جسم کو نمک کی ضرورت ہوتی ہے مگر اتنی زیادہ نہیں جتنی خوراک میں استعمال کی جاتی ہے۔ زیادہ نمک والی غذاﺅں کے نتیجے میں جگر کے امراض کی ابتدائی سطح کا سامنا ہوسکتا ہے جس سے بچنا آسان ہے یعنی نمک کا معتدل استعمال اسی طرح پراسیس غذائیں بھی بہت زیادہ نمک پر مشتمل ہوتی ہیں جو کہ جگر کے لیے نقصان دہ ہے۔
ایمز ٹی وی ( تجارت) پاکستان اسٹون ڈویلپمنٹ کمپنی (پاسڈیک) آزاد کشمیر میں ماربل اور گرینائٹ کی ترقی کے منصوبے قائم کرے گی۔ اس سلسلے میں پاسڈیک اور آزاد کشمیر منرل اینڈ انڈسٹریل ڈویلپمنٹ کارپوریشن(اے کے ایم آئی ڈی) کے درمیان مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کئے گئے ۔ اس موقع پر وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر اور چیئرمین پاسڈیک بورڈ آف ڈائریکٹرز آغا شاہد این خان بھی موجود تھے۔
مفاہمت کی یادداشت پر چیف ایگزیکٹو آفیسر پاسڈیک زاہد مقصود شیخ اور سیکرٹری انڈسٹریز، لیبر اینڈ منرل ریسورسز آزاد کشمیر نے دستخط کئے۔ آزاد کشمیر میں ماربل اور گرینائٹ کے وسیع ذخائر موجود ہیں ، حکومت ان ذخائر کو جدید میکنائزڈ کوائرنگ کے ذریعے استعمال میں لانا چاہتی ہے۔ تاکہ اس شعبہ کی ترقی سے فوائد حاصل کئے جاسکیں۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر پاسڈیک زاہد مقصود شیخ نے سیکٹر کی ترقی کے منصوبوں پر تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ پاسڈیک آزاد کشمیر میں پائے جانے والے اعلیٰ معیار کے حامل ڈائمنشنل اسٹون کے ذخائر کی ترقی کیلئے حکومت آزاد کشمیر کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہے۔
مفاہمت کی یادداشت کے تحت پاسڈیک حکومت آزاد جموں و کشمیر کو میکنائزڈ کوائریز قائم کرنے سمیت سیکٹر کی ترقی کیلئے منصوبہ بندی، پروسیسنگ سہولیات، پیشہ وارانہ ہنر کی ترقی اور انڈسٹریل اسٹیٹس کے قیام کے سلسلے میں ضروری تیکنیکی مدد فراہم کرے گی۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے آزاد کشمیر کے ماربل اور گرینائٹ سیکٹر کی ترقی کیلئے پاسڈیک کی کوششوں اور اقدامات کو سراہتے ہوئے یقین دلایا کہ حکومت کشمیری عوام اور ملک کے مفاد کیلئے تمام ضروری مدد فراہم کرے گی۔
ایمز ٹی وی ( تجارت) چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت تھر کول پراجیکٹ کے دوسرے سب سے بڑے بلاک کی تعمیر کے لئے ڈرلنگ اور تعمیراتی کام شروع کر دیاگیا ہے۔
زرائع کے مطابق صوبہ سندھ کے علاقے تھر پارکر میں کول پراجیکٹ کے دوسرے بلاک پر تعمیراتی کام کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔ شروع کیے جانے والے تھر کول پراجیکٹ کے بلاک ون کی لاگت 2 سو ارب روپے جبکہ بلاک ٹو کی لاگت کا اندازہ 220 ارب روپے لگایا گیا ہے۔
واضح رہے کہ تھر پارکر میں کوئلے کے 4 ارب ٹن کے 150 کلومیٹر طویل بلاک میں موجود ہیں ،دونوں پراجیکٹس کی تعمیر کے بعد ان سے 132 میگاواٹ بجلی حا صل کی جا سکے گی
ایمز ٹی وی( انٹر ٹینمنٹ )بالی ووڈ اداکار عامر خان کی انتہائی مشہور فلم ’لگان‘ تو سب کو یاد ہی ہو گی جس نے شہر ت کی انتہائی بلندیوں کو چھوا اور اسی فلم کے باعث عامر خان نے فلم انڈسٹری میں ایک نمایاں مقام بھی حاصل کیا تاہم اس فلم میں استعمال ہونے والا ایک بیٹ انہوں نے شوکت خانم کو نیلامی کیلئے تحفے میں دیا۔
تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ اداکار عامر خان نے انکشاف کیاہے کہ جب پاکستانی لیجنڈ کرکٹر اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے انہیں بلایا اور کہا کہ نیلامی کیلئے کوئی بہترین چیز لے کر آئیں جس پر عامر خان کا کہناتھا کہ میرے نزدیک سب سے اہم ترین چیز وہ ’بلا‘تھا جو میں نے لگان فلم میں استعمال کیا تھا۔
عامر خان کا کہناتھا کہ لگان فلم میں انہوں نے دو بیٹس استعمال کیے تھے جن میں سے ایک بیٹ انہوں نے عمران خان کو شوکت خانم کیلئے فنڈز اکھٹے کرنے کیلئے نیلامی کیلئے پیش کیا تھا۔ واضح رہے کہ عامر خان کی فلم لگان 2001میں نمائش کیلئے پیش کی گئی تھی جس نے شہرت کی بلندیوں کو چھوا تھا۔