جمعہ, 10 جنوری 2025

 

ایمزٹی وی(بھاولپور)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بہاولپور گیریژن آفیسر سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ نے پاک فوج کو دینا کی بہترین فوج بنا دیا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے بہاولپور گیریژن کا دورہ کیا جہاں انہیں آپریشنل تیاریوں اور سکیورٹی آپریشنز پر بریفنگ دی گئی
جنرل قمر جاوید باجوہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپریشن ”ردالفساد“ ملک میں دیر پا امن و استحکام لائے گا،ہمارے جوان پاک فوج کی اصل طاقت ہیں۔انہوں نے کہا کہ جوان روایتی جنگ کیلئے بہترین طور پر تیار ہیں،سکیورٹی آپریشنز کے دوران نوجوان افسروں کی کارکردگی قابل تحسین ہے،فوج کو دہشتگردی کیخلاف بہترین فورس بنا دیا ہے،جوانوں،افسروں کے جذبے کی بدولت امن قائم ہوا ہے,پاک فوج کے نوجوان افسر میرا فخر ہیں۔آرمی چیف نے انسٹیٹیوٹ میڈیکل سائنس کا افتتاح کیا اور جوانوں کو تعلیم ،صحت کے منصوبے بارے آگاہی دی۔
 

 

 

ایمز ٹی وی ( صحت) لندن کی کوئی میری یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق ٹی وی کے ہلکے پھلکے تفریحی پروگرامز کی لت نوجوانوں کے دماغ کو سست کرنے کا باعث بنتی ہے اور آنے والے برسوں میں ان کی دماغی صلاحیتوں پر منفی اثرات مرتب کرسکتی ہے۔ تحقیق کے دوران ایسے افراد کو مختلف ذہنی آزمائشوں سے گزارا گیا جو تفریحی پروگرامز کو پسند کرتے تھے جنھوں نے دیگر کے مقابلے میں پانچ فیصد بدتر کارکردگی کا مظاہر کیا۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ ان پروگرامز کے اثرات 55 سال یا اس سے زائد عمر کے افراد پر زیادہ اثر انداز ہوتے ہیں۔ اس تحقیق کے مطابق گانوں کے مقابلوں یا اسی طرح کے مختلف پروگرامز نوجوانوں کے دماغ کے لیے زیادہ خطرناک ثابت ہوتے ہیں۔ اس سے قبل گزشتہ سال بوسٹن یونیورسٹی کی ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ اگر تو آپ بہت زیادہ ٹیلیویژن دیکھنے کے عادی ہیں تو عمر سے پہلے بڑھاپے کو خوش آمدید کہنے کے لیے تیار ہوجائیں۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ درمیانی عمر میں جسمانی سرگرمیوں سے دوری جلد بڑھاپے کا باعث بن سکتی ہے۔ تحقیق کے مطابق ناقص جسمانی فٹنس اور دماغی عمر میں اضافے کے درمیان تعلق پایا گیا ہے جس کے اثرات جسم پر بھی مرتب ہوتے ہیں۔ تحقیق میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ نوجوانی سے بہت زیادہ وقت تک ٹیلیویڑن دیکھنا اور جسمانی سرگرمیوں سے دوری دماغی افعال کی تنزلی کا باعث بنتی ہے اور اگر دماغ کی عمر بڑھتی ہے تو جسم بھی تیزی سے بڑھاپے کی جانب بڑھتا ہے۔

اسی طرح جاپان کی اوساکا یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا تھا کہ دن بھر میں 5 گھنٹے یا اس سے زائد وقت ٹی وی کے سامنے گزارنے سے پھیپھڑوں میں خون کے لوتھڑے سے موت کا خطرہ ڈھائی گنا بڑھ جاتا ہے۔ پھیپھڑوں میں خون کا جسم کے دیگر حصوں سے سفر کرکے پہنچتا ہے جو وہاں خون کی چھوٹی شریانوں میں پھنس جاتا ہے جس کے نتیجے میں دل کام کرنا چھوڑ دیتا ہے۔ تحقیق کے دوران 86 ہزار بالغ افراد کے روزمرہ کے معمولات کا جائزہ لیا گیا

 

 

ایمزٹی وی(تعلیم/ کراچی)گول گپے کیسے کھائے جاتے ہیں چینی اساتذہ نے سکھا دیا ،پاکستان میں شہریوں کو چینی زبان کی تعلیم دینے کیلئے آئے مہمان پاکستانی کھانوں کے رسیہ ہو گئے
ذرائع کے مطابق جامعہ کراچی میں پاکستانی طلباءکو چینی زبان سکھانے کیلئے آئے چینی اساتذہ بریانی ،سموسے ،گول گپے کے دیوانے ہو گئے ۔
چینی اساتذہ جامعہ کراچی کے کیفے ٹیریا سے مزے مزے کے تکے کباب ، آلو چھولے اور دیگر کھانے کھاتے رہے اور پاکستانی کھانوں کو خوب سراہتے نظر آئے ۔
انہوں نے کیفے ٹیریا پر سٹوڈنٹس کو سموسے اور گول گپے کھاتا دیکھ کر اپنے لیے بھی طرح طرح کے کھانے آرڈر کر دیے اور طلباکے ساتھ بیٹھ کر کھاتے رہے ۔

 

 

ایمز ٹی وی ( ٹیکنالوجی)ٹرو کالر(Truecaller)دنیا کی معروف ترین ڈائیلر، کالر آئی اور سپام بلاکنگ ایپلی کیشن ہے جس کے صارفین کی تعداد 25کروڑ سے تجاوز کر چکی ہے۔ اب ٹروکالر نے ہائی کوالٹی کالنگ سروس ’گوگل ڈو‘ (Google Due)کے ساتھ انضمام (Integration)کا اعلان کر دیا ہے جس کے بعد ٹروکالر کے صارفین اپنی ایپلی کیشن میں رہتے ہوئے ہی ’گوگل ڈو‘بھی استعمال کر سکیں گے۔
انضمام کی خبر کے ساتھ ہی ٹروکالر نے اینڈرائیڈ فونز کے لیے اپنی یکسر نئی ایپلی کیشن بھی متعارف کروا دی ہے جس میں ایس ایم ایس اور فلیش میسجنگ جیسے نئے فیچرز بھی شامل کیے گئے ہیں۔ایس ایم ایس فیچر کے ذریعے صارفین نہ صرف یہ دیکھ سکیں گے کہ کون انہیں ایس ایم ایس کر رہا ہے بلکہ غیرضروری پیغامات (Spam Messages)کو فلٹر بھی کر سکیں گے۔یہ غیرضروری پیغامات صافین کا بہت بڑامسئلہ ہیں کیونکہ سالانہ دنیا بھر میں 1.2ٹریلین ایسے پیغامات بھیجے جاتے ہیں اور تقریباً ہر صارفین کوموصول ہونے والے کل پیغامات کا15فیصد غیر ضروری پیغامات ہوتے ہیں۔
دوسرا نیا فیچر فلیش میسجنگ ہے جسکے ذریعے صارفین پہلے سے طے شدہ پیغام دوسروں کو بھیج سکیں گے یعنی جب کوئی صارف کسی ہنگامی صورتحال سے دوچار ہو گا تو اسے پیغام لکھنے کی ضرورت نہیں ہو گی بلکہ پہلے سے لکھ کر محفوظ کیا گیا پیغام بھیجا جا سکے گا۔
’گوگل ڈو‘ سے انضمام کا اعلان کرتے ہوئے ٹروکالر کے شریک بانی اور سی ایس او نمی زریں غلام کا کہنا تھا کہ ’’شروع سے ہی ہم ٹروکالر کو ایک ایسی ایپلی کیشن بنانے کے لیے جدوجہد کر رہے تھے جس کے ذریعے دنیا بھر میں لوگوں کی باہمی گفت و شنید سادہ اور آسان ترین ہو، ایک ایسی ایپلی کیشن جو صارفین کی تمام ضروریات پوری کرے، جس کے ذریعے وہ دیکھ سکیں کہ انہیں کون کال کر رہا ہے اور وہ ان چاہی کالز کرنے والے نمبروں کو بلاک کر سکیں۔اب ’گوگل‘ جیسے اہم پارٹنر کے ساتھ کام کرنے جا رہے ہیں جس پر ہم بہت پرجوش ہیں۔ہم ٹروکالر کو ایک ایسی ایپلی کیشن بنانے کے سفر میں نیا قدم اٹھانے جا رہے ہیں جس سے عالمی سطح پر صارفین کی باہمی گفتگو ایک ہی جگہ پر محفوظ اور مؤثر ترین ہو گی اور انہیں بار بار ایک کے بعد دوسری ایپلی کیشن نہیں کھولنی پڑے گی۔‘‘
’گوگل ڈو‘ کے سربراہ امیت فولے کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ’’ہمارا ماننا ہے کہ ویڈیوکالنگ کی سہولت ہر شخص کو میسر ہونی چاہیے۔ اس میں ایپلی کیشنز کا فرق ملحوظ نہیں رکھا جانا چاہیے۔ ہمارا مشن یہ ہے کہ ہم ویڈیو کالنگ کو سادہ اور تیز بنانا چاہتے ہیں اور اسے دنیا کے ہر شخص کی پہنچ میں لانا چاہتے ہیں۔گوگل ڈو کو ٹروکالر کے ساتھ مربوط کرنے سے دنیا کے کروڑوں صارفین کو ویڈیو کالنگ کا بہترین تجربہ حاصل ہو گا۔‘‘
ٹروکالر نے اپنے کروڑوں صارفین کو مؤثر اور محفوظ ترین سروس فراہم کرنے اور انہیں غیرضروری اور انجان نمبروں سے کالز اور ایس ایم ایس موصول ہونے سے نجات دلانے کا جو عزم کر رکھا ہے اس کا نیا ڈیزائن اور فیچرز اسی عزم کے آئینہ دار ہیں۔ دنیا کی تیزی سے مقبول ہوتی یہ ایپلی کیشن اب ان صارفین کی توجہ کا مرکز بن چکی ہے جو صرف ایسے لوگوں سے رابطہ رکھنا چاہتے ہیں جو ان کے لیے اہم ہیں۔
’گوگل ڈو‘ ایک سادہ ویڈیو کالنگ ایپلی کیشن ہے جس نے ویڈیو کالنگ کی پیجیدگیوں سے صارفین کو نجات دلائی ہے۔اس ایپلی کیشن پر صارفین صرف ایک بٹن دبا کر صارفین سے تیز اور مؤثر ترین رابطہ کر سکتے ہیں۔
ٹروکالر اور گوگل ڈو کے انضمام کی سہولت صارفین کی اجازت سے مشروط اور آئندہ مہینوں میں دستیاب ہو گی۔ جس کے بعد صارفین جب چاہیں ٹروکالر کی ایپلی کیشن کے اندر رہتے ہوئے ہی گوگل ڈو استعمال کر سکیں گے اور جب چاہیں دونوں ایپلی کیشنز کو الگ الگ کر سکیں گے۔
اس حوالے سے مزید تفصیلات جاننے کے لیے www.truecaller.com وزٹ کریں یا اپنے اینڈرائیڈ یا آئی فونز پر ٹروکالر کی ایپلی کیشن ڈاؤن لوڈ کریں

 

 

ایمزٹی وی(تعلیم/پشاور)اسلامیہ کالج میں دو طلباء تنظیموں کے درمیان تصادم سے 2 طلباء زخمی ہوگئے ہیں۔
 
تفصیلات کے مطابق پنجاب یونیورسٹی میں طلباء تنظیموں کے مابین جھگڑے کے اثرات پشاور تک پہنچ گئے ہیں اور اسلامیہ کالج میں پختون اسٹوڈنٹس فیڈریشن اور اسلامی جمعیت طلباء کے درمیان جھگڑا ہونے سے 2 طلباء زخمی ہوگئے ہیں۔
طلباء تنظیموں کے مابین کشیدگی کے بعد پولیس کی بھاری نفری اسلامیہ کالج پہنچ گئی ہے اور زخمی ہونے والے طلباء کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔گزشتہ روز پنجاب یونیورسٹی میں کشیدگی کے بعد طلبا میں جھگڑا ہوا ہے جبکہ ایک کارکن کو پولیس نےگرفتار کرلیا ہے۔


اسلامیہ کالج بنا میدان جنگ by aimstv_tv 

 

ایمز ٹی وی(ریاض) سعودی عرب اورسوڈان کی مشترکہ فضائی مشقیں کل کوشروع ہوں گی۔ سعودی عرب کے ساتھ اتحادمیں شمولیت کے بعد دونوں ممالک کی مشترکہ افواج کی یہ پہلی مشقیں ہوں گی جس میں دونوں ممالک کی فضائی افواج حصہ لیں گی۔یہ مشقیں خرطوم کے شمال میں 12اپریل تک جاری رہیں گی

 

 

 

ایمز ٹی وی(جدہ) سعودی کفیل معاہدہ ختم ہونے کے بعد وطن واپس جانے کا مطالبہ کرنے والے29بھارتی ملازموں کو صحراﺅں میں چھوڑ آیا ،ملازمین نے کفیل کیخلاف لیبر کورٹ میں مقدمہ درج کروا رکھا تھا ۔ سعودی عرب میں صفائی ستھرائی کا کام کرنے والے 29بھارتی ملازموں نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں لیبر کورٹ میں پیشی پر جانے سے روکنے کیلئے کفیل صحرا ئی علاقے میں چھوڑ کر فرار ہو گیا ۔” ہمیں لیبر آفس میں شکایت درج کرانے کی پاداش میں الاحساسے تقریباُُ 200کلو میٹر دور سفانیا کے علاقے میں چھوڑدیا گیا “۔ سعودی عرب میں بھارتی ملازمین کی حالت زار سن کر بھارتی سفارتخانہ اور سعودی لیبر منسٹری حرکت میں آگئے ، لیبر منسٹری کے حکام نے بھارتی سفارتخانے کے اراکین کیساتھ متاثرہ ورکرز کی رہائش گاہ کا دورہ کیا ۔”ہمیں پہلے بھارت میں دھوکہ دیا گیا اور پھر سعودی عرب میں بھی ایسا ہی کیا گیا جہاں کفیل نے کہا کہ اپنا سامان باندھ کر بھارت جانے کی تیاری کرو جس پر ہم نے سامان وغیر ہ پکڑا اور شاہ فہد انٹرنیشنل ایئر پورٹ جانے کیلئے بس پر بیٹھ گئے مگر کفیل ہمیں ایئر پورٹ لے جانے کی بجائے صحراﺅں میں چھوڑ کر بھاگ گیا “۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ کفیل کی طرف سے ایسے رویے کا مقصد یہ تھا کہ ہم لیبر کورٹ میں پیشی پر نہ جا سکیں۔ ”کفیل نے ہم سے کہا کہ رہائشی پرمٹ کے بغیر ہمیں الاحسا میں سفر کرنے اور چیک پوائنٹس پار کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی جبکہ ہمارے پرمٹ اسی کے پا س تھے “۔ بھارتی مزدور سعودی عرب کے مشرقی صوبے میں بڑی کلیننگ کمپنی کے ملازم تھے جس کے پاس صوبے میں سکولوں کی صفائی کے حوالے سے وزارت تعلیم کیساتھ ٹھیکہ تھااور ان کی تنخواہیں 400ریال تھی جبکہ 250ریال بطور فوڈ الاﺅنس بھی ملتا تھا جو اپنا 2سالہ معاہدہ ختم ہونے کے بعد بھارت واپس آنا چاہتے تھے

 

 

 

ایمز ٹی وی(لاہور) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے پارٹی قیادت سے مشاورت کے بعد سیاسی صف بندی کا حتمی فیصلہ کرلیا ہے اور مسلم لیگ ق کو انتخابی اتحاد کی پیشکش کردی گئی۔ سابق صدر آصف زرداری نے پارٹی قیادت سے مشاورت کے بعد کہا ہے کہ صف بندی کیلئے رابطے شروع کیے جائیں اور حتمی شکل پانامافیصلے کے بعد دی جائے گی۔زرداری نے پارٹی رہنماؤں کو کہا کہ تنظیم سازی کرلیں، پانامافیصلے کے بعدملک میں متحرک ہو جائیں گے، ہمارے پاس کرنے کو بہت کچھ ہے لیکن کچھ دن انتظار کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بلاول بھی ہیں، میں بھی ہوں،میدان سجے گا تو مخالفین کو منہ توڑ جواب ملے گا، اپنی حتمی سیاسی حکمت عملی پاناما لیکس فیصلے کے بعد عیاں کریں گے، ذوالفقاربھٹو کی برسی کے بعد پی پی قیادت پنجاب کو مرکز بنا کر سیاسی بساط بچھائے گی جبکہ پی پی نے ق لیگ کو بھی انتخابی اتحاد کی پیشکش کردی ہے اور ق لیگ کے کامل علی آغا نے پیشکش کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کی پیشکش پر پارٹی اجلاس میں غور کریں گے۔

 

 

 

ایمز ٹی وی(دبئی) ہر سال 23 مارچ دنیا کے ہر اس ملک میں منایا جاتا ہے، جہاں جہاں پاکستانی موجود ہیں۔ اوورسیز پاکستانی اپنے ملک سے ہزاروں میل دور ہوتے ہوئے ہی اپنے ہم وطنوں کے ساتھ ہوتے ہیں اور قومی دن دھوم دھام سے مناتے ہیں۔ اس بار بھی 23 مارچ کے موقع پر قونصلیٹ آف پاکستان دبئی نے پاکستان کا 77 واں یوم قرار داد بھرپور انداز سے منایا۔ علی الصبح پاکستان قونصلیٹ میں متعدد لوگوں اور قونصلیٹ سٹاف کی موجودگی میں قونصل جنر ل سید جاوید حسن نے پاکستانی جھنڈا لہرایا۔ اس موقع پر تمام شرکاءنے تالیاں بجا کر ماحول کو گرما دیا۔ ایک دوسرے کو مبارکبادیں دی گئیں اور سب نے مل جل کر بڑے سائز کا کیک بھی کاٹا۔ پاکستان کے 77 ویں قومی دن کی اس تقریب میں پاکستانی کمیونٹی کے ہر طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے لوگ موجود تھے۔ تقریب ہذا میں چودھری محمد الطاف، ریاض الوہاب، راجہ محمد سرفراز ، عبدالمجید، چودھری خالد حسین ، اسما عیل مغل، خواجہ عبدالوحید ، طاہر، ڈاکٹر ناصر ، سید شرافت شاہ، احمد شاہ اور دیگر بہت سے لوگ موجود تھے۔ اس موقع پر اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ اوورسیز پاکستانیز اپنے ملک کے استحکام کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں گے اور پاکستانی معاشی ترقی کیلئے حکومت کے دست بازو بنیں گے، اور اپنے حصے کا کردار بخوبی ادا کریں گے۔ مقررین نے کہا کہ پاکستان ہمارے لئے اللہ تعالیٰ کا انعام ہے جس کے حصول کے بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح نے انتھک محنت و کوشش کی جس پر ہم انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور عہد کرتے ہیں کہ ہم پاکستان کو ویسا ہی بنائیں گے جس طرح قائداعظم محمد علی جناح چاہتے تھے۔

 

 

ایمز ٹی وی(واشنگٹن) پاکستان کو اپنی سرحدوں کو محفوظ بنانے کا پورا اختیار ہے، امریکہ کو پاکستان افغانستان سرحد پر باڑ لگانے پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔ پاکستان انتہا پسندی اور دہشت گردی کی کارروائیوں کو روکنے، سرحدوں پر نگرانی کے نظام کو بہتر بنانے کے لئے باڑ لگا رہا ہے۔ امریکہ چاہتا ہے کہ دونوں ہمسایہ ممالک پائے جانے والے تنائو کو مذاکرات کے ذریعے کم کریں۔ ترجمان امریکی دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان نے امریکہ اور افغانستان کو بتایا ہے کہ سرحد پر باڑ لگانے کا مقصد امن کے قیام کویقینی بناناہے نہ کہ افغانستان کے خلاف ہے۔ ترجمان نے مزید کہا ہے کہ حالات میں بہتری آنے کے بعد دونوں ممالک کے تعلقات میں مضبوطی آئے گی۔ اس سے پہلے افغان وزارت داخلہ کے نائب ترجمان نجیب دانش نے باڑ لگانے کے عمل کو ناقابل قبول قرار دیا جبکہ گزشتہ ہفتہ کو پاک آرمی کے سربراہ جنرل باجوہ نے باڑ لگانے کے کام کو شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔ جنرل باجوہ کا کہنا تھا کہ باڑ سرحد کو محفوظ بنانے کے لئے لگائی جارہی ہے