ایمز ٹی وی(اسلام آباد) پانامہ کیس میں جے آئی ٹی نے پینتالیس دن کیا کیا؟ وزیرِ اعظم نواز شریف،ان کے بیٹوں،وزیرِ اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی پیشیاں،کیا نتیجہ نکلا؟؟؟؟؟ جے آئی ٹی آج سپریم کورٹ میں تیسری پیش رفت رپورٹ جمع کرائے گی ۔
سپریم کورٹ پا نامہ جے آئی ٹی سے متعلق پہلے ہی کہہ چکی ہے کہ مقررہ 60دن کی مدت پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا، تصویر لیک معاملے پر حسین نواز کی درخواست مسترد کر چکی ہے۔
مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی پہلی 15 روزہ رپورٹ سپریم کورٹ میں22 مئی کو،دوسری رپورٹ 7 جون کو اور اب تیسری رپورٹ 22 جون کو سپریم کورٹ کے عملدار آمد بنچ میں پیش کی جارہی ہے۔
مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے وزیرِ اعظم نواز شریف اور وزیرِ اعلیٰ پنجاب شہباز شریف بھی پیش ہوچکے ہیں۔اس سے پہلے وزیرِ اعظم کے بیٹے حسین نواز 5 بار اور حسن نواز 2 مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہوئے۔
وزیرِ اعطم کے قریبی عزیز طارق شفیع،کلاس فیلو سعید چمن،،جاوید احمد کیانی اور دیگر بھی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہو چکے ہیں۔
اب وزیرِاعظم کے داماد کیپٹن صفدر،ایف آئی اے کے سابق ایڈیشنل ڈائریکٹر اور سابق وفاقی وزیر داخلہ سینیٹر رحمان ملک بھی جے آئی ٹی مین پیش ہوں گے
ایمزٹی وی (کراچی)کہتے ہیں کہ جو اس دنیا سے رخصت ہونے والا ہوتا ہے اسے پہلے ہی کہیں نہ کہیں کسی نہ کسی طرح انداذہ ہوجاتاہے کہ اس کا آخری وقت شاید قریب ہے قدرتی طور پر وہ شخص ایسی کام اور ایسی باتیں کرنے لگتا ہے کہ گزر جانے کے بعد لوگ یہ کہنے پر مجبور ہوجاتے ہین کہ شاید اسے اپنی موت کا وقت نظر آگیا تھا یاا اسے محسوس ہوگیا تھا کہ اب اس کے پاس زیادہ وقت نہیں ایسا ہی کچھ مشہور قوال امجد صابری کی وفات سے پہلے ان کے ساتھ ہوتا نظر آیا
اپنی زندگی کی بہترین قوالیاں پڑھنے الے امجد صابری نے اپنی زندگی میں آخری کلام پڑھا بھی تو قبر کے حوالے سے پڑھا تھا جہاں وہ اشک بار تھے اور دعا کرتے نظر آئے تھے کہ جب بھی ان کی موت کا وقت آئے رسول اللہﷺ انہیں سرخرو رکھیں اور ان کی قبر میں روشنی ہو۔امجد صابری کی موت کو پاکستان کا بہت بڑا نقصان قرار دیا گیا تھا۔
رمضان میں اپنی آواز میں رونقیں بکھیرنے والے امجد صابری کو ہم سے بچھڑے ایک سال گرز گیا
ایمزٹی وی (کراچی)ملک بھر میں لیلتہ القدر آج عقیدت و احترام اور مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جائیگی۔لیلتہ القدر رمضان المبارک کی آخری دس راتوں میں سے ایک نہایت ہی با برکت رات ہے جسے شب قدر اور برکت والی رات کے نام سے بھی یاد کیا جاتا ہے۔
اس رات میں عبادت کرنے کی بہت تاکید کی گئی ہے،مساجد میں اس ضمن میں خصوصی پروگرام ترتیب دیئے گئے ہیں۔آج ملک بھر کی مساجد میں ختم قرآن ہوگا جبکہ اس موقع پر شیرینی بھی تقسیم کی جاتی ہیں۔علاوہ ازیں مساجد کہ برقی قمقموں کے ساتھ خوبصورتی سے سجایا گیا ہے۔
ایمزٹی وی (ملتان)سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی کا کہنا ہے کہ کوئی بھی آئین سے بالاتر نہیں ہے اور وزیراعظم نواز شریف سمیت سب کا احتساب ہونا چاہیئے۔
ملتان میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ نہال ہاشمی نے غلط بات کی لیکن ججز بھی یکطرفہ بات کر رہے ہیں، جے آئی ٹی بنائی ہے تو اس کا توازن بھی ٹھیک رکھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے جج کو بھی ریمارکس سوچ سمجھ کر دینے چاہئیں، جج اپنا مقام دیکھیں، کسی کو گارڈ فادر اور کسی کو سسلی مافیا کے ریمارکس دیتے ہیں۔
جاوید ہاشمی نے کہا کہ فوج نے 4 بار ملک پر قبضہ کیا لیکن لوگوں کو محرومیوں کے سوا کچھ نہ ملا، ذوالفقار علی بھٹو کی پھانسی کے حوالے سے ایک جج نے کہا کہ بھٹو کو پھانسی اس لئے دی کیونکہ دباو تھا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے کئی بار کہا کہ تصدق جیلانی ٹھیک جج نہیں دوسرا آئے گا وہ اپنا ہے، مجھے توہین عدالت میں بلائیں میں وہاں بات کروں گا۔
ایک سوال کے جواب میں سابق ممبر قومی اسمبلی نے کہا کہ نوازشریف اور حسین نواز سمیت سب کا احتساب ہونا چاہیئے کیونکہ کوئی بھی آئین سے بالاتر نہیں۔ جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ تین سال میں موجودہ حکومت نے جو زیادتیاں کیں اس کی مثال نہیں ملتی، پنجاب حکومت نے میری جائیداد پر بلڈوزر چلا دیا، میرے خاندان پر دہشت گردی کے جھوٹے مقدمات درج کیے گئے لیکن میں نے نواز شریف، شہباز شریف کو کبھی نہیں کہا کہ آپ نے زیادتیاں کیں۔
یمزٹی وی (اسلام آباد)وزیراعظم کے مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ جنرل (ر) راحیل شریف اسلامی اتحاد فورس کی سربراہی کے لیے ذاتی حیثیت میں سعودی عرب گئے انہیں سرکاری طور پر نہیں بھیجا گیا۔
سینیٹ کی خارجہ امور کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کمیٹی کو مشرق وسطیٰ باالخصوص سعودی عرب قطر تنازعہ پر بریفنگ دی،کمیٹی نے سفارش کی کہ پاکستان خلیجی بحران میں غیر جانب دار رہ کر مصالحتی کردار ادا کرے۔
بریفنگ دیتے ہوئے سرتاج عزیز نے کہا کہ قطر سعودی تنازعہ میں پاکستان غیرجانبداری کی پالیسی پر کاربند ہے اور کسی دوسرے کے مسئلے میں مداخلت نہیں کرے گا۔ پارلیمنٹ کی منظور کردہ قرارداد خلیجی بحران میں پاکستان کی پالیسی کا بنیادی نکتہ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف ذاتی حیثیت میں اسلامی اتحاد فورس کی سربراہی کررہے ہیں، انہیں سرکاری طور پر سعودی عرب نہیں بھیجا گیا۔
اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر کریم خواجہ نے خلیجی بحران میں پاکستانی کردار پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ راحیل شریف کو رضاکارانہ طور پر واپس آجانا چاہیے۔ اگر سعودی عرب اس طرح پاکستان سے بھرتیاں کرے گا تو پھر ایران بھی کرے گا۔
پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر شبلی فراز نے اختلاف کرتے ہوئے کہا کہ جنرل (ر) راحیل شریف کو واپس بلانے سے سعودی عرب سے تعلقات خراب ہوسکتے ہیں۔ پاکستان میں پچاس فیصد زرمبادلہ خلیجی ممالک سے ہی آتا ہے، لہذا ملک اتنے بڑے نقصان کا متحمل نہیں ہوسکتا۔
کمیٹی کی چیرپرسن نزہت صادق نے کہا کہ پاکستان نے سعودی قطر تنازع میں مصالحتی کردار ادا کرنے کی کوشش کی ہے اور اس سلسلے میں وزیراعظم نواز شریف کی سعودی شاہ سلمان اور امیر قطر تمیم بن حماد الثانی سے فون پر بات چیت ہوئی ہے۔سینیٹ کمیٹی نے سفارش کی کہ پاکستان خلیجی بحران میں غیر جانبدار رہ کر مصالحتی کردار ادا کرے۔
ایمزٹی وی(انٹرٹینمنٹ)بالی ووڈ کے تینوں خانزسلمان، شاہ رخ اورعامرخان کا شمارشوبزانڈسٹری کے صف اول کے اداکاروں میں ہوتا ہے فلم انڈسٹری کو متعدد بلاک بسٹرفلمیں دینے والے تینوں خانزباکس آفس پرکامیابی کی ضمانت سمجھے جاتے ہیں، اگریہ کہا جائے کہ یہ تینوں خانزمل کرانڈسٹری پر راج کرتے ہیں تو غلط نہ ہوگا، باکس آفس پر100 سے لے کر 1000 کروڑ کا رجحان پیدا کرنے والے بھی یہ ہی تینوں خانز ہیں لیکن بے حد شہرت اور کامیابیوں کے باوجود بھی سلمان خان نے اکشے کمار کو بالی ووڈ کا سپراسٹارقرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اکشے سے بڑا کوئی اداکار نہیں۔
سلمان خان نے ایک انٹرویو کے دوران اکشے کمار کو سپراسٹار قراردینے کی وجہ بتاتےہوئے کہا کہ میں سال میں دو فلمیں کرتا ہوں، عامرخان تین سال میں ایک فلم کرتے ہیں جبکہ اکشے کمارایک سال میں 4 سے 5 فلموں میں کام کرتے ہیں لہٰذا اکشے ہم تینوں سے زیادہ محنت کرتے اور پیسے کماتے ہیں۔
انہوں نے اپنی مثال دیتے ہوئے کہا کہ کیرئیرکے ابتدائی دورمیں جب ایک فلم میں کام کرنے کے کم پیسے ملتے تھے اس وقت میں زیادہ محنت کرتا تھا اورایک وقت میں کئی فلموں میں کام کرتا تھا اوراب جب ایک فلم میں کام کرنے کے کروڑوں ملتے ہیں تو میں نے کام کرنا کم کردیا ہے اور اس مقابلے میں اکشے کمارآج بھی زیادہ فلموں میں کررہے ہیں اورخوب کمارہے ہیں۔ سلمان نے مستقبل کی منصوبہ بندی کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ وہ اگلے سال مداحوں کی خواہش کے مطابق 3 فلموں میں نظرآئیں گے۔
ایمزٹی وی(اسپورٹس)آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کے ہاتھوں عبرتناک شکست کے بعد بھارتی ٹیم کے کوچ انیل کمبلے عہدے سے مستعفیٰ ہو گئے۔
انیل کمبلے کا ایک سالہ کنٹریکٹ چیمپئنز ٹرافی کے ساتھ ہی اختتام پذیر ہو گیا تھا لیکن یہ بات یقینی تھی کہ میگا ایونٹ کے فوراً بعد دورہ ویسٹ انڈیز میں بھی وہی کوچنگ کے فرائض انجام دیں گے لیکن اب کریبیئن جزائر کے دورہ سے 4 روز قبل ہی انہوں نے عہدہ چھوڑ دیا ہے جس کی وجہ کپتان ویرات کوہلی سے اختلافات قرار دی جا رہی ہے۔
گزشتہ روز لندن میں بی سی سی آئی کی میٹنگ ہوئی جس میں ویرات کوہلی، انیل کمبلے، سیکرٹری امیتابھ چودھری، سی ای او راہول جوہری اور جی ایم کرکٹ آپریشنز ایم وی سریدھر نے شرکت کی۔ بی سی سی آئی ذرائع کے مطابق میٹنگ خوشگوار موڈ میں نہیں ہوئی اور کوہلی اپنے موقف سے پیچھے ہٹنے کیلیے تیار نہیں ہوئے، میٹنگ کے بعد ہی کمبلے نے خود عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پلیئرز کی جانب سے کوچ کے لیے منفی تاثرات ملنے کے بعد بورڈ یہ اقدام اٹھانے پرمجبور ہوا۔ کپتان ویرات کوہلی سمیت دیگر پلیئرز نے ان کے رویے کو حاکمانہ قرار دیا تھا۔ بھارتی ٹیم کے نئے کوچ کیلیے کمبلے سمیت 6 امیدوار سامنے آ چکے ہیں۔
ایمز ٹی وی(تعلیم /کراچی) جامعہ کراچی کے ڈائریکٹر ایڈ میشن پروفیسر ڈاکٹر خالد عراقی کے مطابق ایوننگ پروگرام میں ماسٹر اور ڈپلومہ پروگرام میں داخلے جاری ہے۔
جس کے مطابق داخلہ فارم 12 جولائی تک صبح 9:30بجے تا شام 5:00 بجے تک جبکہ رمضان المبارک میں (صبح8:30تا دوپہر 1:30 بجے تک) سلور جوبلی گیٹ جامعہ کراچی پر واقع یو بی ایل بینک کاﺅنٹر سے 1500=/روپے کے عوض حاصل و جمع کرائے جا سکتے ہیں