ایمز ٹی وی(پنڈی گھیب) وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ دنیا کے کئی ممالک کی نسبت پاکستان میں پٹرولیم کی قیمتیں کم ہیں جبکہ پڑوسی ملک بھارت میں پچاس فیصد زیادہ ہیں ،
ایران سے عالمی پابندیاں پوری طرح نہیں اٹھیں جس کی وجہ سے پاک ایران گیس پائپ لائن معاہدے کے عمل در آمد پر پیچیدگیاں پائی جاتی ہیں اور پائپ لائن بچھانے کیلئے ہمارے پاس وسائل کی بھی کمی ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پنڈی گھیب میں تحریک انصاف کے رہنماء سابق صوبائی وزیر کواپریٹو کرنل (ر) ملک محمد انور خان کی رہائش گاہ پر ان کی صاحبزادی کی وفات پر اظہار تعزیت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سابق تحصیل ناظم ملک لیاقت علی خان اور تحریک انصاف کے کارکن بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ ملک کی تاریخ میں پہلی بار عالمی سطح کا سی پیک منصوبہ زیر تعمیر ہے جس سے پورے خطے کی تقدیر بدل جائے گی تمام حکومتی امور میں میرٹ اور شفافیت پر سختی سے عمل کرکے بھی ایک تاریخ رقم کر رہے ہیں وفاقی وزیر نے کہا کہ دہشت گردی ایک عالمی مسئلہ بن چکا ہے نیشنل ایکشن پلان کے تحت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے مرحلہ وار عمل کیا جا رہا ہے جوکہ ایک طویل عرصے تک جاری رہے گا
ایمز ٹی وی(کوئٹہ) الیکشن کمیشن بلوچستان نے حلقہ پی بی 7 زیارت کے ضمنی انتخاب کے لئے شیڈول جاری کر دیا 22 مارچ کو ضمنی انتخابات ہونگے 8 بجے سے شام5 بجے تک بغیر وقفے کے ووٹنگ کا سلسلہ جاری رہے
گا الیکشن کمشنر بلوچستان کے مطابق 22 مارچ کو حلقہ پی بی7 زیارت کے ضمنی انتخابات ہونگے جو کہ صبح8 بجے سے شام8 بجے تک بغیر وقفے کے جاری رہے گا اس موقع پر سیکورٹی کے بھی سخت انتظامات کئے جائینگے ضمنی انتخابات میں جمعیت علماءاسلام کے خلیل الرحمان دمڑ، پشتونخواملی عوامی پارٹی کے حبیب الرحمان دمڑ اور تحریک انصاف کے نور محمد دمڑ حصہ لے رہیں جبکہ عوامی نیشنل پارٹی اور پیپلز پارٹی نے جمعیت علماءاسلام کے امیدوار خلیل الرحمان دمڑ کے پہلے ہی حمایت کرنے کا اعلان کر دیا۔
ایمز ٹی وی(لاہور) آ ل پاکستان مسلم لیگ کے مر کزی آرگنائزر احمد رضا قصوری نے کہا ہے کہ پر ویز مشرف نے وطن واپسی کا فیصلہ کر لیا وہ بہت جلد پاکستان میں موجودہوں گے ‘
ایم کیوایم اور آل پاکستان مسلم لیگ کے در میان فی الحا ل کوئی سمجھوتہ نہیں ہو رہا ہے مگر اردو بولنے والوں میں پر ویز مشرف بھی مقبول ہیں۔ اپنے ایک انٹر ویو میں احمد رضا قصوری نے کہا کہ پر ویز مشرف مقدمات سے خوفزدہ نہیں وہ ہر صورت مقدمات کا عدالتوں میں سامنا کر نے کیلئے تیار ہیں اور وہ پاکستان آکر تمام مقدما ت کا سامنا بھی کر یں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ہماری جماعت آئندہ عام انتخابات میں بھر پور حصہ لیں گی جسکے لیے اپوزیشن جماعتوں سے اتحاد بھی ہوسکتا ہے
ایمز ٹی وی(لاہور) لاہور میں پولیس نے چوہنگ، شیرشاہ کالونی اوررائیونڈ روڈ سے ملحقہ آبادیوں میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے 12 افراد کو حراست میں لے لیا۔
سرچ آپریشن کے دوران شہریوں کی بائیومیٹرک تصدیق کی گئی اور شناختی کوائف چیک کیے گئے جبکہ کرایہ داروں کے کوائف کی جانچ پڑتال کی گئی۔ شناختی دستاویزات کی عدم دستیابی پر 12 افراد کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ جاری ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ سرچ ا?پریشن امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لئے کیا گیا۔
ایمزٹی وی(تعلیم/اسلام آباد)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے مشرق وسطیٰ کے 6ممالک میں مقیم پاکستانیوں کے لئے سمسٹر بہار2017ء کے داخلوں کا آغاز کردیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق سعودی عرب ، کویت ، قطر ، متحدہ عرب امارات ، عمان اور بحرین میں مقیم پاکستا نی ( اللسان العربی) ، سیکنڈری سکول سرٹیفکیٹ ، میٹرک ، ہائر سیکنڈری سکول سرٹیفکیٹ، انٹرمیڈیٹ اور بی اے سطح کے پروگراموں میں داخلہ لے سکتے ہیں ۔
داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ6مارچ ہے ۔ داخلہ فارم یونیورسٹی کی ویب سائٹس سے ڈائون لوڈ کئے جاسکتے ہیں
ایمزٹی وی(آزاد کشمیر)صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ برطانوی ایوان زیریں میں مسئلہ کشمیر پر تین گھنٹے بحث مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی کی مذمت مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق پر امن اور جمہوری انداز میں حل کرنے کا مطالبہ کشمیری قوم کی بڑی سفارتی کامیابی ہے ۔
بحث سے ثابت ہو گیا ہے کہ کشمیری تنہا نہیں ۔ بھارت کی طرف سے مسئلہ کشمیر پر پاکستان کو تنہا کرنے کے تمام دعوے کھوکھلے ثابت ہوئے ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز یہاں راجہ نجابت حسین کی قیادت میں ملاقات کرنے والے جموں وکشمیر تحریک حق خود ارادیت کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری حق خود ارادیت سے کم کسی پیشکش پر راضی نہیں ہونگے ۔
ایمزٹی وی(سکھر)پرویز مشرف نے کہا ہے کہ درگاہوں پر حملہ کرنے والوں کا کوئی مذہب نہیں ہوتا۔
میڈیا ذرائع کے مطابق سابق صدر جنرل(ر)پرویز مشرف نے کہا ہے کہ درگاہوں پر حملہ کرنے والوں کا کوئی مذہب نہیں ہوتا،کوشش ہے اچھے سیاستدانوں کوساتھ ملاکرتیسری قوت کے طورپرکام کیاجائے،کراچی میں ایم کیو ایم کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا۔
آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ نے ورکرکنونشن میں ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگرد پاکستان کے دشمن ہیں،،لعل شہباز قلندر پر خودکش حملے کی مذمت کرتا ہوں،جلد مستقبل کا فیصلہ کروں گا،پاکستان سے باہر دبئی میں بیٹھنے میں سکون نہیں، کوشش ہے کے اچھے سیاستدانوں کو ساتھ ملاکرتیسری قوت کے طور پر کام کیا جائے۔
ایمزٹی وی(لاہور)جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہاہے کہ سیاسی پنڈت اپنی عیاشاں کرنے میں مگن ہوچکے ہیں جبکہ غریب عوام بنیادی سہولیات سے بھی محروم ہیں۔
تفصیلا ت کے مطابق سراج الحق کامیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ 70سال میں جمہوریت کے نام پر عوام کا بدترین استحصال کیاگیا،جھوٹ بول کر لوگوں کو اندھیرے میں رکھا گیا جبکہ جماعت اسلامی کی قیادت عام آدمی اور پسے ہوئے طبقات کی آواز ہے۔
انہوں نے کہا کہ میرا عوام کو مشورہ ہے کہ وہ اپناانتخابی رویہ تبدیل کریں اورآزمائے ہوئے لوگوں کوگردنوں پر سوار نہ کریں،استحصالی نظام ختم کیے بغیر دہشتگردی سے نجات نہیں ملے گی۔دولت کی غیر منصفانہ تقسیم نے ہمارے معاشرے کو تبدیلی کر دیا ہے اور اگر ہم اپنے ملک کو خوشحال بناناچاہتے ہیں تو ہمیں معاشی ناہمواریوں کا خاتمہ کرنا ہوگا۔
ایزٹی وی(کراچی)سانحہ لعل شہباز قلندر کے بعد دہشت گردی کے مزید خدشہ کے پیش نظر کراچی میں 15 روز کے لئے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔
میڈیا ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق کراچی میں 15 روز کے لئے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔
جس کے تحت ایم اے جناح روڈ، تبت سینٹر، کلفٹن سمیت مخصوص مقامات پر جلسے جلوس اور اجتماعات پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
محکمہ داخلہ کے مراسلے کے مطابق کراچی میں دفعہ 144 آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کی سفارش پر لگائی گئی ہے جس کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔
ایمزٹی وی(مانٹرنگ ڈیسک)امریکی سائنسدانوں نے پودے کے خلیات (سیلز) سے ایسی دوا تیار کر لی ہے جو ہیموفیلیا کے جینیاتی مرض کے علاج میں کارگر ثابت ہو سکتی ہےمالیکیولر تھراپی جرنل میں شائع رپورٹ کے مطابق امریکی سائنسدانوں کی تیار کردہ دوا جسم میں خون کے لوتھڑے بنانے والے عوامل کو روکنے کی بجائے اسے برداشت کرتی ہے اور اس دوا کو تجرباتی طور پر ہیموفیلیا کے مریض کتوں پر آزمایا گیا جس سے انسانوں کے علاج کی راہ بھی ہموار ہوگی۔
پینسلوانیا یونیورسٹی کے پروفیسر ہنری ڈینیئل کے مطابق اس دوا کے ڈرامائی نتائج نکلے ہیں، ہماری دوا نے خون کے لوتھڑے بننے کے اوقات ٹھیک کر کے کتوں کی بیماری کو دور کرنے میں مدد دی۔ ان کے مطابق اب اس دوا کو انسانوں پر بھی آزمایا جا سکے گا۔
ہیموفیلیا کے مریضوں کو مزید پیچیدگیوں سے بچنے کے لیے ایسی دوا مسلسل کھانا پڑتی ہیں جو خون جمنے میں مدد دے۔ اس کے لئے ڈاکٹر ہنری نے پودے کی مدد سے دوا سازی کا ایک پلیٹ فارم بنایا ہے جس کے لئے پودے میں جینیاتی تبدیلیاں کچھ اس طرح کی گئی ہیں کہ اس کے پتے خاص انسانی پروٹین تیار کرتے ہیں۔ ماہرین چاہتے تھے کہ مریضوں کے جسم میں وہ اینٹی باڈیز بننے سے روکی جائیں جو خون کے لوتھڑے بننے کے عمل کو روکتی ہیں۔
سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ کتوں پر تجربات سے پہلے بھی کئی ابتدائی آزمائشوں میں یہ طریقہ بہت مؤثر ثابت ہوا۔ ان کا خیال ہے کہ پودے میں تیار کردہ پروٹین جسم میں خون کے لوتھڑے بننے میں مدد دیتے ہیں اور اس طرح مریض کے کان اور ناک سے خون کا بے دریغ بہاؤ روکا جاسکتا ہے تاہم سائنسدانوں کے مطابق ہیموفیلیا بی کے لیے اگلے مرحلے میں تجربات کئے جائیں گے جو اس مرض کی قدرے مشکل اور پیچیدہ شکل ہے۔