ایمز ٹی وی(بیجنگ) چین نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں اقتصادی تعاون تنظیم کے تیرہویں سربراہ اجلاس کے انعقاد سے علاقائی اقتصادی ترقی کو نئی جہت ملے گی۔ چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان GENG SHUANG نے بیجنگ میں ایک پریس بریفنگ میں کہاکہ چین خطے میں روابط، بنیادی ڈھانچے کی ترقی اورتعاون کیلئے سازگار علاقائی انتظامات کرنے کیلئے تیار ہے۔ ترجمان نے کہاکہ چین اس سال مئی میں بین الاقوامی تعاون کیلئے ایک راستہ ایک منزل فورم کی میزبانی کرے گا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ چین ہرطرح کی دہشت گردی کی مخالفت کرتا ہے اور وہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عالمی تعاون کے فروغ میں فعال کردارادا کررہا ہے۔ چین کی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس (سی پی پی سی سی )کی کمیٹی برا ئے امور خارجہ کے وائس چیئرمین وانگ کو چنگ نے کہا ہے کہ ون بیلٹ ون روڈ منصوبے کے تحت پاکستان میں توانائی، ریلوے، ہائی ویز اور بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کے منصوبوں پر کام ہو رہا ہے، پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ (سی پیک) نہ صرف پاکستان بلکہ خطے کے ممالک سمیت دیگر کیلئے بھی فائدہ مند ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار وانگ کو چنگ نے جمعرات کو نیشنل پیپلز کانگر یس کے اجلاس کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔
ایمز ٹی وی (تعلیم/خیرپور )شہید ذوالفقار علی بھٹو انجینئرنگ کیمپس کے پرووائس چانسلر انجینئر غلام سرور کندھر ریٹائر ہو گئے مہران یونیورسٹی کے پرووائس چانسلر ڈاکٹر طحہٰ حسین کو خیرپور کیمپس کا چارج دیدیا گیا دریں اثناء غلام سرور کندھر کے چارج چھوڑنے پر کیمپس کے اساتذہ نے ان کے اعزاز میں الوداعی استقبالیہ دیا اور ان کی خدمات کی تعریف کی جبکہ کیمپس کے سیکڑوں طلبہ نے بھی پرووائس چانسلر کے ساتھ الوداعی ملاقات کی۔
ایمز ٹی وی (تعلیم /کراچی) ) غیر تدریسی ملازمین ویلفیئر ایسوسی ایشن کے اجلاس کے دوران یونیورسٹی کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر ایسوسی ایشن کے صدر محمد عدنان اختر نے اجلاس میں کہا کہ یونیورسٹی کے محدود وسائل میں ہونے والے اقدامات کے تحت امتحانات میں نقل مافیا کا مکمل خاتمہ، کئی انٹر نیشنل کانفرنسوں کا انعقاد، ویب سائٹ کے ذریعے ایڈمیشن کا سسٹم متعارف کروانااور تیزی سے تعمیر و ترقی جیسے اقدامات پر شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر سلیمان ڈی محمدکی بہترین کاوشوں کو سراہتے ہیں۔
ایمز ٹی وی(اوکاڑہ) اوکاڑہ میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک جبکہ 2فرار ہوگئے۔ اوکاڑہ کے علاقے میں رتہ کھنہ روڈ پر ڈاکووں نے معمول کے مطابق گشت پر مامور پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی ،فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی مزید نفری موقع پر پہنچ گئی ۔پولیس نے ڈاکووں کی فائرنگ کا بھرجواب دیا جبکہ اسی دوران ایک گولی ڈاکوکو جا لگی جس سے وہ شدید زخمی ہوگیااور زخموںکی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گیا اور اس کے دیگر 2ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔پولیس نے ہلاک ہونیوالے ڈاکوسے اسلحہ بر آمد کرکے اس کی لاش کو اپنی تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا ہے۔ تاہم پولیس حکام کاکہنا ہے فائرنگ کے اس واقعے میں تمام پولیس اہلکار محفوظ رہے جبکہ فرار ہونیوالے نامعلوم ڈاکووں کیخلاف پولیس مقابلے کا مقدمہ درج کرکے ان کی تلاش کیلئے علاقے میں ناکہ بندی کردی گئی ہے
ایمز ٹی وی (صحت/اسلام کوٹ )تھرپارکر میں قحط کے باعث ایمرجنسی کے دوران بھرتی کیئے گئے 60 ڈاکٹروں کو تین ماہ گذر جانے کےباوجود نہ تو کنٹریکٹ میں اضافہ کیا گیا اور نہ ہی تین ماہ سے تنخواہ دی گئی ہے، جس کے خلاف مٹھی میں ضلع بھر کے مختلف اسپتالوں میں تعینات میل اور لیڈی ڈاکٹروں نے ڈاکٹر ناتھوسنگھ،ڈاکٹر امان اللہ،ڈاکٹر نندلال،ڈاکٹر ڈیچند کی سربراہی میں مٹھی میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔
ایمز ٹی وی (صحت /ڈگری ) سندھ ہائی کورٹ میں جھڈو کے شہریوں کی درخواست دیئے جانے کے بعد محکمہ صحت کے اے ڈی ایچ او جھڈو کے سرکاری اسپتال پہنچے اور درخواست میں بتائے گئے مسائل پر مقامی شہریوں ، صحافیوں اور اسپتال کے عملے سے معلومات حاصل کی۔ جھڈو کے کونسلر حاجی فضل الرحمن میمن اور دیگر شہریوں نے درخواست میں رورل ہیلتھ سینٹر کے مختلف مسائل بیان کیے تھے۔