ایمز ٹی وی (فیصل آباد)ڈپٹی کمشنر سلمان غنی نے خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے تقریبات کے احسن انداز میں انعقاد کے لئے فوکل کمیٹی تشکیل دی ہے جس کے کنوینئر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ( جنرل) ہونگے جبکہ ارکان میں ڈائریکٹر کالج ‘ رجسٹرار زرعی یونیورسٹی ‘ رجسٹرار گورنمنٹ کالج یونیورسٹی‘رجسٹرار گورنمنٹ یونیورسٹی برائے خواتین مدینہ ٹائون اور ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر شامل ہیں ۔
ایمزٹی وی(اسپورٹس) آسٹریلیا کے سابق کرکٹر اور کمنٹیٹر ڈین جونز بھی فائنل میچ میں کمنٹری کیلئے لاہور آنے پر رضامند ہو گئے ہیں۔
زرائع کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے فائنل میچ کیلئے بالآخر غیر ملکی کمنٹیٹر بھی مل گیا ہے کیونکہ ڈین جونز لاہور آنے پر رضامند ہو گئے ہیں اور نشریاتی کمپنی کے ساتھ بات چیت طے ہو گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈین جونز اور نشریاتی کمپنی کے درمیان پیسوں کا معاملہ تاحال طے ہونا باقی ہے تاہم وہ لاہور آنے پر راضی ہیں اور فائنل میچ میں کمنٹری کر کے مقابلے کو چار چاند لگائیں گے۔
واضح رہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے فیلڈنگ کوچ جولین فاﺅنٹین اور مینٹور ویوین رچرڈز بھی کل لاہور پہنچ رہے ہیں۔
ایمزٹی وی(راولپنڈی)آئی ایس پی آرنے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے نیول چیف ایڈمرل ذکااللہ نے ملاقات کی اور آپریشن ردالفساد میں دونوں افواج کے درمیان تعاون کے امور پر تبادلہ خیال کیا
پاک فوج کے ادارہ برائے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور نیول چیف کی ملاقا ت جی ایچ کیو میں ہوئی جبکہ اس دوران خوشگوار جملوں کا تبالہ کرتے ہوئے سپہ سالار نے نیول چیف کو بین الاقوامی بحری جنگی مشقوں کے کا میاب انعقادپرمبارکبادبھی پیش کی ۔
آرمی چیف نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بحری مشقیں کرانا قومی فخراورکامیابی ہے اور مشقوں میں36ممالک کی نیوی کی شرکت پاک بحریہ کی صلاحیتوں کا اعتراف ہے۔
ایمزٹی وی(شمالی وزیرستان) وزیر اعظم نواز شریف نے شمالی وزیرستان میں کرم تنگی ڈیم کا سنگ بنیاد رکھدیا۔ تقریب سے خطاب میں وزیراعظم کا کہنا تھاکہ مجھے خوشی ہے کہ آج یہاں پر حاضر ہوکر نئے اور نیک منصوبے کا آغاز کررہے ہیں، کرم تنگی کی ضروریات شمالی وزیرستان میں ایک نئے دور کا آغاز اس بات کا اعلان ہے کہ خوف کا باب اپنے اختتام کو پہنچا اور آج نیا عہد شروع ہورہا ہے اور بے یقینی ختم ہورہی ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ این ایف سی ایوراڈ میں فاٹا کا حصہ مخصوص کیا جائے گا،فاٹا کے لئے اصلاحا ت کے پروگرام کا آغاز کردیاہے، فاٹا میں یونیورسٹی اور تعلیمی ادارے بنیں گے،ایف سی آر کا خاتمہ کیا جارہا ہے،فاٹا کو قومی دھارے میں شامل کرنے کا کام شروع کیا جارہا ہے،فاٹا میں جمہوری اقدار کو فروغ دیا گیا۔نواز شریف نے کہا کہ دنیا اعتراف کررہی ہے کہ پاکستان ترقی کررہا ہے،چشمہ رائٹ کینال ملک میں انقلابی تبدیلی لائے گا،ملک میں اندھیرا کیا ہوا تھا یہ کتنی مجرمانہ غفلت ہے۔
انہوں نے کہا کہ تاریک رات کو دن میں بدلنا کبھی آسان نہیں ہوتا،خوف اور فسار کا دور ختم ہوچکاالحمد اللہ بے یقینی ختم ہورہی ہے اور قوم کو قربانیاں دینی پڑیں،اللہ کا شکر ہے کہ یہ قربانیاں رنگ لائیں،جہاں مایوسی کے سوا کچھ نہیں تھا وہاں چراغ روشن ہورہے ہیں۔
تقریب سے خطاب کے دوران وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ امن کے دور کے لئے بڑی قربانیاں دینی پڑیں،شمالی وزیرستان میں ترقیاتی کاموں کی بنیاد کامیاب منصوبہ ہے،جہاں دہشتگردوں کا کنٹرول تھا وہاں کے لوگوں کے ہاتھوں میں انتظامات آرہے ہیں،ترقی کے منصوبے چلتے رہتے تو آج پاکستان ایشیئن ٹائیگر ہوتا۔ہمارے بعد لاہور میں ترقی کا سفر رک گیا۔آج بجلی سستی ہورہی ہے ماضی میں مہنگی تھی۔موٹروے کی بنیادیں ہم نے رکھی تھی۔
خطے اور پورے پاکستان کو فتنے سے نجات مل گئی،نیا عہد شروع ہورہا ہے بے یقینی ختم ہورہی ہے۔میاں نواز شریف نے کہا کہ آج ملک میں سڑکوں کا جال بچھ رہا ہے،محاذ آرائی کی سیاست ترک کر نا ہوگی،ہمیں ہاتھ تھام کر ایک دوسرے کی مدد کرنا ہوگی،فاٹا کی ترقی ہماری ترجیحات میں شامل ہے،مرکزی دریاﺅں پر بڑے منصوبوں کے ساتھ چھوٹے منصوبے بھی تیار کیے جارہے ہیں تاکہ دور دراز علاقوں میں زراعت کی ترقی کیلئے پانی پہنچایا جائے،شمالی وزیرستان میں ترقیاتی کاموں کا آغاز نئے دور کی نوید ہے۔فاٹا کے سیاسی نظام میں تبدیلی لائی جارہی ہے اور یہاں بھی جمہوری اقدار کوفروغ دیا جائے گا۔
ایمزٹی وی (تجارت) پاکستان اسٹیل ملزکی 1500ایکڑزمین سی پیک منصوبے کودینے کافیصلہ کیا گیا ہے، مختص زمین پرسی پیک کاخصوصی صنعتی زون لگایاجائےگا۔
ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر صنعت غلام مرتضی جتوئی نے کہا ہے کہ پاکستان میں یورپی برانڈز اوردیگر غیر ملکی کارساز ادارے بھی آرہے ہیں۔
وزیرصنعت کے مطابق پاکستان میں یورپی برانڈ رینو اوردیگر کارساز ادارے بھی آرہے ہیں،پاک سوزوکی 40 کروڑ ڈالر لاگت سےپلانٹ میں توسیع بھی کرے۔
ایمزٹی وی(اسلام آباد) اسلام آباد یونائیٹڈ کے باﺅلر رومان رئیس کا وکٹ حاصل کرنے پر منفرد طریقے سے جشن منانے کا انداز خاصی شہرت حاصل کر چکا ہے اور بہت سے لوگ یہ جاننا چاہتے ہیں کہ وہ دیگر باﺅلرز کی طرح شور مچانے، بھاگنے دوڑنے یا ڈانس کرنے کے بجائے خاموشی کیساتھ کھڑے کیوں ہو جاتے ہیں۔
رومان رئیس نے بالآخر اس کے پیچھے چھپے راز سے پردہ اٹھا ہی دیا ہے اورکہا ہے کہ وہ اس کے پیچھے کوئی خاص پیغام نہیں ہے، بس وکٹ حاصل کر کے منفرد طریقے سے جشن منانا ہی مقصد ہے۔
رومان رئیس سے سوال پوچھا گیا کہ وہ وکٹ حاصل کرنے پر دیگر باﺅلرز کی طرح غصہ یا خوشی ظاہر کرنے کے بجائے خاموشی کیساتھ کیوں کھڑے ہو جاتے ہیں تو ان کا کہنا تھا کہ ”میں ویسے بھی بہت عاجز اور نرم مزاج شخص ہوں، یہ طریقہ میں نے ڈومیسٹک کرکٹ میں اپنایا تھا اور اب اسے یہاں بھی اپنا لیا ہے۔ سب سے بڑی بات یہ ہے کہ پی ایس ایل کے ٹاپ 10 مومنٹس میں شامل ہوئی ہے، جس پر مجھے فخر ہے۔“
پہلے میں شعیب اختر کی نقل کرتا تھا اور آﺅٹ کرنے پر دونوں ہاتھ پھیلا دیتا تھا لیکن پھر اسے تبدیل کیا اور اپنا سٹائل بنایا۔ انہوں نے کہا کہ اس کے پیچھے کوئی پیغام نہیں ہے، یہ ٹی 20 کرکٹ ہے اس لئے میں غصہ یا خوشی ظاہر کرنے کے بجائے چپ ہو کر کھڑا ہو جاتا ہوں کیونکہ کیا پتہ اگلی ہی گیند پر چھکا لگ جائے۔“
ایمزٹی وی(راولپنڈی)آپریشن رد الفساد میں شہید ہونے والے لیفٹیننٹ خاور شہید اور نائیک شہزاد شہید کی نمازہ جنازہ ایف آر بنوں میں ادا کردی گئی ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اس موقع پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ وطن کی خاطر جان قربان کرنے سے بڑھ کر کچھ نہیں ،شہداءکی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔
آرمی چیف نے کہا کہ وطن کی خاطر جان کی قربانی سے بڑھ کر مقدس کوئی چیز نہیں ہے ہماری زندگی اور خون پاکستان کے لئے ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز آپریشن رد الفسا د میں بنوں میں سکیورٹی فورسز اور ہشتگردوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں لیفٹیننٹ خاور اور نائیک شہزاد شہید ہوگئے تھے جبکہ 4 دہشتگرد ہلاک ہوئے تھے۔
Salute to our Martyrs. Our life and blood is for Pakistan. "Nothing is nobler than laying one's life in defence of the motherland",#COAS. pic.twitter.com/19QznnrTeR
— Maj Gen Asif Ghafoor (@OfficialDGISPR) March 3, 2017
ایمز ٹی وی(اسپورٹس)اسلام آباد یونائیٹڈ کے باﺅلر رومان رئیس کا وکٹ حاصل کرنے پر منفرد طریقے سے جشن منانے کا انداز خاصی شہرت حاصل کر چکا ہے اور بہت سے لوگ یہ جاننا چاہتے ہیں کہ وہ دیگر باﺅلرز کی طرح شور مچانے، بھاگنے دوڑنے یا ڈانس کرنے کے بجائے خاموشی کیساتھ کھڑے کیوں ہو جاتے ہیں۔
رومان رئیس نے بالآخر اس کے پیچھے چھپے راز سے پردہ اٹھا ہی دیا ہے اورکہا ہے کہ وہ اس کے پیچھے کوئی خاص پیغام نہیں ہے، بس وکٹ حاصل کر کے منفرد طریقے سے جشن منانا ہی مقصد ہے۔
رومان رئیس سے سوال پوچھا گیا کہ وہ وکٹ حاصل کرنے پر دیگر باﺅلرز کی طرح غصہ یا خوشی ظاہر کرنے کے بجائے خاموشی کیساتھ کیوں کھڑے ہو جاتے ہیں تو ان کا کہنا تھا کہ ”میں ویسے بھی بہت عاجز اور نرم مزاج شخص ہوں، یہ طریقہ میں نے ڈومیسٹک کرکٹ میں اپنایا تھا اور اب اسے یہاں بھی اپنا لیا ہے۔ سب سے بڑی بات یہ ہے کہ پی ایس ایل کے ٹاپ 10 مومنٹس میں شامل ہوئی ہے، جس پر مجھے فخر ہے۔“
پہلے میں شعیب اختر کی نقل کرتا تھا اور آﺅٹ کرنے پر دونوں ہاتھ پھیلا دیتا تھا لیکن پھر اسے تبدیل کیا اور اپنا سٹائل بنایا۔ انہوں نے کہا کہ اس کے پیچھے کوئی پیغام نہیں ہے، یہ ٹی 20 کرکٹ ہے اس لئے میں غصہ یا خوشی ظاہر کرنے کے بجائے چپ ہو کر کھڑا ہو جاتا ہوں کیونکہ کیا پتہ اگلی ہی گیند پر چھکا لگ جائے
ایمزٹی وی(خیبرپختونخواہ)خیبرپختونخوا اسمبلی میں متفقہ طو پر سات قرار دادوں کی منظوری دی گئی، ان قراردادوں میں سوات ائیرپورٹ کو فعال کرنے، مالاکنڈ ڈویژن کو اقتصادی راہداری کا حصہ بنانے، عبدالستار ایدھی کو خیبرپختونخوا کی تعلیمی نصاب میں شامل کرنے، موبائل کمپنیوں کے نائٹ پیکجز پر پابندی، مختلف علاقوں کو گیس کی سپلائی بلا تعطل جاری رکھنے، بیرونی ملک پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے اور خلیجی ممالک کے ساتھ بہتر تعلقات رکھنے شامل ہیں۔
قراردادیں جماعت اسلامی کے محمد علی، پیپلزپارٹی کے صاحبزادہ ثناءاللہ، ن لیگ کی آمنہ سردار، جماعت اسلامی کی راشدہ رفعت، جے یو آئی کی عظمیٰ خان نے پیش کی۔
ایمزٹی وی(اسلام آباد) وزیراعظم محمد نوازشریف 6مارچ کو دو روزہ دورے پر کویت جائیں گے ،دونوں ممالک کی اعلیٰ قیادت کے درمیان افرادی قوت ، سرمایہ کاری ، تجارت اور معیشت سمیت دیگر شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کے امور پر بات چیت ہوگی ،خطے کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
سرکاری ذرائع کے مطابق وزیراعظم نوازشریف کو اس دوروزہ دورے کی دعوت امیر کویت شیخ صباح احمد الجابرالصباح کی طرف سے دی گئی ہے۔
وزیراعظم 6مارچ کو کویت کیلئے روانہ ہوں گے اور اس اہم دو روزہ دورہ کویت کے دوران دونوں ممالک کی اعلیٰ قیادت کے درمیان اہم شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے ،قریبی روابط وتعلقات کو مزید مضبوط کرنے اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر بھی بات چیت ہوگی۔
باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال ہوگا۔ افرادی قوت ، معیشت ، تجارت وسرمایہ کاری سے متعلق معاہدوں پر دستخط متوقع ہیں۔ وزیراعظم نوازشریف کویت میں اہم تقریبات میں شریک بھی ہوں گے۔