جمعرات, 10 اکتوبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

کراچی: کراچی سمیت سندھ بھرمیں سی این جی کی فراہمی میں مسلسل تعطل کا مسئلہ  تاحال حل نہ ہوسکا۔ تفصیلات کے مطابق سی این جی اسٹیشنز آج یکم جنوری کو صبح 8 بجے کھلنے تھے لیکن شیڈول تبدیل کرتے ہوئے مزید 24 گھنٹے آگے بڑھا دیا گیا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ مختلف گیس فیلڈزسے ایس ایس جی سی کو میسر ہونے والی گیس کی مقدار میں کمی کے باعث سی اين جی کی بندش کومزيد 24 گھنٹے بڑھاياگياہے۔ اس وجہ سے سندھ بھر میں سی اين جی اسٹيشنز اب بدھ یکم جنوری کے بجائےجمعرات 2 جنوری کو صبح 8 بجے کھولے جائیں گے۔

 اور اب شیڈول کےتحت سندھ میں سی این جی85 گھنٹے بعد فراہم کی جائے گی۔

کراچی: کراچی میں پاکستان میں تکنیکی تعلیم کے ممتاز ادارے عثمان انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی نے روبومانیا 2020 کا انعقاد کیا ہے. جس میں  کراچی کے تمام طالبات حصہ لےسکتےہیں۔جوکہ 2 جنوری 2020جمعر      ات کو منقعد ہوگا ۔اس سیمینار میں تمام نیویز چینل کو دعوت دی گئی ہیں۔

اس سیمینار میں طالبات بھی شرکت کر سکتے ہیں  ۔سیمینار کا وقت ہےصبح 10:00 بجے سے دوپہر 3:00 بجے تک  ہوگا ۔

مانیٹرنگ ڈیسک : ایپل کی نئی اسمارٹ واچ فائیو کو ٹیکنالوجی ماہرین نے صحت و تندرستی کا ڈجیٹل ٹریکر اور جزوی ایپل فون قرار دے دیا۔

ند ایپس انسٹال کرنے کے بعد اس میں مزید فیچرز کا اضافہ ہوجاتا ہے جس کے بعد صرف ہاتھ اٹھا کر آپ ’سری اسسٹنٹ‘ سے بات کرسکتے ہیں، تازہ اسکور معلوم کرسکتے ہیں، اس کی چھوٹے سے اسکرین سے پیغامات بھیج سکتے ہیں اور دیگر سہولیات سے فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔

اس میں الیکٹرو کارڈیو گرام یا (ای سی جی) جیسی پیچیدہ سہولت بھی موجود ہے جس کا مقصد دل کی بدلتی ہوئی کیفیات پر نظر رکھنا ہے۔ واضح رہے کہ دل کی دھڑکن پر نظر رکھنے والے اس نظام کو امریکی digital trackerاداروں نے منظور بھی کیا ہے۔

مانیٹرنگ ڈیسک : نئے سال کی سب سے پہلی اور اہم ترین سائنسی خبر یہ ہے کہ چین نے اپنے وسائل استعمال کرتے ہوئے، دنیا کے سب سے پہلے ’’فیوژن بجلی گھر‘‘ کا کام تقریباً مکمل کرلیا ہے جو اس سال کسی بھی وقت اپنا کام شروع کردے گا۔

اب تک دنیا میں جتنے بھی ایٹمی بجلی گھر ہیں، وہ سب کے سب بھاری ایٹموں کو توڑ کر توانائی پیدا کرتے ہیں جسے بعد ازاں بجلی میں تبدیل کیا جاتا ہے۔ اس عمل کو ’’فشن‘‘ کہا جاتا ہے۔

ان کے برعکس، ’’فیوژن‘‘ کے عمل میں دو ہلکے ایٹموں (یعنی ہائیڈروجن ایٹموں) کو زبردست توانائی پر آپس میں ملایا جاتا ہے جس سے ایک نیا اور قدرے بھاری ایٹم وجود میں آتا ہے؛ جبکہ اس عمل میں بھی زبردست توانائی کا اخراج ہوتا ہے۔ یہ عین وہی عمل ہے جس نے پچھلے پانچ ارب سال سے ہمارے سورج کو روشن رکھا ہوا ہے؛ اور جو زمین پر زندگی کے وجود اور بقاء کی ضمانت بھی ہے۔

لاہور: پاکستان سپر لیگ 2020 کا آغاز 20 فروری کو کراچی اور اختتام 22 مارچ کو لاہور میں ہوگا۔
 
پاکستان سپر لیگ 2020 کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا ہے جس کے مطابق پی ایس ایل کا آغاز 20 فروری کو کراچی اور اختتام 22 مارچ کو لاہور میں ہوگا، پی ایس ایل کے تمام میچ پاکستان میں ہوں گے جب کہ ایونٹ میں 22 ملکوں کے 425 کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کرائی ہے۔
 
پاکستان سپر لیگ 2020 کے ٹکٹوں کی فروخت 20 جنوری سے شروع ہوگی، 34 میچز کراچی، لاہور، راولپنڈی اور ملتان میں کھیلے جائیں گے، دفاعی چیمپئن کوئٹہ اپنے 4 میچ کراچی میں کھیلے گی
 
 

کراچی: کراچی میں شدید سردی کے باوجود تعلیمی ادارےکھل گئے.جس کی وجہ سے بچوں اور والدین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے سندھ میں موسم سرما کی تعطیلات میں توسیع کے حوالے سے گردش کرنے والی افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ایسی کوئی تجویززیرغورنہیں کہ اسکولوں میں موسمِ سرما کی تعطیلات میں اضافہ کیا جائے۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں شدید سردی کی لہر جاری ہے جس کے باعث ایسی اطلاعات گردش میں تھیں کہ شاید چھٹیوں میں اضافہ ہوجائے تاہم سندھ کے سیکریٹری برائے ایجوکیشن نے بیان جاری کیا ہے کہ موسم سرما کی تعطیلات میں اضافہ نہیں کیاجارہاہے،یکم جنوری دوہزار بیس سے تمام تعلیمی ادارے کھل جائیں گے۔

کراچی سمیت سندھ کے بیشتر حصوں میں سردی میں اچانک اضافے کے بعد یہ امید کی جا رہی تھی کہ سندھ کے اسکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات میں ایک ہفتے کا اضافہ کیا جائے گا،جبکہ کراچی میں آل پرائیویٹ اسکولز منیجمنٹ کا کہنا ہے کہ آج اسکول معمول کے مطابق کھلیں ہے۔

دوسری جانب  پنجاب اورخیبر پختونخوا میں سردی کی شدت میں اضافے کے باعث تعلیمی اداروں میں موسمِ سرما کی تعطیلات میں 7 جنوری 2020ء تک اضافہ کردیا گیا ہے

 

لاہور: لاہور میں پنجاب لوک میلہ 2020 سجایا گیا جس میں فنکاروں نے دل موہ لینے والی پرفارمنس پيش کرکےسماں باندھ دیا۔سرد موسم کے باوجود شائقين کی بڑی تعداد نے ایونٹ کو انجوائے کررہے ہیں۔

پنجاب لوک میلہ 2020 باغ جناح کے اوپن ائیر تھیٹر میں سجايا گيا۔گلوکارہ کوثر جاپانی نےاپنی میٹھی آواز میں خوبصورت سرائیکی گیت سنا کر خوب داد سمیٹی ۔

گلوکار ندیم عباس نے سريلی آواز کا جادو جگایا تو حاضرین نے بھی دل کھول کر داد دی۔شہنائی اورڈھول کی سنگت میں صحرائی جہاز اور علاقائی فنکاروں کی ثقافتی پرفارمنس دیکھنے سے تعلق رکھتی تھی۔

گلوکار شیر میانداد نے شہنشاہ قوالی استاد نصرت فتح علیخان کا گايا ہوا صوفیانہ کلام پيش کرکےمحفل لوٹ لی۔ سات روزہ لوک میلےمیں نوجوان نسل کو اپنی ثقافت سے روشناس کرانے کے لئے دستکاری کے اسٹالز بھی لگائے گئے ہيں

کراچی: سیکریٹری تعلیم سندھ احسن منگی کا کہنا ہے کہ سندھ کے اسکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات میں اضافہ نہیں کیا جائے گا۔
 
انہوں نے کہا کہ شیڈول کے مطابق تعطیلات 31 دسمبر تک جارہیں گی اوریکم جنوری سے اسکول معمول کے مطابق کھلیں گے۔
 
کراچی سمیت سندھ کے بیشتر حصوں میں سردی میں اچانک اضافے کے بعد یہ امید کی جا رہی تھی کہ سندھ کے اسکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات میں ایک ہفتے کا اضافہ کیا جائے گا،جبکہ کراچی میں آل پرائیویٹ اسکولز منیجمنٹ کا کہنا ہے کہ آ ج اسکول معمول کے مطابق کھلیں ہے۔
 
دوسری جانب پنجاب اورخیبر پختونخوا میں سردی کی شدت میں اضافے کے باعث تعلیمی اداروں میں موسمِ سرما کی تعطیلات میں 7 جنوری 2020ء تک اضافہ کردیا گیا ہے۔

اسلام آباد: سال 2020 کا پہلا سورج طلوع ہو گیا، کراچی، پشاور سمیت کئی شہروں میں خوبصورت نظارہ دیکھا گیا، نئے سال میں ملکی ترقی، خوشحالی، امن و استحکام کیلئے دعا کی گئی۔

دوسری جانب ملک بھر میں رنگا رنگ تقاریب کے ذریعے نئے سال کو خوش آمدید کہا گیا، کراچی سے خیبر تک منچلے سڑکوں پر نکل آئے، جگہ جگہ آتش بازی، موج مستی ہلہ گلہ کیا گیا۔ سی ویو میں شہریوں کی بڑی تعداد امڈ آئی، کراچی میں پورٹ گرینڈ پر میوزک کنسرٹ کیا گیا جس پر شہری جھوم اٹھے۔

پشاور کے نوجوانوں کی ڈرفٹنگ دیکھنے والے بھی حیران رہ گئے، سکھر میں سانپوں کا کرتب دکھایا گیا۔ کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد فائیو سٹار چورنگی پر منچلوں نے ہلڑ بازی کی جس پر پولیس نے ایکشن لیا اور لاٹھی چارج بھی کیا، ہوائی فائرنگ سے کئی افراد بھی زخمی ہوگئے۔  

لاہور : محکمہ موسمیات اور ماہرین ارضیات نے نئے سال2020کے حوالے سے پیش گوئیاں کی ہیں ۔

پاکستان میڑیالوجیکل ڈیپارٹمنٹ کےاعدادوشمارکے نئے سال میں2سورج اور4چاند گرہن ہوں گے ۔ 2020 میں 10 اور 11 جنوری کی درمیانی شب پہلا چاندگرہن ہوگا جسے پاکستان میں دیکھاجاسکے گا۔

 اسی طرح 5 اور6 جون کی درمیانی شب ہونے والاچاندگرہن بھی پاکستان میں دیکھاجاسکے گا۔30 نومبرکو بھی چاندگرہن لگےگا لیکن یہ مناظرپاکستان میں نہیں دیکھے جاسکیں گے۔ پہلا سورج گرہن 21 جون اوردوسراسورج گرہن14دسمبرکوہوگا اوردونوں گرہن پاکستان میں بھی دیکھے جاسکیں گے۔