ایمز ٹی وی (صحت /فیصل آباد ) انسداد ڈینگی مہم کے سلسلے میں کارروائی کرتے ہوئے محکمہ ماحولیات کی ٹیم نے گزشتہ روز مختلف مقامات پر چھاپے مار کر صفائی اور نکاسی آب کا انتظام نہ ہونے پر 13ٹائر شاپس اور ایک کباڑ خانے کے مالکان کو نوٹسز جاری کرد ئیے ۔ مالکان کو حکم دیا گیا ہے کہ فوری طور پر صفائی اور نکاسی آب کا بندوبست کریں بصورت دیگر کباڑخانہ اور دکانیں سیل کردی جائیں گی ۔
ایمز ٹی وی (صحت /کراچی)کمشنر کراچی اعجاز احمد خان کی زیر صدارت انسداد پولیو کے جائزہ اجلاس میں ایمر جنسی آپریشن سینٹر کے افسران اور عالمی پارٹنرزکے نمائندوں نے پولیو کے خاتمہ کی کوششوں کو سراہا ہے ۔ اجلاس میں کمشنر کو انسداد پولیو کی گذشتہ مہم کی کار کردگی کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کراچی میں انسداد پولیو مہم6مارچ سے شرو ع کی جائے گی اور 11مارچ تک جاری رہے گی۔ اجلاس کو بتا یا گیا کہ انسداد پولیو مہم کے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ کراچی کی تمام 188یونین کونسلوں میں مہم پر عملدر آمد کیا جا ئے گا،مہم میں 22لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ نو ہزار سے زائد پولیو ٹیمیں مہم میں حصہ لیں گی، سیکورٹی کے موثر اقدامات کئے گئے ہیں ۔اجلاس کو بتا یا گیا کہ مہم میں مر بوط کوششوں سے اچھے نتائج ملے ہیں ۔ ماحولیاتی نمونوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی جس پر اجلاس نے انسداد پولیو مہم کی کار کر دگی پر اطمینان کا اظہار کیا اور اچھی کار کردگی قرار دیا ۔ فیصلہ کیا گیا کہ تمام ڈپٹی کمشنرز ڈسٹرکٹ پولیو کنٹرول روم کے اجلاس باقاعدگی سے منعقد کریں گے اور اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ مائیکرو پلان پر عمل کیا جائے گا ۔ کمشنر نے کہا کہ انسداد پولیو مہم کی بہتر کار کر دگی انتظامیہ ،ہیلتھ افسران، عالمی پارٹنرز اور ای او سی کی مشتر کہ کوششوں کو نتیجہ ہے ، انھوں نے کہا کہ انسداد پولیو قومی مقصد ہے اس سے ملک کا وقار وابستہ ہے تمام متعلقہ ادارے مل کر کوششیں جاری رکھیں اور انسداد پولیو کے لئے حکومت کی کوششوں کو کامیاب بنانے میں اپنا کر دار قو می جذبہ سے ادا کریں ۔ تاکہ پاکستان جلد از جلد دنیا میں پولیو سے پاک ملکوں میں شامل ہو سکے ۔انھوں نے کہا کہ متعلقہ ادارے آپس میں رابطہ و تعاون بڑھا ئیں اور حساس علاقوں میں پولیو کے قطرے پلانے کی مہم پر خصوصی توجہ دیں کمیونٹی کے رابطہ و تعاون سے کام کر کے اس بات کو یقینی بنائیں کہ پانچ سال سے کم عمر کوئی بچہ پولیو کے قطروں سے محروم نہ رہے۔ انھوں نے والدین سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کی صحت اور ان کے مستقبل کی خاطر پولیو ٹیموں سے تعاون کریں اپنے پانچ سال سے کم عمر بچوں کو ہر مہم میں پولیو کے قطرے پلائیں۔
ایمز ٹی وی (تعلیم/کراچی) جناح یونیورسٹی برائے خواتین کے شعبہ کیمیا اور کیمیکل سوسائٹی آف پاکستان کے اشتراک سے دوسری نیشنل ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا . جسکا موضوع " گلوبل کیمسٹ آف ایتھکس" تھا ورکشاپ کے مہمان خصوصی کیمیکل سوسائٹی آف پاکستان کے ممبران ڈاکٹر سمیع الزمان، پروفیسر ڈاکٹر رضا شاہ اور ڈاکٹر سمیعہ شاہدتھے ، ورکشاپ کا مقصد طالبات کو کیمسٹری لیب میں کام کرنے کے طریقے اور حفاظتی اقدامات سے آگاہ کرنا تھا۔
ایمز ٹی وی (تعلیم/ٹھٹھہ)صوبائی وزیر تعلیم جام مہتاب ڈہر نے کہا ہے کہ افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ ملک کے دیگر صوبے جہاں سے دہشتگردی شروع ہوتی ہے ان صوبوں کی تعلیم ہمارے صوبہ سندھ جس کی صدیوں سے اپنی تاریخ ہے کی تعلیم سے بہتر ہے جوکہ ایک لمحۂ فکریہ ہے۔ یہ وقت ہے کہ ہم سب مل کر تعلیم کے شعبے میں بہتری لائیں انہوں نے کہا کہ میرا مشن ہے کہ سندھ کے ہر ضلع میں جاکر وہاں کے تمام ایم این ایز، ایم پی ایز اور ضلع سے لیکر یونین سطح تک تمام منتخب نمائندوں سے مل کر ان سے جھولی پھیلاؤں تاکہ وہ میری مدد کریں۔ کیوںکہ تعلیم ایک اہم شعبہ ہے جس کو ہمیں اوپر کی سطح تک لیکر جانا ہے۔
انہوں نے کہا کہ تعلیم ایک ریڑھ کی ھڈی کی مانند ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ جو عمارتیں مرمت کے قابل ہیں انہیں ترجیح دیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے دربار ہال مکلی میں تعلیم کے مسائل کے متعلق ایک اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے صوبائی وزیر تعلیم نے ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ مرزا ناصر علی کو ہدایت کی کہ وہ ہفتے میں ایک بار ایک کالج کا دورہ کریں اور تحصیل سطح پر منتخب ٹاؤن چیئرمن اور اسسٹنٹ کمشنرز کی سربراہی میں کمیٹیاں تشکیل دیں جوکہ ہفتے میں ایک بار اسکولز اور کالجز کا دورہ کرکے رپورٹ پیش کریں تاکہ فوری طور ایکشن لیا جا سکے۔
ایمز ٹی وی(کراچی) رینجرز نے شہر قائد میں اہم کارروائی کرتے ہوئے مکا ن سے ایمونیشن کا بڑا ذخیرہ بر آمد کر لیا ۔ ترجمان رینجرز کے مطابق رینجرز کی بھاری نفری نے روشنیوں کے شہر کراچی کے علاقے عزیز آباد میں خورشید بیگم میموریل ہال سے 150گز کے فاصلے پر واقع ایک مکان پر چھاپہ مارا اورمکان کی تلاشی کے دوران گھر کے سٹور میں دیوار کے پیچھے چھپایا گیا بھاری مقدار میںاسلحہ بر آمد کر لیا جس میں 20ایس ایم جیزبمعہ29میگزین،2ایل ایم جیزبمعہ1میگزین ، جی3بمعہ میگزین،7ایم ایم،3اسنائپررائفل بمعہ7میگزین 22بورپستول،بائی نیٹ،10بلٹ پروف جیکٹس جبکہ مختلف اقسام کے10ہزارراونڈزبھی شامل ہیں۔رینجرز حکام کاکہنا ہے کہ مکان میں محمد عامر نامی شخصررہائش پذیر تھا جو موقع سے غائب ہے ۔تاہم بر آمد ہونیوالے اسلحے کو اپنی تحویل میں لے کر ملزم کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے
ایمز ٹی وی(گوجرانوالہ) موٹرسائیکل کے سپیئر پارٹس بنانے والی فیکٹری میں سلنڈر دھماکے سے فیکٹری کی چھت زمین بوس ہوگئی، ریسکیو اہلکاروں نے ملبے تلے دبے مزدوروں کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا۔ صنعت روڈ پر موٹرسائیکل کے سپیئر پارٹس بنانے والی فیکٹری میں گیس لیکج کے باعث سلنڈر دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں فیکٹری کی چھت زمین بوس ہونے کے علاوہ آگ بھڑک اٹھی۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو اہلکاروں نے مزدوروں کو ملبے کے نیچے سے نکال کر ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کیا جبکہ ریسکیو کے فائر فائٹرز نے فیکٹری میں لگی آگ پر قابو پالیا۔