جمعرات, 09 جنوری 2025

 

ایمز ٹی وی(ڈھاکا) بنگلہ دیش کے شہر چٹاگانگ کے نواحی علاقے میںدہشتگردوں نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا ۔ بنگلہ دیش میںپولیس آپریشن کے دوران دہشتگردوں نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا جس کے نتیجے میں 2دہشتگرد مارے گئے ۔ مارے گئے دہشتگردوں کے بارے میں ابھی تک یہ نہیں بتایا گیا کہ ان کا تعلق کس جماعت سے تھا اور نہ ہی یہ پتہ چل سکا ہے کہ ان کے قبضے سے کس قسم کا بارودی مواد برآمد ہوا ہے ۔آپریشن کے دوران کسی پولیس اہلکار کے زخمی یا مارے جانے کی اطلاع بھی نہیں ہے ۔

 

 

ایمز ٹی وی(لاہور) معروف کالم نگار ناصر نقوی نے انکشاف کیا ہے کہ حسین حقانی سابق آمر ضیا الحق کے دور میں وزارت اطلاعات سے منسلک تھے اور بے پردہ دوشزائیں ان کے ساتھ رہتی تھیں ۔ حسین حقانی کی پر اسرار شخصیت “میں لکھتے ہوئے ناصر نقوی نے کہا کہ اگر حسین حقانی کا ماضی پر کھا جائے تو ان کا چہر بھی آمریت کے امریکی ستون اور سی آئی اے کے معاونت کار جنرل ریٹائرڈ ضیا لحق کے دور سے ابھرتا دکھائی دے گا ۔مغرب پسند ہونے کے باوجود ”دور مارشل لائی اسلامی “میں وزارت اطلاعات سے منسلک تھے ان دنوں ”ٹی وی ڈرامے اور تھیٹر “دو پٹے اور سر ڈھانپنے کے احکامات پر سختی سے عمل پیرا ہو ا کرتے تھے لیکن ”حسین حقانی “کے جلو میں بے پردہ بلا دوپٹہ اور بغیر آستین پہننے والی دو شیزائیں ہوا کرتی تھیں وہ جب اسلام آباد سے نکلتے تو لاہور اور کراچی کی محافل ہی نہیں ،اسلام آباد کی نجی محفلوں میں بھی یہ حسینائیں سب آنکھوں والوں کو نظر آیا کرتی تھیں اور ہر جگہ ان کو ایسے ناموں سے یاد کیا جاتا تھا جس کا نام نامی ہماری مشرقی روایات کے مطابق زیب نہیں دیتا

 

 

ایمز ٹی وی(فیصل آباد) فیصل آباد کے علاقے ملت ٹاﺅن میں ”کتے “کو چھیڑنے پر مالک نے فائرنگ کر کے 14سالہ لڑکے کو قتل کر دیا ۔ تھانہ ملت ٹاﺅ ن کے علاقہ کچی آبادی میں ججی نامی 14سالہ بچے نے کتے کو چھیڑا جس پر مالک آگ بگولہ ہو گیا اور فائرنگ کرکے لڑکے کو موت کے گھاٹ اتار دیا اور خود فرار ہو گیا ۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کتے کے مالک کی فائرنگ سے لڑکا شدید زخمی ہو ا جسے الائیڈ ہسپتال لیجایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کی تاہم ملزم کی تلاش جاری ہے جسے گرفتار کر کے مقدمہ درج کیا جائے گا

 

 

ایمز ٹی وی(کراچی) کراچی سے اسلام آباد ڈرائی پورٹ جانے والے ہر کنٹینر پر 10 لاکھ روپے کی ڈیوٹی چوری ہو رہی ہے، کسٹم انٹیلی جنس نے ملوث کلیئرنگ ایجنٹس اور کسٹم افسران کے خلاف تحقیقات شروع کر دیں ۔ڈرائی پورٹس سے گاڑیوں کے استعمال شدہ پرانے پرزہ جات (اولڈ آٹو پارٹس) پر حکومتی خزانے کو ڈیوٹی کی مد میں سالانہ اربوں روپے کا نقصان پہنچایا جانے لگا۔ کراچی کی بندرگاہوں پورٹ قاسم ،کراچی پورٹ ٹرسٹ ، ویسٹ وہارف ،ایسٹ وہارف سمیت بڑی تعداد میں بیرون ملک سے درآمد شدہ اولڈ آٹو پارٹس بانڈڈ کیریئرز کے ذریعے اسلام آباد ڈرائی پورٹ پر بھیجے جاتے ہیں۔ در آمدی ڈیوٹی کی چوری کسٹم کے بعض افسران کلیئرنگ ایجنٹوں سے مل کر کررہے ہیں ، اس معاملے پر کسٹم انٹیلی جنس یونٹ نے معلومات جمع کرنے کا سلسلہ بھی شروع کر دیا ہے۔ اولڈ آٹو پارٹس سے بھرے ہوئے 40 فٹ کے ایک کنٹینر پر کسٹم کی درآمدی ڈیوٹی 18 لاکھ روپے تک ہوتی ہے، تاہم جب یہی کنٹینرز اسلام آباد ڈرائی پورٹ پر پہنچتے ہیں تو ان پر وصول کی جانے والی درآمدی ڈیوٹی 8 لاکھ روپے تک رہ جاتی ہے اور یہ سلسلہ گزشتہ کئی برس سے جاری ہے جس کے نتیجے میں اب تک پاکستان کو ڈیوٹی کی مد میں اربوں کا نقصان پہنچایا جا چکا ہے

 

 

ایمز ٹی وی(کراچی) سابق وزیراعظم اور پیپلز پارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ حسین حقانی کے بیانات زیادہ بڑی بات نہیں ہے ٹڈاپ سکینڈل کیس کی سماعت سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی حسین حقانی کے مضمون بارے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ حسین حقانی کے بیانات بڑی بات نہیں ،میڈیا نے اس کو زیادہ اہمیت دے دی ہے،پارٹی سے کہوں گا دفاعی پوزیشن ااختیار کرنے کی ضورورت نہیں ہے۔ایبٹ آباد کمیشن کی رپورٹ منظر عام پر آنی چاہیے۔ سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ جوڈیشل کمیشن میں حسین حقانی پیش ہوتے رہے ہیں اور جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ منظر عام پر آنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کے معاملات اس وقت سندھ سے مختلف ہیں،پنجاب میں لوگوں کو پانامہ کیس کے فیصلے کا انتظار ہے ۔یاد رہے کہ ایبٹ آبا د آپریشن کے بارے حسین حقانی کے مضمون کے بعد یوسف گیلانی،آصف زرداری اور حسین حقانی کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کرنے کی درخواست کی گئی ہے

 

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)الیکشن کمیشن میں عمران خان اور جہانگیر ترین کی نااہلی کے ریفرنسز کو خارج کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر نے مختصر فیصلہ سناتے ہوئے دونوں ریفرنسز کو ناقابل سماعت قراردیتے ہوئے خارج کردیئے جبکہ تفصیلی فیصلہ بعد میں سنایا جائے گا۔
اسپیکر کی جانب سے بھجوائے جانیوالے ریفرنسز کی سماعت الیکشن کمیشن میں ہوئی اور آج کے فیصلہ میں عمران خان اور جہانگیر ترین کے خلاف فیصلہ سناتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر نے دونوں ریفرنسز کو مسترد کردیا۔
یاد رہے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صاد ق نے عمران خان اور جہانگیر ترین کی نااہلی کے لیے دائر ریفرنسز 5 دسمبر 2016ءکو الیکشن کمیشن میں بھیجوائے تھے۔عمران خان اور جہانگیر ترین کے خلاف مسلم لیگ نواز کے رہنما طلال چودھری اور محمد خان ڈاہا نے اسپیکر قومی اسمبلی کے پاس ریفرنس جمع کرائے تھے جن میں پارٹی فنڈز میں مبینہ خوردبرداور اثاثے چھپانے جیسے الزامات لگائے گئے تھے

 

 

ایمز ٹی وی(واشنگٹن) شمالی کوریا اور جنوبی کوریا میں جاری کشیدگی کے بعد امریکہ نے اپنا بحری بیڑہ جنوبی کوریا پہنچا دیا ۔ شمالی کوریا سے کشیدگی کے بعد امریکی ایٹمی بحری بیڑہ جنوبی کوریا پہنچ گیا ، بیٹرے پربیٹرے پر 80لڑاکا طیاروں میں سپر ہو ر نیٹ ، ہاک آئی اور گرولر جیسے طیارے شامل ہیں ۔ امریکی ایٹمی بحری بیڑہ جنوبی کوریا کےساتھ جنگی مشقوں میں شرکت کریگا ، دونوں ممالک کی مشترکہ جنگی مشقوں کا مقصد شمالی کوریا کو خبردار کرنا ہے

 

 

ایمز ٹی وی(کھٹمنڈو) بھارتی فوج کی جانب سے نیپالی سرحد پر گولہ باری کی زد میں آکر ایک نوجوان جان سے چلا گیا ۔ نیپالی باشندے کی ہلاکت کے بعدنیپال میں بھارت مخالف مظاہرے شروع ہوگئے ہیں ۔نیپال میں سڑکوں پر بھارت مردہ باد کے نعروں کی گونج سنائی دے رہی ہے، کھٹمنڈو اور نئی دہلی میں تعلقات کشیدہ ہیں ۔ نیپالی وزیراعظم پشپا کمل دھل نے سخت رویہ اختیار کرکے مودی سرکار سے اس معاملے پر تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ نیپالی حکومت کے مطابق جنگی جنون میں مبتلا بھارتی فوج سرحد پار کی مسلسل خلاف وزری کررہی ہے اور آئے دن گولیاں برسا کر خوف زدہ کرتی ہے۔ خطے میں امن کا ڈھنڈورا پیٹنے والے بھارت کا پاکستان کے بعد اب نیپال نے بھی چہرہ بے نقاب کردیا ہے

 

 

ایمز ٹی وی(کراچی) سیشن عدالت نے پولیس مقابلہ ،اقدام قتل اور اسلحہ ایکٹ سے متعلق مقدمات میں جرم ثابت ہونے پر متحدہ لندن کے کارکنان عابد عرف پکوڑا، فرحان کالااور عمران چیمبر کو 17،17سال قید کی سزا کا حکم سنا دیا ۔فاضل عدالت نے ملزموں پرفی کس ایک ایک لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا ۔ استغاثہ کے مطابق مجرموں کو 2015 میں پولیس نے مومن آباد کے علاقے سے آپریشن کے دوران گرفتار کیا تھا ۔