جمعہ, 10 جنوری 2025

 

ایمزٹی وی(راولپنڈی)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سی پیک کی سیکیورٹی یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سی پیک کے خلاف دشمن قوتوں کی چالوں سے پوری طرح واقف ہیں، پاک فوج دشمن کے ناپاک عزائم خاک میں ملانے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سی پیک اور چینی کارکنوں کی حفاظت پر مامور اسپیشل سیکیورٹی ڈویژن کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا۔آرمی چیف کو سپیشل سیکیورٹی ڈویژن کی جانب سے سیکیورٹی میکانزم کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
اس موقع پر جنرل قمر جاوید باجوہ نے سی پیک اور اس پر کام کرنے والے کارکنوں کی سیکیورٹی سخت ترین بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہم سی پیک کی تکمیل میں چینی مدد کی بہت زیادہ قدر کرتے ہیں۔آرمی چیف کا کہنا تھا کہ سی پیک کے خلاف دشمن کے ایجنڈے سے پوری طرح آگاہ ہیں، پاک فوج دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔ انہوں نے اسپیشل سیکیورٹی ڈویژن کو اپنی ذمہ داریاں بھرپور طریقے سے ادا کرنے پر خراج تحسین بھی پیش کیا۔
قبل ازیں aسپیشل سیکیورٹی ڈویژن (سی ایس ایس )آمد پر آرمی چیف کا جی او سی ایس ایس ڈی میجر جنرل عابد رفیق نے استقبال کیا ، اس موقع پر چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر بھی موجود تھے

 

 

ایمزٹی وی(بین الاقوامی)لیڈی ڈیانا خوابوں میں آتی ہیں، مدد مانگتی ہیں، پوچھتی ہیں بتا کیوں نہیں دیتے میں زندہ ہوں، عوام کی شہزادی کے سابق ملازم نے برطانوی اخبار کو خصوصی انٹرویو میں کہا کہ شہزادی ڈیانا ان کے خوابوں میں آتی اور ان سے مختلف باتیں کرتی ہیں۔
برطانوی میڈیا کے مطابق پرنسز ڈیانا کے سابق ملازم پال بوریل کا کہنا ہے کہ یہ خوفزدہ کرنے والی بات نہیں مگر ہے ایسا ہی کہ ڈیانا ان کے خوابوں میں آتی ہیں۔ میں چاہتا ہوں کہ وہ مجھ سے کہیں کہ پال ٹھیک ہے تم نے جو زندگی اپنے لیے منتخب کی ہے اس کے مطابق اسے بسرکرو لیکن ایسا کہنے کے لیے وہ زندہ نہیں ہیں ۔
پال نے بتایا کہ کسی کو اس طرح کے واقعات پر اختیار نہیں ہوتا۔ میں اکثر یہ سوچ کو سونے لگتا ہوں کہ شاید آج ایسا نہ ہو لیکن وہ پھر میرے خواب میں آجاتی ہیں۔ وہ مجھ سے کہتی ہیں کہ تم دنیا کو بتا کیوں نہیں دیتے کہ میں زندہ ہوں

 

 

 
ایمزٹی وی(آزاد کشمیر)وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ آزادکشمیر کے عوام نے مسلم لیگ ن کو جو مینڈیٹ دیا ہے قائد مسلم لیگ ن نے وہ قرض چکا دیا ۔
ریاست کے لئے جو پالیسیاں بنائی جارہی ہیں ماضی میں ان کی مثال نہیں ملتی۔فیملی کورٹس بنا دی گئی ہیں اب فیصلہ 120دن میں ہوگا۔خواتین کا وراثت میں حصہ یقینی بنانے کے ساتھ سہولیات فراہم کرنے کے لئے خصوصی اقدامات کئے جارہے ہیں تحریک آزادی کشمیر موجودہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ محض سنی سنائی بات کو پھیلانا کسی طور پر مناسب نہیں ہوتا، تنقید برائے اصلاح کا ہر سطح پر خیر مقدم کریں گے ،ریاست کو معاشی طور پر خود کفیل اور خوشحال بنانے کے لئے ہر شہری کو کردار ادا کرنا ہوگا

 

 

ایمزٹی وی(آزاد کشمیر)صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان نےگزشتہ روز پاکستان سول سروسز اکیڈمی لاہور میں زیر تربیت افسران کے گروپ سے گفتگو کرتے ہوئےکہا ہے کہ پاکستان سول سروسز کا حصہ بننے والے نوجوان عہد کر لیں کہ انہوں نے بیورو کریٹ بننے کے بعد ملک و قوم کی بے لوث خدمت کرنی ہے ۔ کرپشن اور بددیانتی سے دامن بچائیں گے
انہوں نے کہا کہ پاکستان سرمایہ کاری کیلئے موزوں ملک بن گیا ہے ، سی پیک منصوبہ کی وجہ سے ملک میں خوشحالی کا نیا دور شروع ہو گا، عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں مظالم بند کرائے 

 

 

ایمزٹی وی(آزاد کشمیر)مسلم کانفرنس کے صدر سردار عتیق احمد خان نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت آزادکشمیرکو پرائیویٹ حج کوٹہ میں شامل کرے ۔
 
سعودی حکومت کی طرف سے ملنے والے پرائیویٹ حج کوٹہ کی غیر منصفانہ تقسیم قبول نہیں۔آزاد کشمیر کو بھی آبادی کے تناسب سے اس کوٹہ میں برابری کی بنیاد پر حق دیا جائے ۔
 
ہر سال کی طرح اس سال بھی آزادکشمیر کو حج کوٹہ سے دور رکھنا ناانصافی ہے -

 

 

ایمزٹی وی(سیالکوٹ)سیالکوٹ میں بار کے نومنتخب عہدیداران کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیردفاع کا کہنا تھا کہ ہم اپنے ہمسائیوں کےساتھ امن سے رہنا چاہتے ہیں،لیکن ہماری اس کوشش کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے افواج پاکستان پوری طاقت کے ساتھ دشمن کو جواب دینے اور مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہے۔ ہماری فوج ہر محاذ پر جواب دینے کی طاقت رکھتی ہے۔
وزیردفاع کا کہنا تھا کہ مشرق اور مغرب میں ہمارا ایک ہی دشمن ہے اور وہ بھارت ہے۔ بھارت ہماری مغربی اور مشرقی سرحدوں پر دہشت گردوں کی معاونت کررہا ہے اور افغانستان کوبھی ہمارے خلاف استعمال کررہا ہے۔
خواجہ آصف نے کہا کہ جن لوگوں نے آج ہم پر بندوقیں تانی ہیں، 25 سال قبل ان لوگوں کو بندوقیں ریاست نے تھمائی تھیں، اس وقت ریاست کے مقاصد جو بھی تھے لیکن کسی نے نہیں سوچا تھا کہ ایک وقت ایسا بھی آئے گا کہ یہ لوگ ہمارے مخالف ہوں گے اور یہ بندوقیں ہم پر ہی تانی جائیں گی اور یہ بھی علم نہیں تھا کہ ان لوگوں کو سزائیں دینے کے لئے قانون سازی کی جائے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ جب ہمیں ضرورت پڑتی ہے تو فوجی عدالتیں بناتے ہیں، اسکولوں، دفاتر اور مساجد میں نہتے عوام کو بے گناہ قتل کرنے والے کہاں کہ مسلمان ہیں، میں فوجی عدالتوں کے حق میں ہوں، فوجی عدالتوں کا قیام اس بات کو تسلیم کرنا ہے کہ ہمارا موجودہ نظام تباہ ہوچکا ہے۔

 

 

ایمزٹی وی(اترپردیش) بھارت کی سب سے بڑی ریاست اترپردیش سمیت 5 ریاستوں میں ایک ماہ کے طویل انتخابی مرحلے کے بعد ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے اور اترپردیش کی 403 نشستوں میں سے 311 پر بی جے پی نے کامیابی حاصل کی ہے جب کہ کانگریس کو صرف 54 نشستیں مل سکی ہیں۔
ریاست اترپردیش میں بی جے پی نے 13 برس بعد انتخابی معرکہ اپنے نام کیا ہے۔ اتر پردیش کی طرح اتر کھنڈ میں بھی بی جے پی نے 71 میں سے 56 نشستیں حاصل کر کے میدان مار لیا ہے جب کہ کانگریس کے حصے میں 11 نشستیں آئی ہیں۔
بی جے پی کو سب سے بڑا اپ سیٹ پنجاب میں ہوا جہاں ریاستی اسمبلی کی 117 نشستوں میں سے 69 پر کانگریس کو کامیابی ملی جب کہ دوسرے نمبر پر اروند کیجریوال کی عام آدمی پارٹی رہی جس نے 20 سیٹیں حاصل کی۔ پنجاب میں بی جے پی چوتھے نمبر پر رہی اور صرف 3 نشستوں پر ہی کامیابی حاصل کر سکی۔
اس کے علاوہ گوا اور منی پور میں ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے جہاں کانگریس کو برتری حاصل ہے۔ یاد رہے کہ ریاست کے 17 ویں اسمبلی الیکشن کے انتخابات 7 مراحل میں طے پائے جن میں 13 کروڑ 90 لاکھ افراد نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا
واضح رہے کہ 2012 میں ہونے والے انتخابات میں اتر پردیش میں سماج وادی پارٹی نے 224 نشستوں پر کامیابی حاصل کر کے اکیلیش یادوو کی لیڈرشپ میں حکومت بنائی تھی لیکن اس بار نریندر مودی نے سماج وادی پارٹی اور بہوجن پارٹی کے خلاف بھرپور مہم چلائی تھی۔

 

ایمز ٹی وی ( انٹر ٹینمنٹ)بالی ووڈ کے دبنگ سپر اسٹار سلمان خان نے اپنی نئی آنے والی فلم ’’ٹائیگر زندہ ہے‘‘ کے لیے وزن میں 17 کلو کی کمی کرلی۔
سلمان خان نے فلم ’’سلطان‘‘ کے لیے اپنے وزن میں اضافہ کیا تھا لیکن اب نئی آنے والی فلم ’’ٹائیگر زندہ ہے‘‘ میں ایکشن مناظر کے لیے انہوں نے اپنے وزن میں 17 کلو کمی کرلی ہے جب کہ سلو میاں نے وزن میں کمی کے لیے ورزش کے ساتھ ساتھ کھانے پینے میں بھی احتیاط شروع کررکھی ہے۔
دوسری جانب سلمان خان کی وزن میں کمی کے لیے ممبئی کی سڑکوں پر سائیکل چلانے کی تصاویر بھی منظر عام پر آئی ہیں اور سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہیں۔
فلم ’’ٹائیگر زندہ ہے‘‘ کے ہدایتکار نے فلم کی شوٹنگ 15 مارچ سے شروع ہونے کی تصدیق کی ہے اور اسے بہترین ایکشن فلم قرار دیا ہے۔
واضح رہے کہ فلم ’’ٹائیگر ز ندہ ہے‘‘ میں سلمان خان کے مدمقابل کترینہ کیف کردار ادا کررہی ہیں۔

 

 

ایمزٹی وی (راولپنڈی)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پی ایس ایل 2 کی چیمپئن ٹیم پشاورزلمی کی ملاقات ہوئی جس میں آرمی چیف نے ٹیم کو جیت کی مبارکباد دی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پی ایس ایل چیمپئن ٹیم پشاورزلمی نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی، ملاقات میں آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے پشاورزلمی کی ٹیم سمیت انتظامیہ کوجیت پرمبارکباد دی۔
 
C6ohS0VXUAAKJHE 
ملاقات میں آرمی چیف نے پی ایس ایل میں شرکت کرنے والے غیرملکی کھلاڑیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں کرکٹ واپس لانے پر پی ایس ایل کی تمام ٹیموں اورانتظامیہ کی کوششوں کو سراہتے ہیں، پاکستان ایک پرامن اور کھیلوں سے محبت کرنے والا ملک ہے، کرکٹ پاکستان کا پسندیدہ ترین کھیل ہے جوقوم کو متحد رکھتا ہے۔
 
C6ohS1iW0AA wdm
اس موقع پرآرمی چیف نے کھلاڑیوں کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ آگے بڑھتے رہیں اورپاکستان کا نام روشن کریں، اس موقع پر انہوں نے کھلاڑیوں کو کرکٹ سے متعلق ماہرانہ مشورے دے کرحیران کردیا۔
 

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پی ایس ایل کی فاتح ٹیم نے ملاقات کی ہے، اس موقع پر جنرل باجوہ نے پشاور زلمی کی ٹیم کو جیت کی مبارکباد دی۔
اس موقع پر آرمی چیف نے فائنل میں شرکت کرنے والے غیر ملکی کھلاڑیوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔
انہوں نے کہا کہ کرکٹ پاکستان کا پسندیدہ ترین کھیل ہے جو قوم کو متحد رکھتا ہے، پاکستان ایک پر امن اور کھیلیوں سے محبت کرنے والا ملک ہے۔
پشاور زلمی کی ٹیم نے ملک میں امن و استحکام لانے کے سلسلے میں پاک فوج کی قربانیوں کو بھی سراہا۔