ایمز ٹی وی ( انٹر ٹینمنٹ)بالی وڈ کا نامور بچن خاندان ہمیشہ سےہولی کا اہتمام عظیم الشان انداز میں کرتا آیا ہےتاہم رواں سال اس نے ہولی نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے۔
بچن خاندان کے لیے 2017 روایتی نہیں ہوگا کیونکہ ان کی لاڈلی بہو ایشوریہ رائےکے والد علیل ہیں اور سسرالی بھی اپنی بہو کی پریشانی میں برابر کے شریک نظر آتے ہیں۔
بچن خاندان اس وقت دباؤ میں ہے لہٰذا تمام فیملی ممبرز نے اس سال ہولی نہ منانے کا فیصلہ کیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ایشوریہ رائے کے والد کرشناراج رائے ممبئی کے لیلاوتی اسپتال کے انتہائی نگہداشت یونٹ میں زندگی کی جنگ لڑ رہے ہیں ۔
انہیں دو ہفتے قبل اسپتال داخل کرایا گیا تھا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں جلد اسپتال سے فارغ کر دینے کی امید ظاہر کی تھی مگر اب طبیعت نہ سنبھلنے کی صورت میں آئی سی یو منتقل کیا گیا ہے۔ڈاکٹرز کو خدشہ ہے کہ انہیں کینسر ہے تاہم ابھی مکمل تشخیص ہونا باقی ہے۔
بھارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ بچن خاندان ہولی سادگی سے مناتے ہوئے صرف روایتی پوجا میں شرکت کرے گا۔
بچن ہاؤس میں ہر سال ہائی پروفائل تقریب کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ ماضی میں بالی وڈ کے میگا اسٹار جہاں ہولی کھیلتے نظر آئے اس سال وہاں اندھیرا اور خاموشی ہوگی۔
ایمزٹی وی(لاہور) ہائی کورٹ نے پنجاب بھر کی ماتحت عدالتوں کے 37 ایڈیشنل سیشن اور سول ججز کو معطل کردیا۔
میڈیا ذرائع کے مطابق لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب بھر کی ماتحت عدالتوں کے 37 ججز کو معطل کردیا۔ معطل کئے گئے ججز میں ایڈیشنل سیشن ججز اور سول ججز شامل ہیں جنہیں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی اور دیگر وجوہات کی بنا پر معطل کیا گیا۔
لاہور ہائی کورٹ نے ججز کو معطل کرنے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے جس کے مطابق ججز معطلی کے دوران بھی اپنی تنخواہیں اور دیگر مراعات بھی حاصل کرتے رہیں گے۔
ایمز ٹی وی(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی طالب علم نے فیس بک اور میسینجر چیٹ کیلئے بوٹ بنا ڈالا، جس سے برطانیہ، امریکا اور کینیڈا میں سیاسی پناہ کیلئے درخواست دی جا سکے گی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسٹینفورڈ یونیورسٹی کے ایک طالبعلم نے فیس بک میسینجر چیٹ بوٹ بنا لیا جس کی مدد سے پناہ گزین بر طانیہ، امریکا اور کینیڈا میں سیاسی پناہ کیلئے درخواست د ے سکیں گے۔
جمعہ کو میڈیا رپورٹس کے مطابق اسٹینفورڈ یو نیورسٹی کے طالبعلم جو شوا براﺅڈر نے پارکینگ فیس کے جرمانوں کو چیلنج کرنے والوں کے لئے فیس بک پر بنائے گئے بوٹ کو نئی شکل دی ہے جس کی مدد سے وکلاء سیاسی پناہ کے متلاشی در خواست گزاروں کے ذاتی کوائف وقت ضائع کئے بغیر اپنے دفتر میں ہی چیک کر سکیں گے۔
سیاسی پناہ کے متلاشی در خواست گزار اب فیس بک پر لاگ آن ہوں گے اور انہیں چند سوالوں کے جواب دینا ہوں گے، جس کے بعد انہیں سیاسی پناہ کی درخواست کا مکمل فارم بمعہ ہدایات بھیجا جائے گا، جو کہ ان درخواست گزاروں کو وکلاء اور غیر منافع بخش تنظیموں کو بھجوانا ہوگا، تاکہ وہ درخواست گزار کی طرف سے سیاسی پناہ کے لئے درخواست دائر کر سکیں۔
ایمز ٹی وی ( انٹر ٹینمنٹ) نئی پاکستانی فلم ’چلے تھے ساتھ‘ کی تعارفی تقریب کراچی میں سجی۔ٹی وی کی کئی معروف اداکارائیں اس فلم سے لالی ووڈ میں پہلاقدم رکھ رہی ہیں ۔
.چلے تھے ساتھ‘ کی کہانی6دوستوں کے گرد گھومتی ہے ۔فلم کی خاص بات چین کے اداکارہیں جو پہلی بار کسی پاکستانی فلم میں کام کر رہے ہیں ۔
فلم شمالی علاقہ جات اورگلگت بلتستان کی خوبصورت لوکیشنز پر شوٹ کی گئی ہے ۔
فلم میں ٹی وی کے بھی کئی جانے پہچانے چہرےپہلی مرتبہ فلمی اسکرین کا حصہ بن رہےہیں جن میں ژالے سرحدی،سارہ شہروز ،منشا پاشاودیگر اداکارشامل ہیں ۔
فلم 21 اپریل کو پاکستانی سنیما گھروں میں ریلیز کی جارہی ہے۔
ایمز ٹی وی(تجارت) نئی فصل آنے کے بعدکراچی میں لہسن کی فی کلو قیمت 200 روپے کم ہوگئی ، آلو ، پیاز ، ٹماٹر کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔
بازار میں چھلے ہوئے لہسن کی قیمت گزشتہ ہفتے 480 سے 500 روپے کلو تھی تاہم نئی فصل کے آجانے کی بعد لہسن کی قیمت میں 200 روپے تک کمی ریکارڈ کی گئی، لیاقت آباد میں چھلے لہسن کی قیمت 280 روپے ریکارڈ کی گئی۔
تاہم ٹماٹر کی قیمت ایک ہفتےکے دوارن 20 روپے اضافے سے 50 روپے جبکہ آلو اور پیاز کی قیمتیں 5، 5 روپے اضافے سے 25، 25 روپے ہوگئی۔
ایمز ٹی وی (تعلیم /فیصل آباد )فنی تعلیم معاشی استحکام کی ضامن ہے ۔یہ بات بریگیڈئیر(ر)عبدالعزیز نے نجی ٹیکنیکل ٹریننگ سنٹر میں مختلف فنی تربیت کے اداروں کے طالب علموں کے مابین مقابلہ مضمون نویسی کے پوزیشن ہولڈرز میں نقد انعامات تقسیم کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ فنی تربیت فراہم کرنے والے اداروں کو صنعتی اداروں کے آجروں سے نہایت قریبی تعلق قائم کرنا چا ہئے ۔
ایمز ٹی وی (تعلیم /کوئٹہ ) ایشین انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی تھائی لینڈ کے سربراہ گریگوری ایل ایف چوئی نے کہا ہے کہ تھائی لینڈ اور پاکستان کے درمیان مختلف شعبوں میں مثالی روابط قائم ہیں۔
صوبہ بلوچستان کے ساتھ مختلف منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں اور جامعہ بلوچستان کے توسط سے ان منصوبوں کو مشترکہ طور پر عملی جامہ پہنایا جائے گا،یہ بات انھوں نے گزشتہ روز یونیورسٹی آف بلوچستان کے دورے کے موقع پر جامعہ کے وائس چانسلر ڈاکٹر جاوید اقبال سے ملاقات کے موقع پر کہی
انھوں نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کے ذرائع، سرمایہ کاری کے مواقع اور اعلیٰ تعلیم کے حصول کو ممکن بنانے سمیت شارٹ کورسز، مقامی زبانوں کی ترویج اور دیگر شعبہ جات میں مشترکہ طور پر تعاون و اشتراک عمل کو بروئے کار لایا جائے گا۔
اس موقع پر وائس چانسلر نے وفد کے دورہ جامعہ بلوچستان کو بڑی اہمیت کا حامل قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایشین انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے ساتھ اعلیٰ تعلیمی منصوبوں کے مستقبل میں دور رس نتائج برآمد ہونگے۔
جس سے صوبے کے طلباء و طالبات اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے سمیت مستقبل میں خود مختار اور کامیابیوں کے ساتھ معاشرے میں اپنا مثبت اور اہم مقام بنا سکیں گے انہو ں نے کہا کہ معیاری تعلیم کے فروغ پر توجہ دے رہے ہیں۔وائس چانسلر نے تھائی وفد کو جامعہ بلوچستان کی جانب سے تحائف اور شیلڈ پیش کیں ۔
ایمز ٹی وی (تعلیم /کوئٹہ ) بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پولی ٹیکنیک کالج کے سینئر رہنما مالک بلوچ نے میں کہا ہے کالج آف ٹیکنالوجی کوئٹہ روز بروز غیر فعال ہورہا ہے کالج کا تعلیمی ٹور اور دیگر فنڈز کومبینہ کرپشن کا شکار بنایا جارہا ہے طلباء سے تعلیمی ٹور کی مد میں فیس تو لی جاتی ہے لیکن طلباء کو ٹور سے محروم رکھا جارہا ہے انہوں نے مزید کہا ہے کہ اگر کالج میں کرپشن کا سلسلہ ختم نہیں کیا گیا تو شدید احتجاج کیا جائے گا ۔
ایمزٹی وی (اسلام آباد)حج اور عمرے کے لیے سعودی عرب ای ویزا اگلے مہینے سے شروع کرے گا۔ پاکستانی حج و عمرہ کمپنیاں سعودی کمپنیوں کی منظوری سے ای نمبر جاری کریں گی، جن کی بنیاد پر ویزے سعودی قونصل خانہ جاری کرے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی حکومت نے حج اور عمرے کے لیے ای ویزا سسٹم لانے کا فیصلہ کیا ہے، پاکستانی عمرہ کمپنیاں سعودی عمرہ کمپنیوں سےمنظوری کےبعد ای نمبرجاری کریں گی، ای نمبرکی بنیاد پر سعودی قونصل خانہ ویز ے جا ری کرےگا،نیا نظام آئندہ ماہ سے نافذ العمل ہوگا۔ وزٹ ویزہ،اقامہ ویزہ اور بزنس ویزہ بھی مرحلہ وار ای سسٹم سے جاری کیا جائے گا۔
ایمز ٹی وی(تجارت) امریکا میں شرح سود بڑھنے کی توقعات پر ایک ہفتے کے دوران عالمی مارکیٹ میں خام تیل 9 اور سونا ڈھائی فیصد سستا ہوگیا ۔
عالمی مارکیٹ میں ایک ہفتے کے دوران سونے کی فی اونس قیمت مزید 25 ڈالر کم ہوکر 1201 ڈالرفی ہوگئی۔
ہفتے کے دوران خام تیل کے سودوں میں 9 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی جس سے خام تیل 4ڈالر 84 سینٹ کمی کے بعد نومبر کی کم ترین سطح 48 ڈالر 49 سینٹس فی بیرل پر آگیا ہے ۔
عالمی سطح پر سونے اور خام تیل کی قیمت میں کمی کی وجہ امریکی فیڈرل ریزرو کی سربراہ جینٹ یلن کے عندیہ کو قرار دیا جارہا ہے۔
یلن نے بے روزگاری اور مہنگائی کی شرح فیڈ کے ہدف میں رہنے کی صورت میں شرح سود بڑھانے کا عندیہ دیا ہے۔ فیڈ شرح سود کا تعین مارچ کے اختتام پر کرےگا۔