جمعہ, 10 جنوری 2025

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے اسکواڈ کو حتمی شکل دینے کے لئے قومی سلیکشن کمیٹی نے مشاورت شروع کر دی ہے ، ٹیم کا اعلان اگلے ہفتے کیا جا ئے گا ۔
چار ٹی ٹوئنٹی اور تین ایک روزہ میچوں کے بعد پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلی جا ئے گی ،جس کا پہلا ٹیسٹ 22 اپریل سے شروع ہو گا ۔
ٹیسٹ اسکواڈ کے لئے قومی سلیکشن کمیٹی نے ابتدائی مشاورت شروع کر دی ہے، ویسٹ انڈیز روانگی سے قبل ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل ہونے والے کھلاڑیوں کا کیمپ لاہور میں لگایا جا ئے گا ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ اسکواڈ میں شمولیت کے لئے شان مسعود ، عثمان صلاح الدین اور حسن علی مضبوط امید وار ہیں ۔
 

 

 

ایمز ٹی وی(مانیٹرنگ ڈیسک) سائنس اور ٹیکنالوجی کے تحت گزشتہ اور حالیہ ترقی کے سماجی اثرات کو آپس میں مربوط کرتے ہوئے ماہرین نے اندازے لگانے کی کوشش کی ہے کہ 2117 میں
توانائی اور رہائش کی کیفیت کیا ہوگی ؟؟

زمینی اور آسمانی سورج: آئینوں کو خلاءمیں پہنچاکر سورج کی روشنی کو زمین پر موجود خاص مقام پر مرکوزکرکے بجلی بنائی جاسکے گی۔

تھری ڈی پرنٹنگ ٹیکنالوجی :تھری ڈی پرنٹنگ کی تیز ترین ٹیکنالوجی سے گھر کھڑا کرناچند گھنٹوںکی بات ہوگی۔


2117میں دنیا کیسی ہوگی؟ by aimstv_tv

بلندوبالا عمارتیں: بلند عمارتیں بنانے کی دوڑ نے ایسے ہلکے اورمضبوط مادّوں کو متعارف کرایا ہے جس کی بدولت فلک بوس عمارتیں بنانا ممکن ہوگا جو پہلے کبھی امکان کے دائرے میں بھی نہیں تھی
زیرآب شہر: ماہرین کا کہنا ہے کہ جس رفتار سے آ بادی بڑھ رہی ہے زمین کی ساری خشکی انسانی رہائش کےلئے ناکافی ہوجائے گی جس کیلئے شہر سمندروں کی تہہ میں ہوں گے جنہیں ”زیرِ آب شہر“ (sub-aqueous cities) کہا جائے گا ۔

زمین دوذ شہر: علاوہ ازیں ماہرین کہتے ہیں کہ جب ہم سمندر پر تیرتے اور سمندر کی تہہ میں شہر بسا سکتے ہیں تو زیر زمین شہروں کی قدیم تاریخ کو مدنظر رکھتے ہو ئے زمین دوزمنزل در منزل شہر بسانے کے بارے میں سوچ سکتے ہیں جس کیلئے بہت سی تیاریا ں کر لی گئیں ہیں ۔

یک عمارتی شہر: جگہ جگہ شہر بسانے کے بجائے لاکھوںافراد کی رہائش کیلئے ایک بلندوبالا عمارت بنائی جائے گی جس میں گھر سے لے کر آفس تک کی تمام سہولیات موجود ہوں گی جسے”یک عمارتی شہر“کہا جائے گا۔

 

 

ایمزٹی وی (تعیم/ کراچی)وفاقی اردو یونیورسٹی کی سینیٹ میں اساتذہ نمائندے ڈاکٹر افتخار احمد طاہری ، عبدالحق کیمپس کی نائب صدر ڈاکٹر آزادی فتح، سیکرٹری جنرل ڈاکٹر عرفان عزیزاور دیگر نےکراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ اعلی ترین اداروں کی نگرانی میں یونیورسٹی میں فوری طور پر تعلیمی اور مالیاتی آڈٹ کروایا جائے۔
انھوں نے کہا کہ سینئر اساتذہ جائز ترقیوں سے محروم ریٹائر ڈ ہو رہے ہیں۔ اساتذہ کی کمی کی بدولت طالبعلم مشکلات کا شکار ہیں ۔

 

 

ایمزٹی وی (تعلیم/سندھ)سندھ میں نئے اسکولوں کے لئے نئے تعلیمی سال کا آغاز ہفتہ یکم اپریل سے ہوگا تاہم سندھ کے چند اضلاع کے کئی سرکاری اسکولوں میں کتابوں کی فراہمی ممکن نہیں ہوسکی ہے سرکاری اسکولوں کے مفت درسی کتب سے محروم ہونے کی وجہ سے سرکاری اسکولوں کے طلبہ ماہ اپریل میں کتابوں کے بغیر تعلیم حاصل کریں گے۔
ادھر اردو بازار میں بھی درسی کتب کی کمی کا سامنا ہے،25فیصد سے زائد درسی کتب بازار میں موجود نہیں ہیں کئی جماعتوں کےپرانے ایڈیشن دستیاب ہیں۔ بعض مضامین کی درسی کتب موجود ہی نہیں ہیں جس کی وجہ سے طلبہ طالبات اور ان کے والدین اردو بازار کے چکر کاٹنے پر مجبور ہیں۔ اس کے علاوہ درسی کتب کی قیمت میں 10تا 30فیصد اضافہ بھی کردیا گیا ہے۔
سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کے چیئرمین قادر بخش رند نے کہا کہ انھیں چارج سنبھالے زیادہ عرصہ نہیں ہوا ہے تاہم سرکاری اسکولوں کیلئے مفت درسی کتابیں شائع کرچکے ہیں اسکولوں میں کتابوں کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے، پرائمری سطح کی تقسیم مکمل ہوچکی ہے، سیکنڈری سطح پر اب تک کچھ اسکولوں میں نہیں پہنچ پائی ہے اور وہاں تک فراہمی کو یقینی بنائیں گے ۔

 

 

ایمز ٹی وی (نئی دہلی) کبوتر اور عقاب کے بعد بھارت نے ایک بار پھر پاکستانی غباروں کو جاسوس قراردیدیا ہے غبارے بھارتی شہر کپور تھالا کے گاؤں مالیا سے ملے ہیں۔بھارتی میڈیا نے مضحکہ خیز دعویٰ بھی کیا ہے کہ غباروں کے ساتھ پاکستانی کرنسی اور کاغذات منسلک ہیں جبکہ بھارتی پولیس غباروں کی تحقیقات میں لگ گئی ہے۔یاد رہے کہ بھارت نے اس سے قبل بھی اپنی سرحد میں پاکستانی کبوتر کو پکڑ کر تحقیقات کی تھیں۔

 

 

ایمز ٹی وی(پیرو) پیرومیں دوران پروازتکنیکی خرابی کے باعث نجی ایئر لائن کے طیارے نے ہنگامی لینڈنگ کی جس دوران پر ٹوٹنے سے اس میں آگ لگ گئی تاہم تمام مسافروں کو بحفاظت نکال لیا گیا ۔ دوران پرواز تکینیکی خرابی پیدا ہونے سے پائلٹ نے ہنگامی لینڈنگ کرا ئی تاہم اس دوران طیارے کا دایاں پر ٹوٹ گیا اور پھر آگ بھڑک اٹھی ۔حادثے کے بعد تمام مسافروں کو بحفاظت نکال لیا گیا ۔حادثے کے باعث طیارے کو شدید نقصان پہنچا تاہم ریسکیو ٹیموں نے کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا

 

 

ایمزٹی وی(کوئٹہ)بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے رہائشی جان محمد نے مردم شماری کے عملے کو چکرا کر رکھ دیا۔ جان محمد کی3بیویاں اور33بچے ہیں مردم شماری کا عملہ فارم بھرتے ہوئے جگہ ختم ہونے کے باعث کمشنر کو مداخلت کرناپڑی ۔
تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے رہائشی کے گھر جب مردم شماری کا عملہ پہنچا تو وہ چکرا کر رہ گیا، بچوں کی تعداد پوچھنے پر جان محمد نے بتایا کہ اس کے بچوں کی تعداد 33 ہے اور تین بیویاں ہیں۔
 
jaan
مردم شماری عملے کو کوئٹہ کے رہائشی نے آگاہ کیا کہ اس کے 10 بچے اور 23 بیٹیاں جبکہ تین بیویاں ہیں جو اس کے ساتھ ہی رہائش پذیر ہیں۔ مردم شماری کے فارم میں اتنے بچوں کے اندراج کا خانہ موجود نہیں تو ٹیم نے کمشنر کوئٹہ کو آگاہ کردیا۔