جمعہ, 10 جنوری 2025

 

 

ایمز ٹی وی ( انٹر ٹینمنٹ )بالی ووڈ کوئن کنگنا رناوت کا کہنا ہے کہ وہ کبھی بھی بالی ووڈ کے خانز شاہ رخ، سلمان اور عامر کے ساتھ کسی فلم میں کام نہیں کریں گی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ کنگنا رناوت کا اپنی فلموں کے انتخاب کے حوالے سے کہنا تھا کہ کبھی بھی بالی ووڈ کنگ شاہ رخ سمیت کسی بھی خان کے ساتھ کام کرنا نہیں چاہوں گی کیونکہ میں کسی بھی خان کے ساتھ فلم میں کام کر کے خود کو پیچھے چھپانا نہیں چاہتی بلکہ ہمیشہ اپنی قابلیت دکھانے پر یقین رکھتی ہوں۔
بالی ووڈ خانز کے ساتھ کام کر کے اپنے کرئیر کو مزید اچھا بنانے سے متعلق پوچھے گئے سوال پر کنگکا کا کہنا تھا کہ میں ایک کامیاب اداکارہ ہوں اور خانز کے ساتھ کام کر کے ایسا کیا ملے گا جو میں نے ابھی تک اپنے کرئیرمیں حاصل نہ کیا ہو۔

 

 

 

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) سری لنکن ٹیم کے قائم مقام کپتان اورمایہ ناز اسپنر رنگنا ہیراتھ زیادہ ٹیسٹ وکٹیں لینے والے دنیا کے پہلے لیفٹ آرم اسپنربن گئے۔ ہیراتھ نے عمران خان اور ڈینئل ویٹوری کی زیادہ ٹیسٹ وکٹوں کا ریکارڈ بھی توڑ ڈالا۔
رنگناہیراتھ نے بطور لیفٹ آرم سپنر ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ وکٹیں لیکر نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔ انہوں نے بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں 6 وکٹیں لیکر بطور لیفٹ آرم سپنر زیادہ ٹیسٹ وکٹیں لینے کا سابق کیوی سپنر ڈینئل ویٹوری کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا۔

ڈینئل ویٹوری نے ایک سو تیرہ میچز میں تین سو باسٹھ وکٹیں لے رکھی تھیں، اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے سابق پاکستانی باﺅلر عمران خان اور نیوزی لینڈ کے ڈینئل ویٹوری کی زیادہ وکٹوں کا ریکارڈ بھی توڑ دیاہے۔
عمران خان اور ویٹوری نے مشترکہ طور پر تین سو تریسٹھ وکٹیں لے رکھی تھیں۔ ہیراتھ زیادہ ٹیسٹ وکٹیں لینے والے دنیا کے انیسویں باﺅلر بن گئے ہیں۔
رنگنا ہیراتھ نے اب تک 79 ٹیسٹ میچز میں تین سو چھیاسٹھ وکٹیں لے رکھی ہیں۔ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں زیادہ وکٹیں لینے کا عالمی اعزاز سابق سری لنکن اسپنرمتھایا مرلی دھرن کو حاصل ہے جنہوں نے آٹھ سو وکٹیں لے رکھی ہیں۔

 

 

 

 

ایمز ٹی وی ( انٹر ٹینمنٹ )بالی ووڈ کے میگا اسٹار امیتابھ بچن کا کہنا ہے کہ فلم شعلے میں جیا اورمیرے ایک منظرکی عکس بندی میں 3 سال لگ گئے تھے۔
ماضی کی شہرہ آفاق فلم ’’شعلے‘‘ میں دھرمیندر، امیتابھ بچن ، امجد خان، ہیما مالنی اورجیا بچن نے اہم کردار ادا کیا تھا اور فلم نے شہرت کی نئی تاریخ رقم کی تھی جب کہ فلم کے کئی کردار ہمیشہ ہمیشہ کے لیے امرہوگئے ہیں اوران کے ڈائیلاگ آج بھی زبان زد عام ہیں لیکن اب شہرہ آفاق فلم کے حوالے سے 42 سال بعد حیرت انگیزانکشاف ہوا ہے۔
میڈیا کے مطابق بالی ووڈ اسٹارامیتابھ بچن نے ایک تقریب میں شرکت کی جہاں انہوں نے فلم ’’شعلے‘‘ کے حوالے سے اپنی یادیں تازہ کرتے ہوئے بتایا کہ فلم کے ایک منظرمیں جیا لالٹین کی روشنی بند کررہی ہیں اورمیں باہرکی طرف بیٹھا ہارمونیکا بجا رہا تھا جب کہ اس منظرکوعکس بند کرنے کے لیے خاص قسم کی روشنی درکارتھی اورہمارے فوٹوگرافی ہدایتکارڈی ویچا غروب آفتاب کے وقت کی عکاسی کے خواہش مند تھے لیکن آپ یقین نہیں کریں گے کہ اس منظرکوعکس بند کرنے میں ہدایتکاررمیش سپی نے 3 سال لگائے۔
انہوں نے کہا کہ جب بھی ہم اس منظر کی عکس بندی کے لیے جاتے کچھ نہ کچھ ہوجاتا تھا اور ہمیں ٹھیک روشنی نہیں مل پاتی تھی جب کہ ہدایتکار نے بھی کہہ دیا تھا کہ جب تک ہمیں وہی منظر نہیں مل جاتا تب تک سین شوٹ نہیں ہوگا آخر کار ہمیں ایک سین عکس بند کرنے میں 3 سال کا انتظار کرنا پڑا۔