جمعہ, 10 جنوری 2025

 

ایمز ٹی وی(کراچی) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے مرحوم عبدالستار ایدھی کی یاد میں 50 روپے کا سکہ متعارف کرانے کی تیاری مکمل کر لی ہے۔ اسٹیٹ بینک نے عبدالستار ایدھی کے انتقال سے تقریباً ایک ہفتہ بعد 15 جولائی 2016ءکو ہونے والے کابینہ کمیٹی کے اجلاس کے بعد سکہ جاری کرنے کافیصلہ کیا تھا۔ سٹیٹ بینک کے مطابق یہ سکہ مرحوم عبدالستار ایدھی کی انسانیت کیلئے خدمات کی یاد میں جاری کیا جا رہا ہے۔ اس سکے کی ایک جانب ہلال اور ستارہ بنا ہوا ہے اور اسلامی جمہوری پاکستان کندہ ہے جبکہ دوسری جانب عبدالستار ایدھی کی تصویر کیساتھ پیدائش کا سال 1928ءاور وفات کا سال 2016ءدرج ہے

 

 

ایمز ٹی وی(لاہور) خیبر پختونخوا اسمبلی کے سابق ڈپٹی اسپیکر اکرام اللہ شاہد نے پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کر لی۔بلاول ہاؤس لاہور میں پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے سابق ڈپٹی اسپیکر خیبر پختونخوا اکرام اللہ شاہد نے ملاقات کی جس میں خیبر پختونخوا کے پارٹی رہنما خواجہ خان ہوتی، حاجی نواز کھر بھی شریک تھے۔ملاقات کے دوران اکرام اللہ شاہد نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ آصف علی زرداری نے اکرام اللہ شاہد کی شمولیت کو نیک شگون قرار دیتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا کی سیاست کا منظرنامہ بھی جلد تبدیل ہونے والا ہے

 

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز شریف کے الیکشن میں حصہ لینے کے حوالے سے چہ میگوئیاں تو کافی دنوں سے ہو رہی ہیں لیکن ان کے الیکشن لڑنے کے حوالے سے کوئی آفیشل اعلان نہیں کیا گیا تاہم اب مریم نواز نے خود ہی اپنے الیکشن میں حصہ لینے کی تصدیق کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق مریم نواز شریف کے بارے میں خبریں زیر گردش ہیں کہ وہ لاہور کے حلقہ این اے 123 سے اگلے الیکشن میں حصہ لیں گی اور اس مقصد کیلئے ان کی باقاعدہ مہم بھی شروع کی جا چکی ہے۔ یہ خبر سامنے آنے کے بعد سے سوشل میڈیا پر طرح طرح کے تبصرے کیے جا رہے ہیں اور ہر کوئی اپنی بساط کے مطابق مشورے دینے میں بھی مصروف ہے۔
 
انہی تبصروں کے دوران ایک ٹوئٹر صارف ” اسپین کی چڑیا“ نے بھی مشورہ دیا اور 2013 کے الیکشن میں ن لیگ کے جیتے ہوئے حلقوں کی ایک فہرست شیئر کی جس میں انہوں نے واضح کیا کہ مریم نواز کو لاہور کے حلقہ این اے 122 یا این اے 126 سے الیکشن میں حصہ لینا چاہیے۔ لاہور کے دیگر حلقوں میں ن لیگ کی فتح کا مارجن بہت زیادہ رہا تھا جبکہ این اے 122 میں ن لیگ کو 8 ہزار اور این اے 126 میں 7 ہزار کے مارجن سے 2013 کے الیکشن میں فتح حاصل کی تھی۔ دوسرے لفظوں میں اگر دیکھا جائے تو یہ دونوں حلقے ن لیگ کیلئے سخت مشکل ثابت ہوئے اس لیے سپین

 

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے ارجینٹینا کے سپر اسٹار لائنل میسی پر چار میچز کی پابندی لگا دی، ورلڈ کپ کوالیفائرز میں چلی کے خلاف میچ میں میسی نے میچ آفیشل سے بد کلامی کی تھی۔
بڑے کھلاڑی کی بری حرکت سامنے آئی،مشہور زمانہ لائنل میسی نے چلی کے خلاف میچ میں آفیشلز کو مغلظات بکیں، نتیجہ یہ نکلاکہ ان پر ایک دو نہیں چار میچز کی پابندی عائد کردی گئی، فیفا نے بارسلونا کے سپراسٹار اور ارجنٹینا کے کپتان میسی کو 4میچز کے لیے بین کر دیا۔
یعنی ارجنٹینا کی ٹیم ورلڈ کپ کوالیفائر کے اگلے چار میچز بنا میسی کے کھلیے گی، وہ میسی جو بارسلونا کو نہ جانے کتنی کامیابیاں دلا چکے ہیں،ان پر پابندی کے بعد ارجینٹیا کی ٹیم بولیویا، یوروگوائے،وینزویلا اور پیرو کے خلاف میچز کھیلے گی۔
 

 

 

ایمز ٹی وی(لاہور) علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے سعودی عرب ہیروئن سمگل کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ لاہور کے علامہ اقبال ایئرپورٹ سے منشیات سمگلر کو گرفتار کرلیا گیا ہے جس کے بیگ کی تلاشی کے دوران 700 گرام ہیروئن برآمد کرلی گئی ہے۔اے ایس ایف حکام کیمطابق ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے جو کہ سعودی عرب منشیات سمگل کرنے کی کوشش کررہا تھا۔سوات کا رہائشی غیر ملکی ایئرلائن کے ذریعے براستہ دوحہ طائف جارہا تھا۔

 

 

ایمز ٹی وی(ماسکو) کریملن کی جانب سے روسی اور ایرانی صدور کے درمیان ہونے والی ملاقات کا اعلامیہ جاری کر دیا گیاہے جس میں کہا گیاہے کہ دونوں رہنماﺅں نے ایران اور روس کا عالمی مارکیٹ میں استحکام لانےکی کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق کیاہے۔ اعلامیے میں کہا گیاہے کہ ملاقات میں روس نے ایران کے ساتھ دو طرفہ معاہدے پر دست خط کر دیے ہیں ،معاہدے میں توانائی میں تعاون پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔اس موقع پر پیوٹن کا کہناتھا کہ ایران اور روس کے درمیان تجارت میں 70فیصد اضافہ ہوا ہے

 

ایمز ٹی وی (اسپورٹس) بھارتی کرکٹ بورڈ نے پاکستان سے کرکٹ سیریز کھیلنےکے لئےاپنی حکومت کوخط لکھ دیا ہے۔ حکومت کی اجازت ملنے پر میچز رواں سال دبئی میں ہونے کا امکان ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستان سے سیریز کھیلنے کے لئے بھارتی بورڈ نے ہوم منسٹری کو درخواست دے دی ۔ اگر حکومت نے اجازت دی تو نومبر میں یواے ای میں پاک بھارت سیریز ہوسکتی ہے۔
واضح رہے کہ پاک بھارت سریز گزشتہ برس کھیلی جانی تھی جس کے لیےبھارتی حکومت نے اجازت نہیں دی تھی۔مگر اب بھارتی بورڈ پاکستان کے ساتھ نیوٹرل وینیو پر سریز کھیلنے کے لئے تیار ہوگیا ہے۔
 

 

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد/ تعلیم)تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کہا ہے کہ خیبر پختونخواہ میں غیر حاضر اساتذہ کو سزا دی جا رہی ہے ۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ پختونخواہ میں پہلی بار قابلیت کو نوازا گیا ۔
 
 
انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف نے عوام سے سب کا احتساب کرنے کا وعدہ کیا ہے

 

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ شایدبھارت خوفزدہ ہےاس لیےہمارےساتھ کرکٹ نہیں کھیلتا ، دونوں ممالک کی سیریز کیلئے ہمیشہ پاکستان نے پہل کی ۔
بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے سرفراز احمد نے کہا کہ بھارت کو مثبت جواب دینا چاہیےاور کرکٹ کھیلنے کے لئے آگے آنا چاہئے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کے خلاف کھیلنا ہمیشہ اچھا لگتا ہے، لیکن لگتا ہے کہ وہ ہمارے ساتھ کھیلنے میں خوف زدہ ہے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان نے یہ بھی کہا کہ کامران اکمل کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے ،لیکن وہ ان سے پریشان نہیں ہیں اور نہ کامران اکمل مجھ سے خوف زدہ ہے ۔
 

 

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی ایشیائی ملکوں کا سفر کرتے ہوئے گزشتہ روز کراچی پہنچ گئی ہے۔
جمعرات کو ٹرافی کی کراچی کے کئی مقامات پر تقریب رونمائی ہوگی، تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ ٹرافی کے پروگراموں کو مکمل خفیہ رکھ رہا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹرافی ڈیفنس کے ایک کلب میں رکھی گئی ہے، جہاں سے یہ ٹرافی مزار قائد، ایدھی ہوم اور موہٹہ پیلس بھی جائے گی۔