جمعہ, 10 جنوری 2025

ایمز ٹی وی (اسپورٹس) فٹبال ورلڈ کپ کے کوالیفائنگ مرحلے کے میچز میں جرمنی اور انگلینڈ کی ٹیموں نے اپنے اپنے مقابلے جیت لیے ہیں۔
فٹبال ورلڈ کپ کوالیفائنگ کے میچ میں جرمنی نے آذربائیجان کیخلاف پہلا گول 19 ویں منٹ میں داغا، حریف ٹیم نے ہمت نہ ہارتے ہوئے زبردست کم بیک کیا اور 31 ویں منٹ میں گول کر کےمقابلہ برابر کر دیا۔
جرمنی کی بڑی ٹیم نے اس کے بعد میچ میں وقفے وقفے سے مزید تین مرتبہ گیند کو جال میں بھیجا، جبکہ مخالف ٹیم ایک گول سے آگے نہ بڑھ سکے۔
ایونٹ میں ہونے والے ایک اور میچ میں انگلینڈ اور لیتھوینیا کی ٹیمیں میدان میں اتریں۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ کھیل انگلینڈ کے حق میں دو صفر کی برتری پر ختم ہوا۔
انگلینڈ کی جانب سے پہلا گول کھیل کے 22 ویں منٹ میں جرمین ڈیفوئے نے کیا ،جبکہ دوسرا گول 66منٹ میں جیمی ورڈی نے کیا۔اس کے بعد لیتھونیا کی ٹیم کھیل کے اختتام تک کوئی گول نہ کر پائی اور جیت انگلینڈ کا نصیب بن گئی۔
 

 

 

ایمز ٹی وی (اسپورٹس) سری لنکا اور بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا ون ڈے انٹرنیشنل آج دمبولا انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ مہمان ٹیم نے بنگلہ دیش کو 3میچوں کی سیریز میں 0-1کی برتری حاصل ہے۔
پہلے میچ میں بنگال ٹائیگرز نے 90 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔ ہوم سائیڈ بدلہ لینے اور سیریز برابر کرنے کیلئے بے چین ہے۔
میچ کے حوالے سے بنگلہ دیشی کپتان مشرفی مرتضیٰ کا کہنا ہے کہ میری خواہش ہے کہ بیٹسمین دوسرے میچ میں بھی اچھی پرفارمنس کا مظاہرہ کریں۔
دوسری جانب سری لنکا کے لیے اچھی خبر نہیں ہے اسے سیریز کے بقیہ میچز میں بیٹسمین نروشن ڈکویلا کی خدمات حاصل نہیں ہونگی۔
 

 

 

ایمزٹی وی(حیدرآباد)حیدر آباد میں مسلم لیگ نواز کے’’ ورکرز کنونشن‘‘ سے دھواں دار خطاب کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ 'پاکستان زندہ باد کی بات کرنے والا سر کا تاج ہے، ہراس شخص کے ساتھ ہیں جو پاکستان زندہ باد کی بات کرے گا۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی جانب سے کرپشن کی باتوں پرلوگ ہنستے ہیں، کرپشن کی باتیں پیپلزپارٹی کوزیب نہیں دیتیں۔
ان کا کہنا تھا کہ سندھ کی ترقی شفاف حکومت سے مشروط ہوچکی ہے،2018ء کے انتخابات کے بعد سندھ میں حکومت بنائیں گے ،پیپلزپارٹی کے دوستو، آپ کی خدمت کے لیے سندھ میں لینڈ کرچکے ہیں، سندھ میں دستک دینے کاآغاز کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بلاول پنجاب میں آتے ہیں تو اچھا لگتا ہے،پنجاب کا نقشہ بدل سکتا ہے توسندھ میں تبدیلی کیوں نہیں آتی؟۔سعد رفیق نے کہا کہ اس بار نعرے پرالیکشن نہیں جیتاجاسکتا،ایک پارٹی ہر بارمظلومیت کا رنگ لگا کر الیکشن جیتناچاہتی ہے۔
وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہاہے کہ پیپلزپارٹی کی جانب سے کرپشن کی باتوں پرلوگ ہنستے ہیں، کرپشن کی باتیں پیپلزپارٹی کوزیب نہیں دیتیں،ہراس شخص کے ساتھ ہیں جو پاکستان زندہ باد کی بات کرے گا،آئندہ نعروں پر الیکشن نہیں جیتا جا سکے گا ،پنجاب کا نقشہ بدل سکتا ہے تو سندھ میں تبدیلی کیوں نہیں آ سکتی ،سندھ میں 10 برس زرداریوں کی حکمرانی نے صوبے کو کھنڈر بنا دیا۔
انہوں نے مخالفین کی تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ کہا جاتا ہے کہ وزیراعظم پہلے سندھ کیوں نہیں آئے؟ پہلے آتے تو کہتے کہ کام کرنے نہیں دیا جارہا،اس لیے سندھ حکومت کو کام کرنے کا موقع دیا۔سعد رفیق نے کہا کہ سندھ کے عوام کووفاق کی جانب کیوں دیکھناپڑتاہے، سندھ کے شہروں میں دھول کیوں اڑتی ہے، سندھ میں 10 برس زرداریوں کی حکمرانی نے صوبے کو کھنڈر بنا دیا، ملک بدل رہا ہے لیکن سندھ کے لوگوں کی زندگی نہیں بدل رہی

 

 

ایمزٹی وی (اسلام آباد)وزیر داخلہ چوہدری نثار نے غیر ملکیوں کے ویزوں کے لئے نادرا کو ڈیجیٹل ڈیٹا بینک کے قیام کی ہدایت جاری کردی ہے ,ویزوں کا سینٹرل آن لائن نظام پاکستان آنے والوں کی معلومات میں معاون ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ نادرا آن لائن سسٹم بنائے تاکہ ہر چیز ریکارڈ پر آسکے،نیا ڈیجیٹل نظام ویزوں کے اجرا میں شفافیت کا باعث بنے گا .نیا نظام بیرون ملک غیر ملکیوں کو آن لائن ویزے کے حصول میں مدد دے گااور اس مکینزم کے زریعے غیر ملکیوں کو آسانی بھی ہوگی۔ان کا کہنا تھا کہ 3 سال میں پاکستان میں غیر قانونی داخلے کی روک تھام کے لئے بہت کام کیا گیا ہے۔

 

 

ایمزٹی وی(سندھ)وزیراعظم میاں نواز شریف نے حیدر آباد میں یونیورسٹی کیلئے 100 کروڑ روپے اور میٹرو بس بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک بھر سے دہشت گردی کو مکمل طور پر ختم اور اسے اس کی آخری سانسوں تک پہنچا کر دم لیں گے،وہ وقت دورنہیں جب ملک سے مکمل بے روزگاری کاخاتمہ ہوجائےگا، حیدرآباد میں اچھے تعلیمی ادارے اور ہسپتال بنائیں گے ، بلوچستان ترقی کی جانب گامزن اور سی پیک کا فائدہ پورے ملک کو پہنچ رہا ہے ۔
حیدر آباد میں ن لیگ کے ورکرزکنونشن سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا کہ کراچی دہشت گردی کا شکارتھا، آج وہاں امن اورسکون ہے، حیدرآباد میں بھی دہشت گردی کوختم کردیاہے، دہشت گردی کی کمرتوڑدی ہے ، ملک بھر سے دہشت گردی کو مکمل طور پر ختم اور اسے اس کی آخری سانسوں تک پہنچا کر دم لیں گے۔انہوں نے حیدر آباد یونیورسٹی،میٹرو بس،انٹرنیشنل ایئرپورٹ،ہیلتھ کارڈ اور میئر حیدر آباد کیلئے 50 کروڑ روپے کے فنڈ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہیلتھ کارڈ کا دائرہ کار پورے ملک میں پھیلایا جارہا ہے تاکہ غریب کو علاج معالجے کے لیے اپنے گھر نہ بیچنے پڑیں اور وہ قرض میں نہ ڈوبیں، ہیلتھ کارڈ کے حوالے سے ازخود یہ تحفہ حیدر آباد کے غریب عوام کیلئے لیکر آیا ہوں،ٹیمیں سروے کر لیں تو جلد ہیلتھ کارڈ پروگرام کی سربراہ مریم نواز حیدرآباد آئیں گی اور اپنے ہاتھوں سے لوگوں میں ہیلتھ کارڈ تقسیم کریں گی۔انہوں نے کہا کہ میں اس جوش و جذبے کی اب کیا تعریف کروں،میرے پاس الفاظ نہیں اور کن الفاظ میں تعریف کروں،دل کی گہرائیوں سے سلام پیش کرتاہوں،میرا سلام قبول کریں ،ابھی جب ہم جہاں آرہے تھے توبہت سارے نوجوان اور بہنیں واپس جارہے تھے،مجھے افسوس ہے اس لئے ان سے معذرت کرتا ہوں،حیدر آباد پھر آؤں گا ان سے ملوں گا اور دل کی باتیں کروں گا،یہاں لوگوں کا جوش و جذبہ تبدیلی کا پیش خیمہ نظر آرہا ہے،یہ جوش و جذبہ ٹھٹھ او ربلوچستان،پنجاب اور کے پی کے میں بھی دیکھ چکا ہوں،پاکستان تبدیل ہورہا ہے اور نیا پاکستان بن رہا ہے،2013 ء تک برا حال،بے چینی اور اضطراب تھا،کہیں پر بھی سکون نہیں ملتا تھا،2013 ء میں کمر باندھی اور ارادہ کیا کہ مسائل ختم کرنے ہیں،دہشتگردی کی کمر توڑ دی ہے،کراچی دہشتگردی کا شکار تھا،آج امن ہے اور سکون ہے،کاروبار ہورہا ہے،گھروں میں لوگ خوف زدہ نہیں ہیں،حیدر آباد بھی کراچی کا ہمسایہ ہے اور یہاں سے بھی دہشتگردی کو ختم کردیا ہے،آخری سانس تک دہشتگردی کا خاتمہ کریں گے۔
وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ عوام کو چاہیے کہ جب کوئی ان سے ووٹ مانگنے آئے تو وہ ان سے پوچھیں کہ ووٹ کس بنیاد پر مانگا جارہا ہے؟ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے اندر بھی ترقی ہورہی ہے،سی پیک کے فائدے پورے ملک کوپہنچ رہے ہیں،وہ وقت دور نہیں جب پاکستان سے غربت،جہالت کا خاتمہ ہوگا،جگہ جگہ کالج یونیورسٹیاں بنیں گی،دہشتگردی کو اس کی آخری سانس تک پہنچائیں گے۔وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کہا کہ جو موٹروے اب بن رہی ہے،یہ موٹروے پہلے کیوں نہیں بنی؟ مشرف کی حکومت تھی،پی پی کے دور میں موٹروے کیوں نہیں بنی؟ یونیورسٹی کیوں نہیں بنی ؟ ہیلتھ کارڈ کیوں نہیں دیئے گئے؟ بڑی تکلیف ہوتی ہے سندھ کو پسماندہ دیکھ کر ، کراچی میں کوڑے کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں،دھول ہی دھول ہے،ایک زمانے میں 4 مہینے کراچی میں رہ کر کورس کیا ، اس وقت کے کراچی اور اب میں زمین آسمان کا فرق ہے،تب امن اور صفائی تھی مگر اب نہیں، کوئی غیر ملکی کاروباری کراچی آنے کیلئے تیار نہیں تھا،پرسکون شہر کی طرف کراچی پھر بڑھتا نظر آرہاہے،کراچی پاکستان کا بہترین شہر بنے گا کیونکہ کراچی پاکستان کی شہ رگ ہے اور یہ پھلے پھولے گا۔

 

 

ایمزٹی وی(کراچی) پاک بحریہ کے کمانڈر پاکستان فلیٹ ریئر ایڈمرل کلیم شوکت کو وائس ایڈمرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔
پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق وائس ایڈمرل کلیم شوکت نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد اور آرمڈ فورسز کالج ترکی کے گریجویٹ ہیں اور انہوں نے جون 1982ءکو پاک بحریہ میں کمیشن حاصل کیا جس کے بعد وہ کئی اہم کمانڈ اور اسٹاف عہدوں پر بھی تعینات رہے۔
navy
وائس ایڈمرل کلیم شوکت قطر میں دفاعی اتاشی اور کثیرالملکی ٹاسک فورس کی ذمہ داریاں بھی سر انجام دے چکے ہیں۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق وائس ایڈمرل کلیم شوکت کو اعلیٰ خدمات کے اعتراف میں ہلالِ امتیازملٹری سے بھی نوازا جا چکا ہے

 

 

،
ایمزٹی وی(اسلام آباد)پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دفاعی معاہدہ طے پاگیا ہے،دفاع اور دفاعی صنعت کے معاہدے پر دونوں ممالک کے وزراء دفاع نے دستخط کیے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین دفاعی معاہدے پر دستخط کردیئے گئے ہیں۔معاہدے کے تحت دونوں ممالک مشترکہ ڈیفنس کمیٹی بنائیں گے،ڈیفنس کمیٹی مشترکہ دفاعی تربیت اور پروگرامز مرتب کرے گی،معلومات کا تبادلہ اور دفاعی سازو سامان کی خریدوفروخت بھی معاہدے شامل ہیں جبکہ دفاعی تحقیق و ترقی میں مشترکہ کوششیں بھی معاہدے کا حصہ ہیں۔
معاہدے پر دستخط کے بعد جنوبی افریقی وزیردفاع نے کہا کہ سرحدی تحفظ اور امیگریشن امور پر پاکستان سے مدد لیں گے،جنوبی افریقہ پاکستان کی دفاعی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھا سکتا ہے،پاکستان سے دفاعی تعاون بڑھانا چاہتے ہیں اور پاکستان کی دفاعی صلاحیت کو سراہتے ہیں۔جنوبی افریقی وزیردفاع کا مزید کہنا تھا کہ اسلام آباد خوبصورت دارالحکومت ہے،دہشگردی کیخلاف پاکستان نے بہت قربانیاں دیں ہیں۔پاکستان کے وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ جنوبی افریقہ کے ساتھ دفاعی شعبوں میں تعاون پر بات ہوئی ہے اور دونوں ممالک میں فوجی وفود اور دستوں کی آمدورفت جاری رہے گی

 

 

ایمز ٹی وی( ٹیکنالوجی) یونیورسٹی آف برٹش کولمبیا کے انجینئروں نے ایک ایسی انتہائی لچک دار ٹچ اسکرین کا پروٹوٹائپ تیار کیا ہے جسے کھینچا اور لپیٹا جاسکتا ہے جب کہ یہ دباؤ کے علاوہ قدرے فاصلے سے ہاتھ کی حرکت تک کو محسوس کرسکتی ہے۔
اگرچہ لچک دار برقی آلات تیار کرنے کی کوششیں پچھلے کئی سال سے جاری ہیں اور ان میں متعدد کامیابیاں بھی حاصل ہوچکی ہیں لیکن مذکورہ ٹچ اسکرین کو اس سلسلے میں اہم ترین پیش رفت قرار دیا جاسکتا ہے کیونکہ اس میں جیلی دار سلیکون (silicone) کی باریک پرت میں مختلف اقسام کے نہایت مختصر برقی آلات سموئے گئے ہیں جن میں سے کچھ تو دباؤ اور روشنی میں تبدیلی کو محسوس کرتے ہوئے سینسر کا کام کرسکتے ہیں جب کہ دیگر اقسام کے آلات بجلی کی منتقلی کا کام کرتے ہیں۔ دلچسپی کی بات تو یہ ہے کہ اس لچک دار ٹچ اسکرین میں استعمال کیے گئے سارے مادے بہت کم خرچ بھی ہیں۔
یہ لچک دار تجرباتی ٹچ اسکرین 5 سینٹی میٹر لمبی اور 5 سینٹی میٹر چوڑی ہے جسے یونیورسٹی آف برٹش کولمبیا، کینیڈا کے مرزا ثاقب سرور اور ان کے ساتھی انجینئروں نے تیار کیا ہے۔ اس ٹیکنالوجی کو مزید ترقی دے کر زیادہ بڑی اور عملی نوعیت کی ٹچ اسکرینز تیار کی جاسکیں گی جو اپنی لچک اور پائیداری کی بناء پر نہ صرف جدید ترین اسمارٹ فونز کا حصہ بن سکیں گی بلکہ انہیں مستقبل کے روبوٹس کے لیے انسانوں جیسی کھال تیار کرنے میں بھی استعمال کیا جاسکے گا۔
علاوہ ازیں آنے والے برسوں میں یہی لچک دار ٹچ اسکرین بالکل کاغذ جیسے برقی اخبارات اور ایسی ٹی وی اسکرینز کی بنیاد بھی بن سکیں گی جنہیں دیوار پر چپکایا اور ضرورت پڑنے پر لپیٹا جاسکے گا۔ غرض ہر وہ شعبہ جہاں لچک دار برقی آلات کا اطلاق ممکن ہے، ہر اس میدان میں یہ ٹچ اسکرین استعمال کی جاسکے گی۔ اس پروٹوٹائپ کی تفصیلات ’’سائنس ایڈوانسز‘‘ میں شائع ہوئی ہیں۔


اسمارٹ فون کی دنیا میں لچکدار ٹچ اسکرین تیار by aimstv_tv

 

ایمزٹی وی(مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا بھر میں ٹیکنالوجی ماہرین سام سنگ کے نئے اسمارٹ فون گلیکسی S8 کا بے تابی سے انتظار کر رہے ہیں جو 29 مارچ کو متعارف کرایا جائے گا لیکن اس سے قبل ہی اس کی چند تصاویر منظرعام پر آ گئی ہیں جس میں اسے استعمال کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے اور ان تصاویر نے سوشل میڈ یا پر ہلچل برپا کر دی ہے۔
 
میکسیکو کے ایک صارف نے گلیکسی S8 پلس کی تصاویر اپ لوڈ کی ہے جس میں وہ اپنی کار میں بیٹھا فون استعمال کر رہا ہے۔ یہ تصاویر بالکل اصلی ہیں اور اس کے دلکش ڈیزائن اور شانداراسکرین نے سب پر سحر طاری کر دیا ہے
ان تصاویر کے ذریعے گلیکسی S8 کی بھرپور جھلک دنیا کو دیکھنے کو مل گئی ہے اور یہ بھی پتہ چل گیا ہے کہ 6.2 انچ کی سکرین سے مزین اس فون کا ڈیزائن اس قدر بہترین ہے کہ یہ آرام سے ہاتھ میں پورا آ جاتا ہے۔
 
صارف نے ان تصاویر کے ساتھ ایل جی کے نئے فلیگ شپ سمارٹ فون V20 کی تصاویر بھی شیئر کی ہیں جس کی اسکرین کا سائز 5.7 انچ ہے لیکن حیران کن طور پر دیکھنے میں دونوں ایک ہی سائز کے نظر آتے ہیں جس سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ سام سنگ کا گلیکسی S8 اب تک کا بہترین اسمارٹ فون ہو گا۔


گیلسی ایس 8پلس آنے کو تیار by aimstv_tv

 

ایمز ٹی وی (مانیڑنگ ڈیسک)چین میں ایک مخصوص کھیل پیش کیا گیا ہے جس میں قائل نہ کرنے والے کومرنا پڑتا ہے۔ اس کھیل میں حصہ لینے والوں کے سامنے ایک خطرناک صورتحال رکھی جاتی ہے ۔

اس کے بعد ان سے پوچھا جاتا ہے کہ کیا وہ اس خطرناک صورتحال سے خود نمٹیں گے یا کسی کو قربان کریں گے؟ جو شخص سب سے کم قائل کرنے وای بات کہتا ہے اسے مرنا پڑتا ہے۔ لیکن اصل میں نہیں۔ بلکہ اسے ڈیتھ سمیولیٹر سے گزرنا پڑتا ہے

جو موت کا تجربہ کرواتا ہے۔ کھیل میں حصہ لینے والے شخص لو سیوے کا کہنا تھا کہ جب آپ دروازے میں داخل ہوتے ہیں تو آپ میں ذہنی طور پر تبدیلی واقع ہوتی ہے اور آپ کو احساس ہوتا ہے کہ زندگی کی کیا اہمیت ہے۔ ڈیتھ سمیولیٹر کا ٹکٹ 68 ڈالرز ہے۔


موت کا رقص by aimstv_tv