ایمزٹی وی(اسپورٹس)غیر معمولی صلاحیتوں کے مالک پانچ نوجوانوں پر مبنی ہالی ووڈ کی نئی سائنس فکشن ڈرامہ فلم ’پاور رینجرز‘کا نیا ٹریلر جاری کر دیا ہے۔
ہدایتکارڈین اسرائیلٹ کی اس فلم کی کہانی چھوٹے سے ٹاؤن کے رہائشی ایسے پانچ ایسے طالب علموں کے گِرد گھومتی ہے جنہیں زمین کی حفاظت کیلئے ایسی طاقت مل جاتی ہے جس کی بدولت یہ نوجوان خطرناک دشمنوں سے لڑتے ہوئے انسانوں کی جان بچاتے ہیں اور پھر پاور رینجرزکہلانے لگتے ہیں ۔
ہایم سبان،برائن کیسٹینی اورویک گوڈفری کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس سنسنی خیز ڈرامہ فلم میں اداکار ڈیکری مونٹ گومری ، نومی ا سکاٹ ، آر جے سائیلر، بیکی جے، لوڈی لِن ، برائن کرینسٹن اورالزبیتھ بینکس اہم کرداروں میں جلوہ گر ہو رہے ہیں۔
ایک سو پچاس ملین ڈالرلاگت سے بننے والی اس ایکشن تھرلر فلم کولائنز گیٹ اسٹوڈیوز کے تحت24مارچ کونمائش کیلئے پیش کر دیا جائیگا۔
ایمزٹی وی(انٹرٹینمنٹ)ہالی وڈ کی ایکشن اور ایڈونچر نے بھرپور نئی فینٹسی ہارر فلم’ 'کانگ اسکل آلینڈ‘کے نئے کلپس جاری کر دئیے گئے ہیں۔ جورڈن واگٹ رابرٹ کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی اس بار بھی ایک ایسے دہشت ناک اور عظیم الجثہ گوریلے پر مبنی ہے، جو گھنے اور پر اسرار جنگلات میں رہتا ہے۔
گوریلے کی تلاش میں شکاریوں کا گروہ اسکل آئی لینڈ نامی ایک ایسے خوفناک جزیرے پر پہنچ جاتا ہے، جہاں کوئی انسان قدم رکھنے کی ہمت نہیں کرتا، قدیم جنگلی قبائل اور دیوہیکل گوریلے کی رہائش گاہ پہنچ کر شکاری خود کس طرح شکار ہوتے ہیں، یہ مناظریقیناً دیکھنے والوں کے دل دہلا دیںگے۔
تھامس ٹُل ، جان جاشنی اور میری پیرنٹ کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم میں ہالی وڈ اداکارٹام ہیڈلسٹن،بری لارنس، سیموئل ایل جیکسن، ٹابی کیبل، کورے ہاکنز، جیسن مشیل ، جان سی ریلے، ٹام وِلکنسن،تھامس مان اور جان گُڈمین اپنی اداکاری کے جوہر دکھارہے ہیں ۔
190ملین ڈالر لاگت سے لیجنڈنری پکچرز کی تیار کردہ ایکشن اور ایڈونچر سے بھرپور اس فینٹیسی مونسٹر فلم کووارنر بروس پکچرز کے تحت 10مارچ کو سنیماگھروں میں نمائش کیلئے پیش کر دیا جائیگا۔
واضح رہے کہ 1933ءسے اب تک عظیم الجثہ گوریلاپر کئی فلمیں بنائی جا چکی ہیں جبکہ اسی سلسلے کی آخری فلم 2005ءمیں پیٹر جیکسن کی ہدایتکاری میں
ایمزٹی وی(میرپور)پاکستان میں حالیہ دہشت گردی کے واقعات پر میرپور میں انتظامیہ ، پولیس اورحساس اداروں کی مشترکہ کاروائی میں درجنوں غیرقانونی رہائش پذیرکو گرفتار کر لیا گیا،گرفتار ہونے والوں میں افغانی ،نارتھ ساوتھ وزیرستان ایجنسی کے غیر قانونی لوگ شامل ہیں ۔
گزشتہ رات سے تھانہ سٹی کی حدود میں پولیس اور احساس اداروں کا سرچ اپریشن جاری ہے جبکہ ضلع بھر میں غیر قانونی رہائش پزیر افراد کے خلاف دائرہ تنگ کیا جا رہاہے ۔ضلعی انتظامیہ،پولیس اور احساس اداروں پر مشتمل ٹیمیں جگہ جگہ چھاپے ماررہی ہیں ۔ضلعی انتظامیہ اور پولیس نے بھی عوام الناس سے کہا ہے کہ وہ کسی بھی جگہ کوئی مشکوک شخص دیکھیں تو اس کے بارے میں فوری اطلاع کریں ۔سماج دشمن عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں ۔
انہوں نے ضلع بھر میں مالکان جائیداد ،بلڈنگ ،دکانوں اور دیگر کرایہ پر دینے والوں کو بھی سختی سے ہدایت کی کہ وہ کسی بھی غیر قانونی رہائش پزیر افراد کے بارے میں فوری اطلاع دیں بصورت دیگر ان کے خلاف بھی کارروائی ہوگی اور انہیں قید اوربھاری جرمانے کی سزائیں بھی دی جاسکتی ہیں ۔لہذا ضلع بھر میں مالکان اپنی اپنی جائیداوں پر رہنے والے کرایہ داروں کی نسب اطیمان حاصل کر لیں کہ وہ غیر ملکی تو نہیں ہیں ۔مالکان کرایہ داروں کی رجسٹریشن قریبی تھانوں میں کروائیں۔
ایمزٹی وی (اسپورٹس)پاکستان سپر لیگ میں آج پشاور زلمی اور کراچی کنگز کا مقابلہ ہو گا۔ذرائع کے مطابق دبئی میں جاری پاکستان سپر لیگ کے تیرہویں میچ میں آج کراچی کنگز اور پشاور زلمی آپس میں ٹکرائیں گی ۔میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 9بجے شروع ہو گا ۔
پوائنٹس ٹیبل پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پہلے نمبر پر ہے جس کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈاور تیسرے نمبر پر پشاور زلمی ہے ۔ لاہو رقلندرز اور کراچی کنگز چوتھے اور پانچویں نمبر پر ہیں ۔
ایمزٹی وی(سندھ) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے لعل شہباز قلندر کے مزار پر خودکش حملے میں شہداءکے جسمانی اعضا کو کچرے کے ڈھیر میں پھینکنے کے شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بے حرمتی کرنے والوں کو سزا ملے گی ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق لعل شہباز قلندر کے مزار پر حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیہون میں شہید افراد کے اعضا نالے میں پھینکے گئے تاہم میں اس واقعے پر شرمندہ ہوں اورانسانی اعضا کی بے حرمتی کرنے والوں کوباقاعدہ سزا ملے گی
مراد علی شاہ نے کہا کہ درگاہ پر دھماکے میں 88 قیمتی جانیں ضائع ہوئیں، زخمی نوابشاہ،کراچی اوردیگر علاقوں کے سپتالوں میں منتقل کیے گئے، انہوں نے ہدایت کی کہ زخمیوں کو مناسب علاج کی سہولت مہیا کی جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ اعتراف کرتاہوں درگا ہ پرمناسب تعداد میں پولیس اہلکارنہیں تھے،سرحدپار سے دہشت گرد آرہے ہیں،سی سی ٹی وی وڈیو سے کچھ سراغ نکلے ہیں اورامید ہے تحقیقاتی ایجنسیاں تہہ تک پہنچیں گی۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ کچھ ملزمان کو گرفتارکیا گیا ہے جن کا تعلق خود کش حملے سے ہوسکتا ہے۔ منفی پروپیگنڈابہت ہوا ،اشتعال پھیلانے والے دہشت گردوں کے ساتھی ہیں تاہم یہ وقت متحدہونے اور دہشت گردوں کا مقابلہ کرنے کا ہے۔
ایمزٹی وی(اسپورٹس)جنوبی افریقہ نے پہلے ون ڈے میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد نیوزی لینڈ کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر 5 میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی ہے۔ کوئنٹن ڈی کوک نے 69 رنز کی عمدہ اننگز کھیل کر ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا اور انہیں میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق سیڈون پارک ہیملٹن میں کھیلے گئے میچ کو بارش سے متاثر ہونے کے باعث 34 اوورز تک محدود کر دیا گیا تھا۔ جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی جس نے مقررہ 34 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 207 رنز بنائے۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے کین ولیم سن نے سب سے زیادہ 59 رنز بنائے جبکہ دیگر بلے بازوں میں ڈین براﺅن لی نے 31، ٹام لاتھم نے 0، راس ٹیلر نے 1، نیل بروم نے 2، جیمز نیشام نے 29، مچل سینٹنر نے 17، کولن گرینڈہوم نے 34 اور ٹم ساﺅتھی نے 24 رنز بنائے۔
جنوبی افریقہ کی جانب سے کرس موریس نے تباہ کن باﺅلنگ کرتے ہوئے کیویز بیٹنگ لائن کی دھجیاں اڑا دیں اور 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ کاگیسو ربادا نے 2 اور تبریز شمسی نے 1 وکٹ حاصل کی۔
ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقی اوپنرز نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے ٹیم کو 88 رنز کا مضبوط آغاز فراہم کیا۔ جنوبی افریقہ نے کی جانب سے کوئنٹن ڈی کوک نے سب سے زیادہ 69 رنز بنائے جس پر انہیں میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ دیگر بلے بازوں میں ہاشم آملہ نے 35، فاف ڈوپلیسس نے 14، اے بی ڈویلئرز نے ناقابل شکست 37، جے پی ڈومنی نے 1، فرحان بہاردین نے 0، کرس موریس نے 16 اور اینڈیل فیہلوک وائیو نے 29 رنز بنائے۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹم ساﺅتھی 2 وکٹیں حاصل کر کے سب سے کامیاب باﺅلر رہے جبکہ مچل سینٹنر، ٹرینٹ بولٹ، ایش سودھی اور کین ولیم سن نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
ایمزٹی وی(کراچی)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سانحہ سیہون شریف انتہائی افسوس ناک ہے تاہم ہم سب ملکر کام کریں گے اور کسی پر الزام عائد نہیں کرنا چاہئیے۔”بار بار کہتے ہیں نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کیا جائے “۔
ذرائع کے مطابق نوابشاہ ہسپتال میں زیر علاج زخمیوں کی عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چودھری نثار علی خان الزامات نہ لگائیں یہ الزامات کا وقت نہیں ہے ۔ ہم سب ملکر کام کریں گے اور کسی پر بھی الزام عائد نہیں کرنا چاہئیے۔بلاول بھٹو زرداری نے زخمیوں کی عیادت کی اور ڈاکٹروں سے ان کے علاج معالجے کے بارے میں بھی معلومات حاصل کیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم وفاقی حکومت سے بار بار کہتے ہیں کہ نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کیا جائے ، صحافی کے سوال پر انہوں نے کہا کہ آپ جذباتی نہ ہوں ہم وفاقی حکومت کو دیکھ رہے ہیں ۔
ایمزٹی وی(لاہور)پنجاب میں بھی رینجرز کو دہشت گردی کے خلاف آپریشن کے لیے اختیارات دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی زیرصدارت صوبائی ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ، صوبائی وزیرانسداد دہشت گردی محمدایوب، ڈی جی رینجرز میجر جنرل اظہر نوید حیات سمیت اعلیٰ سول و عسکری حکام نے شرکت کی، اجلاس میں دہشت گردی، انتہاپسندی اور فرقہ واریت کے خاتمے کے لیے اقدامات پر غور کیا گیا۔
اجلاس میں دہشت گردی کے خلاف پنجاب میں بھی رینجر کو اختیارات دینے سمیت تمام کالعدم تنظیموں کے خلاف بلاتفریق آپریشن، کالعدم تنظیموں کےمعاشی ذرائع بند اور سہولت کاروں کے خلاف بھی کارروائی کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس کے دوران صوبے بھر میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کا دائرہ وسیع کرنے اور اندرونی و بیرونی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تمام انٹیلی جنس اداروں کے درمیان تعاون میں مزید بہتری لانے کا بھی فیصلہ کیا گیا، اس کے علاوہ افغان مہاجرین کی غیر قانونی نقل وحرکت کو روکنے کے لیے بھی تمام ضروری اقدامات اٹھانے کی منظوری دی گئی۔
واضح رہے کہ ملک میں حالیہ دہشت گردی کے واقعات میں 100 سے زائد افراد شہید اورسیکڑوں زخمی ہوچکے ہیں جب کہ لاہور میں مال روڈ کے دھماکے میں 15 افراد شہید اور 50 سے زائد زخمی ہوئے تھے جس کے بعد پاک فوج اورسیکیورٹی اداروں نے دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں تیز کرتے ہوئے ہوئے نہ صرف 100 سے زائد دہشت گردوں کو موت کے گھاٹ اتارا بلکہ افغانستان میں موجود جماعت الاحرار کے ٹھکانوں کو بھی نشانہ بنا
ایمزٹی وی(انٹرنیشنل) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر ملکی میڈیا کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارا بددیانت میڈیا سچ کو سامنے نہیں لانا چاہتا۔امریکی عدالتی نظام کو نشانہ بنانے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ امریکی میڈیا کے بھی دشمن بن گئے ہیں اور اپنے پے در پے خطابات اور ٹویٹر پیغامات میں میڈیا پر نشتر برساتے نظر آتے ہیں۔
چند روز قبل ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا تھا کہ میڈیا میرا نہیں امریکی عوام کا دشمن ہے اور بددیانتی کا مظاہرہ کر رہا ہے۔
ٹویٹر پر میڈیا کی تذلیل کے بعد بھی ڈونلڈ ٹرمپ کا دل نہیں بھرا تو فلوریڈا میں اپنے حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ میڈیا کی اکثریت غلط اوربددیانتی پرمبنی خبریں پیش کر رہی ہے جب کہ رپورٹرز اپنے ذرائع سے متعلق جھوٹ بولتے ہیں۔
امریکی صدر نے اپنی انتظامیہ میں بدنظمی کے دعوؤں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ تمام جھوٹی خبروں کے برعکس وائٹ ہاؤس کے معاملات بہترین انداز میں چل رہے ہیں اور ہماری انتظامیہ ناقابل یقین پیش رفت کر رہی ہے، میڈیا سچ کو سامنے نہیں لانا چاہتا اور اپنی بنائی ہوئی کہانیاں پیش کرتا ہے، اس کا اپنا ہی ایجنڈا ہے، ہم میڈیا کے جھوٹے اورغلط ایجنڈے کو بے نقاب کرتے رہیں گے۔
ایمزٹی وی(کابل)افغان آرمی چیف جنرل قدم شاہ نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کی فہرست پاکستان کے علاوہ دوسرے ذرائع سے بھی ملی ہے تاہم دہشت گردوں کی فہرست پر کام کرنے کیلیے تیار ہیں۔
جنرل قدم شاہ نے کہا کہ افغان سرزمین سے دہشت گردوں کی سرگرمیاں روکنے کیلیے کوشاں ہیں تاہم دہشت گردوں کی فہرست پر کام کرنے کیلیے تیار ہیں۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ضرورت پڑنے پر مزید معلومات کا تبادلہ بھی کریں گے۔
افغان آرمی چیف نے مزید کہا کہ افغانستان نے پاکستان کو بھی دہشت گردوں کی فہرست اور شواہد مہیا کیے ہیں جبکہ پاکستان سے بھی دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی امید کرتے ہیں۔