ھفتہ, 11 جنوری 2025

 

یمز ٹی وی (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی خلائی تحقیقی ادارے ’’ناسا‘‘ نے سینکڑوں کی تعداد میں جدید ترین سافٹ ویئر مفت ڈاؤن لوڈ کے لیے آن لائن جاری کردیئے۔ان سافٹ ویئر کی ڈاؤن لوڈنگ پر نہ تو کوئی رائلٹی طلب کی جارہی ہے اور نہ ہی ان کے استعمال پر کاپی رائٹ قوانین کی پابندی عائد کی گئی ہے بلکہ یہ استفادہ عام کے لیے بالکل مفت ہیں۔ یہ تمام سافٹ ویئر ناسا کے ’’ٹیکنالوجی ٹرانسفر آفس‘‘ نے جاری کیے ہیں جو اس سے پہلے بھی 2 مرتبہ ناسا میں تیار کردہ ہزاروں جدید سافٹ ویئر مفت میں آن لائن پیش کرچکا ہے۔ سافٹ ویئر کی تازہ ترین کھیپ اس یو آر ایل پر دیکھی جاسکتی ہے۔ صارفین کی رہنمائی کے لیے ناسا کی اسی ذیلی ویب سائٹ پر 154 صفحات کی ایک پی ڈی ایف کٹیلاگ بھی رکھی گئی ہے جس میں 20 بہترین سافٹ ویئر کے علاوہ 15 زمروں میں مجموعی طور پر 500 سے زیادہ سافٹ ویئر کی چیدہ چیدہ معلومات اور ڈاؤن لوڈ لنکس موجود ہیں۔ ویسے تو ان زمروں میں سے بیشتر کا تعلق خلائی تحقیق کے مختلف شعبوں مثلاً مٹیریلز سائنس، سسٹم ٹیسٹنگ، پروپلشن، آپریشنز، کریو اینڈ لائف سپورٹ، وہیکل مینجمنٹ اور ایئروناٹکس وغیرہ سے ہے لیکن ساتھ ہی ساتھ ان میں ڈیٹا اینڈ امیج پروسیسنگ، آٹونومس سسٹمز (خودکار نظام)، اینوائرونمنٹل سائنسز (ماحولیات)، الیکٹرونکس اینڈ الیکٹرک پاور، ڈیٹا سرورز پروسیسنگ اینڈ ہینڈلنگ اور بزنس سسٹمز اینڈ پروجیکٹ مینجمنٹ جیسے زمرے بھی شامل ہیں جو وسیع تر اور زیادہ عمومی اطلاق کے حامل ہیں۔ ناسا کے ٹیکنالوجی ٹرانسفر آفس کا کہنا ہے کہ مفت سافٹ ویئر جاری کرنے کا مقصد صرف امریکا ہی نہیں بلکہ دنیا بھر میں ایجادات و اختراعات کے عمل کو فروغ دینا ہے تاکہ یہ سلسلہ کسی خاص فرد یا ادارے تک محدود ہو کر نہ رہ جائے۔

 

 

ایمز ٹی وی ( انٹرٹینمنٹ) معروف کامیڈین اور بالی ووڈ اداکار کپل شرما نے اپنی آنکھیں عطیہ کرنے کا اعلان کر دیا ۔ اپنے کامیڈی ٹی وی شو کے دوران انہوں نے یہ اعلان کیا ۔ اداکار نے اس شو میں بھارت کی قومی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو مدعو کیا تھا اور کھلاڑیوں نے انہیں بہت زیادہ متاثر کیا ۔ اس بارے میں انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا ہم اکثر اس بات کا احساس نہیں کرتے کہ کئی بار ہمارا ایک چھوٹا سا کام دوسروں کو بہت زیادہ خوش کرسکتا ہے ، ان کھلاڑیوں سے بات کرکے مجھے احساس ہوا کہ آنکھوں کو عطیہ کرنے کا فیصلہ تو مجھے کافی عرصے پہلے ہی کرلینا چاہئے تھا ۔

 

 

ایمزٹی وی(کامرہ )پاکستان میں ایوی ایشن انڈسٹری وجہاز سازی کے تاریخ ساز دن پرپی اے سی نے 1000 جہازوں کی ”مکمل اوور ہالنگ کرلی“۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس میں ایک ہزارویں جہاز کی رولنگ آﺅٹ تقریب منعقد کی گئی جس میں وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار رانا تنویر مہمان خصوصی تھے جبکہ چینی ایروٹیکنالوجی کمپنی کے نائب صدر بھی تقریب میں موجود تھے۔
پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس کامرہ نے ایک ہزار جہازوں کی اوور ہالنگ مکمل کی۔اس موقع پر ایئر چیف مارشل سہیل امان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مکمل تعاون اور حمایت پر حکومت کے شکر گزار ہیں، یکجہتی اوراتحادکی وجہ سے ہم آج تاریخ ساز دن دیکھ رہے ہیں۔ سہیل امان نے کہا کہ پی اے سی ملک میں ایک بہترین ادارے کے طور پر سامنے آیا ہے، پی اے سی نے دفاعی پیداوارکے شعبے میں کئی سنگ میل عبورکیے ہیں،پی اے سی پاک فضائیہ کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی اے سی ایک نئے اور جدید ادارے کے طور پر سامنے آیا ہے،مستقبل ففتھ جنریشن طیاروں کی پیداوارکا ہے، ناصرف اوورہالنگ بلکہ طیاروں کےساتھ بم کی انٹیگریشن بھی ایک اہم کامیابی ہے۔ایئرچیف مارشل کا مزید کہنا تھا کہ پی اے سی نے پاکستان کو دنیا میں ہوابازی اورجہازسازی میں خودانحصاربنادیا، پی اے سی کے تیارشدہ طیاروں سے ملکی خزانے کوبے پناہ فائدہ پہنچتا ہے۔

 

 

ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ)سائنسدانوں نے جینیاتی طریقہ علاج کے ذریعے ایک تکلیف دہ اور بے بس کردینے والی بیماری سِکل سیل انیمیا کو ختم کرنے میں پہلی مرتبہ نمایاں کامیابی حاصل کرلی ہے۔ پوری دنیا میں یہ جینیاتی مرض پایا جاتا ہے جو والدین سے وراثت میں ملتا ہے۔ اس بیماری کو مختصراً ایس سی ڈی بھی کہا جاتا ہے۔ سِکل سیل انیمیا ایسی بیماری ہے جس میں جسم کے بعض حصوں تک آکسیجن نہیں پہنچ پاتی جس سے درد، اعضا متاثر اور موت بھی واقع ہوجاتی ہے۔ اس مرض میں جینیاتی کوڈ بگڑنے سے ہیموگلوبن کی شکل اور کارکردگی متاثر ہوتی ہے اور وہ ابنارمل ہوجاتا ہے۔ جین تھراپی سے قبل اس کا واحد علاج یہی تھا کہ انسانی ہڈیوں کے گودے (بون میرو) کو تبدیل کیا جائے تاہم نئے طریقے سے جینیاتی طور پر اس خامی کو دور کیا جاسکتا ہے۔اس میں خون کے سرخ خلیات کچھ تبدیل ہوجاتے ہیں اور پورے بدن میں آکسیجن پہنچانے والا ہیموگلوبن متاثر ہوتا ہے۔ اس مرض کی 5 سے 6 ذیلی اقسام پائی جاتی ہیں۔ اس تبدیلی سے خون کے سرخ خلیات خمیدہ ہوجاتے ہیں اور خون کی نالیوں میں جمع ہوتے رہتے ہیں۔ سکل سیل انیمیا میں خون کے گول خلیات تبدیل ہوکر درانتی کی شکل اختیار کرلیتے ہیں۔ یہ جینیاتی طریقہ علاج فرانس کے ایک نوعمر لڑکے پر آزمایا گیا ہے جس کے ابتدائی نتائج بہت حوصلہ افزا نکلے ہیں۔ مزید کامیابی کی صورت میں اس علاج سے دنیا میں ایسے لاکھوں مریضوں کا علاج ممکن ہوسکے گا۔ ڈاکٹروں نے وائرس کے ذریعے اس پروٹین کے درست اور صحتمند نمونوں کو مریض کی ہڈیوں کے گودے میں داخل کردیا۔ اس کے بعد مریض میں خون کے جو خلیات بنے ان میں کوئی عیب نہیں تھا۔ 15 مہینے تک علاج کے بعد مریض میں بہتری کے نمایاں آثار تھے جو مرض کی کمی کو ظاہر کررہے تھے۔ اب تک مریض میں بیماری کی کوئی علامت ظاہر نہیں ہوئی، اسے درد بھی نہیں ہوا اور اسے کئی ماہ سے اسپتال میں داخل بھی نہیں کرایا گیا لیکن اب تک یہ دعویٰ نہیں کیا جاسکتا کہ اس مرض کا حتمی علاج دریافت ہوچکا ہے۔ تاہم ڈاکٹروں کی ٹیم نے اعتراف کیا کہ یہ ابتدائی مراحل میں ہے اور حتمی علاج کے لیے اس تھراپی کو مزید کئی سو افراد پر آزمانا ضروری ہے۔ لیکن پہلے مریض کو خون کی منتقلی کی ضرورت نہیں پیش نہیں آئی جو ایک بڑی کامیابی ہے۔

 

 

 

ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ)اداکارہ کی والدہ پر ایک شہری عظمت اللہ کی تین کنال اراضی پر قبضہ کرنے کا الزام ہے ، 3 اپریل کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن کورٹ نے اداکارہ میراکی والدہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ۔ عدالت نے بار بار شفقت زہرہ کو طلب کیا تھا ، حاضر نہ ہونے پروارنٹ جاری کیے گئے ۔عدالت نے شفقت زہرہ کو آئندہ سماعت پر (3اپریل) گرفتارکر کے پیش کرنے کا حکم سنا دیا ۔ واضح رہے شفقت زہرہ پر شہری عظمت اللہ کی تین کنال ارضی پر قبضہ کرنیکا الزام ہے

 

 

ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ)ہالی و وڈ کی بلاک بسٹر ایکشن فلم سیریز فاسٹ اینڈ فیوریئس ایک بار پھر فلم بینوں کا دل جیتنے کیلئے تیار ہے ،اسی سلسلے میں فاسٹ فیوریئس فرنچائز کی آٹھویں کڑی ’’فاسٹ اینڈ فیوریئس8‘‘ کی نئی جھلکیاں بھی منظرِ عام پر آگئی ہیں۔ ہدایتکارایف گیری کی اس کرائم تھرلر فلم کی اسٹار کاسٹ میں وِن ڈیزل، چارلیزتھرون،مشعل روڈریگوئز، ڈیوین جانسن ، جیسن اسٹیتھم، لیو ڈیکرس اورلوکس بلیک شامل ہیں۔ گزشتہ حصوں کی طرح اس فلم میں بھی وِن ڈیزل اپنے سابقہ کردارگو ڈومینک ٹوریٹو کے روپ میں جلوۂ گر ہوںگے جبکہ فلم کی کاسٹ میں دیگر فنکار بھی اہم کرداروں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئیں گے اور کچھ نئے کرداروں کو بھی فلم کا حصہ بنایا گیاہے۔ انتہائی تیز رفتار کاروں اور بدلے کی آگ میں جلتے خطروں کے کھلاڑیوں کے بے مثال ایکشن کا تڑکا لِئے اس فلم کو نیک ایچ موریٹیزاوروِن ڈیزل نے مشترکہ طور پر پروڈیوس کیا ہے جو یونیورسل پکچرز کے تحت 14اپریل کو سینما گھروں میں تہلکہ برپا کرنے آرہی ہے۔

 

 

 

ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ)بولی وڈ اداکارہ کنگنا رناوٹ نے ہدایت کار کرن جوہر کے ایک شو میں شرکت کرکے ان پر بالی وڈ میں اقرباء پروری کا الزام لگایا تھا، جس کے بعد کرن جوہر نے ایک تقریب کے دوران انھیں کرارا جواب دے ڈالا۔کرن جوہر سے ایک تقریب میں کافی ود کرن کی مذکورہ قسط کے حوالے سے سوال کیا گیا تو انھوں نے کنگنا کو اچھی خاصی سنانے کے ساتھ ساتھ انہیں بالی وڈ چھوڑنے کا مشورہ بھی دے ڈالا۔ کرن جوہر کا کہنا تھاکہ وہ میری مہمان تھیں اور مجھے وہ سب سننا تھا جو وہ کہہ رہی تھی، جب انہوں نے مجھ پر اقرباء پروری کا الزام لگایا تو اب میں ان سے یہ کہنا چاہتا ہوں کہ مجھے خوشی ہے کہ وہ جانتی ہیں اس کا مطلب کیا ہے، اقرباء پروری ہوتا کیا ہے؟ کیا میں اپنے بھانجوں بھتیجوں، بیٹیوں، بیٹوں کو بولی وڈ میں پروموٹ کررہا ہوں؟ اور ان 15 ہدایت کاروں کا کیا جن کا بالی وڈ سے کوئی تعلق نہیں لیکن میری وجہ سے وہ اندسٹری میں کافی آگے ہیں۔اپنی فلم”اسٹوڈنٹ آف دی ایئر“ میں عالیہ بھٹ اور ورن دھون کو کاسٹ کرنے کے حوالے سے کرن جوہر نے کہا کہ اس فلم میں، میں نے عالیہ بھٹ اور ورن دھون کے ساتھ سدھارتھ ملہوترا کو بھی لانچ کیا، جن کا بولی وڈ سے کوئی تعلق نہیں تھا۔ خیال رہے کہ کنگنا رناوٹ نے کرن جوہر پر ان کے شو میں”مووی مافیا“ کا الزام بھی عائد کیا تھا۔اس حوالے سے کرن جوہر نے کہا کہ مووی مافیا سے کنگنا کی کیا مراد تھی؟ کیا انہیں بالی وڈ میں کام نہیں مل رہا اس لیے ہم مووی مافیا ہیں، نہیں ایسا ہم اپنی مرضی سے کررہے ہیں، میں کنگنا کے ساتھ کام نہیں کرنا چاپتا، یہ میری مرضی ہے اور میری ذاتی رائے ہے، اس سے میں مووی مافیا نہیں بن جاتا۔ کرن جوہر نے مزید کہا کہ کنگنا میرے شو پر آئیں اور انہوں نے اپنے خیالات کا اظہار کیا، میں چاہتا تو شو میں سے ایڈٹ کرکے بہت کچھ ہٹا سکتا تھا، لیکن میں نے ایسا نہیں کیا۔ساتھ ہی انھوں نے کنگنا رناوٹ کو بولی وڈ چھوڑنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ میں تھک چکا ہوں کنگنا کے ہر وقت عورت ہونے کی حیثیت سے خود کو مظلوم ثابت کرنے پر آپ ہر وقت خود کو مظلوم ثابت نہیں کرسکتے، ہر وقت ایک دکھی کہانی نہیں سنا سکتے، اگر بالی وڈ اتنا ہی برا ہے تو اسے چھوڑ دیں۔

 

 

ایمزٹی وی(تعلیم/کراچی)جامعہ سندھ جامشورو کے طلباء کی مالی معاونت کے شعبے کی جانب سے جامعہ کے 6 طلباء کو اسکالرشپس کے چیکس دیے گئے۔ ہائیر ایجوکیشن کمیشن، اسلام آباد کے ”اہلیت و ضرورت“ پروگرام 2015ء کے تحت دی گئی اسکالرشپ کے چیکس تقسیم کرنے کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں وی سی ڈاکٹر فتح محمد برفت نے علامہ آئی آئی کیمپس جامشورو کے 6طلباء میں اسکالر شپ کے چیکس تقسیم کیے ۔ اس موقع پر شیخ الجامعہ سندھ پروفیسر ڈاکٹر فتح محمد برفت نے چیک حاصل کرنے والے طلباء کو مبارکباد دی

 

 

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) گزشتہ ماہ رونما ہونے والے دہشت گردی کے پے درپے واقعات کے سبب کیے گئے سخت سیکیورٹی اقدامات بھی کرکٹ کی کمی کے شکار شائقین کو 25 ہزار افراد کی گنجائش کے حامل لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں اتوار کو پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان ہونے والے پاکستان سپر لیگ کے فائنل میں آنے سے نہ روک سکے۔

l 190513 092704 updates 

پشاور کے 25 سالہ شائق محمد افضل نے مسکراتے ہوئے کہا کہ اگر ہمیں ایک درجن سیکیورٹی چیک پوائنٹس کو بھی عبور کرنا پڑتا تو بھی ہم برا نہیں مناتے۔

 

میچ کے آغاز سے کئی گھنٹے قبل ہی اسٹیڈیم میں آنے والے 18 سالہ طالب علم افتخار احمد نے کہا تھا کہ یہ کسی کی جیت یا ہار کا مسئلہ نہیں، یہ پاکستان کیلئے بڑا دن ہے کیونکہ ہم دنیا کو دکھانا چاہتے ہیں کہ ہم بھی انٹرنیشنل میچوں کی میزبانی کر سکتے ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی ایگزیکٹیو کمیٹی کے سربراہ اور پی ایس ایل کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا کہ وہ پی ایس ایل فائنل کو پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی کا نقطہ آغاز سمجھتے ہیں۔ آسٹریلیا، سری لنکا، انگلینڈ اور بنگلہ دیش سے سیکیورٹی آفیشلز سمیت حفاظتی اقدامات کی نگرانی اور جانچ کیلئے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے نمائندے بھی بذات خود موجود تھے۔

58bd688f058f1 

اعلیٰ معیاری سیکیورٹی اقدامات کے طور پر ٹیموں کے ہوٹل کے راستوں اور اسٹیڈیم کے اطراف میں فوجی اور پولیس اہلکاروں سمیت ہزاروں سیکیورٹی آفیشلز کو تعینات کیا گیا تھا۔ ایک ٹوئٹ میں آئی ایس پی آر کے سربراہ میجر جنرل آصف شکور نے کہا کہ کھیل ان کو فروغ دے رہا ہے۔

 

دونوں ٹیموں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل نے میچ میں شرکت کے لیے آنے والے غیر ملکی کھلاڑیوں اور میچ دیکھنے کے لیے پاکستان آنے والے غیر ملکی مہمانوں کا خیرمقدم کیا۔ سیکیورٹی خدشات کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کرکٹ کے متوالے شائقین نے ملک میں ہوم گراؤنڈ پر ہونے والے کرکٹ میچ کے موقع سے ہاتھوں ہاتھ فائدہ اٹھایا۔

 

اسٹیڈیم کے قریب اپنے اہلخانہ کے ہمراہ کھانے کیلئے آئی ہوئی 48 سالہ اسکول ٹیچر ملیحہ رضوی نے کہا کہ گزشتہ کئی ہفتوں سے ہم دہشت گردی کے خطرات کی وجہ سے ریسٹورنٹ نہیں جا رہے تھے لیکن پی ایس ایل فائنل کے جوش و خروش اور جشن نے ہمیں بھی گھر سے باہر نکلنے پر مجبور کردیا۔

58bd6a72425b4 

انہوں نے کہا کہ ہمارا خیال ہے کہ اس ایونٹ نے دہشت گردی کو شکست دے دی۔ قذافی اسٹیڈیم کے سامنے اس شاندار ایونٹ کا ماحول اور جوش واضح تھا۔ عوام تالیاں بجا کر قومی نغمے گنگنانے کے ساتھ ساتھ ڈانس بھی کر رہے تھے اور تمام ہی لوگ بغیر کسی شکایت کے صبر کا دامن تھامے فائنل میچ کے منتظر تھے۔

 

جیسے ہی مقررہ پارکنگ میں خصوصی شٹل بسیں شائقین کو اسٹیڈیم تک لے جانے کیلئے پہنچیں، تمام ہی عمر کے خواتین و حضرات میچ کے مقام تک جلد از جلد پہنچنے کیلئے جوق در جوق بسوں میں سوار ہونے لگے۔ تاہم اس سب کے باوجود رہ جانے والے حضرات بھی بنا کسی شکایت کے پارکنگ میں اپنی باری آنے کا انتظار کر رہے تھے۔

 

58bd687266cd6 

میچ سے قبل پورے شہر کو دلہن کی طرح سجا دیا گیا تھا۔ لاہور میونسپل کارپوریشن نے تمام اہم شاہراہو کی گرین بیلٹ خصوصاً کینال روڈ کے دونوں جانب برقی قمقموں سے چراغاں کیا ہوا تھا۔ لاہور میونسپل کارپوریشن کے ترجمان نے بتایا کہ اس کی وجہ محض شہر کو سجانا نہیں بلکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مدد کرنابھی ہے تاکہ وہ لوگوں کی نقل و حرکت پر نظر رکھ سکیں۔

 

شٹل بس سروس پکڑنے کیلئے برکت مارکیٹ پارکنگ کی جانب رواں دواں لاہور گرامر اسکول کے ایک طالبعلم احمد اقبال نے بتایا کہ یہ ایک عید کا موقع لگ رہا تھا جو ہم ہر سال مناتے ہیں۔ میں بہت خوش ہوں کہ میرے والدین نے مجھے میچ دیکھنے کیلئے جانے کی اجازت دی۔

 

اپنی پسندیدہ ٹیموں کی شرٹیں زیب تن کیے نوجوانوں کے جوش و خروش کا اندازہ ان کی جانب سے لگائے جانے والے نعروں سے لگایا جا سکتا تھا۔ عون رضا نے کہا کہ میں پشاور زلمی کو سپورٹ کر رہا ہوں ۔۔۔ وہ یقیناً جیتے گی لیکن اگلے ہی لمحے ساتھ ہی کھڑے ڈاکٹر شرجیل احمد نے ان کی نفی کرتے ہوئے نعرہ لگایا نہیں نہیں، یقیناً کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ہی جیتے گی، میں ان کو سپورٹ کر رہا ہوں‘۔

1347411 psl 1488788690 

اپنے پانچ دوستوں کے ہمراہ زلمی، زلمی، زلمی کے نعرے لگانے والے اعزاز نے کہا کہ ’میں زلمی کو پسند کرتا ہوں ۔۔۔ یہ ایک مضبوط ٹیم ہے‘۔ شائقین میں موجود عوام میں بڑی تعداد ملک کیلئے بھی نعرے لگا رہی تھی۔ میچ دیکھنے کیلئے آنے والے ان کے اطراف میں موجود تمام ہی لوگ یکجہتی اور بھائی چارے کے احساس سے مغلوب نظر آتے تھے۔

 

بس میں سوار ہونے کیلئے اپنی باری کا انتظار کرنے والے کامران صدیقی نے کہا کہ میں یہاں محفوظ محسوس کر رہا ہوں کیونکہ یہاں اطراف میں کئی پولیس آفیشلز ہماری جان کی حفاظت کیلئے موجود ہیں۔ ہم یہاں صرف قومی اور انٹرنیشنل کھلاڑیوں کو سپورٹ کرنے کیلئے دیکھنے نہیں آئے بلکہ ساتھ ساتھ ان کی سپورٹ کرنے بھی آئے جنہوں نے پرخطر حالات اور بیش بہا خطرات کے باوجود اس ایونٹ کا انعقاد یقینی بنایا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پولیس آفیشلز کا رویہ بھی بہت شاندار ہے۔

 

پارکنگ کی جانب جاتے ہوئے قومی نغمے پر اپنے دوستوں کے ہمراہ ڈانس کرنے والے ایک طالبعلم فہیم چوہدری نے کہا کہ کئی سالوں کے بعد آج کے مناظر اس بات کی عکاسی کرتے ہیں کہ بالآخر ہم دہشت گردی کو شکست دینے میں کامیاب ہو گئے۔ میں دہشت گردی سے نفرت کرتا ہوں اور حکومت کو بہرصورت اس کا خاتمہ کرنا چاہیے۔

psl final759 

انہوں نے کہا کہ اب انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کا وقت آ چکا ہے جو 2009 میں سری لنکن ٹیم پر دہشت گرد حملے کے بعد رک گئی تھی۔ برکت مارکیٹ ٹریفک سگنل سے اسٹیڈیم کی جانب رواں دواں ایک نیوز ایجنسی کے سینئر صحافی قیوم زاہد نے کہا کہ کئی سالوں کے بعد میں نے اس طرح کی سرگرمی دیکھی ہے جس میں عوام نے بھرپور جوش و جذبے، جرات اور عزم کے ساتھ شرکت کی۔ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ دہشت گردی کا خاتمہ قریب ہے۔

 

میچ دیکھنے کیلئے آنے والے ایک اور شائق شجاعت انور نے لاہور کے عوام کیلئے اس بہترین میچ کے کامیابی سے انعقاد پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ لوگوں کا جوش و خروس اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ ہم دہشت گردی کے خلاف متحد ہیں۔ میں پولیس، فوج دیگر تمام چاہے وہ حکومت کا حصہ ہیں یا نہیں، سب کو خوف و دہشت کے اس ماحول کو میلے کے ماحول میں بدلنے پر سلام پیش کرتا ہوں۔

 

 

 

 

ایمز ٹی وی ( انٹرٹینمنٹ)کمپیوٹر ہیکر کے خلاف خاتون سائی بورگ کے ایکشن سے بھرپور ہالی ووڈ سائنس فکشن ایکشن فلم ’گھوسٹ ان دی شیل‘ کا نیا ٹریلر آگیا ۔ اسکارلیٹ جوہانسن کی نئی سائنس ایکشن مووی گھوسٹ ان دی شیل کی کہانی خطرناک جرائم پیشہ اور انتہاپسندوں کے خلاف برسر پیکاراسپیشل ٹاسک فورس پر مبنی ہے، جس کی کمانڈ خاتون سائی بورگ دی میجرکررہی ہیں ، یہ کردار اسکارلیٹ جوہانسن نےادا کیا ہے ۔