ایمز ٹی وی (کراچی) متحدہ قومی مومنٹ(پاکستان) کے زیرِ اہتمام شہدائے19جون1992ءکی برسی آج عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی اور آج ہی کے دن کو "یومِ سوگ" کے طور پر منایا جائیگا،تمام ضلعی اور زونل دفاتر پر سیاہ پرچم لہرائیں جائیں گے اور شہداءکے ایصالِ ثواب کے لئے قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کے اجتماعات منعقد کئے جائیں گے،مرکزی اجتماع کے ایم سی گراﺅنڈ پی آئی بی میں ہوگا
جہاں ایم کیو ایم (پاکستان) کے سربراہ ڈاکٹر محمد فاروق ستار ،سینئیر ڈپٹی کنوینیر محمد عامر خان،اراکینِ رابطہ کمیٹی،اراکینِ سینیٹ،قومی و صوبائی اسیمبلی،بلدیاتی نمائندگان اور دیگر ذمہ داران و کاکنان شرکت کرینگے،دریں اثناءمتحدہ قومی مومنٹ (پاکستان) کے ڈپٹی کنونیر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ 25سال گزر جانے کے باوجود 19جون1992ءکے شہداءکے لواحقین کو انصاف نہیں مل سکا،ہم ان کی قربانیوں کو کبھی رائیگاں نہ جانے دینے کا عہد کرتے ہیں،اور اربابِ اقتدار سے مطالبہ کرتے ہیں کہ شہداء کے لواحقین کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔
ایمز ٹی وی(راولپنڈی)ٹریفک پولیس راولپنڈی نے شہریوں کی سہولت کے لئے رمضان المبارک کے تیسرے اور آخری عشریے کے لئے ٹریفک پلان تشکیل دے دیا ۔
اس موقع پر راولپنڈی شہر میں رش والے پوائنٹس،مصروف مقامات،افطاری کے وقت اور عید کی خریداری کے لئے آنے والے شہریوں کو ٹریفک کی سہولتیں فراہم کرنے اور بازاروں،مارکیٹوں اور شاپنگ مالز کے سامنے ٹریفک کنٹرول کرنے کے لئےے وارڈنز کی اضافی نفری تعینات اور غلط پارکنگ کے خاتمے کے لئے لفٹرز اسٹاف کی خصوصی ڈیوڈیاں لگا دی گئی ہیں۔
اس حوالے سے چیف ٹریفک آفیسرز راولپنڈی یوسف علی شاہد نے گزشتہ روز اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان گراﺅنڈ شہریوں کی مدد اور راہنمائی فراہم کرنے کے لئے ٹریفک پولیس کی ہیلپ لائنز 051-9272616پر خصوصی سکواڈ تعینات ہے۔ون ویلنگ اور موٹرسائیکلوں یا گاڑیوں پر مختلف کرتب دکھانے والوں کے خلاف اسپیشل ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں
ایمز ٹی وی(کراچی)پاکستان تحریکِ انصاف کراچی کے صابق صدر،سینئر رہنما اشرف قریشی نے شہر میں بجلی کی غیر اعلانیہ بندش اور طویل لوڈشیڈنگ کو کے الیکٹرک اور وفاقی حکومت کا ظالمانہ اقدام قرار دیا ہے،
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ن لیگ کی حکومت نے عوام کو دشمن پالیسی روا رکھی ہوئی ہے اشرف قریشی نے کہا کہ نواز شریف حکمرانی کا اخلاقی جواز کھوچکے ہیں ان کا دور اقتدار عوام پر عذاب بن چکا۔
انہوں نے اعلیٰ عدلیہ سے اپیل کی کہ از خود نوٹس لیکر عوام کو غیر اعلانیہ بجلی کی بندش سے نجات دلائی جائے۔