جمعہ, 10 جنوری 2025

 

ایمزٹی وی(کراچی)آصفہ بھٹو نے پنجاب میں سرکاری اسکولوں و کالجوں میں لڑکیوں کو حجاب پہننے پر اضافی نمبر دینے کے حوالے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ حجاب پہننا لڑکیوں کے نمبرزپر کیسے اثر انداز ہوگا؟اور لڑکے اضافی نمبروں کیلئے کیا کریں گے؟
تفصیلا ت کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی آصفہ بھٹو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرپنجاب میں طالبات کیلیے حجاب لازمی قراردینے اور 5نمبر اضافی دیے جانے تبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ گریڈاوراضافی نمبرزکےلیے حجاب کیوں؟،حجاب کرنے کے معاملے کا طالبات کے نمبروں سے تعلق کیوں ہے؟۔انہوں نے کہا کہ لڑکوں کو اضافی نمبرکے حصول کیلئے کیا کرنا ہوگا؟جبکہ دوسرے مذاہب کی طالبات کیاکریں گی ؟۔
 
 
واضح رہے کہ وزیرہائر ایجوکیشن پنجاب علی رضا گیلانی نے کہا ہے کہ ابھی تک اس حوالے سے کوئی حتمی فیصلہ نہیں لیا گیا

 

 

ایمزٹی وی(تعلیم/ پنجاب)پنجاب بھر کے سرکاری کالجز میں حجاب کے فروغ کے لئے نئی پالیسی کا اعلان کردیا گیا۔ صوبائی وزیر ہائیر ایجوکیشن سید رضا علی گیلانی نے نئی پالیسی کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر ہائیر ایجوکیشن سید رضا علی گیلانی نے سرکاری تعلیمی اداروں میں فروغ حجاب پالیسی کا اعلان کردیا ۔لاہور بورڈ کے کمیٹی روم میں ڈویژنل ڈائریکٹرز کے اجلاس کی صدرارت کرتے ہوئے انہوں نے اعلان کیا کہ کالجز میں اساتذہ اپنی کلاس اور لیکچرز کا آغاز احادیث نبویﷺ اور آیات قرآن سے کریں گے۔
طالبات کے اندر حجاب کی عادت کو فروغ دینے کے لئے انہیں اضافی نمبرز دئیے جائیں گے جو طالبہ کلاس میں حجاب کرے گی اسے 5اضافی نمبرز دئیے جائیں گے۔
صوبائی وزیر ہائیر ایجوکیشن کے مطابق نئی حجاب پالیسی پر فوری عملدرآمد ہو گا۔حجاب پالیسی کے تحت طالبات کو نہ صرف حجاب بالکل مفت فراہم کئے جائیں گے بلکہ انہیں داخلے کے وقت اضافی پانچ نمبرز بھی دئیے جائیں گے

 

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)23مارچ یوم پاکستان پریڈ کے سیکیورٹی انتظامات مکمل ،دفعہ 144نافذ،اسلحے کی نمائش پر مکمل طور پر پابندی عائد کر دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق ڈی سی کیپٹن ریٹائرڈ مشتاق احمد کی سربراہی میں اجلاس منعقد کیا گیاجس میں پریڈ کی سیکیورٹی کے حوالے سے فیصلہ لیا گیاکہ پریڈ کیلیے فیض آباد عام ٹریفک کیلیے بند ہوگا اور متبادل راستے کھلے ہوں گے۔
فیض آباد،سواں اڈے ،سوہان اورگردونواح میں بھینسوں کے باڑے بھی پریڈکے موقع پر بندرہیں گے۔ضلعی انتظامیہ کا کہناہے کہ شادی ہالز میں 21 تا 23مارچ تقریبات جبکہ میٹروبس سروس کو بھی 20مارچ کے بعد سے عوام کیلئے بند کردیا جائے گا۔
ہوٹلز، گیسٹ ہاوس میں ٹھہر نے والوں کی مکمل چانچ پڑتال ہو گی جبکہ اسلحے کی نمائش ، کبوتر اور پتنگ بازی پر مکمل پابندی عائدکی گئی ہے ۔واضح رہے کہ مری روڈ پر قائم ہوٹل میں پولیس ،انتظامیہ کا مشترکہ کنٹرول روم ہوگا۔

 

 

ایمزٹی وی(اسپورٹس)قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی سہیل تنویر اور عمر اکمل فٹنس ٹیسٹ پاس نہ کر سکے ۔
 
ذرائع کے مطابق دورہ ویسٹ انڈیز سے قبل لگا ئے جانے والے تربیتی کیمپ میں تمام کھلاڑیوں کا فٹنس ٹیسٹ ہوا جس می ںصرف سہیل تنویر اور عمر اکمل فٹنس ٹیسٹ پاس نہ کرسکے تاہم دیگر کھلاڑیوں کی فٹنس کو کلیئر قرار دے دیا گیا ہے ۔
ابھی حتمی اسکواڈ کا فیصلہ نہیں ہوا تاہم اس حوالے سے چیف سلیکٹر انضمام الحق اور ہیڈ کوچ مکی آرتھر کے درمیان مشاورت جاری ہے جس کے بعد ایک دو د ن میں حتمی سکواڈ کا اعلان کردیا جائے گا ۔

 

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)حکومت پاکستان نے گلگت بلتستان کو پانچواں صوبہ بنانے کا فیصلہ کر لیا، یہ انکشاف وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ریاض پیر زادہ نے کیا۔ اُنہوں نے بتایا کہ سرتاج عزیز کی سربراہی میں کمیٹی نے گلگت بلتستان کو پانچواں صوبہ بنانے کی سفارش کی جس کے بعد حکومت نے گلگت بلتستان کو صوبہ بنانے کا فیصلہ کیا ۔
میڈِیا ذرائع کے مطابق انہوں نے بتا یا کہ کمیٹی کی سفارش کی روشنی میں آئین میں ترمیم کا بل لا یا جائے گا ۔
 
ریاض پیر زادہ نے کہا کہ کشمیر کے حوالے سے ابھی اتفاق رائے نہیں ہے ،وزیراعظم اس حوالے سے اپنے خصوصی اختیارات استعمال کریں گے

 

 

ایمزٹی وی(اسپورٹس)قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی کامران اکمل نے کہا ہے کہ فیلڈنگ کو بہت زیادہ وقت دے رہا ہوں ،بلے باز کی حیثیت سے ٹیم میں جگہ بناﺅں گا ،سرفراز پر کوئی دباﺅ نہیں ہونا چاہیے ۔
نیشنل اکیڈمی میں ٹریننگ کیمپ کے دوران میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھ سے پہلے وکٹ کیپر کی حیثیت سے رضوان بھی کھیلتا رہا ہے ،میں فیلڈنگ میں بھر پور توجہ دے رہا ہوں اس لیے مجھ پر وکٹ کیپرنگ کے حوالے سے کوئی پریشر نہیں ہے ،سرفراز کو بھی کوئی پریشر نہیں لینا چاہیے ۔
ان کا کہنا تھا کہ سرفراز وکٹ کیپرنگ کے لیے اچھی آپشن ہے ،سرفراز سے بہت اچھا تعلق ہے ،ہم دونوں کے درمیان کبھی بھی حسد کا عنصر نہیں آیا ۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ میں بلے باز کی حیثیت جگہ بناﺅں گا ،مینجمنٹ اور کپتان جو بھی ڈیمانڈ کرے گا وہ میں کروں گا ۔ان کا کہنا تھا پریکٹس سیشن کے دوران بھی گلوز نہیں پہنے صرف فیلڈ نگ پر ہی توجہ دے رہا ہوں ۔

 

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ سائبر کرائم کے ذریعے ن لیگ بادشاہت قائم کررہی ہے،سائبر کرائم بل پر مخالفین کو خوفزدہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے چیئرمین نے کہا کہ ہمارے خلاف بھی مقدمات درج کیے جارہے ہیں اور دھرنے کے دوران بھی ڈرانے کی کوششیں کی گئیں ہیں۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ کسی خوف کا شکار ہونگے اور نہ ہی ہتھکنڈوں سے مرعوب ہونگے۔

 

)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک برطانیہ ”امن کی کوششوں میں تجربات کا تبادلہ“ کے موضوع پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 2007 سے2008 تک کی فوجی مہم آپریشن ردالفساد میں بدل چکی ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی فورسز نے دہشتگردی ،انتہا پسندی کیخلاف بے پناہ کام کیا ہے،آپریشن ردالفساد ملک مین پائیدار امن واستحکام کے قیام کیلئے ہے۔
جنرل قمر باجوہ نے کا کہنا تھا کہ آپریشن ردالفساد دیر پا امن کے قیام کیلئے بھرپور انداز میں جاری ہے۔برطانیہ کے لیفٹیننٹ جنرل پیٹرک سینڈر نے پاک فوج،عوام کی قربانیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کی قربانیوں نے پاکستان ہی نہیں بلکہ دنیا کو بچایا۔اجلاس میں برطانوی ہائی کمشنر،سفارتکار،تھنک ٹینکس اور یونیورسٹیز کے نمائندوں کے علاوہ دیگر حکام کی شرکت ۔

 

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد) مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا کہنا ہے کہ پاکستان نیوکلیئر سپلائرز گروپ کی رکنیت کے لیے مکمل اہلیت رکھتا ہے جب کہ تباہی پھیلانے والے ہتھیار ریاستی و غیر ریاستی عناصر کے ہاتھ نہیں لگنے دیں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ایٹمی ہتھیاروں سے متعلق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد پر عمل درآمد کے حوالے سے علاقائی سیمینار ہوا جس میں خطاب کرتے ہوئے مشیر خارجہ امور سرتاج عزیز نے کہا کہ نیوکلیئر سپلائرز گروپ کی رکنیت کے لیے غیر امتیازی اور شفاف معیار رکھنا چاہیے۔پاکستان نیوکلیئر سپلائرز گروپ کی رکنیت کے لیے مکمل اہلیت رکھتا ہے۔
مشیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان ذمہ دار ایٹمی ملک کے طور پرعالمی برادری سے مل کر کام کر رہا ہے۔ پاکستان تباہی پھیلانے والے ہتھیار ریاستی و غیر ریاستی عناصر کے ہاتھ نہیں لگنے دے گا۔