جمعہ, 10 جنوری 2025

 

ایمز ٹی وی(لاہور) امریکہ میں پاکستان کے سابق سفیر اور پیپلز پارٹی کے رہنما حسین حقانی نے کہاہے کہ میں نے اپنے مضمون میں لکھاہے کہ آپریشن کے حوالے سے پاکستان کو بالکل نہیں بتایا گیا ، جب اسامہ بن لادن کا معاملہ سامنے آیا تو اس وقت امریکہ کو پاکستان کی سویلین قیادت پر اعتماد تھا لیکن وہ فوج اور انٹیلی جنس ایجنسیوں پر اعتماد کرنے کیلئے تیار نہیں تھے ، میں نے جو کچھ کیا وہ سویلین حکام کی اجازت کے ساتھ کیا ۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور امریکہ میں پاکستان کے سابق سفیر حسین حقانی نے نجی ٹی وی کے پروگرا م نقطہ نظر میں گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ جب سے پاکستان میں ٹی وی چینلز بہت ہوئے ہیں تب سے پاکستان اور امریکہ کی انگریزی بھی بدل گئی ہے ، جو امریکہ میں انگریزی پڑھی جاتی ہے تواس میں ایسی کوئی بات نہیں کہی گئی ۔
انہوں نے کہا کہ میں ایسی کوئی بات نہیں کہی ہے ،میرا مضمون سفارتکاری کے بارے میں ہے اور اس میں ایک مثال ڈالی ہے ۔جس میں نے چار باتیں کہیں کہ آپریشن کے حوالے سے پاکستان کو بالکل نہیں بتایا گیا ، امریکہ میں جو میرے تعلقات قائم ہوئے انہی بنیادوں پر امریکہ نے مجھ سے درخواست کی کہ وہ اپنے کچھ لوگ پاکستان میں متعین کرنا چاہتے ہیں جبکہ میں نے یہ ہرگز نہیں کہا کہ وہ متعین کیے گئے ۔تیسری بات یہ تھی کہ جب اسامہ بن لادن پاکستان میں مل گیا اس وقت امریکہ کو پاکستان کی فوج اور انٹیلی جنس ایجنسیوں پر اعتماد نہیں تھا جبکہ انہیں سویلین پر اعتماد تھا۔چوتھی بات یہ کہی کہ میرے اوپر الزامات لگائے گئے کہ میں نے بہت سے ویزے جاری کیے ،جس پر میں نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ میں نے جو کچھ کیا وہ سویلین حکام کی اجازت کے ساتھ کیا ۔
پیپلز پارٹی کا مسئلہ یہ ہے کہ وہ پھیر میں پھنس گئی ہے کہ وہ کسی طرح اسٹبلشمنٹ کو باور کروائیں کہ ہم بہت اچھے لوگ ہیںاسی لیے مجھ پر تنقید کر رہے ہیں ۔ میں نے تو کہاہے کہ سفیر کو امریکہ میں جو کچھ ہورہاہوتاہے وہ معلوم ہوتا ہے لیکن اسے یہ پتہ نہیں ہوتا کہ اسلام آباد میں کیا ہورہاہے۔میں نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے تعلقات بہتر ہوئے اس کا پاکستان کو فائدہ ہوا اور پاکستان کو ساڑھے سات ارب ڈالر کا پیکج پہلی دفعہ سویلین حکومت کو دیا گیا

 

 

ایمز ٹی وی(صحت) ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ قلبی شریانوں کا مرض ( کورونری ہارٹ ڈیزیز) لاحق ہونے کے بعد اگر آپ مسلسل ڈپریشن میں رہتے ہیں تو 10 سال کے اندر اندر موت کے قریب بھی پہنچ سکتے ہیں۔
ماہرین کی جانب سے کیے گئے ایک نئے مطالعے کے مطابق دل کے مریض اگر ڈپریشن کے شکار ہوجائیں اور ہر بات دل پر لینے لگیں تو وہ دل ہار کر موت کے منہ میں جاسکتے ہیں۔ اس مطالعے میں شریک ایک ماہر کا کہنا ہےکہ قلبی شریانوں کے مریضوں میں مایوسی، ذہنی تناؤ اور ڈپریشن کا مسلسل جائزہ لیا جانا ضروری ہے، خواہ ڈپریشن تھوڑے عرصے کے لیے ہو یا پھر کئی سالوں پر محیط، دل کے مریضوں کو اس سے دور رہنا چاہیے، کسی ڈپریشن کی صورت میں اس کا علاج اور فالو اپ بھی بہت ضروری ہوتا ہے۔
اس سے قبل بھی ماہرین ڈپریشن اور دل کے امراض کے درمیان تعلق پر ایک عرصے سے غور کررہے ہیں۔ یہ بھی دیکھا گیا ہے کہ دل کے مریض چند ماہ کے اندر ہی ڈپریشن کے چنگل میں چلے جاتے ہیں۔ ماہرین نے اس کے لیے 10 برس تک 25 ہزار دل کے مریضوں کا بغور جائزہ لیا۔ ان میں سے 3646 مریض ڈپریشن میں مبتلا پائے گئے جب کہ ان کی نصف تعداد مطالعے کے دوران ہی انتقال کرگئی لیکن 20 ہزار سے زائد افراد ڈپریشن سے دور رہے اور زندہ رہے۔ اس طرح ماہرین کا خیال ہےکہ قلبی شریانوں کے مریضوں میں ڈپریشن جان لیوا ثابت ہوسکتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ دل کے مریضوں کو خوش رہنا چاہیے، صبح کو چہل قدمی کریں اور مناسب غذا کھائیں۔

 

 

ایمز ٹی وی(کراچی) سندھ ہائی کورٹ نے مردم شماری فارم میں معذور افراد کیلئے کالم شامل کرنے کی ہدایت کر دی ۔
سندھ ہائی کورٹ میں مردم شماری فارم میں معذور افراد کے تعین کیلئے کالم نہ ہونے کے حوالے سے درخواست کی سماعت ہوئی جہاں عدالت نے فریقین کے دلائن سننے کے بعد حکومت کو مردم شماری فارم میں معذور افراد کیلئے کالم شامل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے وفاقی اور صوبائی حکومت سے 17مارچ تک جواب طلب کر لیا ۔
عدالت نے مردم شماری فارم میں معذور افراد کا کالم نہ ہونے پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ اس اقدام کو کوتاہی نہیں بلکہ معذور افراد کے حقوق سلب کرنے کے مترادف سمجھا جائے گا ۔
جسٹس منیر اختر نے ریمارکس دیے کہ مردم شماری کا شیڈول آچکا ہے ، حکومت کو دیکھنا چاہئیے تھا ، معذور افراد بھی اس ملک کے شہری ہیں اور ان کا شمار ہونا بھی ضروری ہے ۔ 1988ءکی مردم شماری میں معذور افراد کیلئے کالم موجود تھا ۔یاد رہے ملک میں کل (بدھ) سے مردم شماری کا آغاز سندھ سے ہو رہا ہے ،ملک میں چھٹی مردم شماری 19 سال بعد کی جا رہی ہے

 

 

ایمز ٹی وی(مانیٹرنگ ڈیسک) کمپیوٹر اور سوشل میڈیا کے ماہرین کے مطابق اگر کوئی آپ کی ٹویٹر پوسٹ، لائک یا شیئر کرتا ہے تو ضروری نہیں وہ انسان ہو بلکہ وہ کوئی کمپیوٹر پروگرام بھی ہوسکتا ہے جسے ’’ٹویٹربوٹ‘‘ کا نام دیا گیا ہے۔
اس سے قبل ٹویٹر کمپنی نے کہا تھا کہ اس کے کروڑوں اکاؤنٹ انسانی نہیں اور اب معلوم ہوا ہےکہ اس کے 319 ملین (31 کروڑ 90 لاکھ) میں سے 4 کروڑ 80 لاکھ صارفین روبوٹ پر مشتمل ہیں۔ یہ چھوٹے کمپیوٹر پروگرام ہوتے ہیں جو معلومات کو آگے بھیجنے، ری ٹویٹ کرنے اور دیگر امور انجام دینے کا کام کرتے ہیں۔
اگرچہ بعض بوٹس ٹویٹر پر ایک بھونچال مچارہے ہیں لیکن کچھ اکاؤنٹ بہت مفید ہیں جن میں صارفین کی معلومات، صحت کا احوال اور قدرتی آفتوں سے خبردار کرنے والے بوٹس مقبول ہیں۔
یونیورسٹی آف سدرن کیلیفورنیا کے ماہرین نے 6 زمروں میں 1150 فیچرز نوٹ کرکے ان بوٹس کا پتا لگایا ہے۔ ان میں ٹویٹ کا متن، نیٹ ورک پیٹرن، ٹویٹ کے اوقات اور احساسات بھیجنے وغیرہ کو نوٹ کیا گیا ہے۔
ماہرین نے ایک ماڈل بنا کر اس میں ٹویٹس کا ڈیٹا شامل کیا اور تجزیہ کرنے پر معلوم ہوا کہ 9 سے 15 فیصد اکاؤنٹس بوٹس چلارہے ہیں نا کہ انسان، اور ان میں سے کئی بہت مفید بھی ہیں۔ اس کے علاوہ کئی سوشل بوٹس رضاکارانہ سرگرمیوں، خبروں اور معلومات کی ترسیل کا کام کررہے ہیں۔

 

 

ایمز ٹی وی (تعلیم /لاہور )سوشل میڈیا پر سی ایس ایس پرچوں کی چوری کے حوالے سے فیس بک نے ایف آئی اے کو 4آئی پی ایڈریس فراہم کر دیے ۔

زرائع کے مطابق کے مطابق سوشل میڈیا پر سی ایس ایس کے پرچوں کی چوری کے اسکینڈل میں ملوث عناصر کا پتہ لگانے کی کوشش جاری ہے اور اب فیس بک نے ایف آئی اے کو اس حوالے سے 4آئی پی ایڈریس فراہم کیے ہیں تاہم ایف آئی اے آئی ٹی ایکسپرٹ سعدیہ کا کھوج لگانے میں ناکام ہے ۔

ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ آئی پی ایڈریس پر ہزاروں یوزر ہیں اور سعدیہ کا اکاﺅنٹ تلاش کرنا ممکن نہیں تاہم تحقیقات جاری ہیں جن میں 2سے 4ماہ کا وقت لگ سکتا ہے ۔

 

 

ایمز ٹی وی(واشنگٹن) امریکہ میں پاکستان کے نئے سفیر اعزاز احمد چودھری ذمہ داریاں سنبھالنے کیلئے واشنگٹن پہنچ گئے۔

ٹرمپ انتظامیہ سے تعلقات بہتر بنانا ان کی پہلی ترجیح ہوگی۔واضح رہے کہ نئی سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ بھی اسی ہفتے وزارت خارجہ میں اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں گی۔ سابق سیکرٹری خارجہ اعزازچوہدری جلیل عباس جیلانی کی جگہ سفیر کی ذمہ داریاں سنبھال رہے ہیں۔

 

ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ)فلمسٹار میرا نے کہا ہے کہ میرے پاس اب کوئی روزگار نہیں ہے اور میں بالکل بیروزگار ہوچکی ہوں۔ میرا نے کہا کہ فلم کا میوزک ریکارڈ کرانے کیلئے میں نے اپنی گاڑی تک بیچ دی ہے اور اب بھائی کی گاڑی استعمال کررہی ہوں۔انہوں نے کہا کہ میرے پاس اب اتنے پیسے بھی نہیں بچے کے ملازموں کے اخراجات اٹھاسکوںاور ان کی تنخواہیں ادا کرسکوں۔

 

میرا نے ایک پروگرام میں شرکت کرنے کے بعد کہا کہ جب فنکار کام نہیں کریں گے تو وہ اپنے اخراجات کیسے پورے کرینگے۔اداکارہ میرا کا مزید کہنا تھا کہ آج کے پروگرام میں شرکت کرنے کیلئے بھی میں نے 25 ہزار روپے لئے ہیں۔

 

 

ایمز ٹی وی (آزاد کشمیر)آزادکشمیرکے وزیراعظم راجہ فاروق حیدرخان نے کہاہے کہ ہم نے میرٹ پرکام کرنے ہیں اگرہم نے میرٹ کی پاسداری نہ کی توہماراحشربھی پی پی جیساہوگا ، سہنسہ میں گرڈسٹیشن، گریٹرواٹرسپلائی سکیم بنائینگے جبکہ کوٹلی سے ہولاڑتک سڑک کواین ایچ اے کے سپردکریںگے ان خیالات کااظہار انہوں نے سہنسہ میں ورکرزکنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ورکرز کنونشن سے اسپیکراسمبلی شاہ غلام قادر،ممبراسمبلی میزبان تقریب راجہ نصیراحمدخان،وزیراطلاعات مشتاق منہاس،وزیرخوراک شوکت شاہ،ممبراسمبلی مسعودخالدودیگرنے بھی خطاب کیا،قبل ازیں وزیراعظم بھمبر کے علاقہ پنجیڑی گئے اور میجر(ر) راجہ فرقان سلیم اور راجہ شہزاد سلیم کے عصرانے میں شرکت کی،اس موقع پر انہوں نے بھمبر میں پولی ٹیکنیکل کالج قائم کرنے کا اعلان کیا ۔

 

 

ایمز ٹی وی(آزاد کشمیر)سرکاری نوکریاں دے کر عوام کو خوشحال بنانا ممکن نہیں، نجی شعبے کو فروغ دینا ہو گا.
صدر آزاد جموں وکشمیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ حکومت آزا د کشمیر میرٹ کی بالادستی کا وعدہ پورا کر کے رہے گی،کسی سے ترجیحی یا امتیازی سلو ک نہیں ہو گا.
 
میرٹ کی کڑوی گولی عوام کے بھر پور تعاون کے بغیر صرف حکومت نہیں نگل سکتی، یہ گولی سب کو مل کر نگلنا ہو گی ،صرف سرکاری نوکریاں دے کر عوام کو ترقی یافتہ اور خوشحال بنانا ممکن نہیں،اس سلسلے میں ہمیں نجی شعبے کو فروغ دینا ہو گا۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے پتن شیر خان کے مقام پر ممبر قانون ساز اسمبلی سحرش قمر کی دعوت پر بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جلسے سے وزیر صحت ڈاکٹر نجیب نقی ، ملک شکیل اعوان وزیر اعظم پاکستان ،ایم ایل اے سحرش قمر ، آصف رشید ، صوبیدار مختار خان اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

 

 

ایمز ٹی وی (اسپورٹس) پاکستان ہاکی ٹیم 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لئے نیوزی لینڈ پہنچ گئی ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ 17مارچ کو کھیلا جائے گا۔
حسیم خان کی قیادت میں پاکستان ہاکی ٹیم آکلینڈ پہنچ گئی، جہاں سے وہ ویلنگٹن جائےگی ،5میچوں کی سیریز کے 3 میچ ویلنگٹن میں کھیلے جائیں گے جبکہ دو مقابلے کلیئرویل میں ہوں گے ۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا میچ 17،دوسرا 18 ،تیسرا 20،چوتھا 22اور پانچواں میچ 23مارچ کو کھیلا جائے گا ۔
نیوزی لینڈ کے بعد پاکستان ٹیم 4 ٹیسٹ میچوں کے لئے آسٹریلیا پہنچے گی ،سیریز کےتمام مقابلے ڈارون میں کھیلے جائیں گےجو 28 ، 29 ، 31 مارچ اور یکم اپریل کو ہوں گے ۔