جمعرات, 09 جنوری 2025

 

ایمز ٹی وی(لاہور) معروف مسلم لیگی تاجر راہنما مرزا یونس بیگ نے کہا ہے کہ آپریشن ردالفساد کو پوری پاکستانی قوم کی حمایت حاصل ہے، سوشل میڈیا پر کائنات کی مقدس ترین شخصیات کی گستاخی میں ملوث اصل ملزمان اور ان کے سہولت کاروں کو نشان عبرت بنا دینا چاہئے ، پی ایس ایل فائنل میچ کے کامیاب انعقاد پر ملک دشمن قوتیں حیران رہ گئیں ، حکومت عوام کی بہتری اور خوشحالی کے لئے دن رات کام کر رہی ہے ،ملک کی تمام تاجر برادی ملکی ترقی میں وزیر اعظم نواز شریف کے ساتھ کھڑے ہیں ۔ گلبرگ میں تاجروں کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مرزا یونس بیگ نے کہا کہ ٹی وی چینلز ملک میں انارکی اور افراتفری کی بجائے تحمل اور بردباری کے فروغ کے لئے اپنا کردار ادا کریں ،ملک میں آپریشن رد الفساد جاری ہے جس کی پوری قوم تائید کرتی ہے ،اب دہشت گردی کو شکست دیئے بغیر ملک کی ترقی ممکن نہیں ، سوشل میڈیا پر مقدس شخصیات کی توہین کرنے والے بھی آپریشن رد الفساد کی زد میں آنے چاہئیں،کیونکہ یہ بد بخت عناصر بھی ملک میں آگ بھڑکانہ چاہتے ہیں ،پوری امت مسلمہ آقا ﷺ کی عزت و ناموس کی حفاظت کے لئے اپنا سب کچھ قربان کرنا سعادت سمجھتی ہے ،حکومت کو اس معاملے میں ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کرنا ہوں گے ۔انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل فائنل کے کامیاب انعقاد پر پوری قوم خوش اور دشمن حیران اور مایوس ہے،ملک کی باشعور قوم نے دشمن پر یہ ثابت کردیا کہ پاکستانی قوم بہادر اور نڈرقوم ہے،فائنل میچ کے انعقاد پر وزیر اعظم پاکستان ،آرمی چیف اور وزیراعلیٰ پنجاب کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملکی ترقی کے لئے پاکستانی قوم کی اکثریت اور خصوصا تاجر و کارو باری برادری وزیر اعظم نواز شریف کے اقدامات کی حمایت کرتی ہے اور ان کے ساتھ کھڑی ہے

 

 

ایمز ٹی وی(لندن) پاکستان اور افغانستان کے درمیان برطانوی حکومت کی میزبانی میں اعلیٰ سطحی مذاکرات آج لندن میں ہوں گے۔ پاکستان میں تعینات افغان سفیر عمر زاخیلوال نے سوشل میڈیا پر جاری کئے گئے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ افغان سیکورٹیمشیرحنیف آتمار کے ہمراہ برطانوی حکومت کی میزبانی میں پاکستان کے اعلیٰ حکام سے ملاقات کریں گے۔ پاکستان کے مشیر خارجہ سرتاج عزیز اور برطانوی قومی سلامتی کےمشیر مارک لائل بھی ملاقات میں شریک ہوں گے۔ ملاقات میں پاک افغان دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا جا ئے گا جس میں دہشت گردی کے خلاف جنگ، پاکستان اور افغانستان کے درمیان حالیہ کشیدہ صورت حال اورپاک افغان سرحد کی بندش کے معاملات پر گفتگو ہوگی۔

 

 

ایمزٹی وی(اسپورٹس)پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے پشاور زلمی چیمپئن شپ سے حاصل ہونے والی انعامی رقم کا دس فیصد شوکت خانم کو دینے کا اعلان کر دیاہے  

۔تفصیلات کے مطابق جاوید آفریدی کا کہناتھا کہ انعامی رقم کا دس فیصد شوکت خانم پشاور کو عطیہ کیا جائے گا ،انہوں نے کہا کہ جیسا کہ ہم چہروں پر مسکراہٹیں لوٹانے کا وعدہ کیا تھا ۔

واضح رہے کہ پشاور زلمی پاکستان سپرلیگ سیز ن 2کی چیمپئن ہے ۔

 

ایمز ٹی وی(لاہور) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سہیل بٹ کا قتل افسوسنا ک ہے ،مقتول کے قاتلوں کو ہر قیمت پر قانون کے کٹہرے میں لائیں گے ۔ بلاول بھٹو چند روز قبل اپنے ہی گارڈ کی فائرنگ سے قتل ہونیوالے پیپلزپارٹی کے رہنما سہیل بابر بٹ کی رہائش گاہ پہنچے جہاں انہوں نے مرحوم کے اہلخانہ سے اظہارافسوس کیا اور مرحوم کے ایصام ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی۔اس موقع پر انہوں نے اہلخانہ کو اس بات کی یقین دہانی کروائی کہ قاتلوں کو جلد از جلد گرفتار کروائیں گے ۔بعد ازاں بلاول بھٹو کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ لواحقین کوانصاف کی فراہمی کیلئے ہر فورم پر جائیں گے،پیپلزپارٹی کے کارکنان پر حملے افسوسناک ہیں اس قبل بھی شوکت بسرا پر دھرنے کے دوران قاتلانہ حملہ کیاگیا تھا لیکن وہ خوش قسمتی سے محفوظ رہے ۔ حکومت پنجاب کی جانب سے تاحال کسی قسم کی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی ،پنجاب حکومت کسی بھی واقعہ کے بعد فیکٹ اینڈ فائنڈنگ کمیٹی بنا دیتی ہے لیکن نتائج نہیں نکلتے واضح رہے کہ اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ ندیم افضل چن ، ثمینہ خالد گھرکی سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

 

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)مسلم لیگ نواز نے حسین حقانی کے بیان پر سابق صدر آصف زردای ، سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی اور حسین حقانی کے خلاف کورٹ مارشل کے تحت غداری کا مقدمہ چلانے کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا ۔
میڈیا ذرائع کے مطابق مسلم لیگ نواز کے رہنما ظفر علی شاہ نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی ہے جس میں استدعا کی گئی ہے کہ حسین حقانی کو بیرون ملک سے واپس لانے کا حکم دیا جائے ۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری ،سابق وزیر اعظم پاکستان سید یوسف رضا گیلانی اور حسین حقانی کا نام ای سی ایل میں شامل کیا جائے ۔ حسین حقانی نے ایبٹ آباد آپریشن میں سہولت کار کے کردار کا اعتراف کیا ۔
 
درخواست میں وفاق ، وزار ت دفاع ،وزارت خارجہ ، سیکرٹری داخلہ اور حسین حقانی کو فریق بنایا گیا ہے۔ واقعے پر کورٹ مارشل کے تحت مقدمہ چلانے کے احکامات جاری کیے جائیں اور اس درخواست کو سماعت کیلئے لارجر بینچ کے سامنے رکھا جائے ۔

 

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)وزیردفاع خواجہ آصف نے سعودی عرب میں پاک فوج بھیجنے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہاہے کہ سعودیہ میں پاک فوج کی بریگیڈ بھیجنے سے متعلق خبریں بے بنیاد ہیں۔
تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس کے دوران وزیردفاع خواجہ آصف نے پاک فوج بھیجنے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا سعودی عرب سے 1982 ءسے ایک معاہدہ ہے اور اس معاہدے کے مطابق ایک ہزار اہلکار سعودی عرب میں موجود ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شفقت محمود نے کہا کہ سوشل میڈیا پر خبریں زیرگردش ہیں اور پاک فوج کی ایک بریگیڈ سعودیہ میں ہے،فیصلہ ہوا تھا کہ یمن معاملے پر مداخلت نہیں کریںگے۔خواجہ آصف نے کہا کہ ہم یمن کے معاملے میں کوئی مداخلت نہیں کررہے،اسلامی ممالک میں مفاہمت و مصالحانہ کردار کیلئے تیار ہیں۔

 

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ حسین حقانی پر کمیشن ہر صورت بننا چاہیے تاکہ سچ سامنے آئے جب کہ صرف حسین حقانی کا ہی معاملہ نہیں بلکہ ایبٹ آبادکمیشن کی رپورٹ بھی ایوان میں آنی چاہیے۔
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ حسین حقانی پر کمیشن ہر صورت بننا چاہیے تاکہ سچ سامنے آئے، صرف حسین حقانی کا ہی معاملہ نہیں بلکہ ایبٹ آبادکمیشن کی رپورٹ بھی ایوان میں آنی چاہیے، اسامہ بن لادن اور ہر چیز کی تحقیقات ہونی چاہیے لیکن وزیر اعظم کو بھی ایوان میں آنا چاہیے، وزیراعظم نواز شریف 160 دن ملک سے باہر رہے اور پارلیمنٹ میں صرف 18 دن آئے وہ بھی جب عمران خان کا دھرنا تھا، پارلیمنٹ کے لیے ہم نے کیا کچھ کھویا ہے، میں سمجھتا ہوں اس پارلیمنٹ میں جو طریقہ کار ہے اگر اپوزیشن نہ ہو تو ایوان کا کورم بھی پورا نہیں ہوتا جب کہ حکومت کو پارلیمنٹ اس وقت یاد آتی ہے جب کوئی مشکل وقت ہو۔
خورشید شاہ نے کہا کہ پاکستان ایک وفاق ہے، ہم نے وفاقی بجٹ میں سے اپنا حصہ کاٹ کر صوبوں کو این ایف سی دیا، سی سی آئی کو 90 دن میں اجلاس بلانا ہوتا ہے چار برسوں میں کتنے اجلاس ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ یہ پارلیمنٹ اور یہ پاکستان ہم سب کا ہے، جو پہاڑوں پر رہتے ہیں اور جو ریگستانوں میں رہتے ہیں ان سب کا ہے یہ پاکستان، آج ہم پارلیمنٹ کو اس کی اپنی حیثیت نہیں دینا چاہتے، پارلیمنٹ اس ملک کی نمائندہ ہوتی ہے اور ہم پارلیمنٹ کو مضبوط کرتے تھے۔
خورشید شاہ نے کہا کہ الیکشن قریب آتا ہے تو حکومت کو غریب یاد آجاتے ہیں، انہوں نے پچھلے 4 برسوں میں کچھ بھی نہیں کیا لیکن اب ٹھٹہ اور دیگر شہر یاد آگئے جب کہ سندھ سمیت کہیں بھی فنڈز جاری نہیں کیے گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم سی پیک لے کر خوش ہوتے ہیں کل دنیا پاکستان کو ماڈل سمجھتی تھی، پاکستان دنیا میں مسلمانوں کا لیڈر مانا جاتا تھا اور نمائندگی کرتا تھا لیکن آج چھوٹے چھوٹے ملک ہمیں دھمکیاں دے رہے ہیں۔
قائد حزب اختلاف نے کہا کہ حکومت صرف اس لیے نہیں کہ اپنی کرسی کے لیے اس ایوان کو چلائے، یہ صرف اقتدار کی کرسی سمجھتے ہیں ایوان کو اس کے علاوہ کوئی اہمیت نہیں دیتے۔ آئی ڈی پیز ابھی تک اپنے گھروں کو واپس نہیں جا سکے جب کہ فاٹا کے لوگ صحیح کہتے ہیں کہ مردم شماری کس طرح ہو رہی ہے،ایک بڑا علاقہ جہاں لوگ نہیں ہیں کیسے مردم شماری ہو رہی ہے۔

 

 

 

ایمزٹی وی(تعلیم/سعودیہ) سعودی عرب کی امام محمد بن سعود اسلامک یونیورسٹی میں خواتین اسٹوڈنٹس پر مردوں کی طرح بال بنانے یا ان کی کسی طرح سے نقل کرنے پر پابندی عائد کی گئی ہے ۔
یونیورسٹی حکام کا کہناہے کہ مردوں کی طرح بال بنانے یا ان کی طرح کا لباس پہننے پر پابندی عائد کی گئی ہے اور خلاف ورزی کرنے والی اسٹوڈنٹس کو بغیر کسی وارننگ کے یونیورسٹی سے برطرف کر دیا جائے گا۔ یہ پیغام بذریعہ ایس ایم ایس تمام اسٹوڈنٹس اور ان کے والدین کو بھیج دیا گیا ہے ۔
یہ اقدام مارچ کے آخر پرلاگو ہو گا۔ ایک اور پیغام میں یونیورسٹی حکام نے اس ہفتے میں خواتین ورکرز اور سٹوڈنٹس کو حجاب کرنے کا حکم دیا ہے کیونکہ اس ہفتے میں خواتین کے احاطے میں کچھ تعمیراتی کام ہو ریا ہے جس میں مرد موجود ہیں ۔

 

 

ایمزٹی وی(اسپورٹس) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے دورہ ویسٹ انڈیز کیلئے ون ڈے انٹرنیشنل اور ٹی 20 ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔ فاسٹ باﺅلر محمد عامر کو ٹی 20 میں آرام دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ احمد شہزاد، محمد حفیظ، کامران اکمل اور شاداب خان کو بھی ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے۔ بلے باز عمر اکمل کو فٹنس ٹیسٹ پاس نہ کرنے کے باعث سکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا۔
انضمام الحق کی جانب سے ٹی 20 کیلئے اعلان کردہ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں احمد شہزاد، کامران اکمل، محمد حفیظ، بابر اعظم، شعیب ملک، فخر زمان، سرفراز احمد، عماد وسیم، شاداب خان، محمد نواز، حسن علی، سہیل تنویر، وہاب ریاض، رومان رئیس اور عثمان خان شنواری شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فاسٹ باﺅلر محمد عامر کو ٹی 20 سیریز میں آرام دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سیریز کی قیادت بھی سرفراز احمد کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں احمد شہزاد،کامران اکمل، محمد حفیظ، بابر اعظم، شعیب ملک، فخر زمان، آصف ذاکر، عماد وسیم، شاداب خان، حسن علی، وہاب ریاض، محمد عامر، فہیم اشرف، جنید خان اور محمد اصغر شامل ہیں۔
چیف سلیکٹر انضمام الحق نے ٹیم کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کھلاڑیوں کیلئے فٹنس کا معیار مختص کیا گیا تھا اور بتایا گیا کہ جو کھلاڑی اس پر پورا نہیں اترے گا اسے سلیکٹ نہیں کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ فٹنس کا معیار بھی کچھ زیادہ بلند نہیں بلکہ صرف پانچ درجے یعنی، بہترین، اچھا، اوسط، اوسط سے کچھ کم اور خراب، رکھے گئے تھے۔
انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کو منتخب ہونے کیلئے کم از کم اوسط درجے کی فٹنس ثابت کرنا تھی۔ فٹنس ٹیسٹ کیلئے لگائے گئے کیمپ میں میں 32 کھلاڑی بلائے گئے تھے جن میں سے 31 نے ٹیسٹ پاس کر لیا لیکن بدقسمتی سے عمر اکمل یہ ٹیسٹ پاس نہیں کر سکے۔
قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے ون ڈے اور ٹی 20 ٹیم کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کھلاڑیوں کے لئے سب سے اولین ترجیح پرفارمنس ہونی چاہیے،ڈسپلن کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی اگر کوئی ایسا کرے گا تو اس کے خلاف ایکشن لیا جائے گا۔اظہرعلی کو ٹیم سے ڈراپ کرنے کے حوالے سے جواب دیتے ہوئے انضمام نے کہا کہ اظہر علی بہت اچھا کھلاڑی ہے مگر ون ڈے میں ان کی کارکردگی بہتر نہیں ہے اور جہاں سینئر کی ضرورت پڑے گی وہاں اظہر علی کو استعمال کیا جائے گا،مگر ون ڈے کرکٹ کیلئے اظہر علی کی جگہ نوجوان کرکٹرز کو موقع دیاجارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمر اکمل کے علاوہ تمام کرکٹرز نے فٹنس ٹیسٹ پاس کرلیا ہے،ویسٹ انڈیز کی پچزاور ٹیم پہلے کی طرح نہیں ہے کنڈیشن ہماری طرح ہی کی ہیں۔نوجوان کرکٹرز کو اس لئے موقع دیا گیا ہے تاکہ ان کو سیکھنے کا موقع ملے،پاکستان کرکٹ ٹیم کے ساتھ ٹائم گزارنا بھی نوجوان کرکٹرز کیلئے تجربہ حاصل کرنے کے مترادف ہے۔محمد عامر کو اس لئے ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا کیونکہ وہ دورہ آسٹریلیا سے لیکر پی ایس ایل تک کھیل رہے ہیں اس لئے انہیں ٹی 20 میں آرام دیا گیا ہے اور وہ ہمارا مین باﺅلر ہے۔سہیل خان کو ڈراپ کرنے کے بارے انضمام نے کہا کہ ان کو اس لئے ڈراپ کیا ہے تاکہ نوجوان باﺅلرز کو چانس دیا جائے،لڑکے محنت کررہے ہیں اور امید ہے کہ ویسٹ انڈیز میں بہتر پرفارمنس دیں گے۔
 

 

 

ایمز ٹی وی (انٹر ٹینمنیٹ) بالی وُڈ ڈائریکٹر کرن جوہر کی میگا ہٹ فلم’اسٹوڈنٹ آف دی ائیر‘ سے فلم نگری کی چکاچوند میں قدم رکھنے والی معصوم اور بھولی بھالی شکل والی عالیہ بھٹ آج24برس کی ہوگئیں۔ مشہور فلم ساز مہیش بھٹ کی بیٹی اور پوجا بھٹ کی بہن عالیہ صرف ایک فلم ہٹ ہوتے ہی دیکھتے ہی دیکھتے لاکھوں دلوں کی دھڑکن بن گئیں ،جس کے بعد انڈسٹری کے ٹاپ ڈائریکٹرز انہیں کاسٹ کرنے کیلئے کوششیں کرنے لگے۔ اپنی اس غیر معمولی پذیرائی اور مقبولیت کا عالیہ نے بھی خوب فائدہ اٹھایااور کئی معروف انٹرنیشنل برانڈز کی ایمبیسڈر بھی بن گئیں۔ کام سے متعلق ان کی لگن کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ وہ کہتی ہیں ’ہر روز جب شوٹنگ ختم ہوتی ہے تو میرا دل چاہتا ہے کہ یہ ختم نہ ہو، میں 24گھنٹے بلکہ 48گھنٹے کام کرنا چاہتی ہوں۔ رائٹر و ہدایتکار امتیاز علی کی رومانٹک ڈرامہ فلم’ہائی وے‘میں کام کرکے داد وصول کرنے کے بعد فلم ’ٹو اسٹیٹس‘ میں عالیہ بھٹ نظر آئیں، جس میں انہوں نے اپنی نیچرل ایکٹنگ سے سب کے دل موہ لئے۔ اس کے علاوہ ان کی فلموں میں اگلی، شاندار، کپور اینڈ سنز، اْڑتا پنجاب، ڈیئر زندگی اور حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم بدریناتھ کی دلہنیا شامل ہے، جس نے6روز میں باکس آفس پر 55کروڑ سے زائد کا بزنس کرلیا ہے۔