ایمز ٹی وی(تعلیم /کراچی )مہر ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے نئے تعلیمی سال کےآغاز پر مستحق طلبا میں اسکول کی کاپیاں مفت تقسیم کی جائینگی۔
ایمز ٹی وی (تعلیم /خیرپور)شاہ عبداللطیف یونیورسٹی میں تین روزہ بین الاقوامی تعلیمی تحقیقی کانفرنس شروع ہو گئی۔ وائس چانسلر ڈاکٹر پروین شاہ نے کانفرنس کا افتتاح کیا افتتاحی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے ڈاکٹر پروین شاہ نے کہاکہ اس کانفرنس سے تعلیم پر تحقیق کا نیا باب کھلے گا اسلامک آن لائین یونیورسٹی برطانیہ کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر محمد احسان نےکہاکہ وقت کا تقاضاہے کہ تحقیقی عمل کو پر وان چڑھایا جائے ۔ مسی سپی یونیورسٹی آمریکہ کی پروفیسر ڈاکٹر رخسانہ الدین نے کہاکہ وقت کی ضرورت ہے کہ اہل اساتذہ تحقیقی کام کو آگے بڑھائیں تاکہ طلبہ و طالبات ان کے تحقیقی کام سے فائدہ حاصل کر سکے۔ جبکہ تحقیقی کام احتساب کے لیے بھی اہم ہوتا ہے انہوں نے کہاکہ 21ویں صدی کو نئے چیلنجز درپیش ہیں ان چینلیجز کا مقابلہ تعلیمی عمل کو فروغ دینےسے ہو گا۔ انسٹیٹیوٹ آف بزنس مینجمنٹ کراچی کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر عرفان حیدر نے جامعات کا مستقبل کے عنوان پر اپنا مقالا پڑھا اور کہاکہ جامعات کا مستقبل جدید ٹیکنالاجیز پر موہیت ہے انہوں نے کہاکہ 21ویں صدی میں کامیابیاں حاصل کرنے کے لیے تعلیمی معیار کو بہتر کرنا ہو گا اس سلسلے میں تحقیقی عمل کا عمل دخل زیادہ اہم ہو گا۔ ایران کی بہشتی یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر ابوذراوتکش نے تعلیمی نظام کے عنوان پر اپنا مقالہ پڑھا ا ن کہنا تھا تعلیم میں قائدانہ صلاحیات کے لیے صاف و کلیئر مقاصد مشترکہ تحقیق میں حوصلہ افزائی اور سرپرستی کی ضرورت ہوتی ہے شاہ عبداللطیف یونیورسٹی کی وائس چانسلر اس سلسلے میں اپنے ادارے کے شعبوں کی تحقیق کے مد میں سرپرستی کر رہی ہیں جس کے آگے چل کر بہتر نتائج نکلیں گے۔
ایمز ٹی وی (تعلیم /کراچی )کے فور منصوبے اور جامعہ این ای ڈی میں عملی تعاون اور اشتراک کا آغاز ہوگیا ہے۔ این ای ڈی کے فائنل ائیر کے طلبہ پر مشتمل ایک گروپ نے کے فور منصوبے میں عملی تربیت حاصل کرنا شروع کردی ہے۔ جامعہ این ای ڈی کے ڈاکٹر عمران کے زیرِ قیادت پانچ طلبہ کا پہلا گروپ واٹر کمپیوٹر ماڈلنگ، ہائیڈرالک ماڈلنگ،پمپ اسٹیشن ماڈلنگ، کینال ڈیزائن، پائپ لائن ڈیزائن کے ساتھ ساتھ حکومتِ پاکستان کی منصوبہ بندی کمیشن کے قوانین کے مطابق پی سی ون بنانے کی تربیت بھی حاصل کرے گا۔