ایمز ٹی وی (تعلیم /حیدرآباد ) نیشنل ایجوکیشن کونسل (این ای سی) پاکستان کے زیر اہتمام ”کل پاکستان تعلیمی کنونشن“ 24 فروری تا 26 فروری ڈیرہ غازی خان میں منعقد کیا جارہا ہے جس میں سات نکاتی ایجنڈا ریگولیٹری اتھارٹی بل کا اجرائ‘ تعلیمی بنیاد کی بحالی‘ سیکنڈری بورڈ کو اس کے قانون کے مطابق سمیت دیگر مسائل پر بات چیت ہوگی۔ کنونشن میں پنجاب‘ سندھ‘ خیبرپختونخواہ‘ بلوچستان ‘ فاٹا‘ سات ایجنسیوں اور آزاد کشمیر کے ایسوسی ایشنز کے عہدیدار‘ ذمہ دار‘ این ای سی پاکستان کے صوبائی چیئرمینز‘ این ای سی پاکستان کے سرپرست اعلیٰ سید خالد شاہ اور این ای سی پاکستان کے چیئرمین نذر حسین شرکت کریں گے۔
ایمزٹی وی (تعلیم / جامشورو) مہران یونیورسٹی آف انجنیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی جامشوروکے کیمیکل انجینئرنگ شعبہ کی جانب سوئی سدرن گیس کمپنی کے تعاون سے "لائن لاسز اور اس کے کنٹرول " کے متعلق سیمینار منعقد ہوا۔ ایک روزہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مہران یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد اسلم عقیلی نے کہا کہ سوئی سدرن گیس کمپنی کو چاہیئے کہ وہ ہمارے گریجویٹس کے لئے روزگار کے مواقع فراہم کرے اور مالی مدد کرے ․ انہوں نے کہا کہ مہران یونیورسٹی میں جلد کوئلے کاتحقیقی سینٹر بھی قائم کیا جائیگا جوکہ گیس فکیشن پر کام کرے گا کیوں کہ ملک میں جاری قدرتی وسائل کے بحران کو جدید تحقیق کے ذریع ختم کیا جا سکتا ہے ․ انہوں نے کہا کہ مہران یونیورسٹی سندھ کے غریب طبقے کے طلبہ و طالبات معیاری تعلیم دی رہی ہے یہی سبب ہے کہ سوئی سدرن گیس کمپنی میں50فیصد سے زیادہ ہمارے گریجویٹس کام کر رہے ہیں ․ انہوں نے کہا کہ سوئی سدرن گیس کمپنی کو سندھ میں ترقی اور خوشحالی کے پروگراموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیئے ․ انہوں نے کہا کہ تحقیقی منصوبوں کو ترقی دلوانے کے لئے بھی ہمیں تعاون کی ضرورت ہے اور مہران یونیورسٹی اس وقت تحقیق کے میدان میں بڑا کردار ادا کر رہی ہے ․ سوئی سدرن گیس کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر محمد امین راجپوت نے کہا کہ شہری ہمارے ساتھ تعاون کریں تاکہ ہم لائن لاسز اور گیس لیکیجز اور چوری کو روک سکیں ․ انہوں نے کہا کہ ایس ایس جی ایس ایک قومی اثاثہ ہے اور قومی اثاثوں کا تحفظ اور محتاط استعمال کی سب سے زیادہ ذمہ واری نوجوانوں پر آتی ہے۔
ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ)کینیڈا کی تھری ڈی کمپیوٹر اینیمیٹڈ کامیڈی فلم ’دی نٹ جاب2 نٹی بائے نیچر‘کانیا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔ ہدایتکارکال برنکر کی اس فلم کی کہانی ایک گلہری سرلی اور اسکے دوست چوہے بڈی کے گرد گھومتی ہے۔ جو نٹ اسٹور میں نقب زنی کا منصوبہ بناتے ہیں اور پھر خود ایک غیر متوقع پیچیدہ ایڈونچر کا حصہ بن کر رہ جاتے ہیں۔ ہیری لنڈن اورباب بارلن کی مشترکہ پروڈیوس کردہ اس فلم میں مختلف اینیمیٹڈ کرداروں کےلئے وِل آرنیٹ ،گیبریئل ایگلیسیاس،کیتھرین ہیل اورپیٹر اسٹور میئرسمیت ہالی ووڈ کے کئی صفِ اول کے اداکاروں کی آوازیں ریکارڈ کی گئی ہیں۔ کامیڈی اور ایڈونچر سے بھرپور یہ کمپیوٹر اینیمیٹڈ فلم اوپن روڈ فلمز کے تحت رواں سال 18 اگست کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
ایمز ٹی وی(کراچی) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سیہون دھماکے اور اس کی تحقیقات پر پیشرفت کا جائزہ لینے کے لئے اعلیٰ سطح کا امن و امان سے متعلق اجلاس آج طلب کر لیا ہے جس میں رینجرز اور پولیس سمیت سیکیورٹی اور انٹیلی جنس حکام شرکت کریں گے۔
ذرائع کے مطابق امن و امان سے متعلق اجلاس آج وزیر اعلیٰ ہاؤس کراچی میں ہوگا جس میں وزیراعلیٰ کو سیہون دھماکے کی تحقیقات پر پیشرفت سے آگاہ کیا جائے گا اور سندھ میں ہونے والی اہم گرفتاریوں اور دہشت گردوں کے نیٹ ورک سے متعلق بریفنگ دی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق سندھ کے سرحدی علاقوں سمیت مختلف اضلاع میں دہشت گردوں اور کالعدم تنظیموں کےخلاف کریک ڈاؤن کابھی امکان ہے۔