جمعہ, 10 جنوری 2025

 

ایمز ٹی وی ( انٹرٹیمنینٹ) بھارتی فلم تارے زمین پر سے شہرت پانے والے ایشان (درشیل سفارے) ایک بار پھر فلم نگری میں اپنا رنگ جمانے کے لیے تیار ہیں۔ فلم ’تارے زمین پر‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے والے ننھے اداکار کی نئی فلم کا پوسٹر جاری کردیا گیا جس میں چائلڈ اسٹار ایک خوبصورت نوجوان کی صورت میں نظر آرہے ہیں۔ فلم میکر پردیپ الوتری نے فیس بک پر پوسٹر جاری کیا جس میں اُن کے مطابق درشیل محبت کرنے والے نوجوان کا مرکزی کردار ادا کرتے نظر آئیں گے، ننھے اداکار کی نئی تصویر میں انہیں پہنچاننا مشکل ہی نہیں ناممکن بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’’دوستوں تارے زمین فلم کو ریلیز ہوئے 10 برس کا عرصہ گزر چکا ہے اس لیے اب ننھا اداکار خوبصورت نوجوان کی صورت میں آپ کے سامنے آئے گا‘‘۔ درشیل سفارے جنہوں نے اپنی پہلی فلم عامر خان کے ساتھ کیا اور اُس میں اداکاری سے مداحوں کے دل موہ لیے تھے، درشیل کا فلمی نام ایشان تھا جس میں وہ ایک ایسے بچے کا کردار ادا کررہے تھے کہ جس کو پڑھائی لکھائی کا کوئی شوق نہیں تھا اور وہ کچھ الگ کرنا چاہتا تھا۔ بالی ووڈ اداکار عامر خان اس فلم میں ایشان کے ٹیچر بننے اور انہوں نے اپنے اسٹوڈنٹ کے اندر چھپی صلاحیتوں کو باہر نکالا اور اُس میں پیدا کیا تھا۔ ایشان نے اپنی اداکاری کے سبب فلم فیئر ایوارڈ اپنے نام کیا تھا۔

 

 

ایمز ٹی وی ( اںٹرٹینمنیٹ) خواتین کے تحفظ کے بل کے حوالے سے عمائمہ ملک پنجاب حکومت کے ساتھ وابستہ ہیں اور مختلف یونیورسٹیز اور کالجز میں بطور موٹی ویشنل اسپیکر لیکچرز دینے بھی جاتی ہیں شعیب منصور کی فلم ’بول‘ میں اپنی بے ساختہ اداکاری سے شہرت پانے والی اداکارہ اور ماڈل عمائمہ ملک نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔ ان کی کامیابیوں کا سفر جاری ہے۔ ان کے بارے میں یہ تو سب جانتے ہیں کہ وہ منجھی ہوئی اداکارہ اور ماڈل ہیں، لیکن اب ان کا ایک اور حوالہ سامنے آ رہا ہے اور وہ ہے سماجی خدمت۔ خصوصاً خواتین کے حقوق کے لئے سرگرمی سے کام کرنا۔ خواتین کو درپیش مسائل پر وہ یوں تو ٹوئٹر پر اپنے خیالات کا کھل کر اظہار کرتی چلی آئی ہیں۔ خواتین پر تیزاب پھینکنے کا معاملہ ہو یا پھر غیرت کے نام پر قتل، وہ لگی لپٹی رکھے بغیر اپنا مؤقف بولڈ انداز میں بیان کرتی نظرآتی ہیں۔ لیکن اب خواتین کی جدوجہد اوران کے ساتھ ہونیوالی زیادتیوں کو دنیا کے سامنے پیش کرنے اور مسائل کے حل کے لئے عمائمہ ملک عملی طورپر بھی سرگرم ہیں۔ خواتین اور بچوں کی بہت سی تنظیموں کے لئے کام کررہی ہیں۔انہوں نے خود بہت چھوٹی عمر میں اپنے بہن بھائیوں کی ذمے داری سنبھال لی تھی اور انہیں سیٹ کرنے میں مرکزی کردار ادا کیا اس لئے وہ مشکلات اور پریشانیوں سے بخوبی واقف ہیں جن کا سامنا خصوصا ًخواتین کو کرنا پڑتا ہے۔ عمائمہ ملک غریب طبقے کی بہبود کے لئے کام کرنے والی تنظیم سیڈ آؤٹ کی برانڈ ایمبیسڈر ہیں۔ خواتین کے تحفظ کے بل کے حوالے سے عمائمہ ملک پنچاب حکومت کے ساتھ وابستہ ہیں اور مختلف یونیورسٹیز اورکالجز میں بطور موٹی ویشنل اسپیکر لیکچرز دینے بھی جاتی ہیں۔

 

 

ایمز ٹی وی(کراچی) وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف آج ایک روزہ دورے پر گوادر پہنچیں گے۔ ترجمان وزیر اعظم ہاﺅس کے مطابق وزیر اعظم آج ایک روزہ دورے پر گوادر پہنچیں گے۔ وزیر اعظم کو گوادر اور سی پیک منصوبے پر بریفنگ دی جائے گی۔ دورے کے دوران وہ گوادر کے تاجروں سے ملاقات بھی کریں گے۔ وزیر اعظم بااختیار ہیں ،محض وعظ و نصیحت اور مذمت کافی نہیں ،دہشت گردی کو اسلام اور علماءکرام سے جوڑنے کی بجائے اس کی وجوہات تلاش اور ٹھوس پالیسی بنائیں :سینیٹر سراج الحق میاں محمد نواز شریف نے بلوچستان بھر سے مسلم لیگ کے قائدین اور نمائندوں کو گوادر طلب کر لیا ہے۔جہاں پر وہ پارٹی رہنمائوں کے خصوصی اجلاس کی صدارت کریں گے اور 2018کے انتخابات کے حوالے سے بلوچستان میں ن لیگ کی انتخابی حکمت عملی ترتیب دیں گے۔

 

 

ایمز ٹی وی(کراچی) وزیر اعظم نوازشریف کراچی سے گوادر روانہ ہو گئے ۔ وزیر اعظم نوازشریف کراچی کے 2روزہ دورے کے بعد گوادر روانہ ہو گئے ہیں جہاں وہ سی پیک کے تحت بننے والی سڑکوں کا معائنہ کریں گے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کل گوادر میں جلسہ عام سے خطاب بھی کریں گے اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ پارٹی رہنماﺅں سے ملاقات بھی کریں گے ۔ وزیر اعظم نوازشریف کوسٹل ہائی وے اور اقتصادی راہداری کے راستے کا معائنہ کریں گے۔

 

 

ایمز ٹی وی(لاہور) وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی مشکلات میں اضافہ ، عدالت نے نااہلی کی درخواست ابتدائی سماعت کیلئے منظور کر لی ۔ عدالت نے وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف کی نااہلی کے حوالے سے دائر درخواست کو ابتدائی سماعت کیلئے منظور کر لیا ہے ۔ عدالت نے شہبازشریف کی نااہلی درخواست پر اعتراض ختم کرتے ہوئے اسے ابتدائی سماعت کیلئے منظور کیا جس کے بعد اب درخواست پر باقاعدہ سماعت کا آغاز ہو گا ۔

 

 

ایمز ٹی وی(نئی دہلی ) بھارتی شہر الہ آباد کے ایئر پورٹ پر ہیلی کاپٹر نے کریش لینڈنگ کر دی ۔ الہ آباد کے ایئر پورٹ پر انڈین ایئر فورس (آئی اے ایف ) کا ”چیتک “ ہیلی کاپٹر لینڈنگ کے دوران لڑکھڑا گیا جس کے بعد پائلٹ نے کریش لینڈنگ کر دی تاہم اس دوران پائلٹ محفوظ رہے ۔ ہیلی کاپٹر الہ آباد کے بامراﺅلی ایئر بیس سے اڑان بھری تھی کہ کچھ دیر بعدہی پائلٹ نے فنی خرابی محسوس کی تاہم کریش لینڈنگ کے دوران ہیلی کاپٹر لڑکھڑا گیا ۔حادثے میں دونوں پائلٹ محفوظ رہے اور ہیلی کاپٹر کو جزوی نقصان پہنچا ہے ۔ واقعے کے بعد ہیلی کاپٹر کی مرمت کا کام جاری ہے اور واقعے کی تحقیقات کا حکم دیدیا گیا ہے

 

 

ایمز ٹی وی(نئی دہلی) بھارت میں ”شری گرو رام داس جی انٹرنیشنل ایئر پورٹ “پر بم کی اطلاع موصول ہوئی ہے جس کے بعد ایئر پورٹ کو خالی کرا لیا گیا ۔ شری گرورام داس جی انٹرنیشنل ایئر پورٹ کی پارکنگ سے مشکوک بیگ برآمد ہوا جس کے بعد ایئر پورٹ کے احاطے میں بم کا شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے تاہم اس کے بعد ایئرپورٹ کو خالی کرا کے سرچ آپریشن جاری ہے اور پروازوں کی آمدورفت معطل ہے ۔ ایئر پورٹ حکام نے بم ڈسپوزل سکواڈ کے عملے کو طلب کر لیا ہے جو بریف کیس کا معائنہ کر نے میں مصروف ہیں اور ایئر پورٹ کے احاطے کی بھی تلاشی لی جا رہی ہے اور مسافروں کے سامان کی تلاشی بھی جاری ہے ۔

 

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)وزیردفاع خواجہ آصف نے حسین حقانی معاملے پر پارلیمانی کمیشن بنانے کا مطالبہ کردیا۔تفصیلات کے مطابق اسپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران وزیردفاع خواجہ آصف نے امریکہ میں سابق سفیر حسین حقانی کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ حسین حقانی معاملے پر پارلیمانی کمیشن بنایا جائے ،یہ معاملہ قومی سلامتی کا ہے ہر 3 ماہ بعد اٹھایا جارہا ہے۔
خواجہ آصف نے کہا کہ اسامہ بن لادن کا پاکستان میں ہلاک ہونا ہمارے لئے مسائل پیدا کررہاہے،امریکیوں کو ویزوں کے اجراءمیں سابق وزیرداخلہ ملوث ہیں اور اپوزیشن لیڈر نے صرف غدار کہہ کر جان چھڑالی،بیان سے پہلے لاتعلقی کااعلان نہیں کیا گیا۔
وزیردفاع کا کہنا تھا کہ حسین حقانی کیخلاف ہم سپریم کورٹ گئے،حسین حقانی عدالت سے اجازت لیکر واپس نہیں گئے۔انہوں نے کہا کہ حسین حقانی کے ایبٹ آبادآپریشن پر اپوزیشن لیڈر سمیت سب نے رد عمل دیا۔
خواجہ آصف نے مزید کہا کہ حسین حقانی اہم عہدوں پر فائز رہے اور اس وقت کے صدر اور وزیراعظم نے ان کے بیان کو تسلیم کیا تھا۔ اس حساس معاملے کی تحقیقات کرنی چاہیے,پیر کو حسین حقانی سے متعلق تفصیلی بیان دونگا۔