جمعہ, 10 جنوری 2025

 

ایمز ٹی وی(مانیٹرنگ ڈیسک) سام سنگ نے گزشتہ سال بیٹریاں پھٹنے کے نتیجے میں واپس طلب کیے جانے والے گلیکسی نوٹ سیون کے ری فرنش اسمارٹ فون فروخت شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ گزشتہ سال بیٹریاں پھٹنے کے بعد کمپنی نے دنیا بھر سے فونز طلب کرکے ان کی فروخت روکنے کا اعلان کیا تھا اور گزشتہ ماہ تک اس کا کہنا تھا کہ انہیں ری فرنش کرکے بھی بیچا نہیں جائے گا۔ تاہم اب کمپنی نے اعلان کیا ہے 'سام سنگ الیکٹرونکس نے گلیکس نوٹ سیون ڈیوائسز کے حوالے سے تین اصول مرتب کیے ہیں جن کے تحت انہیں ماحول دوست طریقے سے ری سائیکل اور پراسیس کیا جائے گا'۔ کمپنی کے مطابق پہلے اصول کے تحت ان ڈیوائسز کو ری فرنش فونز یا رینٹل فونز کی شکل میں فروخت کرنے پر غور کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ اس کے قابل استعمال اجزاءجیسے کیمروں اور دیگر کو دوبرہ استعمال کیا جائے گا جبکہ دیگر میٹریلز جیسے کاپر، گولڈ اور سلور وغیرہ کی ماحول دوست طریقے سے چھانٹی کی جائے گی۔ سام سنگ نے مزید کہا کہ گلیکسی نوٹ سیون ڈیوائسز کو ری فرنش کرکے فروخت کرنے کا انحصار متعلقہ مارکیٹوں میں ریگولیٹری اتھارٹی اور کیرئیر کی مشاورت پر ہوگا جبکہ مقامی طلب کو بھی دیکھا جائے گا۔ اس کے مطابق فونز کی مارکیٹس اور ریلیز کرنے کی تاریخ کا تعین کیا جائے گا۔ گلیکسی نوٹ سیون کو 900 ڈالرز کے قریب فروخت کے لیے پیش کیا گیا تھا اور دو ماہ بعد اس کی فروخت روک دی گئی تھی۔ اب ری فرنش شکل میں یہ پہلے کے مقابلے میں سستا ہوگا اور ممکنہ طور پر پاکستان، بھارت اور ایسی ابھرتی ہوئی مارکیٹس میں فروخت کے لیے پیش کیا جاسکتا ہے جیسا گزشتہ ماہ سامنے آنے والی رپورٹ میں عندیہ دیا گیا تھا جب سام سنگ نے اس کی تردید کی تھی

 

 

ایمز ٹی وی(مانیٹرنگ ڈیسک) سام سنگ کا نیا فلیگ شپ فون گلیکسی ایس 8 کل یعنی 29 مارچ کو نیویارک میں ایک ایونٹ کے دوران متعارف کرایا جائے گا۔ یہ جنوبی کورین کمپنی کی تاریخ کا سب سے اہم اسمارٹ فون قرار دیا جارہا ہے جو وہ گلیکسی نوٹ سیون کے دھچکے کے بعد متعارف کرانے جارہی ہے اور یہی وجہ ہے کہ گلیکسی ایس سکس کے بعد پہلی بار اس نے اپنے فلیگ شپ فون کے ڈیزائن کو بدلا ہے اور اب نت نئے فیچرز پیش کیے جارہے ہیں۔ ویسے تو سام سنگ نے فون کے بارے میں کچھ نہیں بتایا مگر گزشتہ ہفتوں کے دوران اتنی لیکس سامنے آچکی ہیں کہ اس فون کی لگ بھگ تمام تر تفصیلات، تصاویر اور فیچرز وغیرہ سامنے آچکے ہیں۔ تو یہاں ہم جانتے ہیں کہ 29 مارچ کے ایونٹ میں سام سنگ کیا پیش کرنے والی ہے۔ ایک فون، دو سائز گلیکسی ایس 8 دو مختلف سائز میں آنے کی توقع ہے یعنی ایک روایتی گلیکسی ایس 8 جو کہ 5.7 انچ ڈسپلے کے ساتھ ہوگا اور دوسرا ایس ایٹ پلس جو کہ افواہوں کے مطابق 6.2 انچ اسکرین والا فون ہے، ان دونوں فونز میں ایج اسکرین دی گئی ہے جو پہلے صرف بڑے ماڈل کے لیے ہوتی تھی۔ بیزل لیس ڈیزائن ایس ایٹ میں جو سب سے بڑی تبدیلی سامنے آنے والی ہے وہ اس کا بالکل نیا ڈیزائن ہے، ایس سیون تو دیکھنے میں ایس سکس جیسا ہی تھا، مگر ایس ایٹ کا ڈیزائن بالکل مختلف ہے اور اس میں بیزل یا فون کے کونوں کو ڈرامائی حد تک کم کردیا گیا ہے، اسی طرح ڈسپلے میں زیادہ اسکرین اسپیس کے لیے راﺅنڈ کارنرز کو استعمال کیے جانے کی توقع ہے۔ بٹن سے محروم اسکرین کا سائز بڑھانے اور بیزل کو کم سے کم رکھنے کے لیے سام سنگ نے ڈیوائس کے فرنٹ سے تمام بٹنز کو ختم کردیا ہے اور یہی وجہ ہے کہ سام سنگ کی جانب سے فنگر پرنٹ اسکینر کو بھی ڈیوائس کی بیک پر منتقل کیا جارہا ہے۔ ورچوئل اسسٹنٹ ایس ایٹ کا ایک بڑا فیچر اس میں پہلی بار سام سنگ کی جانب سے ورچوئل اسسٹنٹ بیکسبی متعارف کرانا ہے جس کا اعلان کمپنی نے گزشتہ ہفتے کیا، ابھی یہ تو واضح نہیں کہ بیکسبی اس وقت دستیاب دیگر ڈیجیٹل اسسٹنٹس سے کس حد تک بہتر یا مختلف ہے، تاہم کمپنی کا کہنا ہے کہ اب فون کو استعمال کرنے کے لیے ہاتھوں کی ضرورت نہیں ہوگی بلکہ آواز سے آپ سب کام کرسکیں گے۔ بہتر ہارڈ ویئر یہ سام سنگ کا نیا فلیگ شپ فون ہے اور اس میں جدید ترین ہارڈ ویئر کو سامنے لائے جانے کا امکان ہے، اگر رپورٹس کو درست مانا جائے تو یہ 12 میگا پکسل بیک اور آٹھ میگا پکسل فرنٹ کیمرے، آئی اسکینر، 64 جی بی اسٹوریج جس میں مائیکرو ایس ڈی کارڈ سے توسیع ممکن ہوگی اور 4 جی بی ریم سے لیس ہوگا۔ اسی طرح دونوں فونز میں کوالکوم کا نیا سنیپ ڈراگون 835 پراسیسر دیا جائے گا جبکہ کچھ مارکیٹوں کے لیے کمپنی اپنی تیار کردہ ایکسنوس 8895 چِپ بھی استعمال کرے گی اور ہاں اس میں ہیڈ فون جیک کو نہیں ہٹایا جارہا۔ نئے رنگ گلیکسی ایس ایٹ کئی رنگوں میں متعارف کرائے جانے کا امکان ہے، جن میں بلیک اسکائی، آرچڈ گرے، آرکٹک سلور، کورل بلیو اور گولڈ وغیرہ شامل ہیں، مگر کہا جارہا ہے کہ ان سے ہٹ کر بھی مزید فونز کمپنی کی جانب سے پیش کیے جاسکتے ہیں۔ قیمت اور ریلیز ڈیٹ اس کی جو قیمت لیک ہوکر سامنے آئی ہے اس کے مطابق ایس ایٹ 799 یورو جبکہ ایس 8 پلس 899 یورو کا ہوگا (پاکستان میں اس کی قیمت یہاں آمد کے بعد ہی طے ہوسکے گی) جبکہ اسے 21 اپریل تک دنیا کے مختلف مقامات میں فروخت کے لیے پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

 

 

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) بھارت نے چوتھے اور آخری ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر 4 میچوں کی سیریز 2-1 سے اپنے نام کر لی ہے۔ رویندرا جدیجہ کی عمدہ آل راﺅنڈر کارکردگی نے جیت میں اہم کردار ادا کیا اور بھارت نے 106 رنز کا ہدف صرف 2 وکٹوں پر حاصل کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق ہماچل پردیش کرکٹ ایسوسی ایشن سٹیڈیم دھرماشالا میں کھیلے گئے میچ کے چوتھے روز بھارت نے 19 رنز سے اننگز کا آغاز کیا تو مرلی وجے زیادہ دیر کریز پر ٹھہر نہ سکے اور 8 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئے جس کے فوری بعد نئے آنے والے کھلاڑی چتیشور پجارا بھی کھاتہ کھولے بغیر رن آﺅٹ ہو گئے۔ لوکیش راہول اور اجنکیا ریہانے نے تیسری وکٹ کی شراکت میں 60 رنز جوڑ کر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کر دیا۔ قبل ازیں ٹیسٹ میچ کا تیسرا روز انتہائی ڈرامائی ثابت ہوا۔ پہلی اننگز میں 300 سکور بنانے والی آسٹریلوی ٹیم دوسری اننگز میں بھارتی باﺅلرز کا مقابلہ کرنے میں بری طرح ناکام رہی۔ پوری ٹیم محض 137 رنز پر ڈھیر ہو گئی اور بھارت کو جیت کیلئے 105 رنز کا ہدف دیا تھا۔ آسٹریلوی ٹیم نے دوسری اننگز کا آغاز کیا تو بھارتی باﺅلرز نے بلے بازوں کو تگنی کا ناچ نچا دیا اور پوری ٹیم صرف 137 رنز بنا کر ڈھیر ہو گئی۔ آسٹریلیا کی جانب سے گلین میکس ویل 45 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے جبکہ 6 کھلاڑی دوہرا ہندسہ عبور کرنے میں بھی کامیاب نہ ہو سکے۔ آسٹریلیا کی جانب سے میٹ رینشاءنے 8، ڈیوڈ وارنر نے 6، سٹیو سمتھ نے 17، پیٹرہینڈزکومب نے 18، شان مارش نے 1، میتھیو ویڈ نے 25 اور پیٹ کومنز نے 12 رنز بنائے جبکہ سٹیو اوکیف، نیتھن لیون اور جوش ہیزل ووڈ کھاتہ کھولے بغیر ہی آﺅٹ ہو گئے۔ بھارت کی جانب سے تمام باﺅلرز نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ روی چندرن ایشوین، رویندرا جدیجہ اور اومیش یادیو نے 3,3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ بھوینشور کمار ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کرنے میں کامیاب ہوئے۔ میچ کے آغاز میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 300 رنز بنائے تھے جس کے جواب میں بھارت نے دوسری اننگز میں 332 رنز بنائے۔

 

 

 

ایمزٹی وی(تعلیم)ذوالفقار علی بھٹو یونیورسٹی میں ساتویں سالانہ کانووکیشن کا انعقاد۔کانووکیشن میں پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوبطور مہمان خصوصی تھے۔
 
کانووکیشن میں خطاب سے کرتے ہوئے بلاول بھٹوکا کہنا تھا کہ یونیورسٹی کی تعلیم زندگی کے ہر شعبے میں کا م آتی ہے تعلیم کا حصول صرف ڈگری حاصل کرنا نہیں ہوتا آپ سب اس ملک کے بینظیر بھٹو ،ذولفقار علی بھٹو ہیں
ان کا مزید کہنا تھا کہ طلبا و طالبات اور اساتذہ کو مبارکبا د دیتا ہوں وہ نئے دور کرنے کا آغاز کرنے جارہے ہیں طلبا کو آگے چل کر ملک کی ترقی میں حصہ ڈالنا ہوگاتعلیم بہت طاقتور ہتھیار ہے.
تعلیم سے بہتر معاشرہ تشکیل دینے میں مدد دیتے ہیں
 

 

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) رئیل میڈرڈ کے پرتگالی سپر اسٹار کرسٹیانو رونالڈو نے آمدنی میں لیونل میسی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے اور دنیا کے سب سے زیادہ کمانے والے فٹ بالر بن گئے ہیں۔ کرسٹیانو رونالڈو نے آمدنی میں اپنے قریبی حریف لیونل میسی کو بہت پیچھے چھوڑ دیا ہے اور 17-2016 میں 87.5 ملین یورو کے ساتھ سب سے زیادہ آمدنی حاصل کرنے والے فٹ بالر ثابت ہوئے جبکہ میسی کی اس عرصے میں آمدنی 76.5 ملین یورو رہی۔ اس فہرست میں میسی کے برازیلین ٹیم میٹ نیمار 55.5 ملین یورو کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے جبکہ رئیل میڈرڈ کے گیریتھ بیل 41ملین یورو کے ساتھ چوتھے، ارجنٹائن کے ایزکوئیل لاویزی 28.5 ملین یورو کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔

 

 

 

ایمز ٹی وی (اسپورٹس) آسٹریلیا کے خلاف چوتھے ٹیسٹ میچ میں رویندرا جدیجا نےبھارتی ٹیم کو فتح کی دہلیز تک پہنچا دیا ہے اور میزبان ٹیم کو میچ میں فتح کیلئے محض 87 رنز درکار ہیں۔ میچ کے تیسرے دن بھارتی ٹیم 332 رنز پر پویلین لوٹ گئی تھی۔ جدیجہ نے 62 اور ساہا نے 31 رنز کی اننگز کھیلی اور اس مشکل وکٹ پر پہلی اننگز میں 32 رنز کی قیمتی برتری حاصل کی۔ جواب میں آسٹریلیا کو ابتدا ہی سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ ڈیوڈ وارنر6، کپتان اسٹیون اسمتھ 17، اوپنر میٹ رینشا 8 رنز بنا کر آئوٹ ہوگئے۔ گلین میکس ویل نے چوتھی وکٹ کیلئے ہینڈز کومب کے ساتھ56رنز جوڑے۔ میکس ویل45، میتھیو ویڈ 25رنز بنا کرآئوٹ ہوئے، آسٹریلیا کی پوری ٹیم 137 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔ جدیجا، ایشون اور امیش یادو نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں۔ بھارت کو فتح کیلئے 106 رنز کا ہدف ملا اور دن کے اختتام تک میزبان ٹیم نے بغیر کسی نقصان کے 19 رنز بنا کر اپنی فتح کی امیدیں روشن کر لیں ہیں۔ ادھر بھارتی آل رائونڈر اور دنیا کے نمبر ایک بولر رویندرا جدیجا نے کیریئر کا اہم سنگ میل عبور کرلیا ہے۔ انہوں نے آسٹریلیا کے خلاف چوتھے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں اپنی ناقابل شکست 63رنز کی اننگز کے دوران 1000ٹیسٹ رنز اور 100وکٹ کا ڈبل مکمل کرنے کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔ وہ یہ کامیابی حاصل کرنے والے دسویں بھارتی کرکٹر ہیں۔ جدیجا کو یہ کامیابی حاصل کرنے کے لئے 12رنز کی ضرورت تھی جو انہوں نے اپنا 30 واں ٹیسٹ میچ کھیل کر مکمل کی ۔ وہ ون ڈے 1888 رنز اور 151وکٹیں حاصل کرکے ون ڈے ڈبل بھی مکمل کرچکے ہیں۔

 

 

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہر یار خان نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ اپریل میں ہونے والے آئی سی سی کے اجلاس میں بگ تھری کے خاتمہ کے معاملہ پر مزید پیش رفت ہوگی اور اس سلسلہ میں پی سی بی اپنا موقف واضح طور پر پیش کرچکا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مستقبل قریب میں بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کا امکان نہیں ہے۔ اگست میں بنگلہ دیش دورے سے قبل مالی معاملات پر بات کریں گے۔ بنگلہ دیش ٹیم کے دورہ نہ کرنے کی وجہ سیکورٹی خدشات نہیں ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں عبدالحفیظ کاردار اسکول کرکٹ چیمپئن کی تقریب رونمائی کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اپریل کے پہلے ہفتے سے ملک بھر میں عبدالحفیظ کاردار اسکول چیمپئن شپ کا آغا ز ہورہا ہے، ہماری کوشش ہوگی کہ اس کا فائنل ٹی وی پر براہ رست دکھایا جائے۔ اگلے سال 1000سے زائد اسکولز کی ٹیموں کو اس ٹورنامنٹ میں شامل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اسکولز ٹورنامنٹ کے انعقاد سے تعلیم یافتہ کرکٹرز سامنے آئیں گے جبکہ اس کے بعد کلب چیمپئن شپ کا بھی انعقاد ہوگا اور اگلے سال یونیورسٹی چیمپئن شپ ہوگی۔

 

 

ایمز ٹی وی (اسپورٹس) اپریل کے پہلے ہفتے سے ملک بھر میں عبدالحفیظ کاردار اسکول چیمپئن شپ کا آغا ز ہورہا ہے، ہماری کوشش ہوگی کہ اس کا فائنل ٹی وی پر براہ رست دکھایا جائے۔ اگلے سال 1000سے زائد اسکولز کی ٹیموں کو اس ٹورنامنٹ میں شامل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اسکولز ٹورنامنٹ کے انعقاد سے تعلیم یافتہ کرکٹرز سامنے آئیں گے جبکہ اس کے بعد کلب چیمپئن شپ کا بھی انعقاد ہوگا اور اگلے سال یونیورسٹی چیمپئن شپ ہوگی۔ چیئرمین پی سی بی نے کہاکہ گراس روٹ سطح پر سرگرمیوں سے قومی ٹیم کو نیا ٹیلنٹ حاصل ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ آئندہ ڈومیسٹک ٹورنامنٹ میں ایس لائن گیند کو استعمال کیا جائے گا اور اگر یہ استعمال میں بہتر ثابت ہوا تو پھر اس کو مستقل طور پر ڈومیسٹک کرکٹ کا حصہ بنادیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ ریجنز کا سارا خرچہ پی سی بی اٹھاتا ہے اور ہماری کوشش ہے کہ ریجنز اسپانسر شپ حاصل کریں۔ ہم نے حکومت سے درخواست کی ہے کہ وہ گراس روٹ لیول پر زیادہ سے زیادہ گرائونڈ مہیا کرے تاکہ گراس روٹ لیول پر کرکٹ کی زیادہ سے زیادہ سرگرمیوں کا انعقاد ہوسکے۔ پی سی بی ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا کہ پی سی بی نے اسکول چیمپئن شپ کے لئے 8کروڑ کے قریب فنڈز دے رکھے ہیں اور مستقبل میں ہماری کوشش ہوگی کہ اس ٹورنامنٹ کے لئے بھی اسپانسر شپ حاصل کریں۔