ایمزٹی وی (انٹرٹینمنٹ) چیمپئینز ٹرافی کے فائنل میں بھارت کو شکست دینے کے بعد بھارتی کھلاڑی بھی پاکستانی کھلاڑیوں کے دیوانے ہوگئے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق چیمپئینزٹرافی کے فائنل میں بھارت کو بد ترین شکست دے کر پاکستان چیمپئین بنا جس کے بعد بھارتی اداکاربھی پاکستانی کھلاڑیوں کی تعریف میں پیچھے نہیں ہٹے اور تعریفوں پر تعریفیں کرڈالیں۔
بالی ووڈ اداکاررنویرسنگھ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپرپاکستانی کی جیت پرمبارک دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے بہترین اندازمیں فائنل کھیلا جب کہ کچھ بہترین ٹیموں نے فائنل ہارا جس میں بھارت بھی شامل ہے۔
بالی ووڈ کے چھوٹے بگ بی ابھیشیک بچن نے بھی پاکستانی ٹیم کی کارکردگی کو خوب سراہا اور کہا کہ آج پاکستان کی ٹیم بہت بہتر کھیلی تھی۔
دوسری جانب اداکارہ سشمیتا سین نے بھی خوب تعریف کی اورکہا کہ فائنل میں پاکستان نے بہترین کھیلا اور یہ واقعی رحمتوں سے بھرا رمضان ہے۔
فرحان اخترنے پاکستانی قومی ٹیم کو مبارک باد دی اور کہا کہ آج بلاشبہ پاکستان نے ہر شعبے میں بہترکھیلا۔
بالی ووڈ کے کامیڈی اداکاررتیش دیش مکھ نے بھی پاکستان کے کھیل کے اندازکوسراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے ٹورنا منٹ میں بہترین اندازمیں کم بیک کیا ہے۔
اداکارارجن رام پال کا کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم کے بہترین کھیلنے پرجیت مبارک ہو جب کہ وہ آج اس جیت کے حقداربھی تھے۔
اداکارورن دھون نے کہا کہ کھیل میں ہارجیت تو ہوتی ہے لیکن پاکستان نے آج بہتر کھیلا جب کہ امید ہے کہ بھارت ایک بار پھر کم بیک کرے گا۔
ایمزٹی وی (انٹرٹینمنٹ)چیمپیئنز ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل سے قبل پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے والے بھارتی ادارکا سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر فائنل میچ کے دوران مکمل خاموش نظر آئے کیوں کہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے میچ کے آغاز سے ہی بھارتی ٹیم کو دباؤ میں رکھا اور انہیں جشن منانے کا کوئی موقع فراہم نہیں کیا۔
بھارت کی بیٹنگ کے دوران جب ہردیک پانڈیا نے یکے بعد دیگرے چھکے لگانے شروع کیے تو رشی کپور کو اپنی خفت مٹانے کا موقع مل گیا اور انہوں نے ٹوئیٹر پر اپنے پیغام میں ہردیک پانڈیا کی تعریف کرتے ہوئے ان کا موازنہ پاکستانی بیٹسمین فخر زمان سے کردیا جن کی شاندار سنچری کی بدولت پاکستان نے بھارت کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کیا۔
اپنے ٹوئیٹر پیغام میں رشی کپور نے صرف اتنا ہی کہا کہ ’ہردیک ہمارا فخر ہے‘ اور اس کے آگے انہوں نے قہقہے کے لیے استعمال ہونے والا لفظ lols استعمال کیا۔
بعد ازاں اپنے ٹوئیٹ میں رشی کپور نے اپنی شکست تسلیم کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کی تعریف بھی کی۔ انہوں نے کہا کہ ’ہاں پاکستان، تم نے ہمیں شکست دے دی، بہت اچھا کھیل پیش کیا، ہر شعبے میں ہمیں پچھاڑ دیا، بہت بہت مبارک ہو، میں شکست تسلیم کرتا ہوں، آپ کے لیے نیک تمنائیں‘۔
خیال رہے کہ جب پاکستان انگلینڈ کو شکست دے کر چیمپیئنز ٹرافی کے فائنل میں پہنچا تھا تو رشی کپور نے لکھا تھا کہ ’مبارک ہو پاکستان! آپ فائنلز میں آگئے؟ لیکن اب بھارت سے ہارنے کے لیےتیار رہیں۔
پاکستان مخالف بیانات پر رشی کپور کو ٹوئیٹر صارفین نے شدید تنقید کا نشانہ بھی بنایا تھا تاہم رشی کپور کے منفی بیانات کا سب سے بہترین جواب پاکستان کرکٹ ٹیم نے اپنی شاندار پرفارمنس سے دیا جس سے نہ صرف رشی کپور بلکہ تمام ناقدین کے منہ بند ہوگئے
ایمزٹی وی(سعودی عرب) مسجد نبویؐ میں اس بار ماہ صیام کے آخری عشرے میں 13575 روزہ دار اعتکاف کی سعادت حاصل کررہے ہیں۔ مسجد نبویؐ میں11432مرد اور 2143خواتین اعتکاف کررہی ہیں۔
مسجد نبویؐ کے نگراں ادارے کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ مسجد میں اس بار ماہ صیام کے آخری عشرے میں 13575 روزہ دار اعتکاف کی سعادت حاصل کررہے ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ مسجد نبوی میں معتکفین کو تمام ضروری سہولتیں فراہم کی گئی ہیں۔
الصاعدی کا کہنا ہے کہ مسجد نبوی میں اعتکاف کے لیے 3 مقامات مختص کیے گئے ہیں تاہم اعتکاف کی رجسٹریشن کے لیے آن لائن رجسٹریشن کی سہولت بھی مہیا کی گئی تھی جبکہ تمام معتکفین کے لیے 9نکاتی ضابطہ اخلاق مقرر کیا گیا ہے۔