جمعرات, 09 جنوری 2025

 

ایمز ٹی وی (تعلیم /پشاور ) پاکستان اسٹڈی سینٹر جامعہ پشاور اور خانہ فرہنگ ایران پشاور کے باہمی اشتراک سے پاک ایران تعلقات کے بارے ایک روزہ کانفرنس ہوئی جس میں فیکلٹی ، ریسرچ اسکالرز اور طلبہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
اس موقع پر خطاب کرتے سینٹر کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر فخر الاسلام نے کہا کہ اسلامی ممالک کے ساتھ تعلقات کا فروغ پاکستان کی مذہبی اور آئینی ذمہ داری ہے۔
موجودہ صورتحال میں پاکستان اورایران کو باہمی تعلقات مضبوط کرنے پر زور دینا چاہئے۔ خانہ فرہنگ ایران کے ڈائریکٹر علی یوسفی نے کہاکہ پاکستان اور ایران مذہبی ، ثقافتی اور تاریخی حوالوں سے ایک دوسرے کے بہت قریب ہیں، ایران وہ پہلا ملک ہے جس نے سب سے پہلے پاکستان کو تسلیم کیا جبکہ پاکستان بھی وہ پہلا ملک ہے جس نے سب سے پہلے اسلامی انقلاب ایران کو تسلیم کیا۔
کانفرنس سےاسکالر کرنل(ر) حکمت شاہ آفریدی ،پروفیسر محمد ایاز ، پروفیسر ڈاکٹر سید منہاج الحسن ، سابق وی سی باچا خان یونیورسٹی ڈاکٹر فضل رحیم مروت ، پروفیسر ڈاکٹر بابر شاہ اور پروفیسر ڈاکٹر شبیر احمد نے بھی خطاب کیا ۔
 

 

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) سری لنکا کی سترویں سالگرہ پر تین ملکی سیریز میں پاکستان کی جگہ بنگلہ دیش کو شامل کرلیا گیا ہے۔
 
بھارت کی کرکٹ کے میدانوں میں پاکستان کے خلاف ایک اور چال۔ سری لنکا کے 70 ویں یوم آزادی پر ٹرائی اینگولر سیریز میں اس بار پاکستان کی جگہ بنگلہ دیش کو شامل کیا گیا ہے۔
ٹی ٹوئنٹی سیریز سری لنکا، بنگلہ دیش اور بھارت کے درمیان ہوگی۔ اس سے قبل 50 ویں یوم آزادی پر پاکستان، سری لنکا اور بھارت کے درمیان سیریز ہوئی

 

 

ایمز ٹی وی(تجارت) امریکی فیڈریل ریزور کی جانب سے شرح سود میں اضافے کے بعد سونا 24 ڈالر مہنگا ہوگیا ، خام تیل بھی دو ڈالر اضافے سے 49 ڈالر بھی بیرل سے تجاوز کرگیا ۔
امریکی سینٹرل بینک نے شرح سود میں پچیس بیسز پوائنٹس کا اضافہ کردیا۔ فیڈ نے پالیسی بیان میں رواں سال شرح سود میں مزید اضافے کے اشارے دیئے ہیں۔
فیصلےکے بعد ڈالر انڈیکس دو ہفتے کی کم ترین سطح پر آگیا جبکہ عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 24 ڈالر اضافے سے 1224 ڈالر ہوگئی۔
دوسری جانب خام تیل کے امریکی ہفتہ وار ذخائر دسمبر کے بعد پہلی مرتبہ 2 لاکھ 37 ہزار بیرل کم ہوئے ہیں۔ جس کی وجہ سے خام تیل ڈھائی فیصد اضافے سے 49 ڈالر 12 سینٹس فی بیرل کی سطح پر پہنچ گیا ہے ۔
 

 

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) نئی دہلی کے ”ویلکم ہوٹل “میں آگ لگ گئی جس کے بعد فائربریگیڈ کو طلب کر لیا گیا ہے ۔ ہوٹل میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین ایم ایس دھونی بھی موجود تھے ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دہلی کے فائیو سٹار ہوٹل میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے بعد فائربریگیڈ اور امدادی ٹیموں کو طلب کر لیا گیا ہے جو آگ بجھانے میں مصروف ہیں ۔ ہوٹل میں بھارتی بلے باز مہندراسنگھ دھونی اور جھاڑکھنڈ کی ٹیم بھی قیام پزیر تھے جنہیں بحفاظت نکال لیا گیا ہے ۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایم ایس دھونی اور جھاڑ کھنڈ کی ٹیم ٹورنامنٹ میں شرکت کے باعث اس ہوٹل میں ٹھہرے ہوئی تھی تاہم انہیں بحفاظت نکال لیا گیا ہے ۔دھونی وجے ہزارے ٹرافی کا سیمی فائنل کھیلنے کیلئے نئی دہلی گئے ہوئے ہیں ۔حکام کا کہنا ہے کہ آگ ہوٹل کے سٹور روم میں لگی جس پر قابو پانے کی کوشش جاری ہے ۔

 

 

ایمز ٹی وی(صحت) سائنسدانوں نے خبردار کیا ہے کہ درد کی دوائیوں کے ساتھ نیند کےلیے گولیاں کھانے والے افراد کی جان خطرے میں پڑ سکتی ہے۔
تحقیق کے بعد سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ایسے افراد جو ڈاکٹروں کی بتائی ہوئی ادویہ کے ساتھ نیند کی گولیاں بھی کھاتے ہیں ان کی جان کو دوائی کی زیادہ مقدار ہونے کی وجہ سے خطرات لاحق ہوسکتے ہیں۔
سائنسدانوں نے ڈاکٹروں اور مریضوں کو تنبیہ کی ہے کہ وہ درد سے نجات کےلیے کھائی جانے والی دواؤں کے ساتھ سونے کی گولیاں ہر گز نہ لیں۔
مطالعے کے دوران سائنسدانوں نے 18 سے 64 سال کے ایسے 3 لاکھ افراد کا جائزہ لیا جو 2001 سے 2013 کے درمیان مسلسل درد کُش دوائیں (پین کلر) لیتے رہے تھے۔
معالعے سے معلوم ہوا کہ ایسے مریض جو درد کا علاج کرنے کےلیے پین کلر لیتے تھے ان میں 2001 میں بینزوڈائزوپائن 9 فیصد تھی لیکن 2013 تک اس میں 17 فیصد تک اضافہ ہوگیا۔
مطالعے کے نگراں ڈاکٹر ایرکسن نے دعویٰ کیا ہے کہ بینزوڈائزوپائن اور پین کلر نہ لینے والے افراد کے اسپتال میں داخل ہونے کے امکانات 15 فیصد تک کم ہوجاتے ہیں۔
 

 

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سابق ہیڈ کوچ جاوید میانداد کا کہنا ہے کہ میچ فکسنگ میں ملوث کرکٹرز کو سزائےموت دی جائے ، جب تک سخت ترین ایکشن نہیں ہوگا، کھلاڑیوں کو سبق نہیں ملے گا ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں کیا ۔ سابق کپتا ن نے کہا کہ جوبھی میچ فکسنگ میں ملوث ہو اسے سزائے موت دی جائے ۔
انہو ں نے کہا کہ میچ فکسنگ روکنی ہے تو سسٹم کو ٹھیک کرنا ہوگا، اب بھی وقت ہے کرکٹ کو بچایا جا سکتا ہے۔
جاوید میاندادنے مزید کہا کہ دوسرے ممالک میں قانون سخت ہے اس لیے وہاں ایسے واقعات رونما نہیں ہوتے۔
 

 

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) انگلینڈ کے سابق گول کیپر ڈیوڈ جیمز اور نیدرلینڈز کے سابق مڈ فیلڈر جارج بوٹینگ نے بھی برازیلی لیجنڈ رونالڈینو کے ساتھ پاکستان آنے کا اعلان کیا ہے ۔
رونالڈینو کی قیادت میں دنیا کے نامی گرامی فٹبالرز کی ٹیم جولائی میں پاکستان کا دورہ کرے گی ۔
اس ٹیم میں انگلینڈ کے سابق گول کیپر اور پانچ سو سے زائد پریمیئر لیگ میچ کھیلنے والے ڈیوڈ جیمز کے ساتھ نیدرلینڈز کے مڈ فیلڈر جارج بوٹنگ کا بھی نام شامل ہے ۔
منتظمین کا کہنا ہے کہ تمام نام فائنل ہوچکے ہیں ، مزید تفصیلات کا اعلان جلد کردیا جائے گا ۔
 

 

 

ایمزٹی وی(تعلیم/ کراچی)وفاقی اُردو یونیورسٹی داخلہ سیل کے ڈائریکٹر ڈاکٹر کمال حیدر کے مطابق بی ایس اور ماسٹرز پروگرامز2017(شام ) کے داخلوں کی تاریخ میں31مارچ2017تک توسیع کردی گئی ہے۔
داخلے کے خواہشمند امیدوار ان جامعہ اردوکی ویب سائٹ www.fuuast.edu.pk سے آن لائن فارم پُرکریں۔

 

 

ایمزٹی وی(تعلیم/ کراچی)جامعہ سندھ جامشورو کی آرٹس فیکلٹی میں واقع شیخ ایاز آڈیٹوریم میں ”انٹرپرینوئرشپ اور ڈجیٹل دنیا“ کے زیر عنوان منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے فرید احمد حمیرانی نے کہا ہے کہ نوجوان پیشہ ورانہ مہارتیں حاصل کریں تو پیسہ ان کے پاس خود آجائے گا۔
شیخ الجامعہ سندھ پروفیسر ڈاکٹر فتح محمد برفت نے فرید احمد حمیرانی کو آئی بی اے میں وزیٹنگ پروفیسر مقرر کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ طلباء ڈگری لینے کے بعد اپنی متعلقہ فیلڈز میں چھوٹے چھوٹے کاروبار شروع کریں اور محنت، دلچسپی اور مطلوبہ وقت دینے سے وہ ایک دن دنیا کے امیر ترین لوگ بن سکتے ہیں
 
فرید احمد حمیرانی نے کہا کہ جامعہ سے ڈگری لینے کے بعد طلباء کو صرف سرکاری ملازمت کے انتظار میں اپنا قیمتی وقت ضائع نہیں کرنا چاہئے۔

 

 

ایمزٹی وی(اسپورٹس)قومی ون ڈے اور ٹی 20 کرکٹ ٹیم میں شامل ہونے والے نوجوان پلیئرز شاداب خان اور فخر زمان ڈیبیو کو اپنی کارکردگی سے یادگار بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ میں میڈیا بریفنگ کے دوران 18 سالہ لیگ اسپنر شاداب خان نے کہا کہ بالنگ میں اپنا لوہا منوانے کی کوشش کروں گا، مشتاق احمد سے گگلی سیکھ رہا ہوں، بیٹنگ اور بولنگ دونوں میں اچھی پرفارمنس کا مظاہرہ کروں گا۔
نوجوان بیٹسمین فخر زمان نے کہا کہ دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے قومی اسکواڈ میں شمولیت قابل فخر ہے، پاکستان ٹیم کے لیے کھیلنا ایک خواب تھا جو پورا ہونے جا رہا ہے۔پی ایس ایل میں اچھی پرفارمنس کا بہت فائدہ ہوا اور بین الاقوامی پلیئرز کے ساتھ کھیلنے سے اعتماد میں بے پناہ اضافہ ہوا۔ ویسٹ انڈیز کے ٹور کیلیے سخت محنت کر رہا ہوں، اپنا ڈیبیو یادگار بنانے کی کوشش کروں گا۔
واضح رہے کہ دونوں پلیئرز کو پی ایس ایل میں شاندار کارکردگی کی بدولت دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے قومی ٹیم کے ون ڈے اور ٹی 20 اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔