بات ہم سب کے لئے باعث فخرہے کہ جامعہ کراچی اعلیٰ تعلیمی اداروں کی ایشیائی درجہ بندی میں 239ویں نمبر پر آگئی ہے ۔ جامعہ کراچی اس وقت خطہ کی بہترین جامعات میں شمار کی جانے لگی ہے۔جامعہ کراچی نے اپنے محدود وسائل کے باوجود اپنی انتھک کوششوں سے تعلیمی معیار اور معیاری تحقیق کے ذریعے دنیا بھر میں اپنا لوہامنوایا ہے۔انہوں نے ڈگری حاصل کرنے والے طلباو کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو آپ سے امیدیں وابستہ ہیں،آنے والا وقت اور پاکستان آپ کے ہاتھ میں ہوگا ، اپنے ملک پر بھروسہ اور اعتماد رکھیں۔2023 میں دنیا کی 70 فیصدمعیشت 20 ممالک چلائیں گے ان بیس ممالک میں پہلی بار پاکستان شامل ہورہاہے۔پاکستان میں مواقعوں کی کمی نہیں آپ کو صرف ان مواقعوں سے استفادہ کرنے کی ضرورت ہے۔ 

کلیہ فنون سماجی علوم میں645 طلبہ و طالبات کو بی اے (آنرز) ، 68کو بی ایس ، 1142کو ماسٹرز کی ڈگریاں تفویض کی گئیں، جبکہ کلیہ علوم میں1186 بی ایس سی( آنرز ) ، 357کو بی ایس ،623 کو ایم ایس سی اور کلیہ علم الادویہ میں 216کو فارم ڈی کی،کلیہ نظمیات و انتظامی علوم میں 95کو بی کام ، بی پی اے (آنرز)،109کو بی ایس ،514کو ماسٹرز کی،کلیہ معارف اسلامیہ میں 72 کو بی اے (آنرز )، 31کو بی ایس،کو ماسڑز ،کو پی جی ڈی(آئی بی ایف) ، کلیہ قانون میں22 کو بی ایس اور58 کو ماسڑز ،کلیہ تعلیم میں کو( آ نرز )، کو بی ایس اور کو ماسٹرز کی ڈگریاں تفویض کی گئیں۔

کانووکیشن کے موقع پر ڈگریاں حاصل کرنے والے طلبہ بے حد خوش نظر آئے، فارغ التحصیل طلبہ کا کہنا تھا کہ تعلیمی زندگی کے بعد مستقبل میں پیشہ ورانہ فرائض بھی مثالی انداز میں انجام دیں گے۔