ایمزٹی وی(مانیٹرنگ ڈیسک)اینڈروئیڈ آپریٹنگ سسٹم کے ساتھ اسمارٹ فونز کی دنیا میں دوبارہ قدم رکھنے والی فن لینڈ کی کمپنی نوکیا نے سام سنگ اور ایپل کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔ رپورٹس کے مطابق گزشتہ مہینوں کے دوران نوکیا نے تین نئے اسمارٹ فونز لانچ کیے تھے جن میں نوکیا تھری، فائیو اور سکس شامل تھے اور اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ نوکیا اپنا اب تک کا بہترین اسمارٹ فون ’’نوکیا 8‘‘ متعارف کرانے جا رہا ہے جس کے فیچرز آئی فون 7 اور سام سنگ گلیکسی ایس 8 کی سطح کے ہوں گے تاہم اس کی قیمت ان دونوں فونز کے مقابلے میں تقریباً آدھی یعنی 460 ڈالر (48 ہزار پاکستانی روپے) ہو گی۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ نوکیا اپنی ساکھ اور کم قیمت کی وجہ سے جنوبی کورین کمپنی سام سنگ اور امریکا کے ایپل کو ٹکر دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ نوکیا 8 کی سامنے آنے والی تفصیلات کے مطابق اس کے اسکرین کا سائز 5.3 انچ ہوگا جبکہ اس میں کوالکوم اسنیپ ڈریگن 835 پروسیسر لگایا گیا ہے، 4 جی بی ریم کے ساتھ اس کی رفتار کافی تیز ہو گی۔ فون کی داخلی (انٹرنل) میموری 64 جی بی ہو گی جس میں کارڈ کے ذریعے 256 جی بی تک اضافہ کیا جا سکتا ہے۔ نوکیا 8 کا فرنٹ اور بیک کیمرہ 13 میگا پکسل کا ہو گا اور اس میں ’’ڈوئل سائٹ‘‘ کا آپشن بھی موجود ہو گا جس کی مدد سے آپ بیک وقت اپنی اور اپنے سامنے موجود شخص کی تصویر لے سکتے ہیں۔ نوکیا 8 ستمبر کی 21 تاریخ کو خلیجی ممالک میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔
ایمزٹی وی(مانیٹرنگ ڈیسک) ایپل نے آئی فون کی نئی سیریز آئی فون 8، 8 پلس اور آئی فون ایکس متعارف کرانے کے ساتھ ہی پرانے ماڈلز کی قیمت میں بھی زبردست کمی کردی ہے۔ ایپل نے اپنی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے نئے ماڈلز مارکیٹ میں پیش کرنے کے بعد پرانے ماڈلز کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا ہے۔ ایپل نے آئی فون 7، آئی فون 7 پلس، آئی فون 6 ایس اور آئی فون 6 ایس پلس کی قیمتوں میں نمایاں کمی کردی۔ عموماً زیادہ تر صارفین جو آئی فون کا نیا ماڈل خریدنے کی استطاعت نہیں رکھتے نئے ماڈلز کی آمد کے منتظر ہوتے ہیں جن کے مارکیٹ میں آنے کے بعد پرانے ماڈلز کی قیمتوں میں کمی ہوجاتی ہے۔ ایپل نے آئی فون 7، آئی فون 7 پلس، آئی فون 6 ایس اور آئی فون 6 ایس پلس کی قیمتوں میں 100 ڈالر (10 ہزار 538 روپے) جب کہ آئی فون ایس ای کی قیمت میں 50 ڈالر (5 ہزار 269 روپے) کمی کا اعلان کردیا ہے۔ پاکستان میں اس وقت آئی فون 7 کی قیمت 69 ہزار روپے ہے جس کا مطلب ہے کہ اب یہ ماڈل 58 ہزار روپے میں دستیاب ہوگا۔ اسی طرح آئی فون 6 ایس کی قیمت 59 ہزار روپے ہے جو اب 50 ہزار روپے سے بھی کم میں خریدا جاسکے گا۔ قیمتوں میں کمی کے باوجود آئی فون 7 اور 6 کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا بلکہ ان میں ایپل کا نیا آپریٹنگ سسٹم آئی او ایس 11 اور اے آر کٹ موجود ہوگا.
ایمز ٹی وی ( تجارت) ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے پاکستان کیلیے 43 کروڑ 50 لاکھ ڈالر مالیت کے قرضے کی منظوری دے دی۔ گزشتہ روز اے ڈی بی کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق مذکورہ قرضے میں سے پشاور کے ٹرانسپورٹ سسٹم کیلیے 33 کروڑ ڈالر اور سندھ میں انفرا اسٹرکچر کیلیے 10 کروڑ ڈالر دیے جائیں گے۔ Pakistan,The Asian Development Ba
ایمزٹی وی(میانمار)میانمار کی نوبل انعام یافتہ خاتون رہنما آنگ سان سوچی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت سے انکار کردیا۔ میانمار حکومت کے سرکاری ترجمان زو ہٹی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ اسٹیٹ کونسلر آنگ سان سوچی نیویارک میں جنرل اسمبلی میں شرکت نہیں کریں گی، ان کی جگہ نائب صدر ہنری وان تھیو اجلاس میں شرکت کریں گے۔ سرکاری ترجمان نے سوچی کے اس فیصلے کی وجہ نہیں بتائی۔ دوسری جانب آج سلامتی کونسل کا روہنگیا مسئلے پر اجلاس بھی ہوگا جب کہ چین نے میانمار کے فوجی آپریشن کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ میانمار حکومت کیخلاف کسی بھی اقدام کو ناکام بنادے گا کیونکہ میانمار کو اپنا استحکام برقرار رکھنے کا حق حاصل ہے۔ واضح رہے کہ آنگ سان سوچی کو میانمار میں روہنگیا مسلمانوں پر جاری ریاستی تشدد کی مذمت نہ کرنے پر دنیا بھر میں تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ Pakistan, Anag san sokhi, united n