ایمز ٹی وی ( تجارت) آئی ایم ایف کی ٹیم نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر پاکستان آنے سے انکار کردیا ۔ پاکستان اور آئی ایم ایف کے مذاکرات اب دبئی میں ہونگے۔
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اقتصادی جائزہ مذاکرات اسلام آباد میں طے تھے تاہم آئی ایم ایف کی ٹیم نے سیکیورٹی خدشات کی بناء پر پاکستان آنے سے انکار کر دیا۔
وزارت خزانہ کے ترجمان کے مطابق اب یہ مذاکرات 28 مارچ سے دبئی میں شروع ہونگے اور پانچ اپریل تک جاری رہیں گے۔ پاکستان کی معاشی ٹیم مذاکرات کیلئے دبئی جائے گی۔
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان یہ مذاکرات آرٹیکل چار کے تحت ہو رہے ہیں جو پوسٹ پروگرام مانیٹرنگ کا حصہ ہیں۔ حکام آئی ایم ایف کو معاشی میدان میں حاصل ہونے والی کامیابیوں اور مستقبل کی منصوبہ بندی سے آگاہ کرے گی۔
ایمز ٹی وی ( تجارت)ملک میں دہشت گردی کے خطرات کی روک تھام کےلیے پاک افغان سرحد25 روزسے بند ہے، سرحد کی بندش سے تجارتی سرگرمیاں مکمل طور پر معطل ہیں۔ پاک افغان سرحد17 فروری سے بند ہے،جس کے باعث طورخم بارڈر پر دونوں اطراف سیکڑوں مال بردار ٹرک پھنسے ہوئے ہیں جبکہ تاجر برادری کو بھی مالی بحران کا سامنا ہے۔ پاک افغان چمن بارڈر بھی بدستور بند ہونے سے تجارتی سرگرمیاں معطل ہیں۔ا
یف سی حکام کا کہنا ہے کہ ویزا پاسپورٹ پرافغان اور پاکستانی شہریوں کو ویزا پاسپورٹ پرافغانستان جانے کی اجازت ہے۔ چمن میں تھری اور فور جی سروس بھی 20 روز سے بند ہے، کرم ایجنسی میں پاک افغان سرحد چار مقامات سے جبکہ شمالی وزیرستان میں انگور اڈا گیٹ بھی ہر قسم کی آمد و رفت کےلیے بند ہے۔
ایمز ٹی وی(تجارت )200روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی15مارچ کو ہو گی، اس قرعہ اندازی کا پہلا انعام ساڑھے 7لاکھ روپے کا ایک، دوسرے انعام میں ڈھائی لاکھ کے5جبکہ تیسرے انعام میں1250روپے کے 2394انعامات تقسیم ہوں گے۔