جمعہ, 10 جنوری 2025

 

ایمزٹی وی(تعلیم/خیرپور)شاہ عبدالطیف یونیورسٹی خیرپور کی انتظامیہ نے کیمپس میں ’صنفی علیحدگی‘ سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ذرائع کے مطابق یونیورسٹی انتظامیہ نے کیمپس میں ’صنفی علیحدگی‘ سے متعلق نوٹیفکیشن میں کہا ہے کہ تمام طالب علم یونیورسٹی میں تدریسی عمل ختم ہونے کے فوراً بعد اپنے گھروں یا ہوسٹلز میں چلے جائیں۔

نوٹیفکیشن میں واضح طور لڑکوں کو لڑکیوں کے کامن روم کے قریب جانے سے منع کرنے کے علاوہ یہ بھی کہا گیا ہے کہ لڑکے کلاس رومز کے باہر لڑکیوں کے ساتھ بات چیت مت کریں۔ نوٹیفکیشن میں انتباہ کیا گیا ہے کہ ان ہدایات پر عمل نہ کرنے والے طلبہ و طالبات کو سخت کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال اپریل کے مہینے میں اسی طرح کا ایک نوٹیفکیشن سوات یونیورسٹی کی انتظامیہ نے بھی جاری کیا تھا جس میں کیمپس کے اندر اور باہر لڑکے اور لڑکیوں کے اکٹھے چلنے، بات چیت کرنے اور بیٹھنے پر پابندی عائد کی گئی تھی اور خلاف ورزی کی صورت میں 50 روپے سے 5000 روپے تک جرمانہ کیساتھ والدین کے ساتھ فوراً ملاقات کی سزا کا اعلان کیا گیا تھا۔

 


شاہ عبدالطیف بھٹائی یونیورسٹی میں صنفی... by aimstv_tv 

 

ایمزٹی وی(میانوالی)آئی جی پنجاب مشتاق احمد سکھیرا کے حکم پر ڈی پی او میانوالی صادق علی ڈوگر کی سربراہی میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے راولپنڈی اور کراچی سے چوری ہونے والی 2 گاڑیاں برآمد کرتے ہوئے قتل اور دیگر سنگین جرائم میں اشتہاری ملزم کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے اے وی ایل ایس سکواڈ کے ہمراہ چشمہ چیک پوسٹ کے قریب کارروائی کرتے ہوئے کراچی سے چوری ہونےو الا شہ زور ڈالا KN-9111 قبضہ میں لے لیا، گاڑی کو جعلی نمبر پلیت لگا کر چلای جارہا تھا۔ دوسرے واقعہ میں پولیس نے راولپنڈی سے چوری ہونےو الی گاڑی WB-418 برآمد کرلی جس کی چوری کا مقدمہ راولپنڈی کے تھانہ گولڈرہ م یں درج ہے۔ تیسرے واقعہ میں اشتہاری ملزم بابر خان الیاس کو گرفتار کیا گیا جس کے سر کی قیمت 2لاکھ روپے مقرر تھی۔ ملزم قتل، دکیتی سمیت دیگر سنگین مقدمات میں ملوث ہے۔ جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی پر آئی جی پنجاب نے ڈی پی او صادق علی ڈوگر اور ان کی ٹیم کو شاباش دی ہے۔

 

 

ایمز ٹی وی(لاہور) فیکٹری ایریا کے علا قہ میں مبینہ طورپربدچلنی کے شبہ میں 30سالہ خاتون کو چھریوں کے وارکرکے قتل کردیاگیا،پولیس نے مقتولہ کے سسراوردیورکوگرفتارکرکے آلہ قتل برآمدکرلیا۔ بتایاگیاہے کہ فیکٹری ایریاکے علاقے میں مبینہ طورپربدچلنی کے شبہ میں30 سالہ خاتون فرزانہ کواس کے سسر میاں خان اوردیورجبران نے چھریوں کے پے درپے وارکرکے بیدردی سے قتل کردیا۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس بھی پہنچ گئی اور موقع واردات سے ملزموں کو گرفتارکرکے آلہ قتل بھی برآمدکرلیا۔پولیس کاکہنا ہے مقتولہ فرزانہ بیوٹی پارلر چلاتی تھی جبکہ اس کا شوہر رکشہ ڈرائیورہے۔مقتولہ کی لاش پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کردی گئی ہے۔ ابتدائی تفتیش کے دوران ملزموں نے اعتراف جرم کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے فرزانہ کو بد چلنی کے شبہ میں قتل کیا

 

 

ایمز ٹی وی(واشنگٹن) امریکہ میں پاکستان کے سفیر اعزاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان کو دہشت گردی کی معاون ریاست قرار دیے جانے کی بات چند ذہنوں کی سوچ ہے اور اِس کا حقائق سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ یہ چند لوگوں کی سوچ ہے جو اس طرح کی خبروں کو ان کی اصل حقیقت سے بڑھ کر پیش کرنے کی کوشش کرتے ہیں بھارت کے ساتھ امن اور سلامتی کا رشتہ ، باہمی احترام کی بنیاد پر پرامن تعلقات چاہتے ہیں ۔ صدر ٹرمپ کے پاکستان کے بارے میں خیالات جاننے ہیں تو اس بیان کو بڑھیں جو انھوں نے پاکستانی وزیراعظم کے ساتھ بات چیت کے دوران دیا۔ وزارت مذہبی امور نے حج2017ء کی پالیسی تیار کرلی ,سرکاری و نجی سکیموں کا تناسب 60 اور 40 فیصد رکھنے کا فیصلہ،حتمی منظوری وزیر اعظم دیں گے بی بی سی بات کرتے ہوئے پاکستانی سفیر اعزاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ انڈیا پاکستان سے مذاکرات معطل کرتا ہے تو اِس سے دہشت گردوں کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے۔ہمارا پیغام بہت واضح ہے، ہم ہندوستان کے ساتھ امن اور سلامتی کا رشتہ چاہتے ہیں، دوستانہ ماحول چاہتے ہیں۔ باہمی احترام کی بنیاد پر پر امن تعلقات چاہتے ہیں۔ پاکستانی سفیر کا مزید کہنا تھا کہ جب بھی پاکستان اور ہندوستان امن کی جانب بڑھتے ہیں دہشت گرد کوئی کارروائی کر دیتے ہیں اور جب ہندوستان بات چیت روک دیتا ہے تو اس سے دہشت گردوں کی حوصلہ افزائی ہورہی ہوتی ہے

 

 

ایمزٹی وی(کراچی) محكمہ موسمیات كے قائم مقام چیف میٹرولوجسٹ عبدالرشید نے كہا ہے كہ کراچی میں اپریل سے گرمی میں مزید اضافہ ہوگا لہٰذا متعلقہ ادارے اور شہری ہیٹ ویوز کے پیش نظر حفاظتی اقدامات کریں۔
میڈیا سے خصوصی بات کرتے ہوئے محکمہ موسمیات کے قائم مقام چیف میٹرولوجسٹ عبدالرشید نے كہا كہ كراچی میں 2015 میں ہیٹ ویوز كی لہر میں كئی ہلاكتیں ہوئیں لہٰذا متعلقہ اداروں كو پیشگی منصوبہ بندی تیار كرلینی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ گلوبل وارمنگ كی وجہ سے دنیا كے مختلف ممالك میں گرمی كی شدت بھی بڑھ رہی ہے۔
چیف میٹرولوجسٹ نے کہا کہ كراچی میں یكم اپریل سے درجہ حرارت میں اضافہ ہوگا اور مئی جون میں گرمی اپنے عروج پر ہوگی، اس دوران محكمہ موسمیات موسم گرما میں ہونے والی تبدیلیوں پر كڑی نظر ركھے گا، اگر ہیٹ ویوز كا امكان ہوا تو محكمہ موسمیات كی جانب سے تین روز قبل الرٹ جاری كردیا جائے گا تاكہ متعلقہ ادارے اور شہری حفاظتی اقدامات كرلیں

 

 

ایمز ٹی وی(لاہور) سی ٹی ڈی نے سیالکوٹ میں کارروائی کرتے ہوئے 2مبینہ دہشتگردوں کو گرفتار کرکے قانون نافذ کرنیوالے اداروں پر حملے کا منصوبہ ناکام بنا کر بارودی مواد برآمد کر لیا۔ سیالکوٹ میں کاونٹرٹیررازم ڈیپارٹمنٹ(سی ٹی ڈی )نے بروقت چھاپہ مارروائی کے دوران 2دہشتگردوں کودھر لیا جن کے قبضے سے بڑی مقدار میں بارودی مواد اورالیکٹرونکس ڈیوائسز بھی برآمد ہوئی ہیں۔ ابتدائی تحقیقات میں گرفتار ملزمان کی شناخت گلفام خان اورعثمان انصرکے نام سے ہوئی جن کا تعلق داعش سے ہے جبکہ انہوں نے انکشاف کیا ہے کہ وہ قانون نافذ کرنے والے اداروں پرحملوں کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔تاہم پولیس نے زیر حراست ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے انہیں مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔

 

 

ایمز ٹی وی(لاہور) شیراکوٹ بند روڈ پر ٹرک اور بس میں تصادم سے 10مسافر زخمی ہو ئے شیراکوٹ بند روڈ پر تیز رفتار ٹرک مسافر بس سے جا ٹکرایا جس کے نتیجے میں 10افراد زخمی ہو گئے جنہیں میو اور جناح ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے ۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد ہسپتالوں میں منتقل کر دیا ۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بس مردان سے لاہور آرہی تھی تاہم ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا ہے

 

 

ایمز ٹی وی(کراچی) پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے حیدرآباد میں وزیراعظم نواز شریف کے اعلان کردہ منصبوں پر خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے وزیر اعظم نواز شریف کی سندھ پر توجہ اور تعلیم سمیت دیگر اہم شعبوں میں ترقی کے اعلانات سندھ کے عوام کیلئے نیک شگون ہیں اور ان منصوبوں کی وجہ سے حیدرآباد سمیت صوبے کے عوام اس سے فائدہ حاصل کر سکیں گے۔ انہوں نے کہا ہے کہہمارے دیرینہ مطالبات پر وزیر اعظم نواز شریف کی سندھ پر توجہ اور تعلیم سمیت دیگر اہم شعبوں میں ترقی کے اعلانات سندھ کے عوام کیلئے نیک شگون ہیں اور ان منصوبوں کی وجہ سے حیدرآباد سمیت صوبے کے عوام اس سے فائدہ حاصل کر سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاک سرزمین پارٹی اپنے قیام سے سے اب تک کراچی سمیت صوبے بھر میں ایسے منصوبوں کیلئے آواز بلند کرتی رہی ہے، انتظامیہ ان منصوبوں کی تکمیل کیلئے تمام وسائل بروئے کار لاکر صوبے کے عوام کو سہولیات مہیا کریں، انہوں نے کہا ہے کہ ہم امید رکھتے ہیں وزیر اعظم نواز شریف نے جو اعلانات کیے ہیں وہ اعلانات تک محدود نہیں رہیں گے بلکہ انہیں پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا اور اسی طرح کراچی کے عوام کے مسائل اور ان کے حل کیلئے بھی جامع اور واضع حکمت عملی اپنائی جائے۔

 

 

ایمز ٹی وی(لاہور) صوبائی وزیر قانون ران ثناء اللہ نے کہاکہ پیپلزپارٹی دوبارہ پنجاب میں اپنی سیاست زندہ کرنا چاہتی ہے ،پنجاب میں پیپلزپارٹی کی پوزیشن بحالی کا ن لیگ کو فرق نہیں پڑے گا ۔ رانا ثناء اللہ نے کہاکہ پانامہ کیس کافیصلہ ملک وقوم کے حق میں آئے گا اور مسلم لیگ (ن) پانامہ کیس میں سر خرو ہوگی ۔ انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی دوبارہ پنجاب میں اپنی سیاست زندہ کرنا چاہتی ہے جس سے ن لیگ کو کوئی فرق نہیں پڑے گا ۔ انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) کا ووٹ مسلم لیگ (ن) کے پاس ہی رہے گا ۔

 

 

 

ایمز ٹی وی(کراچی) شہر قائد کے علاقے گلشن حدید میں بیوی نے شوہر کو وقت نہ دینے پر گولی مارکر زخمی کردیا۔نجی ٹی وی اے آروائی نیوز کے مطابق گلشن حدید کے علاقے سٹیل ٹاؤن میں بیوی کا شوہر کے ساتھ جھگڑا ہوگیا جس کے بعد بیوی نے طیش میں آکر شوہر کو گولی ماردی جس کے بعد شوہر کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزمہ کے قبضے سے پستول برآمد کرلی اور حراست میں لیکر تھانے منتقل کردیا گیا۔ملزمہ نے پولیس کو بیان دیا کہ شوہر شیر علی کی دوسری شادی ہوئی ہے اور وہ دوسری بیوی کو زیادہ وقت دیتا تھا جس کی وجہ سے لڑائی ہوئی تھی۔ذرائع کے مطابق ملزمہ کے شوہر شیر علی کی حالت تشویشناک ہے اور وہ نجی ہسپتال میں زیر علاج ہے۔