جمعرات, 09 جنوری 2025

 

ایمزٹی وی(گوادر/ تعلیم)وزیراعظم میاں نواز شریف نے گواد رمیں جلسہ عام سے خطاب کے دوران گوادر کے ذہین طلباءکو ملک کی بہترین جامعات میں داخلہ دلوانے کا اعلان کیا ۔
اس موقع پر وزیراعظم نے خوشگوار موڈ میں وفاقی وزیر احسن اقبال کو دھمکی آمیز انداز سے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یہ احسن اقبال کی ذمہ داری ہے کہ طلباءکوجامعات میں داخلہ دلوائیں اور اگر انہوں نے ایسا نہ کیا تو آپ سب جانتے ہیں کہ ان کے ساتھ کیا ہوگا اور ان سے اس بارے جواب طلب کیا جائے گا لیکن اگر احسن اقبال نے اس ہدایت پر عملدرآمد کیا تو ان کے سر پر تاج پہنایا جائے گا۔

 

 

ایمز ٹی وی ( انٹر ٹینمنیٹ) بولی وڈ کنگ شاہ رخ خان نے فلم انڈسٹری میں اپنے حریف اور دوست عامر خان کو ان کی سالگرہ کے موقع پر گھر پہنچ کر سرپرائز کردیا،عامر خان نے3 روز قبل اپنی 52 ویں سالگرہ میڈیا ،پرستاروں اور اپنے قریبی دوستوں کے ساتھ منائی۔ شاہ رخ خان کی حال ہی میں کندھے کی سرجری ہوئی ہے ،جس کے بارے میں انہوں نے ٹویٹر پر اپنے مداحوں کو بھی آگاہ کیاتھا، لیکن کوئی بھی بیماری ان کے اوران کے دوستوں کے بیچ حائل نہیں ہوئی، تصاویر میں صاف نظر آرہا ہے کہ شاہ رخ کے ہاتھ پر پلاسٹر چڑھا ہوا ہے ،لیکن شاہ رخ خان سرجری کے باوجود عامر کے گھر گئے اور انہیں سالگرہ کی مبارکباد دی۔ واضح رہے کہ شاہ رخ اور عامر خان کو فلم انڈسٹری میں ایک دوسرے کا حریف تصور کیا جاتا ہے دونوں اداکار بہت کم مواقعوں پر ایک دوسرے سے ملتے ہیں ،لیکن اب وقت بدل رہا ہے دونوں کے مداح اپنے اپنے پسند یدہ اسٹارز کو ایک ساتھ دیکھ کر بے حد خوش ہیں۔

 

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)قومی اسمبلی میں مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف اور تحریک انصاف کے رہنما مراد سعید کے درمیان ہونے والے جھگڑے کا ڈراپ سین ہو گیا ،جاوید لطیف نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں اپنے الفاظ پر شرمندگی کا اظہار کرتے ہوئے معافی مانگ لی ۔
 
میڈ یا رپورٹس کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس جاوید لطیف نے غیر مشروط معافی مانگی ،ان کا کہنا تھا کہ اس دن جو کچھ میرے منہ سے نکلا اس پر شرمندہ ہوں اور میں مراد سعید کی فیملی سے معا فی مانگتا ہوں ۔انہوں نے کہا کہ کسی کی ماں بہن یا بیٹی کے بارے میں کوئی بات نہیں ہونی چاہیے تھی ۔جاوید لطیف نے مزید کہا کہ مجھے اپنے الفاظ پر شرمندگی ہے ۔
 
اس موقع پر رکن اسمبلی شاہ جی گل آفریدی نے بتا یا کہ جاوید لطیف اور مراد سعید کے جھگڑے کا معاملہ جرگے نے حل کیا اور دونوں پارٹیوں نے جرگے کے فیصلے پر اعتماد کا اظہار کیا ۔

 

 

ایمزٹی وی(پشاور) ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے مطالبات منوانے کے لئے لیڈی ریڈنگ اسپتال میں ہڑتال کر دی جس کے باعث مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
ذرائع کے مطابق پنجاب کے بعد اب ینگ ڈاکٹرز کا احتجاج خیبرپختونخواہ تک پہنچ چکا ہے جہاں پشاور میں ینگ ڈاکٹرزایسوسی ایشن نے مطالبات کی منظوری کے لئے لیڈی ریڈنگ اسپتال میں ہڑتال کردی ہے۔ ینگ ڈاکٹرزنے مطالبات کی منظوری کے لئے وارڈزاوراوپی ڈیزسمیت سرجیکل وارڈز، میڈیکل وارڈ، آرتھوپیڈک اورایمرجنسی سمیت دیگرملحقہ وارڈزکو بھی بند کردیا ہے۔
ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ڈاکٹروں کے لئے رہائش سمیت سیکیورٹی کے انتظامات بھی بدترہیں جب کہ ہاسٹل میں جاں بحق ڈاکٹر مرتضیٰ کی تحقیقات بھی نہیں کی گئیں۔
دوسری جانب لیڈی ریڈنگ اسپتال میں سروسزایکٹ بھی نافذ ہے اور ینگ ڈاکٹرز کی جانب سے ایکٹ کی خلاف ورزی جاری ہے جب کہ ہڑتال کے باعث صوبے کے دور دراز سے آئے ہوئے مریضوں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

 

 

ایمزٹی وی (اسلام آباد)عمران خان اور جہانگیر ترین کی نااہلی کیلئے دائر ریفرنسز الیکشن کمیشن سے خارج ہونے کے بعد تحریک انصاف نے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے فوری طور پر مستعفیٰ ہونے کا مطالبہ کر دیا ۔شریف برادران اربوں کے اشتہارات دیکر پری پول ریگنگ کر رہے ہیں جس پر دونوں بھائیوں کے خلاف کل پٹیشن فائل کریں گے ۔
الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق نے کہا کہ آج سے سپیکر ایاز صادق کے خلاف احتجاج کا آغاز کر رہے ہیں ، سپیکر نے اپنے قائد کو بچانے کیلئے عمران خان اور جہانگیر ترین کے خلاف ریفرنسز الیکشن کمیشن کو بھجوائے ۔
 
 
انہوں نے کہا کہ ایاز صادق بدنیتی پر اسمبلی چلا رہے ہیں لہذٰا ایسے شخص کو اسمبلی میں بیٹھنے کا کوئی حق نہیں ۔ آج سچ کی فتح ہوئی ہے اور الیکشن کمیشن کے فیصلے سے پوری قوم سرخرو ہوئی ہے ۔حکومتی وکلاءالیکشن کمیشن کو قائل نہیں کر سکے کیونکہ ان میں کوئی بات سچ نہیں تھی ۔
نعیم الحق نے کہا کہ نوا زلیگ نے عمران خان کے خلاف اس قسم کے اور بھی کیس فائل کیے ہوئے ہیں مگر ان میں بھی سچ کی فتح ہو گی اور انکے جھوٹ بے نقا ب ہونگے ۔ نواز لیگ پاناما کیس کے حوالے سے ہمیں بلیک میل کرنے کی کوشش میں تھی تاہم پاناما کیس میں بھی پوری قوم سرخرو ہو گی ۔ن لیگ کے وکلاءالیکشن کمیشن میں کچھ بھی ثابت نہیں کر سکے، فیصلہ سچ پر مبنی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں آئندہ انتخابات شفاف ہوں ، شہباز شریف کی نااہلی کیلئے بھی ریفرنس دائر کر رہے ہیں جنہوں نے اپنی شوگر ملز کیلئے قوانین میں تبدیلی کی تاکہ اپنی ذات اور خاندان کو فائدہ ہو سکے ۔