ایمزٹی وی (اسپورٹس) آئی سی سی ویمن ورلڈکپ کے میچ میں بھارت نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
بھارتی اسکواڈ کی قیادت میتھالی راج کر رہی ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں ایکتا بیشت، راجیشوری گیاکوڑ، جھولن گوسوامی، منیش جوشی، ہرمن پریت کور، ویدا کرشنا مورتی، سمرتی مندانہ، مونا میشرام، شیکھا پانڈے، پونم یادیو، نزہت پروین، پونم راﺅت، دیپتی شرما اور سشما ورما شامل ہیں جبکہ حتمی ٹیم کا اعلان میچ سے کچھ دیر قبل کیا جائے گا۔
جبکہ دوسری جانب پاکستانی اسکواڈ کی قیادت ثناءمیر کر رہی ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں اسماویہ اقبال، عائشہ ظفر، ڈیانا بیگ، غلام فاطمہ، ارم جاوید، جویریہ خان، کائنات امتیاز، مرینا اقبال، ناہیدہ خان، نین عابدی، نشرا سندھو، سعدیہ یوسف، سدرہ نواز اور وحیدہ اختر شامل ہیں جبکہ حتمی ٹیم کا اعلان میچ سے کچھ دیر قبل کیا جائے گا۔
ایمزٹی وی (اسلام آباد)بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو تک مودی سرکارکی قونصلر رسائی کے معاملے پرپاکستان نے ایک بار پھر اپنا موقف بیان کرتے ہوئے کہا کہ ہے کلبھوشن یادیو اور دیگر قیدیوں کا معاملہ مختلف ہے ،وہ حاضر سروس افسر ہے ۔
ترجمان دفتر خارجہ نفیس ذکریا نے کہا ہے کہ کلبھوشن یادیو کو را نے پاکستان میں دہشت گردی کے لیے بھیجا تھا ۔ان کا کہنا تھا کہ بھارت سے باہمی قونصلر رسائی معاہدے پر موثر عملدر آمد کی یقین دہانی کراتے ہیں ،2008کا معاہدہ قید یوں کی فہرستوں کے سال میں 2بار تبادلے کا پابند کرتا ہے ،یکم جولائی کو دونوں ممالک کی جیلو ں میں بند قید یوں کی فہرستوں کا تبادلہ کیا گیا ۔
انہوں نے بتا یا کہ پاکستان نے سزا پوری کرنے والے 5بھارتی قیدیوں کو 22جون کو واپس بھیجا جبکہ سزا پوری کرنے والے 20پاکستانی سول قیدی تاحال بھارت سے واپسی کے منتظر ہیں ۔
ان کا کہنا تھا کہ بھارت نے پاکستان کو 107ماہی گیروں اور 85شہریوں تک قونصلر رسائی تاحال نہیں دی گئی ۔ترجمان دفتر خارجہ نے بتا یا کہ جولائی 2016 میں غلطی سے سرحد پار کرنیوالے 2 کمسن پاکستانیوں کو سال بعد واپس کیا گیا ۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی مریضوں کے میڈیکل ویزوں پر شرائط بھارت کے انسانی ہمدردی کے دعووں کی نفی ہے۔
ایمزٹی وی (جدہ)سعودی عرب میں یکم جولائی سے غیر ملکیوں کے لیے 100 ریال ماہانہ اقامہ تجدید فیس نافذ کردی گئی۔
غیر ملکی شخص کے زیر کفالت بچوں اور بیوی کے اقامہ کی بھی تجدید فیس دینا ہو گی۔یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اگلے سال سے اقامہ تجدید کی ماہانہ فیس بڑھا کر 200 ریال کر دی جائے گی.
ایمزٹی وی (اسپورٹس)چیمپئنز ٹرافی کے فائنل کے بعد پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیمیں ایک مرتبہ پھرآمنے سامنے ہوں گی، یہ مقابلہ دونوں کے درمیان آج خواتین کرکٹ ورلڈ کپ میں ہوگا ۔
انگلینڈ میں جاری خواتین کے ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم اپنے ابتدائی دونوں میچ ہارچکی ہے اور پوائنٹس ٹیبل پر آخری نمبر پر ہے جبکہ بھارتی ٹیم دونوں میچ جیت کر دوسرے نمبر پرہے۔
گرین شرٹس کی کپتان ثنا میر کا کہنا ہے کہ پریکٹس بھرپور ہے ، بھارت کے خلاف ٹیم مختلف روپ میں دکھائی دے گی۔ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ میں آج پاکستان اور بھارت کے درمیان میدان ڈربی میںسجے گا جبکہ پاکستانی وقت کے مطابق دن ڈھائی بجے میچ شروع ہوگا۔
ایمزٹی وی (اسلام آباد)وزیر اعظم کے قریبی رشتے دار عزیز طارق شفیع پاناماکیس کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے روبروپیش ہو گئے جبکہ جے آئی ٹی کے پاس اپنی رپورٹ مکمل کرنے کے لیے ابھی 8دن باقی رہ گئے ہیں۔
تفصیل کے مطابق طارق شفیع کو دوسری بارطلب کیاگیا ہے وہ اس سے قبل 15مئی کواپنابیان ریکارڈکراچکے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ طارق شفیع سے حدیبیہ پیپرزملز اور 90کی دہائی میں ہونےوالے کاروباری معاملات پرپوچھ گچھ کی جائے گی۔ادھرمشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے25جون کوسمن جاری کرتے ہوئے حسن نواز کو3جولائی اور حسین نواز کو4 جولائی کو پیش ہونے کا کہا ہے جبکہ مریم نواز کی 5 جولائی کو پیشی ہوگی،حسین نوازکی یہ چھٹی اورحسن کی تیسری پیشی ہوگی۔
واضح رہے کہ پہلی پیشی کے بعد طارق شفیع نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتا یا تھا کہ جے آئی ٹی نے ان پر شدید دباﺅ ڈالا ہے ۔
ایمزٹی وی (انٹرٹینمنٹ)معروف فوک گلوکار عالم لوہار کو اپنے مداحوں سے جدا ہوئے 38 برس بیت گئے ان کی38ویں برسی 3جولائی پیرکو منائی جائے گی وہ 3جولائی 1979ءکو شامکے بھٹیاں کے قریب ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہو گئے تھے ان کی برسی کے سلسلے میں فلمی حلقوں کے زیر اہتمام تعزیتی تقریب منعقد ہو گی جس میں عالم لوہار کی فنی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔عالم لوہارنے فوک موسیقی میں نئی جہت روشناس کروائی انہیں ہیر وارث شاہ گانے پر شہرت حاصل ہوئی انہیں یہ اعزاز حاصل ہے کہ انہوں نے ہیر وارث شاہ کو 36مختلف انداز میں گایا انہیں گانے کی صنف ” جگنی “ کا موجد بھی سمجھا جاتا ہے انہیں صوفیانہ کلام گانے میں ملکہ حاصل تھا ۔
ان کے معروف ترین گانوں میں ” واجاں ماریاں بلایا کئی وار میں“ ، ” دل والا دکھڑا نئیں کسی نوں سنائی دا “ ، ” موڈا مار کے ہلا گئی جے مینوں تے ہولی جنی سوری آکھ گئی “ ، ” بول مٹی دیا باویا “ سیف الملوک ،قصہ کربلا اور جگنی قابل ذکر ہیں۔عالم لوہار 3جولائی 1979ءکو شامکے بھٹیاں کے قریب ایک حادثے میں جاں بحق ہو گئے تھے انہیں لالہ موسیٰ میں سپردخاک کیا گیا تھا
ایمزٹی وی(اسپورٹس)پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ 2017ءمیں ابھی پہلی جیت کی تلاش میں ہے اور اتوار اس کا سامنا ٹورنامنٹ میں اب تک ناقابل شکست رہنے والی روائتی حریف بھارتی ٹیم کے ساتھ ہونے جا رہا ہے جو پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈھائی بجے شروع ہو گا۔
ثناءمیر کی قیادت میں قومی ویمنز ٹیم ٹورنامنٹ میں جنوبی افریقہ اورانگلینڈ کے خلاف اپنے میچ ہار چکی ہے تاہم اب وہ مردوں کی ٹیم کے نقش قدم پر چلنے کی کوشش کرتے ہوئے بھارت کو عبرتناک شکست سے دوچار کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔
پاکستان ویمن ٹیم کو پہلے میچ میں جنوبی افریقہ کے ہاتھوں سنسنی خیز مقابلے کے بعد 3 وکٹوں سے شکست ہوئی تو دوسرے میچ میں انگلینڈ نے 107 رنز کی شکست سے دوچار کیا۔
جنوبی افریقہ کے خلاف میچ میں قومی ٹیم کی مثبت بات اوپنر ناہیدہ خان کی 79 رنز کی اننگز رہی جبکہ انگلینڈ کے خلاف میچ میں اوپنر عائشہ ظفر نے نصف سنچری بنائی۔ دوسری جانب بھارتی ٹیم ٹورنامنٹ میں اپنے دونوں میچ جیت چکی ہے۔
قومی ٹیم کی آل راﺅنڈر اسماویہ اقبال نے اپنی ٹیم کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ وہ بھارت کو شکست دے کر ٹورنامنٹ میں پہلی کامیابی حاصل کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ ”بھارت کیخلاف کھیلتے ہوئے ہمیشہ دباﺅ رہتا ہے۔ یہ بہت بڑا میچ ہے لیکن میں بھارت کیخلاف بہت اچھا کھیل پیش کرنے کیلئے پرامید ہوں۔“
ایمزٹی وی (انٹرٹینمنٹ)افسانوی داستان کی شہزادی سے بھی زیادہ شہرت پانے والی لیڈی ڈیانا کی 56 ویں سالگرہ آج منائی جا رہی ہے۔ خوبصورت ترین خاتون کا اعزاز حاصل کرنیوالی شہزادی کی مسکراہٹیں آج بھی لاکھوں دلوں میں بسی ہوئی ہیں
شہزادی ڈیانا یکم جولائی انیس سو اکسٹھ میں برطانیہ کے شہر نورفوک میں پیدا ہوئیں، شہزادی ڈیانا کو ہمیشہ سے ہی تعلیمی سرگرمیوں سے زیادہ فلاحی کاموں میں دلچسپی تھی۔
انتیس جولائی 1981 کو لیڈی ڈیانا، شہزادہ چارلس کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں ان کی شادی کو فیری ٹیل میرج قرار دیا گیا جس کی کوریج دنیا بھر کے میڈیا نے کی۔
شادی کے بعد ان کے ہاں دو بیٹوں شہزادہ ولیم اور ہیری نے جنم لیا، دو بچوں کی پیدائش کے بعد شہزادہ چارلس کی سرد مہری سے لیڈی ڈیانا کے جذبات کو شدید ٹھیس پہنچی اور شادی کے مقدس بندھن میں دراڑ پیدا ہونے لگی۔
دنیا کے اس مقبول ترین شاہی جوڑے میں شادی کے سولہ سال بعد اگست 1996 میں طلاق ہوگئی، ڈیانا کی عالمی سطح پر مقبولیت کا بڑا سبب ان کی خوبصورت شخصیت تھی، طلاق کے بعد بھی ان کی مقبولیت میں کوئی کمی نہ آئی۔ ان کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ دنیا میں سب سے زیادہ تصاویر لیڈی ڈیانا کی کھینچی گئیں۔
شہزادی ڈیانا اٹھارہ سال قبل 31 اگست 1997 میں پیرس میں ایک کار حادثے کے نتیجے میں دنیا سے چل بسی تھیں تاہم ان کی پُرکشش شخصیت اور فلاحی خدمات ہمیشہ یاد رہیں گی۔
دنیا میں لیڈی ڈیانا کیلئے محبت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ ان کی وفات پر دنیا بھر سے بھیجے جانے والے پھولوں کی تعداد اتنی تھی کہ شاہی محل میں پھول رکھنے کی جگہ باقی نہ رہی۔
لیڈی ڈیانا کو ان کی گراں قدر خدمات پر مرنے کے بعد 1997 میں امن کا نوبل انعام دیا گیا۔
خیال رہے کہ شہزادی کی شخصیت سے متاثر ہو کر فلم ‘ڈیانا’ بنائی گئی، جس کے مرکزی کردار میں ہالی وڈ اداکار نومی واٹس جلوہ گرہوئی تھی۔
ایمزٹی وی (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی سائنسدانوں نے بغیربیٹری موبائل فون ایجاد کرلیا جو ہوا یا ریڈیائی لہروں سے توانائی حاصل کرتاہے۔
اس منفردموبائل میں بیکس کیٹر کمیونی کیشن ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے بیکس کیٹر ٹیکنالوجی سگنلز کے انعکاس کا استعمال کرتی ہے، اس فون کے ذریعے ابھی صرف کال اور ایس ایم ایس کیے جاسکتے ہیں،امریکا کی یونیورسٹی آف واشنگٹن کے محقیقین کی ٹیم نے مذکورہ موبائل فون تیار کیا ہے جس میں کال یا ایس ایم ایس کرنے کے لیے بیٹری کی ضرورت نہیں ہوتی، بیٹری کے بجائے یہ توانائی ہوا یا ریڈیو سگنلز سے حاصل کرتا ہے۔
اس فون کے فیچر میں ابھی صرف ایل ای ڈی لائٹ اور سرکٹ بورڈ پر بٹنز شامل ہیں تاہم زیادہ بہتر معیار اور ای لنک ڈسپلے کے ساتھ اس کا جدید ورژن جلد مارکیٹ میں آئے گا جس پر کام جاری ہے۔
ایمزٹی وی (مانیٹرنگ ڈیسک)کیلیفورنیا انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (کیلٹیک) میں ایرانی نژاد سائنسدانوں کی ایک ٹیم نے دنیا کا سب سے پتلا کیمرا ایجاد کرلیا ہے جس کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں کوئی عدسہ موجود ہی نہیں۔
ریسرچ جرنل ’’آپٹیکل سوسائٹی آف امریکا ٹیکنیکل ڈائجسٹ‘‘ (او ایس اے ٹیکنیکل ڈائجسٹ) میں شائع تحقیق کے مطابق اس ڈیجیٹل کیمرے کو عدسے کی ضرورت سے آزاد کرنے کے لیے انتہائی باریک ’آپٹیکل فیزڈ ایرے‘ (او پی اے) پر مشتمل ٹیکنالوجی وضع کی گئی ہے جس کا ننھا منا سرکٹ بہت کم جگہ استعمال کرتے ہوئے عین وہی کام کرتا ہے جو دوسرے کیمروں میں عدسے کے ذمے ہوتا ہے؛ یعنی روشنی کو حسبِ ضرورت کسی خاص مقام پر اور کسی خاص انداز سے مرکوز کرنا، تاکہ عکس حاصل کیا جا سکے۔
اسے کیلٹیک کے تحقیقی انجینئروں رضا فاطمی اور بہروز ابریزی نے پروفیسر علی حاجی میری کی نگرانی میں مشترکہ طور پر ایجاد کیا ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ اس کیمرے کا فوکس (ارتکاز) قریب سے دور کی چیز تک ایک سیکنڈ کے صرف ارب ارب ویں حصے یعنی محض ایک فیمٹو سیکنڈ میں منتقل کیا جا سکتا ہے اور یہ ایک ایسی صلاحیت ہے جو اس وقت دنیا کے کسی دوسرے کیمرے میں اتنی تیز رفتاری کے ساتھ وجود نہیں رکھتی۔
پروفیسر حاجی میری کہتے ہیں عدسے کی ضرورت نہ ہونے کی وجہ سے اس کیمرے کو اتنا زیادہ مختصر کیا جا سکتا ہے کہ جتنا اختصار کسی اور قسم کے کیمرے کے لیے فی الحال ممکن ہی نہیں۔ علاوہ ازیں جب یہ ٹیکنالوجی پختہ ہو کر تجارتی پیمانے پر پہنچ جائے گی تو امید ہے کہ یہ کیمرے بہت ہی کم خرچ پر تیار کیے جا سکیں گے۔ طبّی شعبے سے لے کر عسکری میدان تک ’’او پی اے‘‘ ٹیکنالوجی والے کیمرے کے لیے اطلاق کی ایک وسیع دنیا موجود ہے۔
یہ کہنا غلط نہ ہو گا کہ جس طرح 1980 کے عشرے میں سی سی ڈی (چارج کپلڈ ڈیوائس) کی ایجاد نے آج کے جدید ترین ڈیجیٹل کیمروں کی بنیاد رکھی تھی اسی طرح آنے والے برسوں میں عدسے کی ضرورت سے آزاد ’’او پی اے‘‘ کیمرا ٹیکنالوجی بھی ڈیجیٹل عکس نگاری کو ایک نئے انقلاب سے ہم کنار کرے گی۔