ایمز ٹی وی ( تجارت )چیئرمین لاہور ٹاؤن شپ انڈسٹریز ایسوسی ایشن خلدون جاویدملک نے ملکی تجارتی خسارہ20.2ڈالر کی ریکارڈ سطح پر پہنچنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ برآمدات کم اور درآمدات میں اضافہ سے تجارتی خسارہ مسلسل بڑھ رہا ہے تجارتی خسارہ کم کرنے کیلئے سنجیدہ اقدامات کی ضرورت ہے ۔ کیونکہ اس میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوگیا۔انہوں نے کہا کہ برآمدات میں اضافہ کیلئے صنعتی شعبہ کیلئے بجلی و گیس کی قیمتوں میں فوری کمی کی جائے کیونکہ بجلی و گیس کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث اشیاء کی پیداواری لاگت بڑھنے سے قیمتیں بڑھ رہی ہیں اور مہنگی اشیاء کے باعث بیرون ملک پاکستانی اشیاء کی مانگ میں کمی اور برآمدات کم ہورہی ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹاؤن شپ انڈسٹریز کے صنعتکاروں کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ خلدون جاوید ملک نے کہا کہ تجارتی خسارہ کنٹرول کرنے کیلئے برآمدات میں اضافہ کیلئے عملی اقدامات کیے جائیں صرف ٹیکسٹائل کے لیے پیکیج سے بھی برآمدات میں اضافہ ممکن نہ ہوسکا اس لیے تمام انڈسٹریز پر پیکیج کا اطلاق کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ برآمدات میں اضافہ کیلئے تجارتی پالیسی میں مختص اربوں روپے کو استعمال میں لاکر پاکستانی اشیاء کیلئے بیرون ملک منڈیوں کی تلاش کے ساتھ ساتھ پاکستانی مصنوعات کی نمائش کیلئے اقدامات کیے جائیں تاکہ ملک برآمدات میں اضافہ اور تجارتی خسارہ میں کمی ہوسکے۔
ایمز ٹی وی ( تجارت )کاشتکاروں کو رقوم کی بروقت ادائیگی اور اور پاکستان کیلئے اربوں روپے کا زرمبادلہ لانے کے لئے آل پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ چینی کی برآمدات کا کوٹہ 2 لاکھ 25 ہزار سے بڑھا کر 10 لاکھ کردیا جائے۔پاکستان شوگرملز ایسو سی ایشن پنجاب زون کے ممبر کاکہناہے کہ چینی کی برآمدات کے لئے حکومت سے کسی قسم کی رعایت نہیں مانگی نہ ہی ٹیکس چھوٹ یا سبسیڈی کا مطالبہ کیا ہے۔شوگر اور ایتھانول مشترکہ طور پر پاکستان کی تیسری بڑی ایکسپورٹ ہیں جبکہ شوگر ملز اپنی ضرورت کی بجلی پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ 300 میگاواٹ قومی گریڈ کو بھی دیتی ہیں ، پاکستان شوگر ملز ایسو سی ایشن نے برآمدات میں اضافے کے لئے حکومت سے ایک نئی ایکسپورٹ پالیسی مرتب کرنے کی بھی سفارش کی ہے۔
ایمز ٹی وی ( تجارت ) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس)میں کاروبار کا اختتام منفی رجحان کے ساتھ ہوا ہے جس کے باعث کے ایس ای 100 انڈیکس 48 ہزار656 پوائنٹس پر آگیا۔تفصیلات کے مطابق کے ایس ای 100 انڈیکس میں پیرکو536 پوائنٹس کی کمی ہوئی جس کے باعث انڈیکس48 ہزار656 پوائنٹس پر آگیا۔ کے ایس ای 100 انڈیکس میں5 کروڑ3 لاکھ2 ہزار 380 شیئرز کا لین دین ہوا جن کی مارکیٹنگ ویلیو4 ارب98 کروڑ91 لاکھ 64 ہزار212 روپے رہی۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مجموعی طور پر384 کمپنیوں کے شیئرز کا لین دین ہوا جن میں سے 77 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ، 290 میں کمی اور17 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں کوئی ردو بدل نہیں ہوا۔
ایمز ٹی وی ( انٹر ٹینمینٹ) اپنے پہلے ہی البم سے شہرت کی بلندیوں کو چھو جانے والے نامور گلوکار عاطف اسلم آ ج اپنی 34ویں سالگرہ منارہے ہیں۔ گلوکاری کے شعبے میں 2004 سے اپنے کیریئر کا آ غاز کرنے والے عاطف اسلم وہ 12مارچ 1983 کو پنجاب کے شہر وزیر آ باد میں پیدا ہوئے۔ بچپن سے ہی کرکٹر بننے کے شوقین عاطف اسلم کو کالج میں میوزک سے محبت ہوئی اور یہ محبت ایسی بڑھی کہ عادت ہی بن گئی۔ واضح رہے کہ 2004ء میں عاطف اسلم کے پہلے گانے جل پری نے لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کیا پھر انھوں نے پیچھے مڑکر نہیں دیکھا آج وہ لاکھوں دلوں کی دھڑکن بن چکے ہیں پاکستان سے زیادتہ بھارت میں مشہور ہیں۔
ایمز ٹی وی(لاہور) سوشل میڈیا پرگستاخانہ مواد کے خلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد منظور کرلی گئی جس میں کہاگیاہےکہ گستاخانہ مواد کو بلاک کیاجائے۔ پنجاب اسمبلی کےاجلاس میں آج مسلم لیگ ق کے رکن اسمبلی وقاص حسن اخترنے سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کے خلاف قرارداد پیش کی جسے منظور کرلیاگیا۔ وقاص حسن کی جانب سے پیش کی گئی قرارداد میں 295سی کے تحت گستاخانہ مواد پر کارروائی کرنے کے ساتھ ساتھ آئی ٹی اداروں کی کڑی نگرانی کرنے کامطالبہ کیاگیاہے۔ خیال رہےکہ کراچی روانگی سےقبل وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا کہ نبی کریم ﷺکی شان میں کسی بھی طرح کی گستاخی ناقابل معافی ہے۔انہوں نےکہا کہ ناموس رسالت پرمسلمانوں کے جذبات کا احترام کیا جانا چاہیے۔ وزیر اعظم نوازشریف نے کہا کہ حضورپاک ﷺسے محبت وعقیدت ہرمسلمان کا قیمتی سرمایہ ہے،نبی کریم ﷺکی شان میں کسی بھی طرح کی گستاخی ناقابل معافی ہے۔ واضح رہےکہ وزیراعظم پاکستان نےوفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان کوہدایت کرتے ہوئےکہاکہ گستاخانہ مواد ہٹانے اوراس کا راستہ روکنے کے لیے فوری اقدامات کیےجائیں اور ذمے داروں کو بلاتاخیر کیفرکردار تک پہنچایا جائےa
ایمز ٹی وی(کابل) افغانستان میں نیٹو اور افغان فورسز نے مل کر فضائی کارروئی کر کے 3طالبان کمانڈر سمیت 20جنگجووں کو ہلاک ہو گئے افغان صوبے پکتیکا میں سیکیورٹی فورسز نے فضائی کارروائی کرتے ہوئے طالبان جنگجووں کے اجتماع کو نشانہ بنا یا ۔اس دوران 3طالبان کمانڈرز سمیت 20جنگجو ہلاک ہو گئے
ایمز ٹی وی(کراچی) شہر قائد میں پراٹھے پکانے میں تاخیرنوجوان پر فائرنگ کردی گئی۔ کراچی کے علاقے کیماڑی فضل گراﺅنڈ کے قریب پراٹھے والی دکان پر کام کرنے والے نوجوان پر پراٹھے دیر سے پکانے کی پاداش میں فائرنگ کردی جس سے نواجوان زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق زخمی ہونے والا 19 سالہ مسعود قریبی ہوٹل میں کام کرتا ہے جبکہ فائرنگ انور باڑے والے نامی شخص نے کی ۔زخمی نوجوان کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ ملزم کیخلاف کارروائی کی جارہی ہے
ایمز ٹی وی(لندن) وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف کی طرف سے مسلم لیگ برطانیہ کے صدر زبیر گل کو کمشنرفاراورسیز پاکستانی و کوارڈینیٹر ٹو وزیر اعظم مقرر کرنے کی خوشی میں مسلم لیگ برطانیہ کی طرف سے ایک پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں مسلم لیگ کے کارکنوں مقامی کونسلرز اور کمیونٹی کے دیگر افراد نے شرکت کی۔تقریب کا انعقاد مسلم لیگ ن برطانیہ کے قائم مقام صدر شکور خان اور معروف قانون دان بیرسٹر عابد حسین نے کیا تھا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بیرسٹر عابد حسین اور شکور خان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف نے اورسیز پاکستانیوں کی مشکلات کومد نظر رکھتے ہوئے اورسیز پاکستانیوں میں سے ہی زبیر گل کو کمشنر مقرر کرکے احسن قدم اٹھایا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عرصہ دراز سے اورسیز پاکستانی اپنی مشکلات کا اظہار کررہے تھے اور انہی مشکلات کی وجہ سے نئی نسل نے پاکستان جانا چھوڑ دیا تھا۔ لیکن وزیر اعظم نے زبیر گل کو اورسیز کا کمشنر مقرر کرکے ان کے دل جیت لئے ہیں .دیگر مقررین نے توقع کا اظہار کیا کہ زبیر گل اپنی ذمہ داریوں کو نبھاتے ہوئے اورسیزز پاکستانیوں کے مسائل حل کریں گے۔ انہوں نے زبیر گل کی تعیناتی پر وزیر اعظم پاکستان کا شکریہ بھی ادا کیا
ایمز ٹی وی(واشنگٹن) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آئندہ ماہ امریکہ میں ہونے والی ایک ممکنہ سمٹ کے دوران چینی صدر شی چن پنگ کی دو روز کیلئے فلوریڈا میں واقع اپنے ریزورٹ پر میزبانی کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں ۔ ممکنہ سمٹ آئندہ ماہ 6اور 7اپریل کو منعقد ہو سکتی ہے اور اس حوالے سے منصوبہ بندی کی جارہی ہے ۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی نے ’سی این این ‘ کے حوالے سے کہاہے کہ امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن اس ہفتے ایشیاءکے دورے پر جار ہے ہیں اور وہ چین میں بھی قیام کریں گے اور ممکنہ طور پر وہ دورے کے دوران اس حوالے سے منصوبہ بندی کریں گے ۔ تاہم امریکی حکومت کی جانب سے تاحال سرکاری سطح پر اس سمٹ کا اعلان سامنے نہیں آ سکا ہے اور نہ ہی تصدیق کی گئی ہے جبکہ چین کی جانب سے بھی اس حوالے کسی قسم کا کوئی بیان جاری نہیں کیا گیاہے ۔
ایمزٹی وی(کراچی)خواتین کے عالمی دن کے موقع پر پارک ٹاور کے زیر اہتمام خواتین کے ملبوسات کی نمائش کا انعقاد کیاگیا۔ اس نمائش میں ملک کے نامور کمپنیوں نے شرکت کی ۔
معروف کمپنیوں میں پریسہ، موٹیوز، کومل فیبرکس، ڈیجی ریکس اوراسجاس نے موسم گرما کے نت نئے ڈیزائن ور خوشنما ملبوسات کی نمائش کی۔
اس نمائش کا مقصد اخواتین کو ایسا مواقع فراہم کرنا تھا جہاں انہیں برانڈڈ اور دیدہ زیب ملبوسات مناسب قیمتوں میں فراہم کیا جائے ۔
خواتین کے عالمی دن کے موقع پر پارک ٹاور میں رنگا رنگ نمائش کا موضوع " میں سب کرسکتی ہوں یہ دنیا میری ہے "تھاجس میں ملبوسات کی نمائش کے ساتھ ساتھ خواتین کے لئے فری میک اوور بھی کیا گیا جبکہ کوکنگ ایکسپرٹ شیف گلزار، ناہید انصاری اور ثمینہ
جلیل کو بھی مدعوکیا گیاجنھوں نے نمائش میں شریک خواتین کے ساتھ خوب رنگ جمایا