ایمز ٹی وی (تعلیم)متعدد نجی اسکولوں میں پڑھے لکھے مرد و خواتین اساتذہ کا استحصال بدستور جاری محکمہ تعلیم کے احکامات کی چشم پوشی جبکہ محکمہ محنت و افرادی قوت بھی کم سے کم اجرت پر عملدرآمد نہ کرسکا۔
بے روزگاری کے باعث اساتذہ قلیل تنخواہوں پر گزارہ کرنے پر مجبورہیں تفصیلات کے مطابق چند ایک اسکولوں کو چھوڑ کر اکثر نجی اسکولوں میں پڑھے لکھے مرد وخواتین اساتذہ اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں۔
لیکن ان کا معاوضہ انتہائی کم ہے جبکہ رواں مالی سال کے بجٹ میں صوبائی حکومت نے مزدور کی کم سے کم اجرت 14ہزار روپے مقرر کی ہےگزشتہ مالی سال کے بجٹ میں مزدور کی کم سے کم اجرت 13ہزار روپے مقرر تھی۔ جس پر اکثر نجی اسکول عملدرآمد نہیں کررہے جبکہ دوسری جانب نجی اسکولوں کی جانب سے طلباء و طالبات سے بھاری فیسیں وصول کی جاتی ہیں جبکہ اس کے علاوہ مختلف مدات میں بھی رقم بٹوری جاتی ہے ۔
ضرورت اس امر کی ہے کہ محکمہ تعلیم اس ساری صورتحال کا نوٹس لے اساتذہ کی تنخواہیں یقینی بنائے اور فیسوں کو متوازن رکھے ۔ جبکہ محکمہ محنت وافرادی قوت کی ذمہ داری ہے کہ وہ نجی اسکولوں میں کام کرنے والے قابل مرد و خواتین اساتذہ کے کم سے کم اجرت پر عملدرآمد کرانے کیلئے اقدامات کرے اور سکولز مالکان کو پابند کرے کہ وہ اساتذہ کو تنخواہیں بذریعہ بینک دیں تاکہ ان کا ریکارڈ محفوظ ہوسکے ۔
ایمز ٹی وی( تعلیم / کوئٹہ ) بی ایس او پجار کے صوبائی ترجمان نے بیان میں بلوچستان یونیور سٹی کی فیسوں میں اضافےکی مذمت کرتےہوئے کہا ہےیہ اقدام غریب طلباء پر تعلیم کے دروازے بندکرنے کے مترادف ہے ۔
ترجمان نے بیان میں کہاکہ بلوچستان جیسے غریب صوبے میں تعلیمی اداروں میں فیسوں اضافہ سے بلوچستان کے متوسط طبقے کے طلباء متاثر ہونگے۔ انہوں نے کہاکہ بلوچستان یونیو رسٹی میں سمسٹر سسٹم کے انعقاد اور فیسوں میں اضافے سے ایسا لگ رہا ہے کہ یونیورسٹی صرف پیسہ کمانے کا ایک ادارہ بن کر رہ گیا ہے ۔ ترجمان نے کہاکہ بی ایس او پجار ہمیشہ طلباء کے حقوق کی جنگ لڑی ہے بی ایس او پجار نے تعلیمی مسائل حل کرنے کیلئے ہر پلیٹ فارم پر آواز اٹھائی ہے ۔
ترجمان نے کہاکہ اعلیٰ حکام فیسوں کو کم کریں بصورت دیگر بی ایس او پجار آگے کا لائحہ عمل طے کر یگی ۔
ایمز ٹی وی ( تعلیم /کراچی)داؤد یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے ڈائریکٹوریٹ آف انڈسٹریل لائیسن المنائی افیئرز (ڈیلا) کے زیراہتمام یونیورسٹی کے مرکزی کیمپس میں پہلے جاب فیئر 2017ء کا انعقاد کیا گیا.
جس کا مقصد یونیورسٹی سے فارغ التحصیل اور زیر تعلیم طلباء کیلئے بہتر روزگار اور انٹرن شپ کے مواقع پیدا کرنے کے علاوہ انجینئرنگ اور ٹیکنالوجی سے متعلق انڈسٹریز اور کمپنیز سے روابط قائم کرنے کی سہولت بھی فراہم کرنا تھا ۔ جاب فیئر کا افتتاح وائس چانسلر داؤد یونیورسٹی ڈاکٹر فیض اللہ عباسی نے کیا۔
ایمز ٹی وی ( تعلیم /کراچی)وفاقی اردو یونیورسٹی عبدالحق کیمپس میں ذرائع ابلاغ کے طلبا کے لیے تین روزہ تربیتی ورکشاپ کا آغازہوگیا ہے.
تین روزہ تربیتی ورکشاپ میں ذرائع ابلاغ کے طلبا کو مختلف موضوعات پر لیکچرز دیئے جائیں گے۔
ورکشاپ کے مہمان خصوصی چیئرمین ماس کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ ڈاکٹراوج کمال تھے ،ورکشاپ کولیکچرارذرین اختر نے آرگنائزکیا جبکہ میزبانی کے فرائض لیکچرارثمرین نے سرانجام دیئے۔
ایمز ٹی وی (تعلیم /کراچی) جامعہ این ای ڈی انجیئنرنگ اینڈٹیکنالوجی کا 25 واں جلسہ تقسیم اسناد منگل کو یونیورسٹی کیمپس میں منعقد ہوا۔ جلسہ تقسیم اسناد کی صدارت یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرافضل الحق نے کی جبکہ سابق اسپیکر قومی اسمبلی الہٰی بخش سومرو اس موقع پر مہمان خصوصی تھے جلسہ تقسیم اسناد میں مجموعی طور پر 2352طلباء طالبات کو بیچلراورماسٹرز کی اسناد تفویض کی گئیں۔ جلسے میں 21 شعبوں میں 1638 طلبہ کو بی ای، 23شعبوں میں 712کوماسٹرز آف انجیئنرنگ ، ایم سی آئی ٹی، ایم یو آر پی کی اسناد دی گئیں جبکہ دو اسکالرز اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹرراحیلہ آصف کو (سی ایس ای) اور اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر فرید احمد کو ریاضی کے مضمون میں پی ایچ ڈی کی اسناد دی گئیں
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرافضل الحق کا کہنا تھا کہ یہ یونیورسٹی کے لیے اعزاز کی بات ہے کہ آج جلسہ تقسیم اسناد میں این ای ڈی کالج کے ایک سابق طالب علم پرنسپل الہٰی بخش سومرو بھی موجود ہیں جو ملک میں اعلیٰ عہدوں اسپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین پاکستان انجینئرنگ کونسل جیسے عہدوں پر فائز رہے ہیں ان کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی کے کوالٹی انہاسمنٹ سیل نے 2016 کی ایچ ای سی کی رینکنگ میں 90.6 فیصد اسکور حاصل کیا ہے اور یونیورسٹی انتظامیہ ملک کے انجیئنرنگ کے اعلیٰ تعلیمی اداروں میں بہتر مقام بنانے کے لیے کوشاں ہے