ایز ٹی وی(جدہ) سعودی حکومت نے عمرہ و حج،وزٹ اور ورک ویزوں کے حوالے سے نئے قوانین کا اعلان کردیاجوفوری طورپرنافذالعمل ہوں گے ،ان کے تحت مقررہ مدت سے زائدقیام کرنیوالے افرادکوبھاری سزائیں اورجرمانے عائدکئے جائینگے۔ سعودی وزارت داخلہ کے اعلامیہ میں بتایاگیاکہ عمرہ زائرین ، حج اور وزٹ ویزا پر سعودی عرب آنیوالے افراد کو مقررہ مدت کے اندرواپس جاناہوگا ، تاخیر کی صورت میں بھاری جرمانے اور قید کی سزائیں ہونگی،خلا ف ورزی کرنیوالے عمرہ زائرین کو پہلی بار 25ہزار ریال ، دوسری بار 50ہزار اور تیسری بار ایک لاکھ ریال جرمانہ دینا ہو گا جبکہ عمرہ کمپنیوں کو بھی بھاری جرمانے اور بلیک لسٹ کر نے کی سزائیں دی جائینگی،اسکے علاوہ ایسے غیرملکیوں کوملازمت دینے والے مقامی افرادکیلئے بھی سخت سزائیں رکھی گئی ہیں۔
ایمز ٹی وی(انقرہ) ترک صدر طیب اردگان نے ہالینڈ پر پابندی کا مطالبہ کر دیا۔ ریفرینڈم سے متعلق جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ترک صدر کا کہنا تھا ہالینڈ ایک بنانا ریپبلک کی طرح برتاو¿ کر رہا ہے۔ بین الاقوامی اداروں کو اس پر پابندی لگا دینی چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ ترکی کو انسانی حقوق اور اظہار رائے کی آزادی پر لیکچر دینے والےخود ان صفات سے عاری ہیں۔ انہوں نے ڈچ وزیر اعظم کے اس بیان کو بھی مسترد کر دیا جس میں انہوں نے ترکی کے ساتھ تعلقات کو بہتر کرنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔ ترک صدر نے کہا کہ ہالینڈ پہلے اپنے کیے کی قیمت چکائے پھر تعلقات پر بات ہو گی۔
ایمز ٹی وی(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی ماہرین نے دریافت کیا ہے کہ دماغ ہمارے سابقہ نظریات اور تصورات کے مقابلے میں کم از کم 10 گنا زیادہ طاقتور ہوسکتا ہے۔
ایمز ٹی وی(لاہور) ملک کے سب سے بڑے تربیلاڈیم میں پانی کاذخیرہ ختم ہونے سے آبی بحران سنگین ہوگیاجبکہ بجلی کی پیداواربھی کم ہوگئی جس کے باعث لوڈشیڈنگ مزیدبڑھنے کاخدشہ ہے۔ ڈیم سے بجلی کی پیداوار بھی 40 سے 50 فیصدکم ہوگئی جبکہ منگلاڈیم میں صرف14فٹ پانی باقی رہ گیا،صورتحال کے باعث زرعی ضروریات کیلئے پانی کی فراہمی پربھی سوالیہ نشان لگ گیا۔واپڈاکی طرف سے جاری اعدادوشمارمیں بتایاگیاکہ تربیلا ڈیم میں پانی کا ذخیرہ 1380 فٹ کے ڈیڈ لیول تک رہ گیا اور اب ڈیم میں قابل استعمال پانی صرف60 ہزار کیوسک باقی ہے ، تربیلا میں پانی کی آمد16 ہزار 800 کیوسک اور اخراج16 ہزار کیوسک ہے ،لہذاآئندہ ہفتے تک تربیلا ڈیم سے صرف اتنا ہی پانی خارج کیا جا سکے گا جتنا پانی ڈیم میں پہنچے گا۔حکام کاکہناہے کہ اگر پانی کی آمد سے زیادہ اخراج کیا گیا تو ہائیڈل پاورسسٹم کو پانی میں موجودگار کی وجہ سے نقصان پہنچ سکتا ہے۔ اسی طرح دوسرے بڑے منگلا ڈیم میں پانی کا ذخیرہ ڈیڈلیول سے 14 فٹ اوپر ہے ،یہاں پانی کا ذخیرہ 1054 فٹ کی سطح پر ہے جبکہ ڈیڈ لیول 1040 فٹ ہے ،چنانچہ خدشہ ہے کہ اس ڈیم میں بھی2روزتک پانی ڈیڈلیول کو پہنچ جائیگا،اس وقت منگلا ڈیم میں پانی کی آمد 26ہزار700اور اخراج20ہزار کیوسک جبکہ قابل استعمال پانی کا ذخیرہ ایک لاکھ 12 ہزار کیوسک ہے۔دوسری جانب چشمہ ریزر وائرمیں بھی پانی کا ذخیرہ تقریباًختم ہو چکا،یہاں پانی کا ڈیڈ لیول 637فٹ ہے جبکہ اس وقت پانی کی سطح 639 فٹ تک ہے۔حکام نے بتایاکہ دونوں بڑے ڈیموں سے پانی کا اخراج انتہائی کم ہونے کے باعث پن بجلی کی پیداوارصرف ایک ہزار میگاواٹ تک رہ گئی ہے ، جو کہ پانی کی پوری دستیابی پر 5ہزارمیگاواٹ سے زیادہ بجلی فراہم کرتے تھے ،تاہم اب بجلی پیداوار کا تمام بوجھ تھرمل اور گیس پاور پلانٹس کو برداشت کرناپڑیگا،جس کے نتیجہ میں بجلی لوڈ شیڈنگ بھی بڑھنے کاخدشہ موجود ہے اور بجلی کی قلت4ہزار میگاواٹ تک پہنچ سکتی ہے ،اس کے باعث شہروں میں کم از کم6اور دیہی علاقوں میں9گھنٹے تک بجلی کی بندش کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ،یہ صورتحال وسط مئی تک گلیشئرز کے پگھلنے تک برقرار رہنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے ،گلیشئرز پگھلنے سے دونوں بڑے ڈیموں میں پانی کی آمد بڑھے گی تو پانی اور بجلی کے دونوں بحران ٹل سکیں گے۔ دریں اثنا انڈس ریورسسٹم اتھارٹی کے چیئرمین راﺅ ارشاد احمد نے کہاکہ تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح اپنے ڈیڈ لیول 1380 فٹ تک گرنے کے بعد صوبوں کو28 ہزار کیوسک پانی کی سپلائی کا انڈنٹ معطل کردیا گیا، اب صوبوں کو فراہمی ڈیم میں آنیوالے 12 سے 13 ہزار کیوسک کے مطابق رن آف دی ریور(جتنی پانی کی جھیل میں آمد اتنا ہی اخراج) کی بنیاد پر ہوگی۔
ایمز ٹی وی(بیجنگ) چین دیگر ترقی پذیر مماک کی معاونت کے ساتھ برکس پلس کے نام سے نیا اتحاد قائم کرنا چاہتا ہے۔ چین کا تنظیم میں 11ممالک کوشامل کرنے کا پلان ہے ، ان ممالک میں پاکستان ، بنگلہ دیش ، سری لنکا ، ایران ، نائیجیریا ،کوریا ، میکسیکو ، انڈونیشیا ، ترکی ، فلپائن اور ویتنام شامل ہیں۔چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے کہا کہ دوسرے بڑے ترقی پذیر ممالک کے ساتھ روابط بڑھا کر برکس پلس کیلئے طریقہ کار طے کریں گے۔ ہم وسیع شراکت داری کے ذریعے اپنے دوستوں میں اضافہ کر سکتے ہیں اسکے لئے تمام ممالک راضی ہیں۔چین اس سال برکس کا صدر ہے اور چین ستمبر میں ہونے والے اجلاس کی صدارت کرے گا۔تجزیہ کاروں کے مطابق چین اپنے اتحادیوں کو مدعو کر کے اپنے اثرورسوخ کو وسیع کر نے کی کوشش کر رہا ہے اور اس اقدام سے برکس اور عالمی سیاست میں بھارت اور دیگر ارکان کے کردار میں تبدیلی آسکتی ہے۔ یاد رہے کہ برکس کلب پانچ ممالک برازیل ، روس،بھارت ، چین اور جنوبی افریقہ پر مشتمل ہے۔ نئے اتحاد سے بھارت کے تعلقات اپنے برکس پارٹنرز کے ساتھ متاثر ہونے کا خدشہ ہے کیونکہ اس کی توسیع کے بعد بھارت کے لئے پاکستان کو تنقید کا نشانہ بنانا آسان نہیں ہو گا چین کے لئے سیاسی پلیٹ فارم میں اضافہ بھی ہوگا۔ اگلے اجلاس میں چین بیجنگ نواز ممالک جیسے پاکستان ، سری لنکا اور میکسیکو کو مدعو کرے گا۔ چین کی دوبچوں کی پالیسی نے قابل ذکر نتائج دیئے ہیں۔ یہ پالیسی 2020 تک چین کی خوشحالی کی نمو میں اضافہ کا باعث ہوگی۔ چین برکس کو چائنہ سینٹر کی آرگنائزیشن میں تبدیل کر سکتا ہے جیسا کہ شنگھائی تعاون تنظیم ہے۔یاد رہے کہ برکس کا 2016 میں اجلاس گوا میں ہوا تھا جس میں بھارت کی طرف سے پاکستان کو تنہا کرنے کی کوشش کی گئی تھی چین نے بھارت کی ان تمام کوششوں کو ناکام بنایا تھا۔
ایمزٹی وی(لاہور) مناواں کے علاقے لکھو ڈیر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما بابر سہیل بٹ جاں بحق ہو گئے۔بابر سہیل بٹ نے عام انتخابات میں پیپلز پارٹی کی ٹکٹ سے حلقہ پی پی 157 سے الیکشن میں حصہ لیا تھا۔واقعے کے بعد بلاول بھٹو زرداری نے تمام تنظیمی سرگرمیاں اورمصروفیات ملتوین کردیں جبکہ پارٹی کے اجلاس بھی منسوخ کر دیے ۔ لاہور کے علاقے مناواں میں لکھو ڈیر کے مقام پر نامعلوم ملزمان نے بابر سہیل بٹ پر اندھا دھند گولیاں برسا دیں جس سے وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں دم توڑگئے جبکہ ملزم فرار ہو گئے۔فائرنگ کر نے والے ملزم کے بارے میں یہ شبہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے کہ وہ بابر سہیل بٹ کا گن مین تھا ۔واقعے کے بعد پولیس حکام نے لاش قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دی ہے اور ملزمان کی تلاش جاری ہے ۔ پولیس حکام کاکہنا ہے کہ فائرنگ کاواقعہ دیرینہ دشمنی کاشاخسانہ لگتا ہے تاہم ملزمان کی تلاش جاری ہے جس کے بعد ہی حقائق سامنے آسکیں گے ۔ واضح رہے بابر سہیل بٹ پیپلزپارٹی کے ٹکٹ ہولڈر اور پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما ثمینہ خالد گھرکی کے انتہائی قریبی ساتھی سمجھے جاتے تھے۔پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کر دی ہے۔ واقعے کے بعد پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے آج لاہور میں اپنی تمام مصروفیات کو ملتوی جبکہ پارٹی اجلاس اور پارٹی امیدواروں کے انٹرویوز بھی ملتوی کردیے۔آصفہ بھٹو زرداری نے بھی واقعے کی تحقیقات اورملزمان کے خلاف مقدمہ چلانے کا مطالبہ کیا ہے ۔اپنے ٹویٹر پیغام میں انکا کہنا تھا کہ ہمیں خاموش کرانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔